Tag: نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی

  • امریکی نمائندہ خصوصی افغانستان کی پاکستان آمد،  نگراں وزیرخارجہ سے ملاقات

    امریکی نمائندہ خصوصی افغانستان کی پاکستان آمد، نگراں وزیرخارجہ سے ملاقات

    اسلام آباد: نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے امریکی نمائندہ خصوصی افغانستان تھامس ویسٹ سے ملاقات میں افغانستان کے عوام کی خوشحالی ترقی کوفروغ دینے کی اہمیت پرزور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے، امریکی سفیر اور سفارتی عملے نے تھامس ویسٹ کا استقبال کیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ امریکی نمائندہ خصوصی دفترخارجہ پہنچے ، جہاں انھوں نے نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سےملاقات کی ، اس موقع پر پاک امریکا تعلقات،افغانستان کی صورتحال، غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کی افغانستان واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکامیں افغان مہاجرین کی محفوظ آبادکاری،نقل مکانی پربھی بات کی گئی۔

    جلیل جیلانی نے افغانستان کے عوام کی خوشحالی ترقی کوفروغ دینے کی اہمیت پرزور دیا، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق جلیل عباس نے عالمی شراکت داروں کیساتھ مل کرکام کرنے کیلئے پاکستان کےعزم کا اعادہ کیا۔

    دورہ پاکستان کے دوران امریکی نمائندہ کی یواین ایچ سی آر،آئی اوایم،ریڈکراس کی عالمی کمیٹی کےحکام سےملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ امریکی نمائندہ خصوصی کی افغان پناہ گزینوں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

    امریکی نمائندہ خصوصی افغانستان یواےای،سعودی عرب اورقطرکابھی دورہ کرین گے ، ان کا4ممالک کادورہ15دسمبرتک رہےگا۔

  • نیویارک میں نگراں وزیرخارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

    نیویارک میں نگراں وزیرخارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

    نیویارک : نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی اور سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات میں معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی نیو یارک میں سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

    نگراں وزیرخارجہ نے سعودی قیادت کا پاکستان کیلئے فراخدلانہ اورغیرمتزلزل حمایت پرشکریہ اداکرتے ہوئے سرمایہ کاری کوآسان بنانےکیلئےایس آئی ایف سی کی تشکیل سے آگاہ کیا۔

    ملاقات میں آئی ٹی، توانائی، انفراسٹرکچر اور لیبر سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا گیا اور جلیل عباس جیلانی نے20لاکھ سےزائد پاکستانی تارکین وطن کی میزبانی پرسعودی وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

    نگراں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا منتظر ہے، جس پر سعودی وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات اور سعودیہ کی ترقی میں پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہا۔

  • نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی  نیویارک میں اہم ملاقاتیں

    نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں

    نیویارک : نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے نیویارک میں متحدہ عرب امارات، ڈنمارک، ناروے اور نیدرلینڈز کے وزرائے خارجہ سےملاقاتیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کےاجلاس کے موقع پر نیو یارک میں موجود اہم غیرملکی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

    جلیل عباس جیلانی کی ناروے ،متحدہ عرب امارات، نیدرلینڈز اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں ، جس میں باہمی دلچسپی سمیت دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    جلیل عباس جیلانی کی نارویجین وزیرخارجہ عینیکن ہوٹلفٹ سے ملاقات اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرزمیں ہوئی جبکہ نیدرلینڈز کی ہم منصب ہینکی برونزسلوٹ سے بھی ملاقات کی ، جس میں توانائی، زراعت اور پانی کے انتظام سمیت آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    نگراں وزیرخارجہ کی متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ اور ڈنمارک کے وزیرخارجہ لارزلوکےراسموسن سے بھی ملاقات ہوئی، رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

  • امریکی نائب سیکریٹری کا نگراں وزیرخارجہ سے رابطہ،  بروقت انتخابات کے انعقاد پر گفتگو

    امریکی نائب سیکریٹری کا نگراں وزیرخارجہ سے رابطہ، بروقت انتخابات کے انعقاد پر گفتگو

    اسلام آباد : امریکی قائم مقام ڈپٹی سیکرٹری وکٹوریہ نولینڈ اور نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کے درمیان رابطے میں پاکستان میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے پر بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس اور امریکی قائم مقام ڈپٹی سیکرٹری وکٹوریہ نولینڈ کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں وکٹوریہ نولینڈ نے جلیل عباس جیلانی کو نگراں وزیرخارجہ بننے پر مبارک باد دی۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے قوانین اورآئین کےمطابق بروقت، آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کی اہمیت پر بات کی گئی۔

    رابطے میں پاکستان کے معاشی استحکام اورآئی ایم ایف کےساتھ مسلسل رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان کی معاشی صورتحال،آئی ایم ایف پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے پر بھی بات کی گئی۔

    امریکی قائم مقام ڈپٹی سیکرٹری نے دوطرفہ تعلقات اور پاکستان کے اقتصادی استحکام، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ وابستگی کو بھی سراہا۔۔

    دونوں فریقین نے پاک امریکا باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا اور تمام شعبوں میں مذاکرات کوآگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔