Tag: نگراں سندھ حکومت

  • نگراں سندھ حکومت کیجانب سے کئے گئے اقدامات کو کالعدم قرار دینے کا امکان

    نگراں سندھ حکومت کیجانب سے کئے گئے اقدامات کو کالعدم قرار دینے کا امکان

    کراچی : سندھ حکومت نے نگراں حکومت کے فیصلوں پرنظرثانی کا فیصلہ کرلیا ، نگراں سندھ حکومت کیجانب سے کئے گئے اقدامات کو کالعدم قرار دینے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا، جس میں صوبائی کابینہ تیرہ نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اجلاس آج رات آٹھ بجے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوگا، جس میں نگراں کابینہ کے کیے گئے فیصلوں پر نظرثانی کی جائے گی، اراکین اپنے محکموں میں نگراں دور میں کیے گئے فیصلوں پر بحث کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں سندھ حکومت کے اقدامات کو کالعدم قرار دیئے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے ہم پر الزام لگتا تھا کہ سیاسی لوگ امن و امان کو بہتر نہ کرسکے، نگراں حکومت نے 6ماہ میں کون سی امن وامان کی صورتحال کو بحال کیا، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی مدد سے صوبے میں جلد امن قائم کریں گے

  • ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے چائلڈ اداکاروں پر بڑی پابندی عائد

    ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے چائلڈ اداکاروں پر بڑی پابندی عائد

    کراچی : نگراں سندھ حکومت نے ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے چائلڈ اداکاروں کے اسکول کی ٹائمنگ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چائلڈ آرٹسٹ کے تعلیمی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے نگراں سندھ حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔

    ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے چائلڈ اداکاروں کے اسکول کی ٹائمنگ میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    گورنر کامران ٹیسوری کی جانب سے جاری "سندھ چلڈرن ڈراما انڈسٹری آرڈیننس دو ہزارتئیس” کے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمر تمام اداکاروں کو اسکول کے اوقات کار میں کسی ڈرامائی پرفارمنس یعنی ڈراما اور فلم کی شوٹنگ اور ریکارڈنگ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ڈراما انڈسٹری آرڈیننس کے تحت بچوں کے کام کے اوقات طے کیے جائیں گے اور چائلڈ اداکاروں کواسکول کے اوقات میں کام پر نہیں بلایا جائے گا جبکہ رات دیر تک شوٹنگ اور ریکارڈنگ کےلیےبھی نہیں روکا جائے گا۔

    وزارت ثقافت نے ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے آرٹسٹ کے لیے نئے قوانین تیار کیے ۔

  • فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کیخلاف اپیل دائر

    فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کیخلاف اپیل دائر

    اسلام آباد : نگراں سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کیخلاف اپیل دائر کر دی ، جس مین کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کیخلاف اپیل دائر کر دی ، سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں بذریعہ ایڈووکیٹ جنرل درخواست دائرکی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہوناچاہیے۔

    ،درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے قانون اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، استدعا ہے کلہ آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی کالعدم دفعات بحال کی جائے۔

    سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ملزمان نے خود درخواست دی کہ انکا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی کیاجائے، فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنےکافیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا ہے۔

    سندھ حکومت نے اپیل پر فیصلےتک سپریم کورٹ کا فیصلہ معطل کرنےکی بھی استدعا کی۔

    خیال رہے 23 اکتوبرکو سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینزکا ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا۔

  • کراچی میں  بجلی چوری کرنے والے ہوشیار، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    کراچی میں بجلی چوری کرنے والے ہوشیار، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    کراچی : سندھ میں بجلی چوری کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ حکومت نے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں سندھ حکومت نے بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس سلسلے میں سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں صوبائی ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    بجلی چوروں کے خلاف ایکشن کیلئے ڈویزنل، ضلعی سطح پر کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ، کمیٹی میں سیکریٹری انرجی، پاورڈویژن،کمشنرز،ڈی آئی جیز سمیت ایس ایس پیز حیسکو، سیپکو کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ نے بجلی چوروں کی گرفتاری اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

    آئی جی سندھ نے وزیر اعظم کی ہدایت پر سندہ کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز اور تمام ڈویژن کے ڈی آئی جیز کو ہدایت جاری کی ہے کہ صوبے بھر میں پاور سپلائی کرنے والی کمپنوں کے ساتھ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں تعاون کیا جائے۔

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ بجلی سپلائی کرنے والے کمپنوں کے ساتھ معاونت کرتے ہوئے بجلی چوروں کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے۔

    احکامات میں کہا گیا کہ جلی چوروں کے خلاف درج مقدمات اور گرفتاریوں کی ہفتہ وار رپورٹ آئی جی آفس میں قائم کنٹرول روم کو ہر جمع کو صبح دس بجے تک بھیج دی جائے ۔

  • نگراں سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان تنازع سامنے آگیا

    نگراں سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان تنازع سامنے آگیا

    سندھ میں افسران کے تبادلے کے حوالے سے نگراں سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان تنازع سامنے آگیا، الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبے میں افسران کے تبادلے پر نگراں سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان تنازع سامنے آیا ہے، نگران حکومت نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل آئی جیز و دیگر افسران کے تبادلے کے حوالے سے آگاہی فراہم نہیں کی۔

    اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ کی نگراں حکومت کو خط لکھ کر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی طرف سے لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو افسران کے تبادلوں سے متعلق فہرست نہیں ملی۔

    ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن شیڈول ہی جاری نہیں کیا، الیکشن شیڈول نہیں تو تبادلوں کی اجازت یا فہرست کیوں بھیجی جائے۔

  • نگراں سندھ حکومت کا فاطمہ قتل کیس  منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان

    نگراں سندھ حکومت کا فاطمہ قتل کیس منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان

    کراچی : نگراں سندھ حکومت نے فاطمہ قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واقعات میں ڈارک ویب کے کردارکو بھی دیکھ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرداخلہ سندھ حارث نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فاطمہ قتل کیس میں کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتارکیا گیا جبکہ ملزم اسدشاہ کی اہلیہ نے عدالت سے ضمانت کرائی۔

    حارث نواز کا کہنا تھا کہ فاطمہ قتل کیس میں بہترین جےآئی ٹی بنائی ہے،ملزم کو رانی پور اسٹیشن سے خیرپور اسٹیشن منتقل کیاگیا ہے،خیرپور پولیس اسٹیشن کے سامنے ایس ایس پی کا آفس ہے۔

    نگراں وزیرداخلہ سندھ نے بتایا کہ حویلی سے دیگرخواتین اور بچوں کو بازیاب کرایاگیا تاہم ایک بچی لاپتہ ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کر رہے ہیں واقعات میں ڈارک ویپ کا کردار تو نہیں۔

    دوسری جانب فاطمہ قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان کو چھوڑنے کی تیاری جاری ہے ، پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ غفلت برتنے پر گرفتار ڈاکٹر، کمپاؤنڈر اور ایم ایس کو چھوڑنے کی ڈیل ہوگئی ہے۔

    رانی پور میں پیروں کی حویلی میں بے دردی سے قتل ہونے والی معصوم فاطمہ کے کیس کو خراب کرنے کیلئے پولیس کا بڑا افسر سرگرم ہے۔

    ایس ایچ او سمیت ڈاکٹراورکمپاؤنڈر کو بچا کر کیس کو خراب کیا جا رہا ہے، ایک بڑے افسر نے اپنے ایجنٹ کی معرفت ڈیل کی اوران سے پچاس لاکھ روپے نقد حاصل کیے۔

    ملزمان اب تک قید میں ہیں اور انہیں بے قصور ثابت کرنے کیلئے مذکورہ افسر باقاعدہ لیٹر بھی جاری کرے گا۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں اسلحہ لے کرچلنے پرپابندی

    کراچی سمیت سندھ بھر میں اسلحہ لے کرچلنے پرپابندی

    کراچی: نگراں حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پرپابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران حکومت سندھ نے صوبے بھر میں اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا اور یہ پابندی 25 جولائی تک عائد رہے گی۔

    حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اطراف بھی اسحلہ کی نمائش پرپابندی ہوگی جبکہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

    نگراں حکومت کی جانب سے یہ پابندی انتخابی مہم اور الیکشن والے دن امن وعامہ کو برقرار رکھنے کے لیے عائد کی گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

    خیال رہے کہ پاکستان میں رواں ماہ 25 جولائی کوعام انتخابات کا انعقاد ہوگا اور اس حوالے سے وفاقی حکومت پہلے ہی 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے انتخابات میں امن وعامہ کو برقرار رکھنے کے لیے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پرپابندی عائد کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔