Tag: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

  • دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان جیت چکا بس اعلان باقی ہے، نگراں وزیراعظم

    دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان جیت چکا بس اعلان باقی ہے، نگراں وزیراعظم

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکا ہے بس اس کا اعلان ہونا باقی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم نے ڈی آئی خان میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال کا دورہ کیا اور ڈی آئی خان میں دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ انوارالحق نے کہا کہ حملہ آور کو بتانا چاہتا ہوں یہ جنگ آپ ہار چکے ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستان جیت چکا ہے بس اعلان باقی ہے۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد ہاری ہوئی اور ہم جیتی ہوئی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آج سی ایم ایچ ڈی آئی خان پہنچ کرسوچتا رہا کہ کیا کہوں گا۔ نگراں وزیراعظم نے ان جوانوں کو حوصلہ دینا تھا انھوں نے مجھے حوصلہ دیا.

    انھوں نے کہا کہ ہمارے کئی ہزار شہید ہوچکے ہیں اور کئی ہزار تیار ہیں۔ یہ دہشت گرد ایک حملہ کریں گے ہم 10 قدم بڑھائیں گے۔

    انوارالحق کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں کے جذبے جوان ہیں۔ دہشت گرد 10 حملے کریں گے ہم 100 قدم آگے بڑھائیں گے۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ایسی قوم کی جیت یقینی ہے جس کے ایسے بہادر افسران و فوجی جوان ہوں۔ جوان وطن کی حفاظت کیلئے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی ایک بہادر و مضبوط قوم ہے۔ ہماری افواج دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر منہ توڑ جواب دے گی۔

  • کاروباری افراد بیرون ملک منڈیوں کو اپنا ہدف بنائیں، نگراں وزیراعظم

    کاروباری افراد بیرون ملک منڈیوں کو اپنا ہدف بنائیں، نگراں وزیراعظم

    نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ کاروباری افراد بیرون ملک منڈیوں کو اپنا ہدف بنائیں، جس قدر ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوگا اتنا ہی سہولتوں کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےتحت پاکستان کی بہترین کمپنیوں کوایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ تاجر عالمی منڈیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی مصنوعات اور سروسز کو تیار کریں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 60 ہزار کا ہندسہ عبور کرنا تاریخی کامیابی ہے۔ تاجر برادری اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں۔ بہترین کامیابی کے موقع پر موجودگی میرے لیے باعث مسرت ہے۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ خواہش ہے ایسےاقدامات کریں جن سے آنے والی حکومتوں کو آسانیاں ہوں۔ بڑی کاروباری کمپنیوں کو فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

    انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ امید ہے آئندہ کامیاب کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ ہم نے شاندار کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے۔ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

    انھوں نے کا کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کو سدھارنے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔ تاجر برادری کی کامیابی پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے۔ یہ تاریخی کامیابی ملک میں مزید بہتر اصلاحات کا پیش خیمہ ہے۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کیخلاف اقدامات کیے۔ خواہش ہے تاجر برادری ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے مزید کامیابیاں سمیٹے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹرکوسرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہیں گے، ایس آئی ایف سی ملک میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ سمت کی درستگی سے شاندار کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

  • نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج  کراچی  کا مختصر دورہ کریں گے

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج کراچی کا مختصر دورہ کریں گے

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج کراچی کے مختصر دورے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تحت ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج کراچی کا مختصر دورہ کریں گے ، جہاں وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تحت ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    تقریب میں بہترین کارکردگی دکھانے والی25کمپنیزکو ایوارڈ تقسیم کئے جائیں گے جبکہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

    دورہ کراچی سے قبل نگراں وزیراعظم کوہاٹ پہنچے ، جہاں انھوں نے کیڈٹ کالج کوہاٹ میں تقریب میں  شرکت کی۔

    تقریب کے شرکا سے خطاب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ یوم والدین کی تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے، جدید تعلیم کا حصول ہماری ترجیح ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام میں اساتذہ اور والدین کاکردار انتہائی اہم ہے ،کیڈٹ کالج کا انٹراور میٹرک میں نمایاں پوزیشن حاصل کرناقابل تحسین ہے۔

  • گوادر میں پاک چین دوستی اسپتال اور سمندری پانی قابل استعمال بنانے کے منصوبوں کا افتتاح کردیا گیا

    گوادر میں پاک چین دوستی اسپتال اور سمندری پانی قابل استعمال بنانے کے منصوبوں کا افتتاح کردیا گیا

    گوادر: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور چینی سفیر نے پاک چین دوستی اسپتال اور سمندری پانی قابل استعمال بنانے کےمنصوبوں کا افتتاح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوادر میں چین پاکستان دوستی اسپتال اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے منصوبے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور چینی سفیر نے چین پاکستان دوسری اسپتال اور سمندری پانی قابل استعمال بنانےکےمنصوبے کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سےنسبت کوجوڑنےمیں دلی مسرت ضرورمحسوس ہوتی ہے، زمین تو ساری ہماری ہے مگربلوچستان سے خاص نسبت ہے، نگراں وزیر اعظم

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین کےدرمیان دوطرفہ برادرانہ مضبوط تعلقات ہیں، پاکستان اورچین کےدرمیان تعلقات بہت گہرےہیں، چین ترقی کرتا ہے تو سب ترقی کرتے ہیں، اس صف میں پاکستان سب سےپہلےآتاہے۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی صف میں سب سےپہلےبلوچستان اوربلوچستان کی صف میں گوادرآتاہے، گوادرمیں پینے کے پانی کا مسئلہ بڑی حدتک صرف اس ایک منصوبے سے حل ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر اپنی قوم کو جس طرح آگے لیکر جارہےہیں مثال نہیں ملتی، گوادرایئر پورٹ بھی فعال ہونے والا ہے، سی پیک کے ذریعے گوادر کے عوام ترقی کےنئےدورمیں داخل ہوگئے۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان اور گوادر کی ترقی کاسفراب آگے ہی جارہا ہے، جب قوموں کی ترقی کے راستے کا تعین ہوجاتا ہے تو ان کا ہمسفر بنا جاتا ہے ،روکا نہیں جاتا جوسمجھتےہیں ترقی کو طاقت سے روک لینگےانکی غلط فہمی جلدختم ہونے والی ہے ، بلوچستان میں ہماری آبادی کم ہے اور وسائل زیادہ ہیں۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انشااللہ گوادر بڑے انڈسٹریل حب کی طرف اپنا سفر مکمل کرےگا اور آنیوالےسالوں میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔

    چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یقین دلاتاہوں ہمارے جوان اپنے سینے پر پہلے گولی کھائیں کسی چائنیزکو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے، سیکیورٹی کا معاملہ حساس ہے جسے ہم انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

    انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی ناردرن زون کو فوری طورپر مین گرڈ سے منسلک کیا جائے تاکہ بجلی کا مسئلہ حل ہوسکے۔

    دوسری جانب چینی سفیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمارامقصد سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے ، واٹرپلانٹ سے گوادر کےعوام مستفید ہوں گے اور چین پاکستان دوستی اسپتال سے بلوچستان کے عوام کو سہولتیں ملیں گی۔

    چینی سفیر نے منصوبوں کیلئے وفاق اور بلوچستان حکومت کی معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کےتحت 2لاکھ 36ہزار ملازمتوں کے مواقع میسر ہیں۔

  • نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ متحدہ عرب امارات  پہنچ گئے

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، جہاں وہ یواےای کےصدرشیخ محمدبن زایدالہنیان سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر یو اے ای پہنچ گئے، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن عواد النعیمی اور پاکستانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔

    دورے کے دوران نگران وزیراعظم یواے ای کے صدرشیخ محمدبن زایدالہنیان سے ملاقات کریں گے جبکہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

    ۔نگران وزیراعظم متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز کے یکم اور 2 دسمبر کو اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

  • ریاستی اداروں پر کسی سیاسی وجہ سے کوئی حملہ کرے تو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا،  نگراں وزیراعظم

    ریاستی اداروں پر کسی سیاسی وجہ سے کوئی حملہ کرے تو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا، نگراں وزیراعظم

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ریاستی اداروں پر کسی سیاسی وجہ سے کوئی حملہ کرے تو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں فوجی عدالتوں میں سویلیز ٹرائل کے حوالے سے کہا کہ فوجی عدالتوں کےکیس میں فریق ہوناثابت کرتا ہے ہم ریاست کےوفادارہیں، جہاں لگے فیصلہ آئین وقانون کےمطابق نہیں توہمارا فرض ہے اپیل کریں۔

    انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دفاعی تنصیبات پرحملہ کرنیوالوں کاٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوناچاہیے، ریاستی اداروں پرکسی سیاسی وجہ سےکوئی حملہ کرے تو نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔

    نگراں وزیراعظم نے واضح کیا کہ ریاستی اداروں پرحملہ کرنیوالےغلط فہمی دورکرلیں کہ سزانہیں ہوگی، 9مئی واقعہ سیاسی عمل نہیں تھا،جلاؤگھیراؤاورانارکی کےزمرےمیں آتاہے، یہ رویہ درست نہیں کہ اداروں پرحملہ کرنیوالوں کےفوجی عدالتوں میں ٹرائل نہ ہو۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ریاست پرحملےکرنےکےجوازتوکالعدم ٹی ٹی پی بھی پیش کرتی ہے، ٹی ٹی پی جوازپیش کرکےکہتی ہےکہ ہم ان کے بچے ماریں گے۔

    پی ٹی آئی کی حکومت کے حوالے سے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دورمیں خڑکمر میں واقعہ ہوا،کچھ افراد مارے گئے تھے، اس وقت توپی ٹی آئی نےیہ نہیں کہاکہ غلط ہوا ہے، تحقیقات کریں گے، اس وقت پی ٹی آئی نے آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف اعلان جنگ کیوں نہیں کیا؟

    انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ آج بھی سمجھتا ہوں بندوق تھامے چوکی پر شخص کےپاس جائیں تو وہ گولی چلائےگا، 9مئی کوگولی چل سکتی تھی لیکن فوج نےصبروتحمل سے کام لیا، فوجی کی تربیت ہوتی ہے کوئی عسکری تنصیبات پرآئے تو حملہ تصورکریں۔

    انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح ہےکہ جلدازجلدالیکشن ہوں، 1970کےبعدکوئی ایساالیکشن نہیں جسےتنازع میں دھکیلانہ گیاہو، میرےخیال میں الیکشن پراےپی سی بلانےکی ضرورت نہیں ہے، الیکشن کےبعدکسی کو شکایت ہوتومتعلقہ فورم موجودہیں۔

  • نگران حکومت شاہی فرمان جاری کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا نہیں کرسکتی، انوار الحق کاکڑ

    نگران حکومت شاہی فرمان جاری کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا نہیں کرسکتی، انوار الحق کاکڑ

    اسلام آباد :‌ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں نہیں ڈالااور نہ ہی شاہی فرمان جاری کرکے رہا کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر کہا کہ کیا نگران حکومت نےسابق وزیراعظم کوجیل میں ڈالا؟ نگران حکومت کے آنے سے پہلے سابق وزیراعظم کی گرفتاری ہوئی، قانونی طور پر گرفتاری ہوئی،تمام الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ یہ حکومتیں کوئی کرمنل گروہ نہیں، الزام لگانےسے پہلے 10بارسوچیں، چیئرمین پی ٹی آئی جسمانی طورپرجیل میں بالکل محفوظ ہیں اور ان کا تحفظ یقینی بنانا ہماری قانونی ذمہ داری ہے۔

    نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ نگران حکومت شاہی فرمان جاری کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا نہیں کرسکتی۔

    انھوں نے نگران حکومت پرجانبداری کا الزام لگانا بالکل غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت سےمتعلق ایسےسنگین الزام نہیں لگانے چاہئیں.

    پیپلزپارٹی کے بیانات سے متعلق انوار الحق کاکڑ کا کہناتھا کہ لیول پلئنگ فیلڈکی بات سیاسی جماعت کاالیکشن میں بیانیہ ہوسکتاہے، ہوسکتاہےپیپلزپارٹی بھی اپنےووٹرزکی توجہ کیلئےایسی باتیں کررہی ہے۔

  • ریلیوں کی اجازت تمام سیاسی جماعتوں کو ہے، انوارالحق کاکڑ

    ریلیوں کی اجازت تمام سیاسی جماعتوں کو ہے، انوارالحق کاکڑ

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریلیوں کی اجازت تمام سیاسی جماعتوں کو ہے، کسی جماعت کو غیرقانونی قرار نہیں دیا گیا۔

    نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کی حتمی تاریخ الیکشن کمیشن نےہی دی ہے، جس کا اعلان اتفاق رائے سے ہوا ہے، آپس میں تعاون کرکے حتمی فیصلے پرآئے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی ریلیوں کی تمام سیاسی جماعتوں کو اجازت ہے، جلسوں اور ریلیوں کے لیے متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت لی جاتی ہے۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر کوئی پابندی نہیں، نہ ہی کسی جماعت کو غیرقانونی قرار دیاگیا، کون سی لیول پلیئنگ فیلڈ ہےجو نگراں حکومت کو یقینی بنانی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ غیرقانونی تارکین افغان باشندے واپس جاکر ویزا لے کرآسکتے ہیں، غیرقانونی مقیم افراد کو نکالنےکا مقصد ان کو ریگولیٹ کرنا ہے، حکومت کسی غیرملکی باشندے کے کاروبار پرقبضہ نہیں کرے گی، تارکین وطن کی واپسی پرجو آج برا بھلا کہہ رہے ہیں کل تعریف کریں گے اتنا کام کرکےجائیں گے کہ آنے والی حکومت نجکاری کرسکے۔

     

  • جبالیہ کیمپ پر اسرائیل کا فضائی حملہ جنگی جرائم کاواضح ثبوت ہے، نگراں وزیراعظم

    جبالیہ کیمپ پر اسرائیل کا فضائی حملہ جنگی جرائم کاواضح ثبوت ہے، نگراں وزیراعظم

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ جبالیہ کیمپ پراسرائیل کا فضائی حملہ جنگی جرائم کاواضح ثبوت ہے، غزہ میں قتل عام کو روکنے کیلئے دنیا کو ایکشن لینا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر غزہ میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جبالیہ کیمپ پرفضائی حملےمیں خواتین اوربچوں سمیت سیکڑوں فلسطینی شہیدہوئے، یہ حملہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت اور جنگی جرائم کاواضح ثبوت ہے۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ایسےحملے قابل مذمت ہیں،اس اقدام کو معاف یا فراموش نہیں کیا جاسکتا، اس قتل عام کو روکنے کیلئے دنیا کو ایکشن لینا چاہیے۔

    گذشتہ روز غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ، ایک ایک ٹن وزنی چھ بم گرا کر جبالیہ پناہ گزین کیمپ کو مکمل تباہ کر دیا گیا ، جس میں سو سے زائد نہتے فلسطینی پناہ گزین شہید ہوئے اور ہر طرف لاشوں اور زخمیوں کے انبار لگ گئے۔

    فلسطینی شہری دفاع کا کہنا تھا کہ جبالیہ کیمپ پر بمباری کے بعد اسپتالوں میں کوئی جگہ نہیں رہی، فرش پر زخمیوں کو رکھنے کیلئے بھی جگہ نہیں، اسپتالوں کیلئے ایندھن نہیں جس سے آئی سی یو اور ڈائیلاسز والے افراد بھی زندہ نہیں رہ سکیں گے۔

    ہلال احمر نے کہا کہ جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی حملے کے بعد صورتحال اور بھی خوفناک ہوگئی ہے، اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ کے بعد نصیرات پناہ گزین کیمپ پربھی حملہ کردیا، جہاں پندرہ فلسطینی شہید ہوئے۔

  • یومِ سیاہ کشمیر  پر صدر مملکت اور نگراں  وزیراعظم کے پیغامات

    یومِ سیاہ کشمیر پر صدر مملکت اور نگراں وزیراعظم کے پیغامات

    اسلام آباد : صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اور نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےیوم سیاہ کشمیرکےموقع پر اپنے پیغامات میں کہا کہ ستائیس اکتوبر کشمیریوں کیلئے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے، اس دن کشمیریوں کی جائز خواہشات کا گلا گھونٹا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں ، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر یوم سیاہ کےموقع پرپیغام میں کہا کہ 27اکتوبر 1947کشمیری عوام کیلئےسیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے،بھارتی قبضےنےاپنی تقدیرخودطےکرنےکی کشمیریوں کی جائزخواہشات کاگلا گھونٹا۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارتی زیرتسلط جموں وکشمیر کےلوگوں نےطویل عرصے سےظلم برداشت کیےہیں ، بھارت کشمیریوں کےحق خودارادیت کےعزم کوکچلنےمیں ناکام رہاہے۔

    صدرمملکت نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کی مثالی جرات کوخراجِ تحسین پیش کرتاہوں ، کشمیری عوام بھارتی افواج کی جانب سے زیادتیوں کا سامنا کر رہےہیں، کشمیریوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کےغیر قانونی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

    دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی کشمیر یوم سیاہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج جموں وکشمیر کے بڑے حصے پر بھارت کےغاصبانہ قبضے کو76سال بیت گئے، 27اکتوبر1947کوبھارت نےپہلی باراپنی فوجوں کومقبوضہ جموں وکشمیرمیں اتارا، تب سےآج تک بھارت نےاس علاقےپرزبردستی قبضہ جاری رکھاہواہے۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بھارت نےجموں وکشمیرپرغیرقانونی حکمرانی کیلئےمختلف ہتھکنڈے آزمائے ، بھارت نے5اگست 2019سےایک مذموم مہم کاآغازکررکھاہے اور کشمیریوں کو بے اختیار کمیونٹی میں تبدیل کرنےکی گھناؤنی سازش کررہاہے۔

    انھوں نے بتایا کہ بھارت نے انتخابی حلقوں میں ردوبدل، فہرستوں میں غیرکشمیریوں کا اضافہ کیا، کشمیرسےباہرکےلوگوں کودھڑادھڑڈومیسائل سرٹیفکیٹ کااجراکیاجارہاہے، بھارت نے کشمیرمیں جائیدادوں کی ملکیت سےمتعلق نئےقوانین متعارف کرائے، یہ غیر قانونی اقدامات سلامتی کونسل قراردادوں ،جنیواکنونشن کی خلاف ورزی ہیں۔

    نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے حقیقی نمائندے برسوں سے پابند سلاسل ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں میڈیا پرپابندیاں بڑےپیمانےپر مسلط کی جا رہی ہیں، بھارت کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہدکودبانےمیں ناکام رہا ہے۔

    اسرائیل حماس تنازع پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ صورتحال سےواضح ہوگیا حل طلب تنازعات عالمی امن کیلئےخطرہ ہیں ،عالمی برادری اب اپنی ذمہ داری سے نہیں آنکھیں نہیں چرا سکتی ، عالمی برادری کوبھارت کوزیادتیوں کاجوابدہ ٹھہرانےکیلئےاقدامات کرنے چاہئیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو5اگست2019کےغیرقانونی اقدامات کوواپس لینا چاہیئے اور جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکنا ہو گا ساتھ ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کراناہو گا، پاکستان ہمیشہ کی طرح اپنےکشمیری بھائیوں کےساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔