Tag: نگراں وزیراعلی پنجاب

  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑا اعلان

    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑا اعلان

    لاہور : نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے 3 روز کی نرمی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے 3 روزکی نرمی کردی گئی ہے۔

    نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس میں جاری ہونے والا ٹوکن پاس ہونے پر تین دن تک چالان نہیں ہوگا لیکن ٹوکن پر تین دن بعد لائسنس نہ بنا تو چالان ہوگا۔

    خیال رہے لاہورمیں ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آٹھ خدمت مراکز چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

    واضح رہے پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بھاری اضافہ کردیا گیا ہے ، جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا، لرنر لائسنس کے لئے فیس 60 روپے کے بجائے 1ہزار روپے دینا ہوگی۔

  • نگراں وزیراعلی پنجاب کیلئے نام سامنے آگئے

    لاہور : نگراں وزیراعلی پنجاب کیلئے نام سامنے آگئے ، جن میں سابق سینئربیوروکریٹ ناصرکھوسہ ، نصیر احمد خان اور سینئر بیورو کریٹ احمد نواز سکھیرا شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 3 ناموں پراتفاق ہوگیا۔

    ناموں میں سابق سینئربیوروکریٹ ناصرکھوسہ ، نصیر احمد خان اور سینئر بیورو کریٹ احمد نواز سکھیرا شامل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ سابق سینئربیوروکریٹ ناصرکھوسہ سال 2018میں سروس ریٹائر ڈہوئے تھے ، ناصر کھوسہ سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس(ر)آصف کھوسہ کے بھائی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق نصیراحمدخان سال2002کےدوران وفاقی وزیررہے، یہ چوہدری خاندان کے قریبی رفقا میں شمار ہوتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سینئربیوروکریٹ احمدنوازسکھیرا اس وقت وفاقی سیکرٹری ہیں ، احمد نواز سکھیرا رواں ماہ کے آخر میں ریٹائرڈ ہوں گے۔

    گذشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ملاقات میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے تین نام فائنل کر لیے، کل میٹنگ رکھی ہے جس میں مزید مشاورت کی جائے گی۔

    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ 3 ناموں میں سے ایک پر اتفاق ہو سکتا ہے، اپوزیشن کھلے دل کے ساتھ سوچیں تو تینوں نام موزوں ہیں، مسلم لیگ (ن) کا رونا دھونا چل رہا ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف کو نیند نہیں آئے گی، ان کی شکلیں دیکھ لیں پریشان بھاگے بھاگے گھوم رہے ہیں۔