Tag: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

  • مقررکردہ وقت میں عوام کی خدمت کرنی ہے، ڈاکٹر حسن عسکری

    مقررکردہ وقت میں عوام کی خدمت کرنی ہے، ڈاکٹر حسن عسکری

    لاہور : نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا ہے کہ مقررکردہ وقت میں عوام کی خدمت کرنی ہے، کارکردگی دکھائیں گے تو لوگوں کے تحفظات دور ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے مزاراقبال پر حاضری دی، مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند بھی کیے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی مزاراقبال پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سے تعلق تھا اور رہے گا، مقرر کردہ وقت کیلئے آیا ہوں، ہمارے آنے کا مقصد شفاف انتخابات کرانا ہے۔

    ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام جماعتوں کو یکساں مواقع دینے کی ذمہ داری نبھانی ہے، قیام امن بھی نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے، مقرر کردہ وقت میں عوام کی خدمت کرنی ہے، ہماری بنیادی ترجیح شفاف انتخابات کیلئے ماحول دینا ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ علامہ اقبال ایک عالمی حیثیت رکھتے ہیں، نگراں حکومت پر لوگوں کا اعتماد کارکردگی سے پیداہوگا، کارکردگی دکھائیں گے تو لوگوں کے تحفظات دور ہوں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آئین میں رہتے ہوئے سب کو یکساں مواقع دینے ہیں، نگراں کابینہ محدود ہوگی، کسی جماعت سے تعلق نہیں ہوگا، اکھاڑ پچھاڑ بڑا لفظ ہے، شفافیت کیلئے معمولی تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔

    ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ میڈیا میں جو کردار ہے، وہ جاری رہے گا، میں پہلے کوئی سیاسی ایجنڈا رکھتا تھا نہ اب رکھتا ہوں، انتخابات میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا اہم کردار ہوتا ہے، ہمارا مقصد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو شفافیت فراہم کرنا ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق والابیان سیاسی ہے، لوگ مفاد کیلئے استعمال کرتےہیں، مختلف سیاسی جماعتیں ووٹوں کیلئے ایسے بیانات استعمال کرتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • عمران خان یوٹرن کےماسٹر ہیں‘ سیاست ان کےبس کی بات نہیں‘ شہبازشریف

    عمران خان یوٹرن کےماسٹر ہیں‘ سیاست ان کےبس کی بات نہیں‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ باہمی مشاورت سے ناصرسعید کھوسہ کے نام پراتفاق کیا گیا لیکن عمران خان نے اس معاملے پریو ٹرن لیا ہے یہی ان کا وتیراہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور پریس کلب کے وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ہم نے نیک نیتی سے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ تحریک انصاف نے نام واپس لے کرپھریوٹرن مارا، کیا یو ٹرن لینے والاوزیراعظم کےعہدے کاحقدار ہو سکتاہے؟۔

    انہوں نے کہا کہ نیازی یو ٹرن کے ماسٹر ہیں، سیاست ان کے بس کی بات نہیں ہے وہ سیاست چھوڑ کر حجرے میں جا کر بیٹھ جائیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی قرارداد سے قطعاََ اتفاق نہیں کرتا، بروقت الیکشن ہی پاکستان میں جمہوریت کے لیے سودمند ہیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ عام انتخابات میں تاخیرملک و قوم کے مفاد میں نہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی کی الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد نیک شگون نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دوسری بار جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کر رہی ہے، تابناک مستقبل بروقت، منصفانہ اور شفاف الیکشن سے جڑا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے 5 برس عوام کی بے لوث خدمت کی، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کس نے وقت ضائع کیا اور کس نے خدمت کی جبکہ 25 جولائی کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا نہ ہونا حکومت کا کریڈٹ ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بجلی کے کئی کارخانے لگائے، وفاق اورپنجاب نے اپنے وسائل سے بجلی کے کارخانے لگائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں گیس کے 4 پاور پلانٹس میں 150 ارب جبکہ اورنج لائن میٹروٹرین میں قوم کے75 ارب بچائے گئے۔

    ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کاعہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔

    ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصرسعید کھوسہ کا نام تجویزکرنے سے پہلے ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نگراں وزیراعلیٰ پردوبارہ مشاورت کی کوئی گنجائش نہیں‘ رانا ثنااللہ

    نگراں وزیراعلیٰ پردوبارہ مشاورت کی کوئی گنجائش نہیں‘ رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا رویہ ہے فیصلہ پہلے کرتی ہے سوچتی بعد میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پردوبارہ مشاورت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی جیسی غیرسنجیدہ جماعت سے پھرمشاورت نہیں ہوسکتی، اگر انہیں اعتراض تھا توناصر کھوسہ کوکہتی وہ نام خود واپس لیتے۔

    وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ نام واپس نہ لیا گیا تورات 12 بجے کے بعد گورنرنوٹی فکیشن جاری کرسکتے ہیں۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ ہے فیصلہ پہلے کرتی ہے سوچتی بعد میں ہے، قوم دیکھ رہی ہے ملک کا نظام سنبھالنے کی دعویدار جماعت نے کیا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ باعزت اورایماندار شخص کا نام پہلے خود دیا پھر خود ہی واپس لیا، اتنی شائستگی نہیں ناصرکھوسہ سے درخواست کرتے وہ نام واپس لیتے۔

    ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کاعہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔

    ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصرسعید کھوسہ کا نام تجویزکرنے سے پہلے ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کاعہدہ سنبھالنےسےمعذرت کرلی

    ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کاعہدہ سنبھالنےسےمعذرت کرلی

    لاہور: سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔

    ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصرسعید کھوسہ کا نام تجویزکرنے سے پہلے ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے 3 روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے ناصر سعید کھوسہ کا نام بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تجویز کیا ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب: پی ٹی آئی نے ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا

    بعدازاں گزشتہ روز پنجاب کے اپوزیشن لیڈراورتحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصرسعید کھوسہ کا نام واپس لے رہے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پرعوام کی جانب سے مخالفت کی آوازیں آرہی ہیں۔

    ہماری طرف سے نگراں وزیر اعلیٰ ناصر سعید کھوسہ ہی ہوں گے: شہباز شریف

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ناصرسعید کھوسہ کا نام واپس لینے پروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ ناصر سعید کھوسہ ہی ہوں گے اور ان کے نام کی سمری گورنر کو بھجوائی جاچکی ہے۔

    خیال رہے کہ ناصر سعید کھوسہ اس سے قبل چیف سیکریٹری بلوچستان، پنجاب اور وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکریٹری کے فرائض انجام دے چکے ہیں، دوران ملازمت انہوں نے صوبائی حکومت کے تمام محکموں میں خدمات انجام دی ہیں۔

    واضح رہے کہ ناصر سعید کھوسہ کے بھائی جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ میں جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ایک اور بھائی طارق محمود کھوسہ پی ایس پی آفیسر ہیں اور بلوچستان میں تعینات ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔