Tag: نگراں وزیرداخلہ

  • ہمیں معلوم ہے کون کہاں ہے، کسی کا پریشر نہیں لیں گے، سرفراز بگٹی

    ہمیں معلوم ہے کون کہاں ہے، کسی کا پریشر نہیں لیں گے، سرفراز بگٹی

    اسلام آباد : نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کون کہاں ہے، کسی کا پریشر نہیں لیں گے، غیرملکیوں کوعزت و احترام کےساتھ واپس بھیجا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف آپریشن کے حوالے سے کہا کہ رضاکارانہ طورپرواپس جانے والے غیرملکیوں کو سراہتے ہیں، اسلام آباد سے2بسوں کو طورخم کی طرف روانہ کیاگیا، 2لاکھ کے قریب تارکین وطن رضاکارانہ طورپرواپس گئےہیں۔

    نگراں وزیرداخلہ نے بتایا کہ واپس جانے والے تارکین وطن کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں، ہمیں معلوم ہے کون کہاں ہے، کریک ڈاؤن جاری ہے اور غیرملکیوں کوعزت و احترام کےساتھ واپس بھیجا جائے گا۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صرف غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، ملک میں قانونی راستوں کےذریعے آئیں ان کوخوش آمدیدکہیں گے، حکومت کا موقف صرف یہ ہے کہ غیرملکی قانونی طورپر رہیں۔

    انھوں نے کہا کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی وجہ سےمسائل پیدا ہورہےہیں، غیرقانونی مقیم غیرملکی بغیرٹیکس نیٹ کےسہولتیں حاصل کرتےہیں ، 80سے90فیصدغیرملکیوں کی واپسی کا عمل 3سے4ماہ میں مکمل ہوگا اور ان کےخلاف بھی کارروائی ہوگی جنہوں نےجعلی شناختی کارڈبنائے کیونکہ کئی غیرملکیوں نےغیرقانونی طریقےسےشناختی کارڈ،پاسپورٹ بنا لیے۔

    نگراں وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی کارروائیاں کسی ملک کے خلاف نہیں ہیں، غیرقانونی غیرملکی سوسائٹی میں مکس ہوگئےہیں انہیں الگ کرنا ہے، غیرقانونی غیرملکیوں کےانخلا میں ہمارے عوام ہماراساتھ دیں ، ہم اپنا گھر ٹھیک کرنے کی کوشش کررہےہیں کسی کا پریشر نہیں لیں گے،نگراں وزیرداخلہ

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم سب کی خواہش ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو، 24 بم دھماکوں میں سے14افغان باشندوں نے کیے اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی بڑی تعدادافغان باشندوں کی ہے، جس کا دل چاہتا ہے ملک میں گھس کر کسی بھی کونے میں چلا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 1948سےپاکستان پراکسی وارکا سامنا کررہا ہے، افغانستان نےپاکستان کےقیام کی مخالفت کی، پاکستان کو اس وقت کئی چیلنجز کاسامنا ہے، پاکستان ایٹمی ممالک ہے،خطے کےممالک ہمارے خلاف سازش کرتےہیں، غیرقانونی غیرملکیوں کےجانے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی لیکن کم ضرورہوگی۔

    انتخابات کے حوالے سے نگراں وزیر نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کےلیے الیکشن کمیشن کےساتھ کھڑے ہیں، عام انتخابات کےلیئےالیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کی جائےگی، اخترمینگل مختلف حکومتوں کا حصہ رہےہیں، حساس معاملات کو اسٹیک ہولڈرزکےساتھ حکومتی سطح پر حل کرنا چاہیے، احتجاج کرنےوالےپاکستان دشمن عناصر کےپروپیگنڈے میں آرہے ہیں۔

  • غیرجانبدارالیکشن کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کررہے ہیں، نگراں وزیرداخلہ

    غیرجانبدارالیکشن کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کررہے ہیں، نگراں وزیرداخلہ

    اسلام آباد : نگراں وزیرداخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ غیرجانبداراور شفاف الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کررہے ہیں، پاک فوج کے اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر موجود ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں من وامان کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا، نگراں وزیرداخلہ نے کہا کہ18ویں ترمیم کے بعد امن وامان کا قیام صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے اور وفاقی حکومت صوبوں سے مکمل تعاون کررہی ہے۔

    الیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ الیکشن کمیشن سے مکمل رابطے میں ہے، الیکشن کمیشن سے شفاف اور غیرجانبدار الیکشن کے انعقاد کیلئے تعاون کررہے ہیں، وزارت داخلہ نے ایک کو آرڈینیشن سینٹر قائم کیا ہے، الیکشن سے متعلق یہ سینٹر پورا ہفتہ کام کرتا ہے۔

    اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ پر امن انتخات کیلئے 25جولائی کو ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز میں فوج کے جوان تعینات کئے جائیں گے، پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر موجود ہوں گے۔

    نگراں وزیرداخلہ نے بتایا کہ سیاست دانوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، انہیں پرائیویٹ گارڈز رکھنے کی بھی اجازت ہوگی،بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس ہفتے کی صبح 10بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ نگراں وزیرداخلہ اعظم خان نے ایک نجی چینل سے گفتگو میں کہا تھا کہ الیکشن مہم کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جان کو بھی خطرہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔