Tag: نگران پنجاب حکومت

  • آئندہ 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری ، سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر

    آئندہ 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری ، سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر

    لاہور : نگران پنجاب حکومت نےآئندہ 4 ماہ کیلئے2073ارب روپےکابجٹ منظور کرلیا ، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کےلئے 170 ارب روپے منظور کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب کابینہ کا وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں نگران پنجاب کابینہ نے2023-24 کے آئندہ 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

    آئندہ 4 ماہ کیلئے2073ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ، جس میں غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے1718 ارب روپے اور جاری ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ کیلئے355 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

    33 ارب روپے کی غیرملکی فنڈنگ سے بھی ترقیاتی اسکیموں کوبروقت مکمل کیا جائے گا، غیر ترقیاتی بجٹ انتظامی، معمول اور آپریشنل اخراجات کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔

    پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کی 4900 ترقیاتی اسکیموں کیلئے 355 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے جبکہ یکم نومبر سے شروع ہونے والے فنڈز کو 120 دنوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔

    لاہور:پنشن کی مد میں 130 ارب روپے مختص کئے گئے
    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کےلئے 170 ارب روپے منظور کئے گئے اور :پنشن کی مد میں 130 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل جون میں نگران حکومت نے پہلا 4 ماہ کا جولائی تا اکتوبر بجٹ منظور کیا تھا۔

  • نواز شریف کی سزا معطلی ،  نگران پنجاب حکومت نے  تفصیلات جاری کردیں

    نواز شریف کی سزا معطلی ، نگران پنجاب حکومت نے تفصیلات جاری کردیں

    لاہور : نگران پنجاب حکومت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کے معاملے پر تفصیلات جاری کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت کی جانب سے نواز شریف کی سزا معطلی کے معاملے پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے تفصیلات جاری کردیں۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ وکیل امجدپرویز نےبتایا کہ نواز شریف رضاکارانہ طور پر واپس آئےہیں ، نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت لی ، وکیل کے مطابق دسمبر 2019 میں اسوقت کی حکومت نے بغیر سنے درخواست مسترد کی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف وکیل نے بتایا کورونا اور صحت کے مسائل کی وجہ سے پہلے وہ پاکستان نہ آئے ، نواز شریف کی عمر74 سال اور متعدد بیماریوں کا شکار ہیں ، اس حوالے سے ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی میڈیکل کنڈیشن کی دستاویزات جمع کرائیں۔

    انھوں نے بتایا کہ نگران حکومت نواز شریف کی درخواست منظور کرتی ہے اور متعلقہ فورم اسلام آباد ہائی کورٹ ہی ہے، جو معاملے پر مناسب حکم جاری کرے۔

    ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی درخواست پر فیصلے کے لیے نگران کابینہ نے وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی نے ماضی کی بعض مثالوں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں سزا معطل کرنے کی سفارش کی، جس کی نگراں وزیراعلیٰ اور کابینہ نے منظوری دے دی۔

    یاد رہے العزیزیہ ریفرنس میں نگران پنجاب کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطل کردی تھی، حکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ نگران حکومت نے کریمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت سزا معطل کی، کریمنل پروسیجرل کوڈسیکشن401کےتحت حکومت مجرم کی سزامعطل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سال 2019 میں نواز شریف کی لندن روانگی سے قبل بھی سیکشن401 کے تحت سزا معطل کی گئی تھی۔