نیویارک : نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ، امریکی محکمہ خارجہ کے کونسلر ڈیرک شولے اور روسی ہم منصب سے اہم ملاقاتیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق ںگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں کیں ، نیویارک میں وزیرخارجہ جلیل عباس سے امریکی محکمہ خارجہ کے کونسلر ڈیرک شولے کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ڈونلڈلوبھی موجود تھے۔
ملاقات میں پاک امریکا تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ انتخابات،سیاسی و معاشی صورتحال پرگفتگو کی گئی جبکہ افغانستان،روس یوکرین تنازعہ بھی گفتگو کا حصہ رہا۔
جلیل عباس جیلانی امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ اور روسی ہم منصب سے ملے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، آئندہ انتخابات، سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی۔