Tag: نگراں وزیراعظم انوارالحق

  • نوجوان پروپیگنڈے کو مسترد کرکے مستند ریاستی معلومات پر انحصار کریں، وزیراعظم

    نوجوان پروپیگنڈے کو مسترد کرکے مستند ریاستی معلومات پر انحصار کریں، وزیراعظم

    وزیراعظم انوارالحق نے کہا ہے کہ نوجوان پروپیگنڈے کو مسترد کرکے ریاست کی مستند معلومات پر انحصار کریں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے یوتھ کنونشن 2024 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی تقریب میں خصوصی مہمان کے طور پر شریک تھے۔

    اس موقع پر انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے ناسور کا بہادری سے مقابلہ کیا اور قربانیاں دیں۔ پاک فوج نے لگن اور پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی شمولیت اور تعاون کے بغیردہشت گردی کے خلاف فتح ممکن نہ تھی۔ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے دشمنوں کے پروپیگنڈے کو مسترد کرنا چاہیے

    انھوں نے کہا کہ نوجوان قومی سلامتی کے چیلنج سے نبردآزما ہونے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ نوجوان پروپیگنڈے کو مسترد کرکے ریاست کی مستند معلومات پر انحصار کریں

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور پاکستان کا روشن مستقبل نوجوانوں سے جڑا ہے۔ آرمی چیف نے نوجوانوں کو امید کا پیغام دیتے ہوئے منفی سوچوں کو رد کرنے کی تلقین کی۔

    آرمی چیف نے نوجوانوں کو نظم و ضبط اور علم کی جستجو سے قوم کی خدمت کرنے کی تاکید کی۔ انھوں نے توانائی، افرادی قوت، معدنیات، آئی ٹی اور زراعت میں ترقی پر روشنی ڈالی۔

    سید عاصم منیر نے پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے ملی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے نوجوانوں کو قوم کو تقسیم کرنے کی سازشوں سے بچنےکی تلقین کی۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ملک کی ترقی ملی یکجہتی کے بغیر ممکن نہیں۔ انھوں نے پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔