Tag: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

  • نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا  کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا حکم

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا حکم

    لاہور : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنرراولپنڈی کی جانب سےعام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لے لیا۔

    محسن نقوی نے الزامات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے الزامات کی انکوائری کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الزامات کی آزادانہ انکوائری کرائی جائےگی اور کمشنرراولپنڈی کےالزامات کےحوالےسےحقائق کوسامنے لایا جائے گا۔

  • بینائی متاثر کرنے والے ‘ایواسٹین انجکشن’  کی فروخت روکنے کا حکم

    بینائی متاثر کرنے والے ‘ایواسٹین انجکشن’ کی فروخت روکنے کا حکم

    لاہور : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بینائی متاثر کرنے والے ‘ایوایسٹین انجکشن’ کی فروخت روکنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں پنجاب میں آشوب چشم کی وبا اور ایواسٹین انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے واقعات کا جائزہ لیا گیا.

    اجلاس میں آنکھ کے انجکشن سے بعض افرادکی بینائی متاثر ہونے کے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، جس کے بعد نگراں وزیراعلیٰ نے انکوائری رپورٹ آنے تک انجکشن کی فروخت روکنے کا حکم دے دیا۔

    محسن نقوی نے انکوائری رپورٹ آنے تک انجکشن ا سٹاک مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ افرادکوفری علاج معالجہ فراہم کرے گی۔

    اجلاس میں جن شہروں میں مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی وہاں ڈرگ انسپکٹرز کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان علاقوں کےڈرگ انسپکٹرز کے خلاف غفلت برتنے پر کارروائی کی جائے۔

    نگراں وزیراعلیٰ نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو متعلقہ کلینکس کی جانچ پڑتال کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہرسطح پرآشوب چشم کی وباکےسدباب کیلئےاقدامات یقینی بنائےجائیں اور اسپتالوں میں علاج کیلئے تربیت یافتہ ڈاکٹرکی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

    خیال رہے پنجاب میں جعلی انجیکشن کے استعمال سے درجنوں افراد کی بینائی متاثر ہوئی ہے، لاہور، قصور، ملتان اور صادق آباد سے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے لاہور میں انجیکشن کمپنی کا گودام سیل کرکے ایویسٹن انجکشن کا اسٹاک ضبط کرلئے جبکہ مریضوں اور اسپتالوں کو سپلائی کیا جانے والا ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں وزارت صحت نے پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے، جو تین دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

    صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ یہ امپورٹڈ دوائی ہے، جو پری فلڈ انجیکشن میں آتی ہے لیکن یہاں ایسا نہیں ہو،۔ ایک ڈسپنسر اپنے طور پر اسے انجیکشن میں بھر کر فروخت کر رہا ہے۔

  • تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف فوجی قانون لگے گا، محسن نقوی

    تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف فوجی قانون لگے گا، محسن نقوی

    فیصل آباد : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تنصیبات کونقصان پہنچانےوالوں کے خلاف فوجی قانون لگے گا، کوئی نئی چیزنہیں ہورہی نہ نئی عدالتیں بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنرآفس میں سینئرصحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنصیبات کو نقصان پہنچانے والوں کےخلاف فوجی قانون لگے گا، کوئی نئی چیزنہیں ہورہی نہ نئی عدالتیں بنیں گے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کا ٹرائل ہوگا اور کسی بےگناہ کاٹرائل ہوگانہ کسی سےزیادتی ہوگی، ملزمان کی نشاندہی کیلئےمؤثرطریقہ کارہے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ حملہ آوروں کی 3مراحل میں نشاندہی کی جارہی ہے،مجھ پرجانبداری کاالزام غلط ہے، مجھےتنقیدسےکوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    اس سے قبل نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 9مئی کےواقعات میں کیپٹن اسفندیارشہید کی تباہ یادگارکی بحالی کاافتتاح کیا ، فیصل آبادانتظامیہ نےکیپٹن اسفندیارشہیدکی یادگارکوبحال کیا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ 9مئی کوشرپسند وں نےکیپٹن اسفندیارشہیدکی یادگارکونقصان پہنچایا،بےحرمتی کی،شہیدکیپٹن اسفند یار کے والد سے شہید بیٹےکی یادگارکی بےحرمتی پرمعذرت کرتےہیں، ایسےدلخراش واقعات پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے،جوہواوہ تلخ ماضی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہید کے والد سے وعدہ ہے اس چوک کو پاکستان کا سب سے بہترین چوک بنائیں گے، 9مئی کو دہشت گردی واقعات کے جو بھی ذمہ دار ہیں انہیں نہیں چھوڑیں گے، گارنٹی دیتا ہو ں کہ کسی بےگناہ کےخلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

    محسن نقوی نے مزید کہا تھا کہ کوئی نئی عدالتیں نہیں بنائی جارہیں،آرمی کااپناقانون ہے، فوجی تنصیبات پرکوئی حملہ کرتاہےتوآرمی قانون کےمطابق کارروائی ہوتی ہے، لاہور میں جناح ہاؤس اورفیصل آبادمیں آئی ایس آئی کےدفترپرحملہ ہوا، آرمی کاجوقانون کہتاہےاس کے مطابق کارروائی ہوگی۔

  • قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ہاتھ توڑ دیں گے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

    قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ہاتھ توڑ دیں گے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوئی پولیس کو چیلنج کرے گا قانون ہاتھ میں لےگا تو وہ ہاتھ توڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو دن قبل پولیس والوں نے کینال روڈکو کلیئر کرایا، پولیس اور رینجرز بھی وہاں پر موجود تھی، دونوں بار میں نے پولیس سے کہا آپ واپس آجائیں، ہماری کوشش ہے کوئی ایسی چیز نہ ہو جس سےماحول خراب یا نقصان ہو۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دروان پولیس آگے جاناچاہتی تھی انہیں پتا تھاکہ آگے اسلحہ بردارکھڑے ہیں، کینال روڈکھلنےکےبعدرات پولیس والا گھر جارہا تھا اسے تشدد کا نشانہ بنایاگیا انکا اسلحہ چھیناگیا وین کو توڑ کر نہر میں پھینک دیا۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس کو کہہ دیا ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے جو کرنا پڑے کریں، یہ نہیں ہوسکتا پولیس مار کھاتی رہے اور ہم چپ رہیں، کئی دنوں سے پولیس کو کہہ رہا تھا کہ آپ نے صبر سے کام لینا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ میں نے آئی جی سے کہا انہیں ایک ڈیڈ لائن دے دیں، یہ عام سیاسی کارکن نہیں کرتا، آج صبح پولیس والوں کوکہہ دیا اب انہیں جو کرنا پڑا کرینگے،کوئی پولیس کو چیلنج کرےگا قانون ہاتھ میں لےگا تو وہ ہاتھ توڑیں گے، کل ایک تھریٹ لیٹر بھی آیاہے، جو کچھ نظر آرہا ہے وہاں پر دہشت گردی بھی ہوسکتی ہے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ زمان پارک میں دہشتگرد بھی ہیں تصاویر موجود ہیں، اس طرح کی سیاسی سرگرمیاں کوئی جماعت نہیں کرتی، میں پولیس،رینجرز اور اپنی فورس کیساتھ کھڑا ہوں، اب اگرکوئی ایسا کرے گا اسے بھر پور جواب دیا جائے گا۔

    ’زمان پارک میں موجود دہشت گرد پولیس والوں کو مار رہے ہیں گاڑیاں توڑ رہے ہیں، اب کوئی لحاظ نہیں ہوگا اگر کچھ کیا گیا تو اس کا جواب سخت ملےگا، پچھلے7 دن جو دہشتگردی ہوئی اس کی تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی بنارہے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے جےآئی ٹی کا نوٹیفکیشن آج جاری کیاجائیگا‘۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آج الیکشن کمیشنکو خط لکھ رہی ہے، سیاسی سرگرمیوں سے ہٹ کر جو کچھ ہوا وہ تفصیل دینگے، تمام چیزوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کوبھی بھجوائے گے۔

    نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زمان پارک آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس کے لیے پیکچ کا اعلان کیا ہے، معمولی زخمی پولیس کیلئے ایک لاکھ، اور زیادہ زخمی کو 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

    محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو پولیس کو کھلے عام دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں دینگے، عمران خان دھمکیاں دینا چاہتے ہیں تو  پولیس کی سیکیورٹی واپس دے دیں، انہوں نے کل بھی پولیس والوں کو تھریٹ کیا ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آئی جی، سی سی پی او کبھی تیسرا تو کبھی چوتھا نام لیتے ہیں، انہیں پولیس چیف یاکسی پراعتمادنہیں توسیکیورٹی واپس کردیں، پولیس گالیاں کھاکر سیکیورٹی نہیں دے سکتی۔

  • عمران خان کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردِعمل

    عمران خان کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردِعمل

    لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اتنا جھوٹ بولنے پر کوئی اور مہذب ملک ہوتا تو ان دونوں کو جیل بھیج دیا جاتا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اتنا جھوٹ بولنے پر کوئی اور مہذب ملک ہوتا تو ان دونوں کو جیل بھیج دیا جاتا، انہوں نےناصرف جھوٹ بولا بلکہ ہماری قوم کی توہین بھی کی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا ہی ہوتا ہے جب ملک کو خطرناک نالائقوں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے، یہ سمجھتےہیں کہ ہر کوئی ان کی طرح بے وقوف ہے۔

    یاد رہے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی موت کو حادثہ قرار دیا تھا۔

    نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گاڑی کے مالک راجا شکیل نے ساری صورتحال یاسمین راشد کو بتادی تھی، جانتے بوجھتے ہوئے ہم پر قتل کا الزام لگایا گیا لیکن میں میں دھمکیوں، گالم گلوچ اور ٹویٹ سے سرنڈر کرنے والا نہیں۔

    محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ بلال کے والد کو کروڑ روپے کی آفر بھی کی گئی، عمران خان سے اپیل ہے اپنی سیاست سے جھوٹ والا حصہ نکال دیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارکباد

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےآئین،قانون کے مطابق وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ کیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے شفاف، آزادانہ ،غیرجانبدارانہ انتخابات کے تقاضے پورے ہوں گے اور محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق ذمہ داری نبھائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ دعا ہےمحسن نقوی آئینی و عوامی فرض میں کامیاب ہوں ، بطور صدرمسلم لیگ(ن)آپ کی تقرری کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

    یاد رہے سابق صدر ۔آصف زرداری نے محسن نقوی کو بہترین انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ محسن نقوی کے تمام سیاسی جماعتوں میں تعلقات ہیں، انہوں نےکبھی الیکشن لڑانہ کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ بنے۔

  • کون بنے گا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ؟ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    لاہور : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، کمیٹی کو کسی نام پر 3 دن میں اتفاق کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی کے تقرر کے لئے حکومت اور اپوزیشن ارکان کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

    پارلیمانی کمیٹی میں حکومت کی نمائندگی میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت کریں گے جبکہ اپوزیشن سے ملک احمدخان، حسن مرتضیٰ اور ندیم کامران شامل ہیں۔

    پنجاب اسمبلی نے ایجنڈا جاری کردیا ہے ، دونوں طرف سے دو دو نام دیئے گئے ہیں، حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کا نام تجویز کیا گیا جبکہ اپوزیشن نے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام دئیے۔

    پارلیمانی کمیٹی کوکسی نام پر3دن میں اتفاق کرناہوگا فیصلہ3دن میں نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن جائے
    .
    گذشتہ روز حکومت کی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے دو ناموں پر اتفاق کیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی نے سابق چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ اور سینئر بیوروکریٹ احمد نواز سکھیرا کے نام پر اتفاق کرلیا جبکہ پہلے دیے گئے تین ناموں میں سے نصیر خان کو ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

  • نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر : پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 3،3ممبران شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرسبطین خان نے پارلیمانی کمیٹی کےقیام کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر تین دن میں کرے گی، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 3،3ممبران شامل ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے میاں اسلم اقبال،بشارت راجہ ، مخدوم ہاشم جواں بخت اور اپوزیشن کی جانب سے ملک احمد خان ، حسن مرتضیٰ ، ملک ندیم کامران ممبران میں شامل ہیں۔

    گذشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ کیلئے اپوزیشن نےپارلیمانی کمیٹی کیلئے ابھی تک نام نہیں دیئے۔۔۔اتفاق نہ ہوا تو نگراں وزیر اعلیٰ کےتقررکیلئےنام الیکشن کمیشن کوبھجوادیں گے، کوشش ہےیہ معاملہ سیاسی طریقے سے ہی حل ہو۔

    سبطین خان نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کیلئے نام کمیٹی میں آ جائیں توپھراس میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی، اسپیکر قومی اسمبلی بادشاہ ہیں، مغلیہ دورہےجومرضی کریں۔

    خیال رہے اگر کمیٹی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کا فیصلہ نہ کرسکی تو معاملہ الیکشن کمیشن میں چلا جائے گا۔

  • نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے ناموں پر مشاورت :وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    لاہور : وزیراعظم شہبازشریف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے ناموں پر مشاورت کے لئے اہم اجلاس طلب کرلیا، نواز شریف اور مریم نواز کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سیاسی صورتحال پر مشاورتی اجلاس طلب کرلیا، جو ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ہوگا۔

    اجلاس میں شرکت کیلئے وفاقی وزرا پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اجلاس میں مسلم لیگ ن نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے ناموں پرمشاورت کرے گی۔

    اجلاس میں پارٹی قائد میاں نواز شریف اور مریم نواز کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا، جس کے بعد مسلم لیگ ن آج شام تک تین ناموں پر مشاورت مکمل کرکےنام بھجوا دے گی۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کےلیے 3 ناموں پر اتفاق ہوگیا ہے ، جن میں احمد نواز سکھیرا ، نصیر احمد خان اور ناصر سعید کھوسہ کے نام شامل ہپں۔

  • شفاف اور منصفانہ الیکشن کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، حسن عسکری

    شفاف اور منصفانہ الیکشن کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، حسن عسکری

    لاہور : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی بنیادی ذمہ داری شفاف اور منصفانہ الیکشن کرانا ہے جس کے لیے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں نگراں حکومت کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں حسن عسکری کی جانب سے نگراں صوبائی وزراء کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی، اس موقع پر راکین نے الیکشن کے شفاف، منصفانہ، آزادانہ اور پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کا عزم کیا۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری بنیادی ذمہ داری صوبے میں شفاف اور منصفانہ الیکشن کرانا ہے جس کے لیے کیلئے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرینگے، چاہتے ہیں کچھ ایسےکام کرجائیں جس سےعوام کو ریلیف ملے۔

    حسن عسکری نے شرکاء کو ہدایت کی کہ عام انتخابات کے موقع پر انتظامیہ کو غیرجانبدارانہ طریقے سے فرائض انجام دینے ہیں، عوامی فلاح وبہبود سے متعلقہ محکموں کو اس ضمن میں آگے بڑھ کے کام کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹر حسن عسکری نے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا لیا

    حسن عسکری کا مزید کہنا تھا کہ وزراء، انتظامیہ اور پولیس کو غیرجانبدار اور غیرسیاسی ہونا چاہیے، نگراں کابینہ میں شامل وزراء میری ٹیم ہیں، ہم نےمل کر کام کرناہے، ان کاکوئی سیاسی ایجنڈا تھا،نہ ہے اور نہ آئندہ ہوگا، اجلاس کے دوران کابینہ کو رولزآف بزنس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔