Tag: نگراں وزیراعظم

  • اتحادیوں کی نگراں وزیراعظم بلوچستان یا خیبرپختونخوا سے لینے کی تجویز

    اتحادیوں کی نگراں وزیراعظم بلوچستان یا خیبرپختونخوا سے لینے کی تجویز

    اسلام آباد : اتحادی رہنماؤں نے نگراں وزیراعظم چھوٹے صوبے سے سے لانے کی تجویز دے دی ، جس کے بعد نگراں وزیراعظم بلوچستان یا خیبرپختونخوا سے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیے دیا ، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان ، بلاول بھٹو ، اسلم بھوتانی،امیرحیدر ہوتی،آفتاب شیرپاو ، خواجہ آصف، اسعدمحمود،سینیٹراسحاق ڈار شریک ہوئے۔

    وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت مکمل کرلی۔

    وزیراعظم ہاؤس میں اہم بیٹھک میں شریک رہنماؤں نے نگراں وزیراعظم چھوٹے صوبے سے مقرر کرنے کی تجویز دی، جس کے بعد نگراں وزیراعظم بلوچستان یا خیبرپختونخوا سے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام اتحادی رہنماؤں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور نگران وزیراعظم کے معاملے پر مشاورتی عمل سے سیاسی اتحادیوں کو اعتماد میں لیا۔

    تمام اتحادیوں کا وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کا فیصلہ شہباز شریف پر چھوڑ دیا اور کہا کہ سولہ ماہ اکھٹے چلے، آپ کا شکریہ ہر لمحے مشاورت کی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے دوران حکومت تعاون کرنے پر اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ بےپناہ چیلنجز کا سامنا تھا، اتحادیوں کے ساتھ ملکر مسائل کو حل کیا۔ راستےمیں پہاڑ جیسے مسائل آئے لیکن قافلہ چلتارہا، ریاست بچ گئی۔

    اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیےسے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ نگراں وزیراعظم کا نام آناچند گھنٹوں کی بات ہے، افسوس صدرمملکت نےمجھےخط لکھ دیا، صدرکومعلوم نہیں یہ عمل آٹھ دنوں کا ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آئندہ مراحل کیلئے بھی مل کر بیٹھنا چاہیے اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونی چاہیے۔۔

  • نگراں وزیراعظم کی دوڑ میں بلوچستان سے ایک اور نام شامل

    نگراں وزیراعظم کی دوڑ میں بلوچستان سے ایک اور نام شامل

    اسلام آباد: 9 اگست کو اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد اب تک نگراں وزیر اعظم کا نام سامنے نہیں آیا تاہم اب اس دوڑ میں بلوچستان سے ایک اور نام شامل کرلیا گیا۔

     تفصیلات کے مطابق 9 اگست کو صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کردی تھی تاہم اب تک نگراں وزیر اعظم کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کے لیے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا نام  زیر غور ہے، رہنما پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق بلوچستان سے نام فائنل ہوا تو جام کمال اور صادق سنجرانی میں مقابلہ ہے۔

    ’صدر کو جلدی کیوں ہے؟ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ کل کریں گے‘

    واضح رہے کہ جام کمال نےگزشتہ ماہ مریم نواز سےملاقات کی تھی، نواز شریف کی سعودی عرب موجودگی کے دوران بھی جام کمال وہاں موجود تھے۔

    خیال رہے کہ 9 اگست کو قومی اسمبلی مدت مکمل ہونے سے قبل توڑ دی گئی ہے اور نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض ملاقات کرچکے ہیں جس میں دونوں طرف سے ناموں کا تبادلہ کیا گیا۔

    کیا آپ نگراں وزیراعظم بن رہے ہیں؟ صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار نے کیا کہا؟

    جبکہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم میاں محمد شہبار شریف، اور تحلیل شدہ قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ریاض احمد کو لکھا تھا جس میں ان سے 12 اگست تک نگراں وزیراعظم کا نام دینے کے لیے کہا گیا ہے۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 224 ون اے کے تحت صدر مملکت، وزیراعظم اور قائد ِحزب ِاختلاف کے مشورے سے نگران وزیرِ اعظم کی تعیناتی کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ آئین کے تحت وزیرِ اعظم اور قائدِ حزب اختلاف کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر نگراں وزیرِ اعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے۔

  • نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کیلئے پی ڈی ایم اور اتحادی قائدین کے رابطوں میں تیزی، اہم اجلاس طلب

    نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کیلئے پی ڈی ایم اور اتحادی قائدین کے رابطوں میں تیزی، اہم اجلاس طلب

    اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادیوں اور پی ڈی ایم جماعتوں کا اہم اجلاس بلالیا، جس میں شہباز شریف اتحادیوں سے نگران وزیر کے ناموں پر اہم مشاورت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کیلئے رابطوں میں تیزی آگئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی ،پی ڈی ایم جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم آج رات اتحادی ،پی ڈی ایم رہنماؤں کےاعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے ، آصف زرداری، بلاول بھٹو ، مولانا فضل الرحمان کو دعوت بھجوا دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی،خالد مگسی، ساجد میر، اویس نورانی کو بھی دعوت پر بلا لیا جبکہ ایمل ولی خان،عبدالملک بلوچ، آفتاب شیرپاؤبھی اجلاس، عشائیہ میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق فضل الرحمان وزیر اعظم سے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ الوداعی ملاقات بھی کریں گے ، ملاقات میں جمعیت علمااسلام کے ارکان پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اتحادیوں سے نگران وزیر کے ناموں پر اہم مشاورت بھی کریں گے ، اتحادیوں کے مشاورت کے بعد وزیر اعظم اپوزیشن لیڈر کو اعتماد میں لیں گے۔

  • کیا آپ نگراں وزیراعظم بن رہے ہیں؟ صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار نے کیا کہا؟

    کیا آپ نگراں وزیراعظم بن رہے ہیں؟ صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار نے کیا کہا؟

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کی دوڑ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شامل ہیں جنکہ نگراں وزیراعظم کے انتخاب کا معاملہ فائنل راؤنڈ میں داخل ہوگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی نگراں وزیر اعظم کی دوڑ میں شامل ہیں تاہم سب کے ذہن میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا پاکستان کا نگراں وزیر اعظم اسحاق ڈار ہوں گے؟۔

    ایسا ہی ایک سوال صحافی نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پوچھ لیا کہ کیا آپ نگراں  وزیر اعظم بن رہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے اللہ نے آپ سے جو کام لینا ہے اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

    اسحاق ڈار نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چوتھی بار وزارت خزانہ کا عہدہ نہیں مانگا تھا اللہ نے 5 سال بعد اسی کرسی پر بٹھادیا، جو بھی نگراں وزیر اعظم ہو اُسے موجودہ حالات کا پتہ ہونا چاہیے۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو جس بھنور سے نکال کر لائے اس میں دوبارہ چلا جائے اس کے متحمل نہیں ہوسکتے، ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا جسے بچا لیا، اس وقت ٹیک آف کی پوزیشن میں ہیں۔

    اسحاق ڈار نے  کہا کہ کسی بھی غلط فیصلے سے سب کچھ ختم ہو سکتا ہے، پالیسیوں کا تسلسل چاہیے، نگراں حکومت ایسی ہو جو پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے اگریہاں نظام بیٹھ گیا تو ملک کا بہت نقصان ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ صدر کی دستخط شدہ سمری کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کیلئے 90 روز ہیں، اب نہ نگراں حکومت کچھ کرسکتی ہے نا ہی الیکشن کمیشن، انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے، آئین میں نہیں لکھا کہ سینیٹ انتخابات سے قبل عام انتخابات کا انعقاد لازم  ہے۔

  • کون بنے گا وزیراعظم ہاؤس کا مہمان؟ وزیراعظم اور راجہ ریاض کی مشاورتی بیٹھک آج پھر ہوگی

    کون بنے گا وزیراعظم ہاؤس کا مہمان؟ وزیراعظم اور راجہ ریاض کی مشاورتی بیٹھک آج پھر ہوگی

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم کے انتخاب کے لئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی مشاورتی بیٹھک آج پھر ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کے انتخاب کا معاملہ فائنل راؤنڈمیں داخل ہوگیا ہے، نگراں حکومت کے حتمی فیصلے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض آج پھر بیٹھیں گے۔

    گزشتہ روز نگراں وزیراعظم کےنام پر مشاورتی بیٹھک بے نتیجہ رہی تھی ، وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیانوزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہونے والی ملاقات میں نام تو زیر غور آئے لیکن کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہوا۔

    وزیراعظم ہاؤس کےاعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اوراپوزیشن لیڈرراجاریاض کی ملاقات میں نگران وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت ہوئی، مشاورت کا پہلا دور خوشگوارماحول میں ہوا تھا۔

    اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض نے نگران وزیراعظم کے لیے صادق سنجرانی کا نام تجویز کیا تھا، نگراں وزیراعظم بننےکی صورت میں صادق سنجرانی کوسینیٹ کی نشست چھوڑناپڑے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کہ امید ہے اپوزیشن لیڈر سے نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوجائے گا، خوش اسلوبی سے معاملہ حل کرلیں گے

    گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ دونوں طرف سے چھ نام سامنے ہیں، ایک دو دن میں نام کااعلان ہوجائے گا۔

    راجا ریاض کا کہنا تھا کہ حتمی فیصلے تک کسی کانام ظاہر نہیں کریں گے، امید ہے کسی ایک نام پر اتفاق کرلیں گے۔

    ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگراں وزیراعظم کے لیے موسٹ فیورٹ ہیں جبکہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو نگراں وزیرخزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

  • نگراں وزیراعظم کا تقرر : وزیراعظم سے اپوزیشن لیڈر  کی اہم ملاقات

    نگراں وزیراعظم کا تقرر : وزیراعظم سے اپوزیشن لیڈر کی اہم ملاقات

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف سے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کی ملاقات جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

    اس موقع پر اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے پاس3نام لے کر جا رہا ہوں۔

    وزیراعظم شہبازشریف سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات شروع ہوگئی ہے ، جس میں نگراں وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت ہوگی، مشاورت کے بعد نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

    خیال رہے سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگراں وزیراعظم کے لئے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنےآئے ہیں جبکہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو نگراں وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

    جلیل عباس جیلانی کا نام سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کےسامنے رکھا تھا اور نوازشریف کی جانب سےاعتراض نہیں آیا، پی پی قیادت کوجلیل عباس جیلانی کا نام یوسف رضا گیلانی نے تجویز کیا تھا۔

  • نگراں وزیراعظم کے مضبوط امیدوار جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

    نگراں وزیراعظم کے مضبوط امیدوار جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم کے مضبوط امیدوار جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ، جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگراں وزیراعظم کیلئے مضبوط امیدوارکے طور پر سامنے آگئے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں ، جہاں وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

    پارلیمانی حلقوں اورایوان کی راہداریوں میں جلیل عباس جیلانی کا نام زیرگردش ہے، قانون میں بی اے اوردفاعی امورمیں ماسٹر کی ڈگری رکھنے والے جلیل عباس جیلانی امریکا اوربھارت میں سفیر کی ذمےداری نبھا چکےہیں۔

    وہ پیشہ ور سفارت کار ہیں ، بطورسیکریٹری خارجہ تعیناتی سے پہلے بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر رہے اور سفارتی ذمےداریوں کے دوران برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹرکے ساتھ بھی مسلسل رابطےمیں رہے۔

    اس کے علاوہ جدہ اور لندن میں بھی تعینات رہے جبکہ کینبرا میں ہائی کمشنر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

    جلیل عباس جیلانی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کزن ہیں۔

  • نگراں وزیراعظم کیلئے ایک اور نام سامنے آگیا

    نگراں وزیراعظم کیلئے ایک اور نام سامنے آگیا

    اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان آج متوقع ہے، نگراں وزیراعظم کی دوڑ میں ایک اور امیداور کا نام سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت کا آج آخری دن ہے ،وزیراعظم شہبازشریف قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدرڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف اوراپوزیشن لیڈر راجہ ریاض آج نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کریں گے، ذرائع کا بتانا ہے جلیل عباس جیلانی بھی نگراں وزیراعظم کے امیدواروں میں شامل ہوگئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ’نگراں وزیراعظم مکمل با اختیار، سیٹ اپ طویل ہو سکتا ہے‘

    ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی سیکریٹری خارجہ رہ چکے ہیں،  پارلیمانی حلقوں، ایوان کی راہداریوں میں جلیل عباس جیلانی کا نام زیرگردش ہے۔

  • نگراں وزیراعظم بیوروکریٹ ہوگا یا سیاست دان؟ فیصلے کی گھڑی قریب آگئی

    نگراں وزیراعظم بیوروکریٹ ہوگا یا سیاست دان؟ فیصلے کی گھڑی قریب آگئی

    اسلام آباد :نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان آج متوقع ہے، نگراں وزیراعظم کی دوڑ میں ایک بیوروکریٹ سرفہرست ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت کا آج آخری دن ہے ،وزیراعظم شہبازشریف قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدرڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دیں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف اوراپوزیشن لیڈر راجہ ریاض آج نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کی دوڑمیں ایک بیوروکریٹ سرفہرست ہے جبکہ حفیظ شیخ کو بھی اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

    دونوں رہنما 3،3 نام لے کر بیٹھیں گے ، 3 دن میں اتفاق نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جائے گا، جو اسپیکرقومی اسمبلی قائم کریں گے۔

    پارلیمانی کمیٹی کےپاس نگراں وزیراعظم کےتقررکےلیےتین دن ہوں گے، اگر پارلیمانی کمیٹی بھی فیصلہ نہ کرپائی تومعاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائےگا، جو دو دن میں وزیراعظم کا تقررکرے گا۔

    قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے آٹھ دن میں نگراں وزیراعظم کا عمل مکمل کرنا ہوگا تاہم نگراں وزیراعظم کےتقررتک شہباز شریف ہی وزیراعظم ہوں گے۔

    خیال رہے گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلئے 3 نام فائنل کر لئے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے کل وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کروں گا جس میں اپوزیشن کے فائنل کیے گئے نام پیش کروں گا۔

  • سابق وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی پاکستان آمد کتنی معنی خیز؟

    سابق وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی پاکستان آمد کتنی معنی خیز؟

    ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ 2 دن پہلے کراچی پہنچے ہیں، انھوں نے دوستوں سے رابطے کرتے ہوئے سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو بھی کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایسے میں کہ جب نگراں وزیراعظم کے لیے حکومت اور اپوزیشن ناموں پر غور کررہی ہے، معنی خیز طور پر ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ 2 دن پہلے کراچی پہنچ گئے ہیں، انھوں نے دوستوں سے رابطے کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ عبدالحفیظ شیخ نےاسلام آباد میں بھی قریبی دوستوں سے رابطہ کیا ہے، سابق وزیر خزانہ کی رفقا سے سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو بھی ہوئی۔

    باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لیے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا نام بھی لیا جا رہا ہے، ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی 2 دن پہلے کراچی آمد بہت سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

    واضح رہے کہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نگراں سیٹ طویل عرصے تک جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ نگراں وزیراعظم مکمل با اختیار ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جانتے بوجھتے لٹیروں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، حفیظ شیخ عبوری وزیر اعظم کے لیے اچھے امیدوار ہو سکتے ہیں جو کہ معاشی ماہر مانے جاتے ہیں جب کہ بیگم شمشاد اختر کا نام بھی گردش کر رہا ہے، اس کے علاوہ رضا باقر فنانس منسٹر کے لیے موزوں ترین ہو سکتے ہیں۔