Tag: نگراں وزیراعظم

  • نگراں وزیراعظم  کا بھارت کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    نگراں وزیراعظم کا بھارت کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھارت کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے اور آپ کو سپورٹ کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ ایکس’ پر بھارت کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں لکھا ‘ آپ عزم،مہارت اور جذبے کے ساتھ کھیلیں جس کیلئے آپ مشہور ہیں، پوری قوم آپ کے ساتھ ہے اور آپ کو سپورٹ کر رہی ہے۔

    یاد رہے دنیا کے سب سےبڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اوربھارت کا ٹاکرا ہوگا، پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں گیارہ سال بعد بھارتی سر زمین پرمدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔

    بھارت کےخلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے ، ایک بجے ٹاس ہوگا اور ڈیڑھ بجے میچ شروع ہوگا۔

    پاک بھارت میچ سے پہلےخصوصی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور نریندر مودی اسٹیڈیم میں اسٹیج سج گیا، جس میں بھارتی اداکاروں سمیت بھارتی گلوکار بھی سروں کا جادو جگائیں گے۔

  • نگراں وزیراعظم کا چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر شفاف انتخابات کا بیان، انسانی حقوق کمیشن کا سخت ردعمل

    نگراں وزیراعظم کا چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر شفاف انتخابات کا بیان، انسانی حقوق کمیشن کا سخت ردعمل

    اسلام آباد : ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین اور دیگر گرفتار رہنماؤں کے بغیر شفاف انتخابات کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے غیرجمہوری قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے چیئرمین پی ٹی آئی اور اسیررہنماؤں کے بغیر شفاف انتخابات کے بیان پر پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کا ردعمل آگیا.

    ایچ آر سی پی نے اعلامیے میں کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے دعوے غیر جمہوری اور غیرمعقول ہیں، نگراں حکومت قبل ازانتخابات سیاسی انتقام کاسلسلہ بندکرے۔

    پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بیان غیرمناسب ہے، پی ٹی آئی سربراہ بدعنوانی کے ایک مقدمےمیں جیل میں بند ہیں اور کئی پی ٹی آئی رہنما نو مئی کے فسادات کے بعد سے زیرحراست ہیں۔

    اعلامیے میں کہا ہے کہ عدالت نےتمام مقدمات میں قید لوگوں کو ابھی مجرم ثابت نہیں کیا۔

    ایچ آر سی پی نے ہائیکورٹ کے حکم کےباوجود پرویزالٰہی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کو اپنے مینڈیٹ سے ہٹ کر غیرذمہ دارانہ، جانب دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے اور حکومت کو یقینی بنانا چاہیے کہ آزادانہ، شفاف، مصدقہ اور جامع انتخابات کا ماحول پیدا کیا جائے اور اس سے برقرار رکھا جائے۔

    خیال رہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گزشتہ روز غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے پی‘ کو انٹرویو میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے رہنماؤں کے بغیر منصفانہ انتخابات ممکن ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وہ ہزاروں کارکنان جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھے وہ سیاسی عمل کو چلائیں گے اور انتخابات میں حصہ لیں گے، عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں جیل بھیج دیا گیا تھا تاہم سزا معطلی کے بعد وہ سائفر کیس میں جیل کاٹ رہے ہیں۔

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ بات انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ سابق وزیراعظم کی انتخابات میں کامیابی روکنے کے لیے فوج انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری کرے گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ انتخابات فوج نہیں بلکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کرائے گا اور موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری خود چیئرمین پی ٹی آئی نے کی تھی تو وہ عمران خان کے خلاف کیوں ہوں گے۔

  • کسی بھی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روکا، نگراں وزیراعظم

    کسی بھی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روکا، نگراں وزیراعظم

    نیویارک : نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کوانتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روکامگر 9 مئی واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتخابات کاانعقادالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، نگران حکومت کا کام الیکشن کمیشن کو صاف شفاف انتخابات میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو الیکٹرول نظام میں حصہ لینے سے نہیں روکا گیا مگر 9 مئی واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کےتحت کارروائی ہوگی۔ 9

    حکومتی اقدامات کے حوالے سے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اورڈالراسمگلنگ کےخلاف اقدامات سےمثبت نتائج ملےہیں، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چینی اور آٹا مافیا کے خلاف کارروائیاں کی ہیں اس وقت ملک میں آٹےاورچینی سمیت اناج کی کوئی قلت نہیں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مؤثراقدامات کیے گئے ہیں، ہم نےمؤثراقدامات کرکےمصنوعی مہنگائی کو روکا ہے۔

    انوار الحق کاکڑ نے بتایا کہ کسی قسم کی سفارتی تنہائی کا شکارنہیں،پاکستان بیشتر فورمز کااہم رکن ہے، اوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس میں سعودی عرب نےکشمیرسےمتعلق پاکستانی مؤقف کی بھرپورحمایت کی، پاکستانی مؤقف کی کھل کرحمایت کرنےپرسعودی عرب کےمشکورہیں۔

  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے نگراں وزیراعظم کی تقریر تیار

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے نگراں وزیراعظم کی تقریر تیار

    نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریر تیار کرلی گئی، انوارالحق کاکڑخطاب میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سیشن سے خطاب کریں گے، ان کی جنرل اسمبلی سیشن سے تقریر تیار کرلی گئی۔

    نگران وزیراعظم اپنے خطاب میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت دنیا کے سامنےاٹھائیں گے اور افغانستان سےمتعلق معاملات پربات کریں گے۔

    وزیراعظم افغان عبوری حکومت کےوعدوں،عالمی برادری کی ذمہ داری سمیت ترقی پذیرممالک کےمعاشی مسائل پر بھی خطاب میں بات کریں گے۔

  • نگراں وزیراعظم  5  روزہ دورے پر آج امریکا پہنچیں گے

    نگراں وزیراعظم 5 روزہ دورے پر آج امریکا پہنچیں گے

    نیویارک : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پانچ روزہ دورے پر آج امریکا پہنچیں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اٹھہترویں اجلاس سےخطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج 5 روزہ دورے پر نیو یارک پہنچیں گے، روانگی سے قبل ٹوئٹر پر بیان میں انوارالحق کاکڑنے لکھا ‘اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اٹھہتر ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پُرجوش ہوں، دورے کے دوران عالمی ماحولیاتی چیلنجز، عالمی رہنماؤں سےبات کروں گا اور بین الاقوامی میڈیااورٹاپ تھنک ٹینک سے تبادلہ خیال کروں گا۔۔

    وزیر اعظم کے دورہ امریکا کا شیڈول سامنے آگیا ہے، جس کے مطابق انوار الحق کاکڑ 18 ستمبر کو امریکی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے نیو یارک پہنچیں گے، جہاں ان کی اہم ملاقاتوں کا سلسلہ 19 ستمبر سے شروع ہوگا۔

    وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا امریکی میڈیا سے انٹرویوز طے کر دیئے گئے ہیں ، واشنگٹن پوسٹ سمیت، سی این این، بلومبرگ، اے پی، نیوزویک وزیر اعظم کا انٹرویو کریں گے۔

    اس کے علاوہ انوار الحق کاکڑ کی مائکروسافٹ کے فاؤنڈر بل گیٹس سے ملاقات طے ہیں جبکہ وہ چین کے نائب صدر، ایران کے صدر ، ترکی کے صدر طیب اردوان سے بھی اہم ملاقاتیں ہوگی۔

    نگراں وزیر اعظم امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے اور امریکی بزنس کونسل سے بھی اہم ملاقات کریں گے۔

    انوار الحق کاکڑ کی امریکی سینیٹرز اور کانگریس مین سے بھی ملاقاتیں طے ہیں جبکہ کونسل آف فارن ریلیشنز سے بھی خطاب کریں گے۔

    وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور افغانستان سے درپیش سیکورٹی چیلنجز کا ذکر کریں گے اور اقوام متحدہ کو سلامتی کونسل کی قراردادو ں کی یاد دلائیں گے۔

    وزیر اعظم اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلیوں پر بات سمیت دنیا بھر کے حوالے سے پاکستان کا ویژن پیش کریں گے۔

  • نگراں وزیراعظم  پسے ہوئے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے پُرعزم

    نگراں وزیراعظم پسے ہوئے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے پُرعزم

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے پسے ہوئے طبقے کو زیادہ سےزیادہ ریلیف دیاجائے، عوام کویقین دلاتے ہیں فیصلوں پرعمل کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت نےڈائریکشن دی تھی اس پر عملدرآمدبھی کیا گیا ہے، غریب طبقہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں سے متاثر ہوتا ہے، کوشش ہے کہ پسے ہوئے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائے، ہم اس حوالے سے کوئی کوتائی برداشت نہیں کریں گے۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو یقین دلاتے ہیں نگراں حکومت فیصلوں پرعمل کرائےگی، ذخیرہ اندوزی،بجلی چوری،اسمگلنگ روک تھام کیلئے مزید فیصلے کئے گئے ہیں۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسمگلنگ اور بجلی چوری پر سخت اقدامات لئے گئے ہیں، آج کی میٹنگ تمام کارروائیوں کو یکجا کر کے عملدرآمد کو مانیٹر کیا گیا ہے، بہت ساری چیزیں ہمارے ڈومیسٹک کنٹرول میں نہیں ہیں کیونکہ بہت ساری چیزیں بین الاقوامی مارکیٹ کی قیمتوں سےجڑی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جہاں گورننس کے رویوں کوتبدیل کیاجاسکتا ہے کم سے کم وہ توکریں، جتنا وقت بھی نگران حکومت رہے گی بھرپور کام کریں گے، غیر قانونی طورپر مقیم لوگوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

    اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےافیکٹوپالیسی مرتب ہوئی ہے، وہ ایلینز جن کےپاس یہاں رہنے کا کوئی جواز نہیں ان پرایکشن ہوگا، تینوں کیٹگری کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسی بنائی ہوئی ہے، ایلینز کوواپس دھکیلیں گے انہیں ہماری سرزمین پررہنےکاحق نہیں۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اتناآسان نہیں کہ ٹریڈکھل گئی ،ڈالراسمگلنگ شروع ہوجائےگی، ایک پالیسی بنائی گئی ہےکہ کون کون سی چیزوں کی اجازت ہوگی، اسمگل گڈز پر زیرو ٹالرنس ہے،کرنسی کی اسمگلنگ پربڑاسخت کریک ڈاؤن ہوگا اور غیرقانونی کاروبار میں ملوث لوگوں جلدبھاری نقصان اٹھاناپڑےگا۔

    نگراں وزیراعظم نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کنٹرول میکنزم ایسے لگ رہا ہے، جیسے 14اگست کے بعد یہ ایشوزوجودمیں آئے، کیا یہ چیزیں پہلے نہیں ہونی چاہئیں تھیں، ہم جب سے آئےہیں اقدامات لےرہےہیں ، منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کافنانشل اسٹیک انوالو ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ غلط فہمی یاخوش فہمی کسی کی بھی ہوسکتی ہےکہ یہ راہ راست پرآجائیں گے، اگرہم ان چیزوں پراقدام نہیں اٹھاتےتوہم ذمہ دارہیں، مؤثر نتائج حاصل کرنے کیلئے رویے کوبدلنا ہے، ماضی میں جنہوں نےیہ رویہ بنایاتھاذمہ داران کیخلاف کارروائی ہوگی، جنہوں نےیہ سائیکل توڑنی ہےاس میں فورس، جوڈیشری کامیکنزم موجودہے۔

    انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا 10لوگ اس میں ملوث ہیں انہیں سرعام اڑادیاجائے، کسی تعاون کےبغیرجہاں ہمیں نظرآئے ہم عدالت لیکرجائیں گے۔

    ن لیگی رہنماؤں کی نگراں کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فوادحسن فواداوراحدچیمہ انتہائی قابل افرادہیں، مجھےیادنہیں پڑتاوہ کسی سیاسی جماعت کےکارکن یاعہدیداررہے ہوں۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیررآؤٹ فٹس کہیں نہ کہیں اسمگلنگ میں ملوث ہوتے ہیں، ہمارے پاس اطلاعات ہیں اورہم اس پرایکشن بھی لے رہے ہیں، جب ریاست بنیادی کام کی طرف نہیں جاتی توپھریہی کام ہوتےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی رقم ہمارے خلاف استعمال ہوتی ہے ، نان اسٹیک ہولڈرز بارڈرز پر اپنا ایک سسٹم بنایا ہوا ہے ، اسمگلرز کیخلاف کارروائی کا بڑا مقصد نان اسٹیک ہولڈرز بھی ہیں۔

  • نگراں وزیراعظم کا ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت میں توسیع کی تردید سے گریز

    نگراں وزیراعظم کا ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت میں توسیع کی تردید سے گریز

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت میں توسیع کی تردید سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ ایسا نہیں ہے کہ اس کی پبلک کی سطح پربات کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت میں توسیع کی تردید سے گریز کیا۔

    انوار الحق کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ ایسا نہیں ہے کہ اس کی پبلک کی سطح پربات کی جائے، ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت کا معاملہ نیشنل سیکیورٹی ہے، میں اپنے اختیارات کا استعمال کروں گا۔

    نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ معیشت اوردہشت گردی پاکستان کےلیےبڑےتھریٹ ہیں، ہم قطعاٍنہیں کہتےکہ افغان حکام نےدہری پالیسی اپنائی ہوئی ہے، موجودہ افغان حکومت کو اپنے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو بھی اپنے ملک کے لیے کام کرنے کیلئے تھوڑا وقت دیناچاہیے، پاکستان کےچپےچپےکی حفاظت ہماری ذمہ داری ہےاورتحفظ کریں گے، کسی کوکوئی غلط فہمی نہ رہےاپنےوطن اوراپنےعوام کی حفاظت کریں گے۔

  • نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا صدرِ مملکت کے خط پر ردِعمل

    نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا صدرِ مملکت کے خط پر ردِعمل

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے الیکشن تاریخ کا پرائم مینڈیٹ تو الیکشن کمیشن کا ہے، میرے خیال میں الیکشن کمیشن جلد ہی کسی مناسب وقت میں الیکشن کا اعلان کردے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ تجویز کرنے کے حوالے سے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدرمملکت نے عام انتخابات کے لیے یقیناً ایک تاریخ تجویز کردی ہے لیکن الیکشن تاریخ کا پرائم مینڈیٹ تو الیکشن کمیشن کا ہے۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کیلئے موزوں حالات کا جائزہ لیکر جلد ہی کسی مناسب وقت میں الیکشن کا اعلان کردے گا۔

    نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کےمطابق حلقہ بندیاں آئینی عمل کاحصہ ہیں اور نگران حکومت کاکام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرا منصب عدالتوں میں موجود کیسزپربات کرنے کی اجازت نہیں دیتا، سیاسی کیسز پر فیصلہ قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کی روشنی میں کریں گے۔

    نواز شریف سے متعلق انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نوازشریف سےمتعلق فیصلہ عدالتوں کوکرناہے ، قانون کےمطابق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کریں گے۔

    حکومت کی جانب سے اقدامات کے حوالے سے نگراں وزیراعظم نے بتایا کہ حکومتی اقدامات سے مارکیٹ میں اشیا کی قیمتیں بدریج کم ہورہی ہیں، سول اداروں کی کارکردگی میں بہتری سے صورتحال مزید بہترہوگی، ماضی میں ایرانی پٹرول کی اسمگلنگ کچھ عرصے جاری رہی، ایرانی پٹرول کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےمؤثراقدامات کیےگئےہیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ڈالرکی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےخصوصی اقدامات کیےگئےہیں، امید ہے روپے کی قدر میں مزیداستحکام آئےگا۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بارڈرمینجمنٹ پرخصوصی توجہ دی گئی ہے، ماضی میں روپےکی قدرمیں کمی کی وجہ برآمدات میں کمی ہوناہے، معاشی اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔

    انھوں نےسانحہ 9 مئی کے حوالے سے واضح کیا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت ملکی مفاد کےخلاف اقدامات نہیں اٹھاسکتی، سانحہ 9 مئی کے واقعات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہیں، انتشار میں ملوث عناصرکےخلاف کارروائی ہوگی۔

  • نگراں وزیراعظم  اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    نگراں وزیراعظم اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

    نیویارک : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اگلے ہفتےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں وہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے نیویارک میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے جنرل اسمبلی کااٹھتر واں سیشن شروع ہورہاہے ، جس میں وزیراعظم اور وزیرخارجہ شرکت کریں گے۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ، اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے۔

    پاکستان کے مستقل نمائندے نےمزید بتایا کہ اس دوران وزیراعظم یواین سیکریٹری جنرل سمیت عالمی سربراہان سےملاقاتیں کریں گے۔

    انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ میں ہونے والی تین اہم عالمی کانفرنسوں میں بھی شرکت کریں گے، جن میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل اور اُن کے حل کے بارے میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے بلائی گئی اہم سمٹ بھی شامل ہیں.

    خیال رہے اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق باقاعدہ اعلیٰ سطح کا اجلاس 19 ستمبر کو شروع ہوگا، اس روز عالمی رہنما اجلاس سے خطاب کریں گے۔

  • نواز شریف کی واپسی ،  نگراں وزیراعظم  کا اہم بیان آگیا

    نواز شریف کی واپسی ، نگراں وزیراعظم کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر قوانین کےتحت ہی رویہ رکھاجائے گا تاہم وہ کب واپس آرہے ہیں نہیں معلوم۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انٹرویو میں نواز شریف سے متعلق سوال پر کہا کہ نوازشریف کا معاملہ عدالتوں میں ہے اور ان کی پاکستان آمد کا نہیں پتا۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف 3مرتبہ وزارت عظمیٰ کےمنصب پرفائزرہےہیں ، ان کی واپسی پر مروجہ قوانین کےتحت ہی رویہ رکھاجائےگا۔

    پی ٹی آئی کے حوالے سے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ی ٹی آئی پربحیثیت جماعت کوئی قدغن نہیں لگائی، 9مئی کوجلاؤگھیراؤہوا،عالمی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا ، پی ٹی آئی کےکارکنان کسی سیاسی عمل کی وجہ سےجیلوں میں نہیں ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ اسمگلنگ کےخلاف اقدامات جاری رہیں گے، ریاست وحکومتی رٹ کےقیام کیلئے ایک انچ بھی پیچھےنہیں ہٹیں گےاور معیشت کی بہتری ،عوامی مفادکےاقدامات جاری رہیں گے۔

    نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہماری توجہ معاشی پالیسی پرہے اور کوشش ہے مینڈیٹ سےآنےوالی حکومت کیلئےبڑا کام کرکےجائیں، چاہتےہیں مینڈیٹ والی حکومت آئےتواس کیلئےحوالہ جاتی میکنزم موجودہو۔