Tag: نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر

  • آئی ایم ایف مشن نے آئندہ بجٹ سے متعلق تجاویز دے دیں

    آئی ایم ایف مشن نے آئندہ بجٹ سے متعلق تجاویز دے دیں

    آئی ایم ایف مشن کی جانب سے وزارت خزانہ کے ساتھ ہونے والے اہم اجلاس میں آئندہ بجٹ سے متعلق تجاویز دے دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ٹیکنیکل مشن کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا گیا۔

    جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف مشن نے وزارت خزانہ کو آئندہ بجٹ کے حوالے سے تجاویز دی ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد نے بجٹ سازی کا عمل ڈیجیٹل کرنے سے متعلق تجاویزدیں۔

    وزیرخزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ بجٹ سازی کے عمل کیلئے دی گئی تجاویز اہم ہیں۔ قابل عمل تجاویز پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عملدرآمد کیا جائیگا۔

    اس سے قبل حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے آرڈیننس جاری کیا تھا۔

    صدر مملکت عارف علوی نے 4 آرڈیننس جاری کیے۔ صدر نے این ایچ اے ترمیمی آرڈیننس 2023 اور پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی جاری کیا تھا۔

  • ملکی معیشت کی ترقی کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں،  نگراں وزیرخزانہ

    ملکی معیشت کی ترقی کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں، نگراں وزیرخزانہ

    اسلام آباد : نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں، ہمیں امپورٹ پر پابندیوں کوختم کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نگراں وزیرخزانہ شمشاداختر نے وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام نگراں وزرا ایک ٹیم بن کرکام کر رہے ہیں، ہم سب ملکی معیشت کی ترقی کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں اور ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ہم مختلف امور کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی کیلئےاصلاحات ناگزیرہیں، عام شہری کومعاشی طور پر خود مختار بنانا ہماری ترجیح ہے۔

    نگراں وزیرخزانہ نے کہا کہ کابینہ کی کمیٹیاں فعال ہوگئی ہیں، پرائیویٹائزیشن پرکام کررہےہیں،اسٹیٹ انٹر پرائزز پالیسی بنارہےہیں، اس وقت قرضوں کا بوجھ بینکوں پرہے، بینکوں پر قرضوں کو بوجھ کیپٹل مارکیٹ میں شفٹ کریں گے۔

    پاکستانی روپے کی گرتی ہوئی قدر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدرمیں کمی غیرمتوقع نہیں، آئی ایم ایف کانومبرمیں ریویوآئےگا،اگلامرحلہ پیسوں کےاجرا کاہوگا۔

    شمشاد اختر نے بتایا کہ ورلڈبینک کے بھی قرضوں پر فاسٹ ٹریک لے لیں تو وصولی ممکن ہے، توقع ہے 6 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک میں آئےگا، ہمیں امپورٹ پرپابندیوں کوختم کرناہوگا۔

  • ‘عہدہ کیوں قبول کیا’ شمشاد اختر نے چند گھنٹوں بعد ہی اپنے بیان کی وضاحت جاری کردی

    ‘عہدہ کیوں قبول کیا’ شمشاد اختر نے چند گھنٹوں بعد ہی اپنے بیان کی وضاحت جاری کردی

    اسلام آباد: نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر نے عہدہ کیوں قبول کرنے سے متعلق بیان کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرخزانہ شمشاد اختر نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائےخزانہ میں اپنے بیان کے چند گھنٹوں بعد ہی وضاحتی بیان بھی جاری کردیا۔

    شمشاد اختر نے کہا کہ میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا، مجھ سے کمیٹی میں سوال کیا گیا تھا، اس کا جواب دیا تھا۔

    نگراں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزازکی بات ہے کہ اپنے ملک کی خدمت کروں، مشکل حالات میں ملک کی خدمت کرنے کا چیلنج قبول کیا ہے۔

    یاد رہے نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کمیٹی کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی معاشی صورت حال اندازے سے کہیں زیادہ خراب ہے، بدقسمتی سے معیشت کو تباہ کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، ہمارے پاس سبسڈی دینے کیلئے مالی گنجائش نہیں ہے۔

    ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ سوچتی ہوں میں نے یہ عہدہ کیوں قبول کیا، آئی ایم ایف معاہدہ ورثے میں ملا ہے ،دوبارہ بات چیت ممکن نہیں،آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ دوسرے قرضےبھی جڑے ہیں۔