Tag: نگراں وزیر اعلیٰ

  • ہیلتھ کارڈ کی بندش کے حوالے سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی وضاحت

    ہیلتھ کارڈ کی بندش کے حوالے سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی وضاحت

    لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے میں ہیلتھ کارڈ کو بند نہیں کیا جا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ نے ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اسے بند نہیں کیا جا رہا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ پر سرکاری اسپتالوں میں مکمل طور پر مفت علاج ہوگا، اور نجی اسپتالوں میں 70 فی صد مفت علاج ہوگا۔

    نگراں پنجاب حکومت نے شناختی کارڈ کو صحت کارڈ کا درجہ دے دیا

    واضح رہے کہ پنجاب میں صحت کارڈ کو مافیا بننے سے روکنے کے لیے نگران حکومت نے صحت کارڈ کی سہولت شناختی کارڈ پر منتقل کر دی ہے، شہریوں کو اب اپنے شناختی کارڈ پر صحت کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

  • پنجاب میں امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے قانونی اقدامات اٹھانے کا حکم

    پنجاب میں امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے قانونی اقدامات اٹھانے کا حکم

    لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت سیکیورٹی جائزہ اجلاس میں، وزیر اعلیٰ نے امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے قانونی اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبے میں قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کے لیے جائزہ اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی پنجاب) نے امن و امان کی صورتحال اور شرپسندوں کے خلاف جاری آپریشن پر بریفنگ دی۔ صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے قانونی اقدامات اٹھانے کا حکم دیا گیا۔

    نگراں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوائیوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے گی، سرکاری املاک پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کر کے دہشت گردی کا بدترین مظاہرہ کیا گیا، ہر حملہ آور کی شناخت کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

    نگراں وزیر اعلیٰ نے شرپسندوں اور حملہ آوروں کی جلد از جلد شناخت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ صوبے میں قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

  • ن لیگ کی نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے نام بھیجنے کی پیشکش : احسن بھون نے معذرت کرلی

    لاہور : سپریم کورٹ بار کے سابق صدر احسن بھون نے نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے نام بھیجنے کی ن لیگ کی پیشکش سے معذرت کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر احسن بھون سے رابطہ کرکے نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے نام بھیجنے کی پیشکش کی۔

    احسن بھون نے نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے نام بھیجنےکی ن لیگ کی پیشکش سے معذرت کرلی۔

    ملک احمدخان نے بتایا کہ سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون صاحب کے نام پر بھی اتفاق ہوا تھا تاہم احسن بھون نے شکریہ ادا کیا اور وکلا سیاست کی ذمہ داریوں اور تقاضوں کی بنا پر معذرت کی۔

    یاد رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے تین نام بھیجے تھے ، جس میں سے ناصر سعید کھوسہ نے معذرت کرلی تھی۔

    خیال رہے وزیر اعظم شہباز شریف کی نگراں وزیر اعلیٰ کے ناموں کے لیے مشاورت جاری ہے۔

    حمزہ شہباز کے نمائندے نے بتایا ہے کہ شہباز شریف آج شارٹ لسٹ نام آصف زرداری کے سامنے رکھیں گے اور آصف زرداری سے مشاورت کے بعد شام تک 3نام گورنر کو بھجوا دیں گے۔

  • علیم خان ن لیگ کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے لیے سرگرم ہو گئے

    لاہور: علیم خان ن لیگ کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر عبد العلیم خان نگراں وزارت اعلیٰ کے لیے لابنگ کر رہے ہیں، وہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے لیے سرگرم ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سامنے اس وقت تین نام ہیں جن پر وہ نگراں وزیر اعلیٰ کے حوالے سے غور کر رہی ہے، ان ناموں میں سابق بیوروکریٹ احد چیمہ کا نام بھی شامل ہے، جب کہ نجم سیٹھی بھی دوبارہ وزارت اعلیٰ کے لیے کوشاں ہیں۔

    مسلم لیگ ن نے مذکورہ تینوں ناموں پر اپنے اتحادیوں سے بھی مشاورت کی ہے، نجم سیٹھی پر ایک اتحادی جماعت نے اپنے اعتراضات سے ن لیگ کو آگاہ کر دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور اتحادیوں کی اس معاملے میں یہ رائے ہے کہ معاملہ الیکشن کمیشن جانے دیا جائے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف حکومت میں علیم خان اور احد چیمہ نیب کی حراست میں رہے، اور علیم خان نے وزیر اعلیٰ نہ بنائے جانے اور کیسز کیے جانے پر ناراض ہو کر پی ٹی آئی چھوڑ دی تھی۔

  • شفاف انتخابات کروانا ہماری ذمہ داری ہے: نگراں وزیر اعلیٰ سندھ

    شفاف انتخابات کروانا ہماری ذمہ داری ہے: نگراں وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی: نگراں وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات کے لیے بھرپور کوششیں اور اقدامات کریں گے۔ شفاف انتخابات کروانا ہماری ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کی حلف برداری کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کے لیے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سیل قائم کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کی روک تھام کے لیے نیب موجود ہے۔ کوشش ہوگی ہر دن کام کریں عوام سے رابطہ میں بھی رہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج کابینہ کی میٹنگ کریں گے۔ ہم سب وزرا پر بھاری ذمہ داری ہے۔ ہمارے سامنے کرپشن کا کوئی کیس آیا تو ضرور دیکھیں گے۔

    نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری کابینہ میں کوئی بھی سیاسی شخص نہیں ہے۔ جنید شاہ نے کافی سماجی کام کیے ہیں اسی لیے انہیں وزیر بنایا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے اسپیکر اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات

    نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے اسپیکر اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات

    لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں کی جانب سے 2، 2 نام تجویز کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی۔ ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن نے 2، 2 نام نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے تجویز کر دیے۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ معاملہ کمیٹی یا الیکشن کمیشن میں نہیں جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اوریا مقبول جان اور یعقوب اظہار کے نام دیے گئے ہیں، حسن عسکری کا نام ہم پہلے ہی دے چکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے جو نام آئے ہیں اس میں ایک قابل قبول ہے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن طارق سلیم ڈوگر اور جسٹس (ر) سائر علی کا نام دے چکی ہے۔

    محمود الرشید نے کہا کہ اتوار کے دن وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات متوقع ہے، آئندہ ملاقات میں حتمی نتیجہ نکل سکتا ہے۔ آئندہ ایک دو دن میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے جو نام دیے تھے وہ بھی مشاورت سے دیے تھے۔ نام پر لوگوں کے تحفظات سامنے آئے اسی لیے واپس بھی لیے۔ نام واپس لینے والی بات کو بتنگڑ بنانے کی ضرورت نہیں۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے سابق چیف سیکریٹری پنجاب ناصر سعید کھوسہ کا نام بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تجویز کیا تھا۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ناصر سعید کھوسہ شفاف الیکشن کروانے میں تجربہ بروئے کار لائیں گے۔

    تاہم ایک روز قبل تحریک انصاف نے ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا۔ تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کے مطابق ناصر کھوسہ کے نام پرپارٹی کی کور کمیٹی نے عوامی تحفظات کا جائزہ لیا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

    ان کے مطابق پارٹی کے اندر سے بھی اس نام پر آوازیں آرہی تھیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ناصر سعید کھوسہ کا نام واپس لینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ ناصر سعید کھوسہ ہی ہوں گے اور ان کے نام کی سمری گورنر کو بھجوائی جاچکی ہے۔

    بعد ازاں ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد اب نئے نام تجویز کیے گئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔