Tag: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

  • پاکستان چین کیساتھ تعلقات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، نگراں وزیراعظم

    پاکستان چین کیساتھ تعلقات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، نگراں وزیراعظم

    بیجنگ : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کیساتھ تعلقات سےایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، دنیا کی کوئی طاقت بھی پاک چین دوستی میں دراڑپیدانہیں کرسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور چینی صدرشی چن پنگ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں انوارالحق کاکڑ نے بیلٹ اینڈروڈفورم میں مدعوکرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روزکی تقریرترقی کےآپ کےعظیم وژن کی عکاسی تھی ، چین کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کوفروغ دیں گے، پوری دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، بیلٹ اینڈروڈمنصوبہ درپیش چیلنجزسےنمٹنےکابہترین ذریعہ ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ چین کی ترقی سب کیلئے بہترین مثال ہے، چینی صدرکی وژنری قیادت میں پاکستان کیلئےبہت سےمنصوبے ہیں، چین پاکستان کا تذویراتی شراکت دارہے۔

    انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کوچین کیساتھ دوستی پرفخرہے، پاکستان چین کیساتھ تعلقات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، دنیاکی کوئی طاقت بھی پاک چین دوستی میں دراڑ پیدا نہیں کرسکتی۔

    اس موقع پر چینی صدرشی چن پنگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کافروغ چاہتاہے، سی پیک پاکستان اورچین کےمضبوط تعلقات کاعکاس ہے۔

  • نگراں وزیراعظم کی چینی کمپنیوں کو پاکستانی سولر پارک میں سرمایہ کاری کی دعوت

    نگراں وزیراعظم کی چینی کمپنیوں کو پاکستانی سولر پارک میں سرمایہ کاری کی دعوت

    بیجنگ: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کی کمپنیوں کو شمسی توانائی کے میدان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی اور کہا سرمایہ کاری سے پاکستان کے توانائی کے درآمدی بل میں کمی ہو سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں چین کے تھنک ٹینک اوراسکالرز سے گفتگو میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چینی کمپنیوں کو پاکستانی سولر پارک میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری سے پاکستان کے توانائی کے درآمدی بل میں کمی ہو سکتی ہے، سی پیک کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کیلئے اسے پاکستان کے لیے حقیقی گیم چینجر بنایا جا سکتا ہے۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان گوادر کو علاقائی روابط کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہیں، سی پیک حکومت کیلئے اقتصادی راہداری نہیں بلکہ چین پاکستان کے اعتماد کی نشانی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک چین پاکستان کےدرمیان تزویراتی اعتماد کی علامت ہے ، سی پیک کےتحت ہم نے 800کلومیٹر نئی شاہراہوں کا نیٹ ورک بنایا، سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے۔

    بعد ازاں نگران وزیراعظم سے گرینڈویوانسٹیٹیوٹ کے صدر نے بیجنگ میں ملاقات کی ، نگران وزیراعظم نے تعلیم وتحقیق کے شعبے میں تعاون کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا پاکستان چین سےہرشعبہ ہائےزندگی میں تبادلےکوقدرکی نگاہ سےدیکھتا ہے۔

  • مسئلہ فلسطین کا فوری حل ناگزیر ہوگیا، نگراں وزیراعظم

    مسئلہ فلسطین کا فوری حل ناگزیر ہوگیا، نگراں وزیراعظم

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا فوری حل ناگزیر ہے، مشرقی وسطیٰ میں پائیدارامن دو ریاستی حل میں مضمر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کا اپن ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا فوری حل ناگزیر ہے۔ مشرق وسطیٰ میں پنپنے والی پرتشدد صورتحال پر افسردہ ہوں۔ صورتحال مسئلہ فلسطین کے فوری حل کی متقاضی ہے۔

    انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہم شہریوں کی حفاظت، دونوں اطراف سے تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کا امن دو ریاستی حل میں پوشیدہ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا حل خودمختار ریاست فلسطین میں مخفی ہے۔ فلسطین کو فوری طور پر خودمختار ریاست، القدس کو دارالحکومت بنایا جائے۔

  • نگراں وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

    نگراں وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج کراچی میں ہونے والے اپیکس کمیٹی کےاجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت بھی شریک ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، دورے کے دوران نگراں وزیراعظم اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت بھی شریک ہوگی۔

    اجلاس میں سندھ کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر غور ہوگا اور نیشنل ایکشن پلان سمیت کچے میں آپریشن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    آئی جی سندھ کچے آپریشن، اسٹریٹ کرائم اور دیگر معاملات پر بریفنگ دیں گے ، اجلاس میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی اور کراچی سے غیر قانونی افغان شہریوں کو واپس نکالنے کا فیصلہ ہوگا۔

    آئی جی سندھ افغان شہریوں کے جرائم میں ملوث ہونے کی رپورٹ بھی پیش کریں گے اور کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی پیشرفت کاجائزہ لیا جائے۔

  • پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی میں فریق نہیں بنے گا، نگراں وزیراعظم

    پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی میں فریق نہیں بنے گا، نگراں وزیراعظم

    جدہ : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی میں فریق نہیں بنے گا، ہم کسی کیمپ کا حصہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی میں فریق نہیں بنے گا، ہم کسی کیمپ کاحصہ نہیں، ہماری توجہ قومی مفادات پرمرکوزہے۔

    ایک سوال پر انوارالحق کاکڑنے کہا یوکرین جنگ نےعالمی سطح پر بحران کو جنم دیا، پاکستان کی جانب سے یوکرین کوہتھیاروں کی فراہمی کی بات بالکل غلط ہے، چین ہماراسٹریٹیجک پارٹنر ہے اور ہماری دوستی ہرآزمائش پر پوری اتری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تیس سال میں مغرب کا پاکستان سے سلوک غیرمنصفانہ رہا، نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قیمت چکائی ہے۔

    یاد رہے نگراں وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں دنیا کو خبردار کیا تھا کہ وہ بیدار ہو جائیں کیونکہ ہندوتوا کا پھیلاؤ اس کی علاقائی حدود سے باہر پھیل رہا ہے، جو ممکنہ طور پر شمالی امریکہ، کینیڈا اور یورپ جیسی مغربی اقوام کو متاثر کر رہا ہے۔

  • الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی حصہ لے سکتے ہیں یا نہیں؟ نگراں وزیراعظم کا اہم بیان آگیا

    الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی حصہ لے سکتے ہیں یا نہیں؟ نگراں وزیراعظم کا اہم بیان آگیا

    لندن : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی حصہ لے سکتے ہیں یانہیں قانون دیکھےگا، کوئی شخص الیکشن کیلئے اہل ہے تو قانون کے مطابق لڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی کسی سیاسی جماعت سےیاگروہ سےوابستگی نہیں، حکومت اپناکام آئینی وقانونی دائرےمیں رہ کرکررہی ہے، یہ تاثرنہیں دیناچاہتےکہ ہم کسی سیاسی جماعت کیخلاف ہیں۔

    انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ہم نے نہیں، میرے لیے یہ کہنا غیر قانونی ہے کہ الیکشن کس کیساتھ کس کے بغیر ہوں گے۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ بار بار جملے گھما کر میرے سے جوڑنےکی کوشش کی جارہی ہے، میرےبیان کوغلط اندازدےکرمجھ سےجوڑاجارہا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی حصہ لے سکتے ہیں یانہیں قانون دیکھےگا، کوئی شخص الیکشن کیلئےاہل ہےتوقانون کےمطابق لڑےگا کیونکہ الیکشن میں حصہ لینایانہ لینا انتظامی یا سیاسی معاملہ نہیں قانونی معاملہ ہے، الیکشن سے متعلق قوانین تبدیل نہیں کرسکتا میرا اختیار نہیں۔

    انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ایسا تاثر نہیں دینا چاہتے کہ کسی سیاسی لیڈر شپ کو ٹارگٹ کررہے ہیں، 9مئی کےواقعات بائی ڈیزائن تھےکافی حد تک ثابت ہوچکا ہے۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کسی غلط کام میں ملوث ہو تو اس کو سزا ملنی چاہیے، پی ٹی آئی سمیت کوئی بھی جماعت ہو ملکی اداروں پر حملہ نہیں کیا جاتا، 9 مئی کےواقعات میں جو بھی ملوث ہے، اس کو سزا ملنی چاہیے، انتشار کسی بھی سوسائٹی یا معاشرے کیلئے درست نہیں ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کسی جماعت کو چھوڑا نہیں جاسکتاکہ وہ انتہائی سطح پر بھی جائے تو چھوڑ دیا جائے، پوری کوشش کرینگےکسی کیساتھ ناانصافی یاغلط کیس نہ بنایاجائے۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ 9مئی کامعاملہ عدالتوں میں ہے،کیسزپرفیصلےکیےجارہےہیں، 9مئی کوپلان کےمطابق حملےکیےگئے،عدالتیں معاملہ دیکھ رہی ہیں، ایس آئی ایف سی کےتحت تمام ملکی ادارےکام کررہے ہیں۔

  • نواز شریف کی واپسی پر قانون کے مطابق عمل ہوگا، نگراں وزیراعظم

    نواز شریف کی واپسی پر قانون کے مطابق عمل ہوگا، نگراں وزیراعظم

    لندن: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی پرقانون کےمطابق عمل ہوگا، اس سلسلے میں وزارت قانون سے بھی رائے لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے لندن میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دورہ لندن کے حوالے سے کہا کہ لندن میں مختلف شخصیات سےملاقاتیں ہوئی ہیں، لندن میں کسی سیاسی جماعت یارہنماسےکوئی ملاقات نہیں ہوئی، دورہ لندن کامقصدکسی طورپرسیاسی نہیں ہے۔

    انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ میرےلندن کےدورےکوسیاسی رنگ نہ دیاجائے، دورے کا مقصد پاکستان کیلئےسرمایہ کاری لاناہے اور مفادات ہے، کئی کمپنیاں ہیں جوپاکستان میں سرمایہ کاری کرناچاہتی ہیں۔

    نواز شریف کی واپسی پر نگراں وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی پرقانون کےمطابق عمل ہوگا، ہم جوکچھ بھی کریں گے وہ پاکستان کے قانون کے مطابق ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف عدالتی اجازت نامے کے ساتھ باہر گئے تھے، اجازت نامےکی قانونی حیثیت کیا ہوگی اس پرغورکرناپڑےگا اور معاملات پروزارت قانون سے بھی رائے لیں گے۔

    انوارالحق کاکڑ نے بتایا کہ ہمارا ایک ہی چیلنج معیشت ہے اور اس کےعلاوہ کچھ نہیں، معیشت ہماری ترجیحات اورایجنڈےپرمیں سرفہرست ہے،بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کیلئےہماری منصوبہ بندی مکمل ہے

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کیلئےچنداداروں کی نجکاری ناگزیرہوچکی ہے، ایک دوادارےایسےہیں جن کی ہم نجکاری کی کوشش کررہےہیں، نجکاری معیشت بحالی پروگرام کاحصہ ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ٹیکس نیٹ کوبڑھانےکی کوشش کررہےہیں، آئی ایم ایف کاپاکستان پرکوئی دباؤنہیں ہے، ملک کوانارکی کی طرف لےکرجانےسےپاکستان کانقصان ہوگا، کوئی بھی ریاست انتشارکسی صورت برداشت نہیں کرسکتی، غیرملکی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کرناچاہتےہیں۔

  • عام انتخابات کب ہوں گے ،اس کا جواب ہمارے پاس نہیں ہے ، نگراں وزیراعظم

    عام انتخابات کب ہوں گے ،اس کا جواب ہمارے پاس نہیں ہے ، نگراں وزیراعظم

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کب ہوں گے اس کا جواب ہمارے پاس نہیں ہے، الیکشن کراناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ہماری نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کچھ دن پہلےہی پتہ چلاتھاکہ نگراں وزیراعظم کیلئے میرا نام دیا جا رہا ہے، جوتاثرمیرےبارےبنایاجارہاہےوہی دیگرکیلئےبھی رہا، میرےلئےیہ تاثر کوئی اچنبھےکی بات نہیں۔

    صدر مملکت کے خط سے متعلق سوال پر انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ صدرنےخط کےذریعےتجویزدی ہےکوئی فیصلہ نہیں دیا، صدرنےالیکشن کمیشن کوتجویزدی ہےوہی جواب دےسکتے ہیں، صدرعارف علوی آئینی طورپرملک کےسربراہ ہیں، ان کی بھی ایک رائے ان کاسیاسی جماعت سےتعلق بھی ہے۔

    انھوں نے بتایا یکم ستمبر کو ایوان صدرمیں ملاقات میں شریک نہیں تھا، صدر کے خط کا کوئی قانونی پہلو نہیں ہے، جب تک سپریم کورٹ کاکوئی فیصلہ نہیں آتا ہم کام جاری رکھیں گے۔

    انتخابات کے حوالے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ہماری نہیں، انتخابات کب ہوں گے ، اس کا جواب ہمارے پاس نہیں، ہم ایک دن رہیں یاایک مہینہ رہیں قانون کےتحت ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت غیرجانبدارہوتی ہے، پوری کوشش کررہاہوں کہ نگراں حکومت پرجانبداری کاالزام نہ لگے، پارلیمنٹ سےجوقانون پاس ہوئےان پرہی عمل کررہےہیں ، الیکشن سےمتعلق سپریم کورٹ جوبھی فیصلہ کرےگی اس پرعمل کریں گے۔

    نمائندہ مہر بخاری نے سوال کیا کیا آپ خیبرپختونخوا اور پنجاب کی نگراں حکومتوں کو قانونی سمجھتے ہیں تو انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کی نگراں حکومتیں قانونی ہیں، اخلاقی طور پر دباؤ میں بھی قانون کے مطابق فیصلےکرنےچاہئیں، قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے،قانون کی تشریح عدالتوں کاکام ہے، نیب ترامیم پر عدالتی فیصلہ دیکھ کر نظرثانی سے متعلق فیصلہ کرین گے۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں بھی اپناووٹ اس جماعت کودوں گاجس کےپاس معاشی پروگرام ہوگا، کابینہ میں جن لوگوں کوشامل کیا کوشش ہےسیاسی کارکن نہ ہو ، نگراں حکومت کوئی بھی غیرقانونی کام نہیں کرے گی ،نگراں حکومت کاجوبھی وقت ہےاسےملکی قوانین نےتحفظ دیاہوا ہے۔

    بلاول بھٹو سے متعلق انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹوجن تحفظات کااظہارکررہاہےاچھی بات ہے، میں مطمئن ہوں،نگراں حکومت آئینی وقانونی طورپربنائی گئی ہے، نگراں حکومت میں ہماراایک منٹ بھی غیرقانونی نہیں ہوگا۔

    مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کافیصلہ اس میں بیٹھنےوالےدیں گے، مشترکہ مفادات کونسل کاجواب میں کیوں دوں، نگراں حکومت تمام کام قانون کےمطابق کرےگی۔

    نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے جو محدود مدت ہے اس میں الیکشن ہوجائیں گے ، الیکشن کب ہوں گےاس کاقانونی جواب ہمارےپاس نہیں ہے، الیکشن سےمتعلق جس کے پاس قانونی جواب ہےاس کےپاس کوئی جاتا ہے، الیکشن کمیشن پراعتمادہے،الیکشن کمیشن نےاپناپروسیس شروع کیاہوا ہے۔

  • شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، نگراں وزیراعظم

    شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، نگراں وزیراعظم

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے یوم دفاع وشہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ہم شہدا اور ان کے خاندانوں کےمقروض ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے قومی یادگار شکرپڑیاں میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے تقریب میں شرکت کی۔

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے قومی یادگارپرپھول رکھے اور جدوجہدآزادی کےہیروزکوخراج عقیدت پیش کیا۔

    شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،، ہم شہدا اوران کےخاندانوں کےمقروض ہیں،، ہم شہدا اوران کےپیاروں کی تکریم کرکےاس قرض کی ادائیگی میں چھوٹا سانذرانہ پیش کرسکتے ہیں

    اس موقع پر انوارالحق کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولے، شہدا اللہ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتےہیں، ہم شہدا کے خاندانوں کے مقروض ہیں۔

    ہم شہدا اوران کےپیاروں کی تکریم کرکےاس قرض کی ادائیگی میں چھوٹا سانذرانہ پیش کرسکتے ہیں۔

  • پی آئی اے کا مالی بحران ،  نگراں وزیراعظم   نے اہم ہدایات دے دیں

    پی آئی اے کا مالی بحران ، نگراں وزیراعظم نے اہم ہدایات دے دیں

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پی آئی اے کو ایک بار پھر سے بہترین ادارہ بنانے کیلئے دن رات کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پروازوں کے اوقات کار مسافروں کی سہولت کے مطابق رکھے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت پی آئی اے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں کا دیگرشہروں سے فضائی رابطہ مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

    انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی پروازوں کے اوقات کار مسافروں کی سہولت کے مطابق رکھے جائیں، پی آئی اے ایک اہم قومی ادارہ ہے جس نے ماضی میں شاندار فضائی سروسز فراہم کیں۔

    انھوں نے کہا کہ پی آئی اے کو ایک بار پھر سے بہترین ادارہ بنانے کیلئےدن رات کام کریں ،پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے پلان جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیا جائے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے ایکٹ 2016میں حالیہ ترمیم سے پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کی راہ استوارہوئی ہے۔