Tag: نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف

  • ’’دو ماہ میں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا‘‘

    ’’دو ماہ میں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا‘‘

    ڈاکٹرعمر سیف نے کہا ہے کہ 60 روز میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں مجموعی طورپر32 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ٹی ایکسپورٹ میں کارکردگی دکھانے والی 550 کمپنیوں میں نقد انعامات اور ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹرعمرسیف کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام میں کردار ادا کرنے پر آئی ٹی انڈسٹری سہولتوں اورانعامات کی مستحق ہیں۔

    ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ معیشت میں بنیادی اہمیت کی حامل آئی ٹی انڈسٹری مراعات کی بھی مستحق ہیں۔ دو ماہ کے دوران آئی ٹی ایکسپورٹ میں مجموعی طورپر32 فیصدکاریکارڈاضافہ ہوا۔

    انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل صلاحیتوں کی خدمات کے عوض بھاری زرمبادلہ مل رہا ہے۔ 10 ارب ڈالرز آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف بھی حاصل کرلیں گے۔

    نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے فیصلوں کے ثمرات آرہے ہیں۔

  • پے پال  کے ذریعے رقوم کی وصولی، پاکستانی فری لانسرز کے لئے بڑی خبر

    پے پال کے ذریعے رقوم کی وصولی، پاکستانی فری لانسرز کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے فری لانسرز پائلٹ پروجیکٹ کے تحت 10 ہزار اکاونٹ بناسکیں گے اورپے پال کے ذریعے اپنی رقوم یہاں اکاؤنٹ میں وصول کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ نگراں دور حکومت کے 4ماہ کے دوران وزارت آئی ٹی کی کارکردگی شاندار رہی، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے منصوبوں کی بروقت منظوری میں اہم کردار ادا کیا۔

    ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ آج آئی ٹی کمپنیوں کو 50 فیصد ڈالرز اکاؤنٹس میں رکھنے کی سہولت دینے کے قابل بنے، جامعات  سے فارغ 2 لاکھ آئی ٹی گریجویٹس کو عالمی معیار کی تربیت کا پروگرام شروع کیا گیا۔

    نگراں وزیر نے بتایا کہ فری لانسرز کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ گیٹ وے کا بڑا مسئلہ حل کیا گیا، یکم فروری سے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت 10 ہزار اکاونٹ بنائے جائیں گے، فری لانسرز کے یہ اکاؤنٹ پے پال کے ذریعے اپنی رقوم یہاں اکاؤنٹ میں وصول کر سکیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فائیو جی اسپیکٹرم کیلئے تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اسپیکٹرم کی دستیابی یقینی بنائی گئی،ملک بھر میں مزید 2 لاکھ کلومیٹر آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کےمنصوبے کا جلد آغاز کررہے ہیں، ٹیلی کمیونی کیشن ٹریبونل کا قیام ہونے سے ٹیلی کام سیکٹر کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ہے۔

  • قطر میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شاندارپذیرائی ، دو طرفہ ٹیکنالوجی امور پر مثبت پیش رفت

    قطر میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شاندارپذیرائی ، دو طرفہ ٹیکنالوجی امور پر مثبت پیش رفت

    دوحہ: نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں قطرمیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے سنگ میل بن سکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قطرمیں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی شاندارپذیرائی ہوئی اور دو طرفہ ٹیکنالوجی امور پر مثبت پیش رفت سامنے آئی۔

    نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کی قیادت میں وفد نے دوحہ میں منعقدہ پاک قطر آئی ٹی کانفرنس میں شرکت کی، وفد میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے نمائندگان شامل تھے۔

    پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین زوہیب خان سمیت 30 آئی ٹی کمپنیوں نے بھی شرکت کی۔

    ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے درمیان تعلقات کا فروغ ہے، قطری حکام اور بزنس گروپس سے ملاقاتیں جاری اور نتائج نہایت حوصلہ افزا ہیں۔

    نگراں وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں قطرمیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے سنگ میل بن سکتی ہیں، دونوں ممالک کے ڈیجیٹل تکنیکی ماحولیاتی نظام کو نئی بلندیوں تک لے جایا جاسکتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 30 ہزار آئی ٹی کمپنیاں پاکستان کو ڈیجیٹل ورلڈ سے منسلک کرنے کیلئے بھرپورکردارادا کررہی ہیں، سالانہ 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس تیار ہورہے، عالمی معیار کی تربیت فراہمی کیلئے اقدامات کررہے، پاکستان کے آئی ٹی ہنر مند اور کمپنیاں عالمی طور پر تسلیم شدہ ہیں۔