Tag: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

  • ‘چیئرمین پی ٹی آئی  اور دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے’

    ‘چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے’

    اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے تصدیق کی ہے کہ ذیلی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور دیگر رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
    نیب نےالقادرٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کےمختلف رہنماؤں کے نام دیے، ذیلی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور دیگر رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیے ہیں۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی حتمی منظوری کابینہ دےگی۔

    فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں،شفاف الیکشن یقینی بنائےجائیں گے، الیکشن کمیشن جو بھی کہے گا حکومت مکمل تعاون کرےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمرانوں نےطالبان کویہاں آبادکرنےکی کوشش کی گئی، دہشت گردی 2008میں بھی چیلنج تھی اور آج بھی چیلنج ہے۔

  • مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

    مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

    اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے لیکن دشمن سن لے ہم پسپا ہونے والے نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتک شواہد کے مطابق ‘را ملوث ہے لیکن دشمن سن لے ہم پسپا ہونے والے نہیں۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ فورسز نے دہشت گردی کی جنگ جواں مردی سے قربانیاں دے کر لڑی ہے، ہمارے ہاں قومی لڑائی سمجھ کرنہیں لڑا جاتا بلکہ ہمارے ہاں تقسیم ہے، تشدد کسی بھی بنیادپرہو ریاست نے ایکسرسائز کرنی ہے، بندوق کےزور پر کوئی اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتا ہے تو یہ نہیں ہونے دیں گے۔

    نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ غلط فہمی ہے معصوم لوگوں کو قتل کرکے ریاست کوبیک فٹ پر لے جائیں گے، ہم یقینی بنائیں گے اس ملک میں ایک بھی دہشت گردنہ ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں آئین پرعمل ہوگا، ہم ماضی میں نہیں پڑناچاہتے، ماضی میں جولوگ تھے انھوں نےکوششیں کی ہوں گی۔

    سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ہم دہشت گردوں کیخلاف بڑی کارروائیاں کرنے جارہے ہیں تو ری ایکشن تو ہوگا، دہشت گردی کیخلاف جنگ مشکل ضرورہے مگر ناممکن نہیں۔

    غیرقانونی مقیم افراد کے حوالے سے نگراں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غیرقانونی مقیم لوگوں کی وجہ سےکرائم میں اضافہ ہواہے، اسلام آبادپولیس کوڈائریکشن دےدی ہے، ہم نےان میں سے کئی لوگوں کوپکڑ اہے۔