Tag: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

  • نگراں وزیراعظم نے  زائد  بجلی  بلوں میں کمی کیلئے ٹھوس پلان مانگ لیا

    نگراں وزیراعظم نے زائد بجلی بلوں میں کمی کیلئے ٹھوس پلان مانگ لیا

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے 48 گھنٹوں میں زائد بلوں میں کمی کیلئے ٹھوس پلان مانگ لیا اور مفت بجلی حاصل کرنے والے افسران اور اداروں کی تفصیل بھی طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے بِلوں میں اضافے پر ہنگامی اجلاس کا پہلا دور ہوا، اجلاس میں وزیرِ اعظم کو جولائی کے بجلی کے بلوں میں اضافے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی کے زائد بلوں میں کمی کیلئے ٹھوس اقدامات مرتب کرکے پیش کئے جائیں، جلد بازی میں کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے. ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس سے ملکی خزانے پر اضافی بوجھ نہ ہو اور صارفین کو سہولت ملے۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں کہ عام آدمی مشکل میں ہو اور افسر شاہی اور وزیرِ اعظم انکے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں،متعلقہ وزارتیں اور متعلقہ ادارے مفت بجلی حاصل کرنے والے افسران اور اداروں کی مکمل تفصیل فراہم کریں۔

    انھوں نے کہا کہ میں عام آدمی کی نمائندگی کرتا ہوں، وزیرِ اعظم ہاؤس اور پاک سیکریٹریٹ میں بجلی کا خرچہ کم سے کم کیا جائے، اگر میرے کمرے کا اے سی بند کرنا پڑا تو بے شک بند کر دیں۔

    نگراں وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ کہ بجلی کی بچت کے اقدامات کے نفاذ اور جولائی کے زائد بلوں کے مسئلے پر صوبائی وزراء اعلی کے ساتھ تفصیلی مشاورت بھی کل کی جائے گی۔

    انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی کہ تقسیم کار کمپنیاں بجلی چوری کی روک تھام کا روڈ میپ پیش کریں ،بجلی کے شعبے کی اصلاحات اور قلیل، وسط اور طویل مدتی پلان جلد از جلد پیش کیا جائے۔

  • ‘نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پھونک پھونک کاقدم رکھیں ورنہ منزل اٹک یا اڈیالہ ہوگی’

    ‘نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پھونک پھونک کاقدم رکھیں ورنہ منزل اٹک یا اڈیالہ ہوگی’

    لاہور : پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے نگراں وزیراعظم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انوارالحق کاکڑ پھونک پھونک کاقدم رکھیں ورنہ منزل اٹک یا اڈیالہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بلوچستان نگراں حکومت سے متعلق کہا کہ بلوچستان نگراں حکومت کے ایک وزیرکاتعلق ڈی جی خان سے ہے، کیا بلوچستان کی 2 کروڑ 30 لاکھ آبادی میں بھی آپ کو 11 یا 14 بندے نہیں ملے، جو بھی یہ کررہا ہے وہ جمہوریت کے ساتھ ٹھیک نہیں کررہا۔

    آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ بل کے تنازع سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا ہ اتفاق کرتا ہوں بلز پر صدر کے ساتھ حکومت بھی انکوائری نہیں کرارہی ، صدر اور حکومت کس کی خدمت کررہےہیں سپریم کورٹ بھی نوٹس نہیں لےرہی۔

    حافظ حمداللہ نے نگراں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انوار صاحب، آنکھیں بند کرکےدستخط کرنا آپ کو جیل لے جاسکتا ہے، نگراں وزیراعظم خود کو صاف شفاف انتخابات تک محدود رکھیں۔

    ترجمان پی ٹی ایم نے نگران حکومت کو خبردار کیا کہ اگرا نتخابات آگےپیچھے ہوئے تو پھر ان کا اختتام بھی اڈیالہ یا اٹک ہوگا، کرسی نے کبھی کسی سے وفاداری نہیں کی، انوارکاکڑ پھونک پھونک کرقدم رکھیں۔

  • نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج جڑانوالہ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج جڑانوالہ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

    جڑانوالہ : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج جڑانوالہ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، جہاں وہ متاثرہ مسیحی خاندانوں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ بحالی کے کاموں کا جائزہ بھی لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑآج جڑانوالہ کے متاثرہ علاقوں کادورہ کریں گے، نوارالحق کاکڑ کےدورہ جڑانوالہ کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

    دورے کے دوران نگران وزیراعظم متاثرہ مسیحی خاندانوں سےملاقات کریں گے اور متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کا جائزہ بھی لیں گے۔

    یاد رہے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان مختلف مذاہب اور زبانیں بولنے والے شہریوں کا ملک ہے، ملک میں اقلیتوں کا تحفظ کیا جائیگا، ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ نہیں۔

    انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں،کسی کی یکطرفہ حمایت نہیں کی جائیگی، مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن کے مطابق پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کریں گے۔

    خیال رہے جڑانوالہ میں معمولاتِ زندگی بحال ہوگئے ہیں اور گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکول بھی کھل گئے ہیں، گورنمنٹ ایم سی اسکول نمبر ایک کرسچن کالونی میں بھی درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

  • 9 مئی کو قانون کی خلاف ورزی والوں کیخلاف بغیر کسی رعایت کارروائی ہوگی، نگراں وزیراعظم کا اعلان

    9 مئی کو قانون کی خلاف ورزی والوں کیخلاف بغیر کسی رعایت کارروائی ہوگی، نگراں وزیراعظم کا اعلان

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اعلان کیا ہے کہ نو مئی کو قانون کی خلاف ورزی والوں کیخلاف بغیر کسی رعایت کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب میں 9 مئی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کو ریاستی نظام پرحملہ کیا گیا اور نظام سبوتاژکرنےکی کوشش کی گئی۔

    انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ اس دن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اور بغیر کسی رعایت کارروائی ہوگی۔

    نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم یہاں مخصوص مدت کیلئے ہیں، کوشش کریں گے ملک کی ترقی کیلئے بنیاد رکھیں، انتشار ہوتوکسی قسم کا حکومتی نظام نہیں چل سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی صورت میں رول آف آرڈ پرسمجھوتا نہ کیا جائے۔

  • شہباز شریف ، آصف زرداری سمیت دیگر رہنماؤں کی جڑانوالہ واقعے کی مذمت

    شہباز شریف ، آصف زرداری سمیت دیگر رہنماؤں کی جڑانوالہ واقعے کی مذمت

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم شہباز شریف ، سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے جڑانوالہ واقعے کی پرزور مذمت کی۔

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فیصل آبادکےعلاقےجڑانوالہ میں پیش آنیوالے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری نے جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جڑانوالہ واقعے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ میں قیام امن کیلئے وسائل بروئے کار لائے جائیں اور انتظامیہ مؤثر کردارادا کرے۔

    مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی جڑانوالہ میں ہونیوالے پرتشددواقعات کی پرزورمذمت کی اور اپنے ٹوئٹ میں لکھا ‘عبادت گاہوں پر حملےکسی طوربھی قابل قبول نہیں، اشتعال انگیزی اور انتہا پسندی کسی کے حق میں نہیں۔

    اس سے قبل نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فیصل آبادکےعلاقےجڑانوالہ میں پیش آنیوالے واقعے کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہوگا اور یقین دلاتا ہوں حکومت برابری کی بنیاد پرتمام شہریوں کیساتھ کھڑی ہے۔

    خیال رہے جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کےمبینہ واقعے کیخلاف مشتعل اہل علاقہ نے چارگرجاگھروں، کئی مکانوں اورگاڑیوں کوآگ لگادی تھی ، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتےہوئے سو سےزائد افرادکوگرفتار کرلیا تھا اور ضلع بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی تھی۔

    پنجاب حکومت نے واقعےکی فوری اعلیٰ سطح کی انکوائری کاحکم دیدیا۔ ترجمان نے کہا سوچی سمجھی سازش کےتحت امن کوخراب کرنےکی کوشش کی گئی، تمام فوٹیجز موجودہیں، سائنٹفک طریقے سے تفتیش جاری ہے۔

  • نگراں وزیراعظم کی کابینہ میں وزیرکون کون ہوگا؟ انوار الحق کاکڑ نے مشاورت شروع کردی

    نگراں وزیراعظم کی کابینہ میں وزیرکون کون ہوگا؟ انوار الحق کاکڑ نے مشاورت شروع کردی

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نگراں کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کر دی، نگراں کابینہ کے لئے تجربہ کار شخصیات کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگراں کابینہ کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع نے بتایا کہ نگراں کابینہ کی تشکیل کیلئےنگراں وزیراعظم نے مشاورت شروع کر دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نگراں کابینہ کے لئے تجربہ کار شخصیات کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ، نگراں کابینہ کیلئےجلیل عباس جیلانی ،محمدعلی درانی کے نام زیر غور ہے۔

    ذرائع کے مطابق عبد الحفیظ شیخ ،مظفر رانجھا ،شعیب سڈل کے نام بھی نگراں کابینہ کیلئے زیر غور ہیں۔