Tag: نگراں وزیر آئی ٹی

  • آسان اقساط پر اسمارٹ فونز، صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

    آسان اقساط پر اسمارٹ فونز، صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمرسیف نے روز دیا کہ سیلولر آپریٹرز، سرمایہ کارکمپنیاں اور بینکس قسطوں پر اسمارٹ فونز کے پیکیجز کا اعلان کریں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمرسیف نے عام لوگوں تک اسمارٹ فونز پہنچانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کہا کہ جلد ہی آسان اقساط پر اسمارٹ فونز صارفین کو فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا، سیلولر آپریٹرز، سرمایہ کارکمپنیاں اور بینکس قسطوں پر اسمارٹ فونز کے پیکیجز کا اعلان کریں۔

    ڈاکٹر عمرسیف کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، ای کامرس کے فروغ کیلئے اسمارٹ فونز فار آل پالیسی ضروری ہے۔

    ڈیفالٹرز کے فون بلاک کئے جائیں گے، نادہندگان کیلئے اس سے اگلا قدم سم اور قومی شناختی کارڈ بلاکنگ ہوسکتا ہے، اس اقدام سے نادہنگان کی حوصلہ شکنی اوراسمارٹ فونز کے استعمال کا تناسب بڑھے گا۔

    نگراں وزیر آئی ٹی نے کہا کہ طلب میں اضافے سے موبائل فونز مینوفیکچررز انڈسٹری اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا، دیہی علاقوں میں فون، سیلولر آپریٹرز کیلئے بزنس کیسز بھی بنیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ روانڈا کو اسمارٹ فونز ایکسپورٹ کرنے سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے، پاکستانی اسمارٹ فونز میں روانڈا حکومت نے خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

  • ’’ملک میں موبائل مینوفیکچرنگ شروع ہوچکی، انڈسٹری کو پرموٹ کیا جائیگا‘‘

    ’’ملک میں موبائل مینوفیکچرنگ شروع ہوچکی، انڈسٹری کو پرموٹ کیا جائیگا‘‘

    نگراں وزیر آئی ٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہوچکی ہے، موبائل فون مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو پروموٹ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر آئی ٹی کے منصب پر فائز عمرسیف نے کہا ہے کہ موبائل فون فنانسنگ کی سہولت لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، موبائل فون مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے بھی کام جاری ہے۔

    عمرسیف نے کہا کہ آئی ٹی شعبے کی وجہ سے کرپشن میں کمی اور لوگوں کو بھی سہولت ملتی ہے، ڈیجیٹلائزیشن کے باعث بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں، وفاق کی سطح پرٹیکس کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کیش کے نظام کو بھی ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے کر جا رہے ہیں، ڈیجیٹل پیمنٹ کے حوالے سے کلیدی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    معیشت کی بہتری کے سلسلے میں آئی ٹی کا بہت بڑا کردار ہو سکتا ہے، منصوبہ بنایا گیا ہے کہ 2 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں مزید تربیت دی جائے، ٹیلی کام شعبے میں تیزی سے چلا جائے تو آئندہ 10 ماہ میں فائیوجی لایا جائے۔

    عمرسیف نے کہا کہ پاکستان بھر میں 5 لاکھ نوجوانوں کے لیے فری لانسنگ کی سہولت پیدا کی جائےگی۔ مخصوص جگہ پر کمپیوٹرز لگے ہوں گے اور فری لانسنگ والے کام کرسکیں گے، فری لانسرز کے ذریعے پاکستان میں 3ارب ڈالرز لائے جاسکتے ہیں۔