Tag: نگراں وزیراعظم

  • 9 مئی کو قانون کی خلاف ورزی والوں کیخلاف بغیر کسی رعایت کارروائی ہوگی، نگراں وزیراعظم کا اعلان

    9 مئی کو قانون کی خلاف ورزی والوں کیخلاف بغیر کسی رعایت کارروائی ہوگی، نگراں وزیراعظم کا اعلان

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اعلان کیا ہے کہ نو مئی کو قانون کی خلاف ورزی والوں کیخلاف بغیر کسی رعایت کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب میں 9 مئی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کو ریاستی نظام پرحملہ کیا گیا اور نظام سبوتاژکرنےکی کوشش کی گئی۔

    انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ اس دن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اور بغیر کسی رعایت کارروائی ہوگی۔

    نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم یہاں مخصوص مدت کیلئے ہیں، کوشش کریں گے ملک کی ترقی کیلئے بنیاد رکھیں، انتشار ہوتوکسی قسم کا حکومتی نظام نہیں چل سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی صورت میں رول آف آرڈ پرسمجھوتا نہ کیا جائے۔

  • ڈرنے کی ضرورت نہیں، کسی کی یکطرفہ حمایت نہیں کریں گے، نگراں وزیراعظم

    ڈرنے کی ضرورت نہیں، کسی کی یکطرفہ حمایت نہیں کریں گے، نگراں وزیراعظم

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ  نے کہا ہے کہ معاشی مسائل کے حل، ملکی اور غیر ملکی سطح پر کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے بہترین اقدامات کرینگے۔

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک تجربہ کار اور بہترین ٹیم ہے، وفاقی کابینہ کو ملک کو درپیش مسائل کا ادراک ہے، یقین ہے اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کریں گے۔

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے، ملکی اور غیر ملکی سطح پر کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائیگا، معاشی مسائل کے حل کیلئے بہترین اقدامات کرینگے۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک بھر خصوصاً بلوچستان کے پاس بہترین معدنی ذخائر ہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائیگا، قانون کی حکمرانی پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کرینگے،  پاکستان ایک زرعی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، رول آف آرڈر سے ہی قانون کی حکمرانی ہوگی۔

    انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان مختلف مذاہب اور زبانیں بولنے والے شہریوں کا ملک ہے، ملک میں اقلیتوں کا تحفظ کیا جائیگا، ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ نہیں۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں،کسی کی یکطرفہ حمایت نہیں کی جائیگی، مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن کے مطابق پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرینگے۔

    انوارالحق نے مزید کہا کہ وزرا سے امید ہے اپنی اپنی وزارتوں میں بہترین کام کرینگے، 9 مئی کے واقعات سے مایوسی ہوئی، 9 مئی واقع کی مذمت کرتے ہیں۔

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ ہم کام کر کے دکھائیں گے، ہم اقلیتوں کی حفاظت کریں گے۔

  • امریکی وزیرخارجہ کی انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد

    امریکی وزیرخارجہ کی انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد

    واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امریکا معاشی خوشحالی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو مبارکباد دی ، انٹونی بلنکن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان آئین کے مطابق شفاف انتخابات کیلئے تیاریاں جاری رکھے۔

    انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکا معاشی خوشحالی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا، پاکستان کاآئین آزادی اظہاراوراجتماع کا حق دیتا ہے۔۔

  • نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی وزیراعظم ہاؤس آمد

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی وزیراعظم ہاؤس آمد

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے عملے سے مصافحہ کیا۔

    اس سے قبل انورا الحق کاکڑ نے نگراں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اُٹھایا، ایوان صدر میں نگراں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے عہدے کاحلف لیا۔

    اس موقع پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف، شہبازشریف، سینیٹرز و دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔ کے پی، سندھ، پنجاب کے گورنرز، پنجاب اور کے پی کے نگراں وزیراعلیٰ بھی شریک ہوئے۔

    انوار الحق کاکڑ پاکستان کے 8 ویں نگران وزیراعظم ہیں۔ شہباز شریف نگراں وزیراعظم انوار الحق کے گلے ملے اور مبارکباد پیش کی۔

    واضح رہے کہ نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے تھے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انوار الحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کیا، انوار الحق کاکڑ کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی نشست خالی قرار دے دی گئی تھی۔

    نوٹی فکیشن کی کاپی چیف الیکشن کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی، انوار الحق کاکڑ 2018 میں آزاد حیثیت سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

  • انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اُٹھالیا

    انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اُٹھالیا

    اسلام آباد: انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اُٹھالیا، ایوان صدر میں نگراں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے عہدے کاحلف لیا۔

    اس موقع پر اسپیکر راجہ پرویزاشرف، شہبازشریف، سینیٹرز و دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔ کے پی، سندھ، پنجاب کے گورنرز، پنجاب اور کے پی کے نگراں وزیراعلیٰ بھی شریک ہوئے۔

    انوار الحق کاکڑ پاکستان کے 8ویں نگران وزیر اعظم ہیں۔ شہباز شریف نگراں وزیر اعظم انوار الحق کے گلے ملے اور مبارکباد پیش کی۔

    اس سے قبل نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے تھے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انوار الحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کیا، انوار الحق کاکڑ کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔

    نوٹی فکیشن کی کاپی چیف الیکشن کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی، انوار الحق کاکڑ 2018 میں آزاد حیثیت سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

  • نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی

    نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی۔

    تفصیلات نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی، صدر مملکت عارف علوی نگراں وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف حلف برداری کے بعد نگراں وزیراعظم کا استقبال کرینگے، حلف برداری کے بعد نگراں وزیراعظم کوگارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

    حلف برداری کے بعد سبکدوش وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، حلف برداری کی تقریب سہ پہر 3 بجے ہو گی۔

  • ’’نگراں وزیراعظم کو سیاسی قیدیوں کے معاملے کا فوری نوٹس لینا ہو گا‘‘

    ’’نگراں وزیراعظم کو سیاسی قیدیوں کے معاملے کا فوری نوٹس لینا ہو گا‘‘

    رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا ہے کہ اس وقت ہزاروں سیاسی قیدی جعلی مقدمات میں قید ہیں، نگراں وزیراعظم کو اس معاملے پر بھی فوری نوٹس لینا ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم کے نام کے اعلان کے بعد سابق وفاقی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کو جعلی مقدمات میں قید سیاسی قیدیوں کے معاملے کا بھی فوری نوٹس لینا ہو گا، اس وقت ہزاروں سیاسی قیدی موجود ہیں

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمان کے اندر اور باہر سب سے بڑی جماعت ہے، ہم سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر مشاورت نہیں ہوئی۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ توقع ہے 3 ماہ میں آئین کے مطابق الیکشن یقینی بنائے جائیں گے، الیکشن صاف اورشفاف ہونا اس وقت ملک کے لیے انتہائی اہم ہے۔

    تحریک انصاف دور میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور رہنے والے رہنما نے کہا کہ پاکستان اس وقت کسی نئی مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

  • نگراں وزیراعظم  کے نام کا اعلان کردیا گیا

    نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا گیا ،انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم ہوں گے، انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان سے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اوراپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کی ملاقات ہوئی، جس میں نگراں وزیراعظم کیلئےناموں پرمشاورت کی گئی۔

    ملاقات میں نگران وزیراعظم کی تقرری پرحتمی مشاورتی عمل خوش اسلوبی سے مکمل کرلیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے نگراں وزیراعظم کیلئے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم ہوں گے، ان کا تعلق بلوچستان سے ہیں۔

    وزیراعظم اورقائد حزب اختلاف نے دستخط کرکے ایڈوائس صدرپاکستان کوبھجوا دی ہے جبکہ شہباز شریف نے مشاورتی عمل میں تعاون اور ان 16 ماہ میں بطور بہترین حزب اختلاف کی قیادت پر شکریہ اداکیا۔

    اپوزیشن لیڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے نشست ہوئی،3 نام انہوں نےاور3نام میں نےدیے، آج کی نشست میں وزیراعظم اور میں نے اپنےاپنےساتھیوں سےمشورہ کیا اور اتفاق ہواکہ جوبھی وزیراعظم ہوچھوٹے صوبے سے ہو۔

    راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق ہوا ہے، میرااپوزیشن لیڈرکاکردارختم ہوگیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کی تھی ، اہم بیٹھک میں شریک رہنماؤں نے نگراں وزیراعظم چھوٹے صوبے سے مقرر کرنے کی تجویز دی تھی۔

  • نگراں وزیراعظم بلوچستان سے بنائے جانے کا امکان

    نگراں وزیراعظم بلوچستان سے بنائے جانے کا امکان

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم بلوچستان سے بنائے جانے کا امکان ہے ، ن کی جانب سے صادق سنجرانی کے نام کی مخالفت کے بعد بلوچستان سے مزید ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے نگران وزیراعظم کے لئے صادق سنجرانی کے نام کی مخالفت کردی ، جس کے بعد صادق سنجرانی کے علاوہ بلوچستان سے مزید ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ مزید نام بھی اپوزیشن کی جانب سے تجویز کرنےکا امکان ہے اور نگراں وزیراعظم بلوچستان سے بنائے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے صادق سنجرانی کی مخالفت کی جارہی ہے، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کانام بھی نگراں وزیراعظم کے لیے زیرغور ہے۔

    خیال رہے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے نگران وزیراعظم کے لیے صادق سنجرانی کا نام تجویز کیا تھا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کی تھی ، اہم بیٹھک میں شریک رہنماؤں نے نگراں وزیراعظم چھوٹے صوبے سے مقرر کرنے کی تجویز دی تھی۔

    اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیےسے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا نگراں وزیراعظم کا نام آناچند گھنٹوں کی بات ہے، نگران وزیراعظم کے تقرر کا فیصلہ کل کر یں گے۔

  • نگراں وزیراعظم کون ہوگاَ؟ نام آج فائنل کیے جانے کا امکان

    نگراں وزیراعظم کون ہوگاَ؟ نام آج فائنل کیے جانے کا امکان

    اسلام آباد : وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان آج ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوجانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض آج پھر ملاقات کریں گے، ملاقات میں نگران وزیراعظم کےنام پراتفاق کاامکان ہے۔

    وزیراعظم کو بھی آج اپوزیشن لیڈر سےملاقات میں کسی نام پر اتفاق ہونے کی امید ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کی تھی ، اہم بیٹھک میں شریک رہنماؤں نے نگراں وزیراعظم چھوٹے صوبے سے مقرر کرنے کی تجویز دی تھی۔

    اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیےسے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا نگراں وزیراعظم کا نام آناچند گھنٹوں کی بات ہے، نگران وزیراعظم کے تقرر کا فیصلہ کل کر یں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حیرانگی ہے صدر کو نگران وزیراعظم کےتقررکےعمل کاعلم نہیں، 3دن پارلیمانی کمیٹی ،2دن کاوقت الیکشن کمیشن کےپاس بھی ہے، صدرصاحب آپ کواتنی جلدی کیوں ہےمعلوم نہیں ، صدرکو خط لکھنے سے پہلے کل تک انتظار کرنا چاہیے تھے۔

    شہباز شریف نے آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آئندہ مراحل کیلئے بھی مل کر بیٹھنا چاہیے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے دوران حکومت تعاون کرنے پر اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ بےپناہ چیلنجز کا سامنا تھا، اتحادیوں کے ساتھ ملکر مسائل کو حل کیا۔ راستےمیں پہاڑ جیسے مسائل آئے لیکن قافلہ چلتارہا، ریاست بچ گئی۔