Tag: نگراں وزیر خزانہ

  • نگراں وزیر خزانہ کی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات

    نگراں وزیر خزانہ کی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات

    اسلام آباد : نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی معاشی اصلاحات پر گفتگو کی۔

    اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگز کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔

    ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کیلئے پُرعزم ہے، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے عالمی معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر ملکی معیشت کو مضبوط بنانے اور عالمی تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

  • نگراں وزیر خزانہ کا انتخابات کے بعد آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کا عندیہ

    نگراں وزیر خزانہ کا انتخابات کے بعد آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کا عندیہ

    اسلام آباد : ملکی معشیت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف سے امداد ناگریز ہوگئی، نگراں وزیر خزانہ نے انتخابات کے بعد آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی معشیت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث عالمی مالیاتی ادارے سے قرضہ لینے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، نگراں وزیر خزانہ نے انتخابات کے بعد آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ پروگرام کے حصول کیلئے ابتدائی فریم ورک تیار کر لیا گیا ہے۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ رزمبادلہ ذخائر میں ملسل کمی انتہائی تشویش ناک ہے۔ ذخائر دو ماہ کی درآمدات کو بھی پورا نہیں کرسکتے۔ نیٹ بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث ترسیلات زر اور درآمدات میں اضافے کے اثرات بھی زائل ہوگئے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق بیرونی خدشات میں اضافے کے باعث روپیہ بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے، دسمبر سے اب تک روپے کی قدر میں بیس روپے کی کمی ہوئی ہے، روپےکی قدر کم ہونے سے ملک پرقرضوں کے بوجھ میں تقریبا 18 سو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہواکہ پاکستان پانچ سال میں میں دوسری بار آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ماہ متوقع

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ماہ متوقع

    واشنگٹن : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مشاورتی مذاکرات رواں ماہ کے اختتام پر اسلام آباد میں ہوں گے، جس میں نگراں وزیر خزانہ شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خزانہ نے معاشی صورتحال کا جائزہ لیا، وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر رواں ماہ کے اختتام پر آئی ایم ایف سے ہونے والے جائزہ مذاکرات میں بھی شریک ہوں گی۔

    آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ کے اختتام پر اسلام آباد کا دورہ کرے گا، یہ دورہ آئی ایم ایف پروگرام کے اختتام کے بعد جاری مشاورت کا حصہ ہے۔

    وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں، رواں ماہ کے اختتام میں ہونے والے مذاکرات آرٹیکل فور کنسلٹیشن کا حصہ ہیں۔


    مزید پڑھیں : پاکستان پھر آئی ایم ایف کا در کھٹکھٹائے گا، معاشی ماہرین


    ڈاکٹر شمشاد اختر نے ایسے وقت میں قلمدان سنبھالا ہے، جب پاکستانی معیشت کو اندرونی اور بیرونی خدشات کا سامنا ہے، رواں ماہ سے آئی ایم ایف کی قرض کی واپسی بھی شروع ہونی ہے، جون میں انیس کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہے جبکہ آئندہ مالی سال میں انچاس کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں ۔

    یاد رہے کہ معاشی ماہرین کا کہنا ہے پاکستان ایک بار پھر آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹائے گا، مسلم لیگ نون ملکی معیشت کوئی بہتر حال میں نہیں چھوڑ کر گئی ہے، معاشی فرنٹ پر پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔