Tag: نگران وزیر خزانہ

  • پاکستان کو آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات کامیاب ہونے کی قوی امید

    پاکستان کو آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات کامیاب ہونے کی قوی امید

    اسلام آباد : نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ تمام اداروں نے آئی ایم ایف کے اہداف پرعملدرآمد کیا، کارکردگی اطمینان بخش ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کی قوی امید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات کامیاب ہونےکی قوی امید ہے، تمام اداروں نے اہداف پر عملدرآمد کیا اور کارکردگی اطمینان بخش ہے۔

    شمشاداختر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات مثبت طریقے سےآگےبڑھ رہے، آئی ایم ایف کیساتھ معاشی ٹیم مذاکرات میں مصروف عمل ہے، دعا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اچھے انداز سے کامیاب ہو جائیں۔

    نگران وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کےساتھ میری اورمعاشی ٹیم کی میٹنگزبہترہوئی ہیں، پالیسی سطح کےمذاکرات میں خودشرکت کروں گی۔

    یاد رہے آئی ایم ایف نے پاکستان کے سرکاری اداروں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے اور حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات پر دو ماہ کے اعدادوشمار ماننے سے انکارکردیا ہے۔

    وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے سہ ماہی کی رپورٹ کیلئے ایک ماہ کا وقت مانگا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سرکاری اداروں کے نقصانات کا جائزہ لینا چاہتا ہے۔

  • نگران وزیر خزانہ نے 9400 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کو ناکافی قرار دے دیا

    نگران وزیر خزانہ نے 9400 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کو ناکافی قرار دے دیا

    اسلام آباد : نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے 9400 ارب روپےکے ٹیکس ہدف کو ناکافی قرار دے دیا اور تجویز دی کہ فیڈرل بورڈآف ریونیوکی ٹیکس کلیکشن12ہزارارب سےزائد ہونی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاداختر نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، اس موقع پر نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے 9400 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کوناکافی قرار دے دیا۔

    شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈآف ریونیوٹیکس ہدف سے20فیصدزیادہ ٹیکس جمع کرناچاہیے اور فیڈرل بورڈآف ریونیوکی ٹیکس کلیکشن12ہزارارب سےزائد ہونی چاہیے، وزیر خزانہ کی تجویز

    وزیر خزانہ نے ٹیکس گزاروں کو سہولیات دینے کےلیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ، وزیر خزانہ کی ہدایت ٹیکس جمع کرانے کاطریقہ کارآسان بنایا جائے تومحصولات بڑھ سکتی ہیں، ٹیکس کےنظام کو آٹومیٹڈ بنایا جائے تاکہ ٹیکس آمدنی بڑھائی جائے۔

    شمشاد اختر نے ہدایت کی کہ ٹیکس جمع کرنے کے خود کار نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔

  • آئی ایم ایف  مذاکرات سے قبل نگران وزیر خزانہ  کی زیرصدارت اہم اجلاس

    آئی ایم ایف مذاکرات سے قبل نگران وزیر خزانہ کی زیرصدارت اہم اجلاس

    اسلام آباد : نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر نے وزرا اور ڈویژن کے حکام کو آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے مکمل تیاری کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مذاکرات سے قبل نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں نگران وزیرتوانائی، نجکاری، منصوبہ بندی، چیئرمین ایف بی آر اوردیگرشریک تھے۔

    اجلاس میں معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیرخزانہ نے اہداف پر عملدرآمد اور تیاریوں پر بریفنگ لی، جس کے بعد نگران وزیرخزانہ نے وزرا اور ڈویژن کےحکام کو مذاکرات میں مکمل تیاری کی ہدایت کردی۔

    آئی ایم ایف مشن سے آج سے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ قرض پروگرام کےتحت اقتصادی جائزہ ہوگا، ذرایع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کو ابتدائی طور پر اہداف پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔

    دوسری جانب آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا ،جہاں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سےقبل تعارفی سیشن جاری ہے، نگران وزیرخزانہ نے معاشی ٹیم کے ساتھ تعارفی سیشن میں شرکت کی، جس میں نگران وزیر توانائی، نجکاری، منصوبہ بندی،چیئرمین ایف بی آر سمیت دیگر شریک ہیں۔

  • نگراں حکومت  آئی ایم ایف کی کڑی شرط  پوری کرنے کے لئے تیار

    نگراں حکومت آئی ایم ایف کی کڑی شرط پوری کرنے کے لئے تیار

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر گھریلو گیس صارفین پر دوہرا بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی گئی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری آج دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، گیس کی قیمتیں بڑھانے کی سمری آج اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کو مد نظر رکھتے ہوئے گیس قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا، گھریلو صارفین سمیت صنعتی صارفین کیلئے بھی گیس قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ای سی سی اجلاس میں 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی اجازت دیئے جانے کا امکان ہے اور ایرا کیلئے 48 کروڑ 40 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری متوقع ہے۔

    خیال رہے گیس ٹیرف ایک سو تیرانوے فیصد تک بڑھانے اورگھریلو صارفین کیلئے گیس ایک سو باہتر فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز دی ہے۔

    پروٹیکڈ صارفین کیلئے فکسڈ ماہانہ چارجز دس سے بڑھا کر چارسو روپے، برآمدی انڈسٹریز ٹیرف 950 روپے، ایکسپورٹ انڈسٹریز ٹیرف 2050 روپے، سی این جی کیلئے گیس قیمت دوہزار پانچ سو پچانوے روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی تجویزہے۔

    ماہانہ دو سوکیوبک میٹر سے زائداستعمال پرفکسڈ چارجز1540 روپے بڑھانےکی تجویزدی گئی ہے جبکہ بجلی کارخانوں اور تندوروں کیلئے گیس قیمت برقرار رکھنے کی تجویز ہے، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوسکتا ہے۔

  • نگران وزیر خزانہ نے ایف بی آر سے محصولات ہدف حاصل کرنے کا پلان مانگ لیا

    نگران وزیر خزانہ نے ایف بی آر سے محصولات ہدف حاصل کرنے کا پلان مانگ لیا

    اسلام آباد : نگران وزیرخزانہ ششماد اختر نے ایف بی آر حکام کو محصولات ہدف حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پلان مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ایف بی آر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ، جہاں حکام نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر اور بورڈ ممبران کی نگران وزیرخزانہ کو محصولات ہدف پر بریفنگ دی۔

    نگران وزیرخزانہ نے ایف بی آر سے محصولات ہدف حاصل کرنے کا پلان مانگ لیا اور ہدایت کی 9400ارب کاہدف حاصل کرنے کیلئے تمام صلاحیتیوں کو بروئے کار لایا جائے۔

    ڈاکٹر شمشاد اختر نے ایف بی آر کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مکمل تعاون کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان لینڈ ریونیو، کسٹم، سیلز ٹیکس کے شعبوں میں بہتری کی گنجائش ہے، جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لا کر اصلاحات لائی جائیں گی۔

    وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس محصولات بڑھانے کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات ناگزیر ہیں، آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کرکےٹیکس محصولات بڑھائی جائیں گی۔

    ڈاکٹر شمشاد اختر نے ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے عالمی اداروں کے ساتھ شراکت داری بڑھانے کی ہدایت کردی۔

    نگران وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس شرائط پر بھی حکام سے بریفنگ لی۔