Tag: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب

  • ٹرانسپورٹ کرائے اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی

    ٹرانسپورٹ کرائے اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی

    فیصل آباد : نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آٹا، گھی، چکن، دالوں اور چینی کے نرخ سمیت ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

    فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ڈیزل بس کا کرایہ 10فیصد اور پٹرول بس کا کرایہ15فیصد کم ہوچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کارگو کے کرائے کم کرنے کیلئے مذاکرات کامیاب رہے اسے بھی 10فیصد کم کرینگے، 600کرایہ دینے والے مسافر کو کم ازکم 100روپےکی بچت ہوگی،پٹرول مزید سستا ہوا تو قیمتیں مزید کم کرائیں گے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دالوں کی قیمتوں میں20سے30روپے کمی کی جائے گی، گھی کی قیمت میں 15روپے فی کلو،مرغی کے نرخ12سے15فیصد نیچے آئیں گے۔

    اس کے علاوہ چکن کی قیمتوں میں110روپے فی کلو کمی آئے گی جبکہ چینی کی قیمت180سےکم ہوکر145روپے فی کلو ہوچکی ہے جو مزید کم ہوگی،

    نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت 15روپے فی تھیلاکم ہوگی، حکومت پنجاب جلد گندم ریلیز کرنا شروع کرے گی جس کے بعد نرخ مزید کم ہوگا، گندم کے نرخ3500سے4000فی من کرنے سے آٹے کے نرخ میں کمی ناگزیر ہے۔

    محسن نقوی نے بتایا کہ اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے پوری ٹیم کل سے محنت کررہی ہے، چیف سیکرٹری روزانہ ساڑھے9بجے قیمتوں میں کمی پر اجلاس منعقد کریں گے، ہمیں عوام کا فائدہ دیکھناہے جہاں جہاں ریلیف دے سکتےہیں ضرور دیں گے۔

    نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قیمتیں کم کرنے کیلئے48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی،8گھنٹے میں قیمتیں کم ہوگئیں، ملازمین کی تنخواہیں35فیصد بڑھائی ہیں،پولیس ملازمین کی14ہزار، دیگر کی26ہزار کی پروموشن کرچکے ہیں۔

  • محسن نقوی کا لاہور میں سرکاری ہائی اسکول کا دورہ، 7 سال سے انٹر کلاسز نہ ہونے کا انکشاف

    محسن نقوی کا لاہور میں سرکاری ہائی اسکول کا دورہ، 7 سال سے انٹر کلاسز نہ ہونے کا انکشاف

    لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج لاہور میں گورنمنٹ پائلٹ ہائی اسکول وحدت روڈ کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں اساتذہ کی موجودگی کے باوجود کلاسز نہ ہونے پر وہ سخت برہم ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وحدت روڈ اسکول کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے کلاسز کا معائنہ اور آشوب چشم کی ایس او پیز کا جائزہ لیا، اسکول میں 11 ویں اور 12 ویں کلاسز نہ ہونے پر انھوں نے سیکریٹری اسکولز کی سخت سرزنش کی۔

    وزیر اعلیٰ نے سوال کیا کہ 7 سال سے اسکول میں 11 ویں اور 12 ویں کی کلاسز کیوں نہیں ہو رہیں؟ ان کے سوال پر اسکول انتظامیہ اور محکمہ اسکولز تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جس پر وزیر اعلیٰ نے اسکول انتظامیہ اور محکمہ اسکولز افسران کو شام کو ایوان وزیر اعلیٰ طلب کر لیا۔

    انھوں نے کہا یہ قابل قبول نہیں ہے کہ اسکول میں 7 سال سے ٹیچرز ہونے کے باوجود کلاسز نہیں ہو رہیں، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اسکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی جائزہ لیا، پلانٹ خراب ہونے پر اسکول انتظامیہ پر انھوں نے شدید اظہار ناراضی کیا اور کہا ’’آپ بچوں کو زہر پلا رہے ہیں اور آپ کو شرم نہیں آ رہی۔‘‘

    محسن نقوی نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ’’میں آشوب چشم کے حوالے سے اسکولوں کا دورہ کر رہا تھا، ایک اسکول کا دورہ کیا وہاں مجموعی طور پر 60 ٹیچرز ہیں جن میں سے 35 الیکشن ڈیوٹی پر گئے ہوئے ہیں، باقی 25 ٹیچرز میں سے 3 چھٹی پر گئے ہوئے تھے، ابھی وہاں سے آ رہا ہوں تو وہاں 10 یا 12 ٹیچر موجود تھے، اور اس اسکول میں 1650 بچے ہیں جنھیں 12 ٹیچر پڑھا رہے تھے۔

    جنرل بلال اکبر، جنرل ظہیرالاسلام، موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی بھی اس اسکول سے پڑھے ہیں، یہ اسکول دیکھ کر مجھے اتنا افسوس ہے کہ بتا نہیں سکتا، اس وقت محکمہ ایجوکیشن میں ساڑھے 5 لاکھ بندہ موجود ہے، اگر بچوں کو یہی معیار تعلیم دینا ہے تو اس سے بہتر ہے کہ سرکاری اسکول بند کر دیں۔

    انھوں نے کہا ایک کلاس روم میں میرا کچھ زیادہ وقت لگا، ان بچوں کا کل اسلامیات کا پیپر تھا، بچوں نے کہا ہم سے امتحان لے رہے ہیں مگر کوئی پڑھاتا ہی نہیں، بچوں کی کتابیں اور کاپیاں دیکھیں تو خالی پڑی ہوئی تھیں، جو ٹیچر پڑھانے آتا ہے وہ بھی موبائل فون پر لگے رہتے ہیں یا کلاس میں سو جاتے ہیں۔

  • ہائی پروفائل کیسز میں رہا ہونے والوں کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لیے اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ

    ہائی پروفائل کیسز میں رہا ہونے والوں کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لیے اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے ہائی پروفائل کیسز میں رہا ہونے والوں کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لیے اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں 9 مئی واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ہائی پروفائل کیسز میں رہا ہونے والوں کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لیے اپیلیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ میں ملوث 171 شرپسندوں کی شناخت نہ ہونے کا بھی سخت نوٹس لیا گیا، نگراں وزیر اعلیٰ نے شرپسندوں کی شناخت کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

    نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے مفرور شرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کی بھی ہدایت کی، محسن نقوی نے کہا تمام شرپسندوں کے خلاف کیسز کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے، اور مفرور شرپسندوں کا تعاقب جاری رکھا جائے۔

    انھوں نے ہدایت کی کہ ٹیکینکل کے ساتھ ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے بھی مفروروں تک پہنچا جائے، پراسیکیوشن کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے، انھوں نے کہا کہ مفرور شرپسند جتنا مرضی چھپ لیں ان تک پہنچیں گے، 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کر کے ملک کی اساس پر حملہ کیا گیا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ حملے، جلاؤ گھیراؤ، لوٹ مار اور توڑ پھوڑ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی گئی تھی، شرپسندوں نے جو گھناؤنا کھیل کھیلا وہ ناقابل معافی جرم ہے، سیاست کی آڑ میں دہشت گردی کی گئی، ان کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    اجلاس میں چیف سیکریٹری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، سیکریٹری پراسیکیوشن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی کے کمشنرز، اور آر پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

  • نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا علی الصبح  لاہور شہر کا دورہ

    نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا علی الصبح لاہور شہر کا دورہ

    لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح لاہور شہر کا دورہ کیا، اور ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے آج صبح لاہور شہر کا دورہ کیا، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ بھی ہمراہ تھے۔

    وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پولیس جوانوں کی فرض سے لگن اور جذبے کی تعریف کی، اور پولیس جوانوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔

    نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ انھیں پنجاب و لاہور پولیس کے بہادر جوانوں پر ناز ہے، انھوں نے جوانوں سے کہا کہ آپ اپنے فرائض محنت اور پروفیشنل ازم کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں۔

    محسن نقوی نے کہا شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی کی جائے، اور روزمرہ معمولات میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ اسی طرح مزید ہمت سے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں۔

  • نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا  ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کی فوری تحقیقات کا حکم

    نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کی فوری تحقیقات کا حکم

    لاہور : نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہنگامہ آرائی میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہنگامہ آرائی میں مبینہ طور پر ہلاکت کا نوٹس لے لیا اور واقعےکی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    سی سی پی اولاہور نے بتایا کہ مکمل غیر جانبدرانہ اور حقائق وشواہد پر مبنی انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے ، جو بھی ملوث پایا جائے، قانون کے تحت انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں

    سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وڈیوز آج کی نہیں بلکہ پرانی اور جیل بھرو تحریک کی ہیں، دانستہ جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے کہ یہ شخص پولیس حراست میں تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے انکشاف ہوا کہ جاں بحق شخص کو پرائیویٹ گاڑی اسپتال چھوڑکر گئی ، سیف سٹی کیمروں سے اس گاڑی ،سواروں کی تلاش جاری ہے۔

    سی سی پی او نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم، سیف سٹی رپورٹ کے بعد درست حقائق کا تعین ممکن ہو گا۔

    انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے تشدد سے11 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جس میں سبزہ زار اور ٹاؤن شپ کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ او ہنجروال بھی شامل ہیں جبکہ 8 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

  • نوید اکرم چیمہ نے نگراں وزیراعلیٰ کا منصب قبول کرنے کا عندیہ دیدیا

    لاہور: سابق چیف سیکریٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نگراں وزیر اعلیٰ کا منصب قبول کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور نوید اکرم چیمہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کا منصب قبول کرنے سے انکار نہیں کیا۔

     نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے جو بھی ذمہ داری دی جائے قبول کروں گا میری معذرت سے متعلق میڈیا پر نشر ہونے والی خبر درست نہیں۔

    یہ پڑھیں: پرویز الہٰی کے نامزد امیدوار نویداکرم چیمہ نے بھی انکار کر دیا

    انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے میری خدمات حاضر ہیں ہمیشہ غیر جانبدار رہ کر پیشہ ورانہ انداز میں فرایض انجام دیے ہیں۔

    مزید پڑھیں: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا

    واضح رہے کہ نویداکرم چیمہ سابق چیف سیکریٹری پنجاب رہے ہیں جبکہ نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے حکومت نے نوید اکرم چیمہ، احمد نواز سکھیرا کا نام تجویز کیا ہے اپوزیشن کی جانب سے محسن نقوی اور احمد چیمہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

  • یومِ آزادی: نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں وَن ویلنگ اور ہوائی فائرنگ پر پابندی لگادی

    یومِ آزادی: نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں وَن ویلنگ اور ہوائی فائرنگ پر پابندی لگادی

    لاہور: نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے یومِ آزادی کے موقع پر وَن ویلنگ اور ہوائی فائرنگ پر پابندی لگاتے ہوئے پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ قانون توڑنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ نے 14 اگست پر تفریحی مقامات کے اطراف ٹریفک رواں رکھنے کے خصوصی انتظامات کی ہدایت جارتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو وَن ویلنگ اور ہوائی فائرنگ سے روکا جائے۔

    حسن عسکری کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں یومِ آزادی بھرپور طریقے سے مناتی ہیں، قوم 14 اگست کو یومِ آزادی جوش و خروش سے منائے گی۔

    نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پولیس، انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو پوری طرح الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں، انھوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

    قائد اعظم کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ پنجاب سے آج تک، کون اس عہدے پررہا

    حسن عسکری نے مزید کہا کہ یومِ آزادی پر قومی ہیروز کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا، اس موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔