Tag: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

  • بلوچ طلبا گمشدگی کیس :  نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پیر کو عدالت میں طلب

    بلوچ طلبا گمشدگی کیس : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پیر کو عدالت میں طلب

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نےبلوچ طلبا گمشدگی کیس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو پیر کو طلب کرلیا، جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیے جبری گمشدگیوں میں ملوث لوگوں کو دو بارسزائے موت ملنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچ طلبا گمشدگی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے بتایا کہ 12 میں سےایک اور طالب علم بازیاب ہوگیا ہے، استدعا ہے اٹارنی جنرل آج دستیاب نہیں سماعت ملتوی کی جائے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے جبری گمشدگیوں کی سزا ، سزائے موت ہونی چاہیے اور ملوث لوگوں کو دو بار سزائے موت ملنی چاہئیے۔

    ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ ہمیں اس کیس میں مزید وقت درکار ہے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ یہ تومیری مہربانی ہے کہ میں دونوں ڈی جیز کونہیں بلا رہا۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہنگراں وزیراعظم پیر کو 10بجے خود پیش ہوں اور نگراں وزیراعظم خود پیش ہو کر بتائیں کیوں ناان کیخلاف مقدمہ کیا جائے۔

  • فیصلہ عوام کریں گے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے،  نگراں وزیراعظم

    فیصلہ عوام کریں گے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے، نگراں وزیراعظم

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ فیصلہ عوام کریں گے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے دولت مشترکہ کے مبصرگروپ کے سربراہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں وزیراعظم نے انتخابات کی شفافیت کیلئے بین الاقوامی مبصرین کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا حکومت بین الاقوامی مبصرین کو انتخابات کےجائزےکیلئےسہولیات فراہم کرےگی۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت شفاف انتخابات کےکامیاب انعقادکیلئے اقدامات یقینی بنارہی ہے اور ہر جماعت کو اپنی انتخابی مہم کیلئے موزوں ماحول فراہم کر رہی ہے۔

    نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ نگراں حکومت یقینی بنارہی ہےکہ شفاف انتخابات کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں، اب فیصلہ عوام کریں گے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے۔

    ملاقات میں وفد نے انتخابات 2024 کے شفاف انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

  • بھارت ہمیں کئی بار آزما چکا، دوبارہ آزمانا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، وزیر اعظم

    بھارت ہمیں کئی بار آزما چکا، دوبارہ آزمانا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، وزیر اعظم

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بھارت ہمیں کئی بار آزما چکا ہے، اگر دوبارہ آزمانا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیری ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح  نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔

    نگراں وزیر اعظم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے اس سے لاتعلق نہیں ہوسکتے، پاکستان اور کشمیر اٹوٹ رشتے میں بندھے ہیں، کشمیر کاز کیلئے ہمارا عزم پختہ ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے جو قیمت ادا کی وہ بہت زیادہ ہے، پاکستان جموں و کشمیر کے تنازع کا اہم فریق ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، قائد اعظم  نے واضح کیا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، بھارت کشمیریوں کی رائے کے بغیر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکتا۔

    نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے بھارتی دعوے کھو کھلے ہیں، بھارت حکومت کشمیر پر غیرقانونی قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے ظلم کررہی ہے، آج مقبوضہ کشمیر کھلی جیل دکھائی دیتی ہے۔

    انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہندوتوا کے زہریلے نظریے  نے ایسا ظلم ڈھایا جو پہلے کبھی نہیں ہوا، کشمیر میں جو کچھ ہوا وہ کسی انسانی المیے سے کم نہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضے کو مضبوط کرنے کیلئے مزید حربے اپنارہا ہے، کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کو بیدار ہو کر اس بربریت کا نوٹس لینا چاہئے، عالمی برادری کو کشمیر میں خون ریزی پر بھارت کو جوابدہ بنانا چاہئے، گزشتہ 76 سال سے بھارت نے کشمیر پر قبضے کیلئے مختلف حربے اپنائے ہیں، 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے بھارت غلط بیانیے پیش کررہا ہے، بھارت انتہائی شرمناک کوششیں کررہا ہے، دہشت گرد اور عوام کی جدوجہد میں واضح فرق ہے، ہم بھارت کی طرف سے کشمیریوں کیخلاف ریاستی دہشتگردی کا مشاہدہ کررہے ہیں، کشمیر میں واحد دہشت گرد بھارت ہے۔

     انہوں نے کہا کہ ہم بقا تحمل پر یقین رکھتے ہیں ہم تنازع نہیں چاہتے، بھارت ہمیں کئی بار آزما چکا ہے، اگر دوبارہ آزمانا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، پاکستان ہر گزرتے دن کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے کھڑے ہیں۔

  • نگراں وزیراعظم  کی چین کے وزیراعظم سے 1 سال کیلئے قرض مؤخرکرنے کی درخواست

    نگراں وزیراعظم کی چین کے وزیراعظم سے 1 سال کیلئے قرض مؤخرکرنے کی درخواست

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم کو 1 سال کیلئے قرض مؤخرکرنے کی درخواست کردی، چین کیجانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چینی وزیراعظم کو خط لکھا، جس میں 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم کو 1 سال کیلئے قرض مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کیجانب سے 2 ارب ڈالرکا قرض ایک سال کیلئےجلد رول اوور ہونے کاامکان ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ چین کیجانب سے 2ارب ڈالرقرض کیلئے 23مارچ کو ڈپازٹ ٹائم مکمل ہو جائےگا، موجودہ قواعدو ضوابط پر 2 ارب ڈالرقرض ایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ 2 ارب ڈالر کا ڈپازٹ جلد رول اوور کرانے کیلئے وزارت خزانہ اور چینی حکام رابطے میں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کیجانب سے مالیاتی تعاون پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا گیا اور کہا گیا کہ چین کی جانب سے مشکل معاشی صورتحال میں حکومت پاکستان کو قرض ادا کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق چین کی جانب سےمجموعی طور پر 4 ارب ڈالرکاقرض سیف ڈپازٹ حاصل کیاہواہے، چین کیجانب سے 4 ارب ڈالر قرض ملنے سےپاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔

  • نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے  کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

    لاہور : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئےانٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئےانٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔

    ،سرکاری وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا اعلان کر دیا ہے، 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کر دی ہے ، جس کے بعد درخواست غیر موثر ہو چکی ہےخارج کی جائے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 15 نومبر کو نگران وزیر اعظم کی 90 روز کی آئینی مدت مکمل ہو چکی، 90 روز کے بعد نگران وزیراعظم کا عہدے پر برقرار رہنا غیر قانونی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • دہشت گردوں میں غیرت اور ہمت ہے تو سامنے آکر لڑیں، نگراں وزیراعظم

    دہشت گردوں میں غیرت اور ہمت ہے تو سامنے آکر لڑیں، نگراں وزیراعظم

    پشاور : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں میں غیرت اور ہمت ہے تو سامنے آکر لڑیں، یہ 10 حملے کریں گے ہم ہزار بار جواب دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پشاور میں تقریب سے خطاب میں کےپی پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کےپی پولیس کے شہدا کے ورثا معمولی نہیں بہت بڑے لوگ ہیں۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ میں ایک مقروض کی حیثیت سےیہاں آیاہوں ، آپ لوگوں کامجھ پربہت بڑاقرضہ ہے، بعض اوقات ہم لوگ آپ کووہ مالی امدادنہیں دےپاتے جو دینا چاہئے، کےپی پولیس کی قربانیوں کا قرض ہم ادا نہیں کرسکتے۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ یہ گرےہوئےلوگ ہیں جنہوں نےاس شہر میں بچوں کو قتل کیا، میں نےبیماری سے یاخودکش حملے میں مرجانا ہے یہ فیصلہ اللہ کا ہوگا،یہ دین اور اسلام کے نام پر لوگوں کو ڈراتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سانحہ اےپی ایس میں بچوں کے ٹکڑے ٹکڑے کیے گئے، ہمیں اللہ نےخیرکی قوت کاساتھ دینےکی توفیق دی ہے، بدبخت قرآن اورحدیث کا حوالہ دیتےہوئےمختلف آرادیتےہیں، مجھےیقین ہےایسےلوگوں کاٹھکانہ جہنم ہےیہ گرےہوئےلوگ ہیں، یہ بدبخت لوگ ہیں ہم نہیں ڈرتےان لوگوں سے۔

    انوار الحق کاکڑ نے اعلان کرتے ہوئے کہا یہ 10حملےکرینگےہم ہزاربارجواب دیں گے، میرےاللہ نے زندگی موت اپنےہاتھ میں رکھی ہوئی ہے، جس کااختیاراللہ کےہاتھ میں ہےاس اختیارسےڈراتےہیں ہمیں، بہت لوگ کہتےہیں 20دن رہ گئے اتنی سخت باتیں نہ کیا کریں، جب تک زندہ ہیں اسی طرح کی سخت باتیں اور مزید جذبے سے کریں گے۔

    نگراں وزیراعظم نے دہشت گردوں کے حوالے سے کہا بزدل بےغیرت چھپ چھپ کرحملہ کرتےہیں، اگران میں غیرت اورہمت ہےتوسامنےآکرلڑیں، یہ بےغیرت لوگ اپنے بلوں سےباہرتونکلیں۔

    انھوں نے بتایا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتی ہوئی ہے بس اعلان میں کچھ وقت باقی ہے، اس جنگ میں سب سےلازمی اور درست شے اپروچ کرناہے، اعلان ہونے میں کچھ وقت لگے گا 6 ماہ ایک سال مجھےنہیں پتا۔

    انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ آج سے کچھ سال قبل ان درندوں کیلئے معاشرے کے لوگوں میں ہمدردی تھی لیکن اے پی ایس میں یہ لوگ اپنی درندگی،وحشیت اورگندے پن کے عروج پرآئے تھے، ہم نہیں بھولےتھے نا ہی بھولیں گے، ہم ان پھولوں کو واپس نہیں لاسکتے لیکن درندوں کا ہاتھ روکیں گے، آپ غازی بھی ہیں اور شہیدبھی ہیں۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ وہ جذبہ ہوناچاہئےجوغزہ پریقین رکھتاہوں اوربےخوف ہوکرلڑے، یہ خودکش حملہ کیوں کرتےہیں یہ ہمیں ڈرانا چاہتے ہیں، ہم حکمت اورہمت سے یہ لڑائی لڑیں گے، اللہ نے آپ کوحکمت اورہمت دونوں دی ہے، ہم ریاست پاکستان کی یہ لڑائی اوراس کے علاوہ تمام لڑائیوں کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے۔

  • وزیراعظم کی ہدایت ، سانحہ 9 مئی سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم

    وزیراعظم کی ہدایت ، سانحہ 9 مئی سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر سانحہ 9 مئی سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم کردی گئی ، کمیٹی نو مئی کے واقعات کا جائزہ لے گی۔

    تفصیلات کے مطابق 9مئی واقعات کا جائزہ اور آئندہ روک تھام پر سفارشات کی تیاری کیلئے کابینہ کمیٹی قائم کردی گئی۔

    نگراں وزیراعظم کی ہدایت پرکابینہ ڈویژن نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی کی سربراہی نگراں وفاقی وزیر قانون احمد عرفان اسلم کریں گے جبکہ کمیٹی ممبران میں وزرائے داخلہ ، اطلاعات اور انسانی حقوق بھی شامل ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ کمیٹی 9مئی 2023 کے واقعات کا جائزہ لے گی او ایسے واقعات کی آئندہ روک تھام کیلئے سفارشات تیارکرےگی۔

  • آئین کے تحت کسی شخص اور گروہ کو پُرتشدد کارروائیوں کی اجازت نہیں، نگراں وزیراعظم

    آئین کے تحت کسی شخص اور گروہ کو پُرتشدد کارروائیوں کی اجازت نہیں، نگراں وزیراعظم

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت کسی شخص اور گروہ کو پُرتشدد کارروائیوں کی اجازت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پولیس کے سابق آئی جیز کی 7ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ نرسنگ اورپولیس کوری برینڈکرنےکی ضرورت ہے، پولیس نےقیام امن کیلئےبہت قربانیاں دیں، ہم ان کے مقروض ہیں۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، صفت غیورشہیدجیسی شخصیت کہیں نظرنہیں آتی، ملازمت کی نوعیت جو بھی ہو ہمیں فرض شناسی سے کام کرنا چاہیے۔

    نگراں وزیراعظم نے بتایا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں 90 ہزار افراد شہید ہوچکے ہیں ، ملک میں امن کیلئے سیاسی جماعتوں کوملکرقانون سازی کرنی چاہیے، آج تک کسی جماعت نے جبری گمشدگی سے متعلق قانون سازی نہیں کی اور جب ضرورت پڑتی ہے تو جس طرح قانون سازیاں کی جاتی ہیں وہ بھی سب کے سامنے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی معاشرہ انتشار اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، آئین کے تحت کوئی شخص یاگروہ پُرتشددکارروائیوں میں ملوث نہیں ہوسکتا ۔ قانون کا نفاذ پولیس کا کام ہے، بدامنی کیخلاف قانون نافذکرنےوالےادارےصف اول میں نظرآتےہیں

  • انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے اور شفاف ہوں گے، نگراں وزیراعظم

    انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے اور شفاف ہوں گے، نگراں وزیراعظم

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے انتخابات آٹھ فروری کو ہی ہوں گے اور شفاف ہوں گے، فی الحال پی ٹی آئی اور سربراہ پی ٹی آئی پر انتخابات لڑنے کے لئے قدغن نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انٹرویو میں کہا کہ انتخابات 8فروری کوہی ہونگےاورشفاف ہوں گے، فری اینڈ فیئر کا جو پیمانہ ہے ، اس کے مطابق انتخابات شفاف ہوں گے۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ انتخابات کے جو انتظامات ہیں، اس سے قوی امکان ہے نسبتاً بہترنتائج دےسکیں گے۔

    رہنماؤں کی مقبولیت کے سوال پر نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کس رہنما کی کتنی مقبولیت ہے اس کا اندازہ انتخابات میں ہوجائے گا۔

    سربراہ پی ٹی آئی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سربراہ پی ٹی آئی یا ان کی جماعت پر انتخابات لڑنے کے حوالے سے فی الحال قدغن نہیں، کوئی غیرمعمولی چیز آجاتی ہے تو کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    نو مئی سانحہ کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی روپوشی اور سیاست چھوڑنے کے اعلانات پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نو مئی کے بعد لوگ گمشدہ نہیں روپوش ہوئے تھے، روپوشی میں ہی کئی افراد نے پی ٹی آئی یا سیاست سے کنارہ کشی کی، یہ ان کاذاتی فیصلہ تھا،اس میں ریاستی جبرکاکوئی ثبوت نہیں۔

    معیشت کی بحالی کے لیے اقدامات کے حوالے سے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے فوج کے تعاون سےغیرقانونی تجارت کی روک تھام کی، ماہانہ 30سے50ارب کی غیرقانونی تجارت ہورہی تھی اوت پی آئی اے نجاری کیلئےماہر مشیر مقرر ہوئے ہیں۔

  • نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لئے درخواست  دائر

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لئے درخواست دائر

    لاہور :لاہور ہائیکورٹ میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عہدے کی میعاد مکمل ہونے پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لئے پٹیشن دائر کردی گئی۔

    پٹیشن مقسط سلیم ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ، جس میں نگراں وزیراعظم، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

    پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نگراں وزیراعظم کو عام انتخابات کرانے کے لئے 3ماہ کی مدت کے لئے وزیراعظم بنایا گیا، نگراں وزیراعظم آئین کے تحت 90روز میں انتخابات نہیں کروا سکے۔

    دائر پٹیشن میں کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کے مطابق عہدے کی میعاد15 نومبر کوختم ہو چکی ہے ، میعاد مکمل ہونے کے باوجود عہدے پر برقرار رہنا غیر آئینی اقدام ہے۔

    پٹیشن میں کہا ہے کہ نگراں حکومت کو اعلیٰ عدالت توسیع دینے کا اختیار رکھتی ہے، الیکشن کمیشن یا کوئی آئینی ادارہ توسیع دے سکتا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان سےرجوع کیا گیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا، استدعا ہے کہ عدالت نگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کرے۔