Tag: نگراں وفاقی کابینہ

  • نگراں وفاقی کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ

    نگراں وفاقی کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ

    اسلام آباد : ڈاکٹر عامر بلال کو معاون خصوصی میڈیکل ایجوکیشن اینڈپیشنٹ کیئر تعینات کردیا گیا ، جس کے بعد نگراں کابینہ کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ ہوگیا، ڈاکٹرعامربلال کو معاون خصوصی تعینات کردیا گیا ہے۔

    ڈاکٹرعامرکومعاون خصوصی میڈیکل ایجوکیشن اینڈپیشنٹ کیئرتعینات کیا گیا ہے، کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق فوری ہوگا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ نئے معاون خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابرہوگا۔

    نئے معاون خصوصی کے بعد نگراں کابینہ کی تعداد بڑھ کر 27ہوگئی ، نگران کابینہ 18 وزرا، 3 مشیر اور 6 معاونین خصوصی پر مشتمل ہیں۔

  • ن لیگ کے قریبی 4 شخصیات نگراں وفاقی کابینہ میں وزیر بن گئے

    ن لیگ کے قریبی 4 شخصیات نگراں وفاقی کابینہ میں وزیر بن گئے

    لاہور : پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے اجلاس میں ن لیگ کی حامی 4 شخصیات کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رکان نے قیادت سے احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں سی ای سی ارکان نے قیادت سے احتجاج کیا ، ن لیگ کےقریبی 4شخصیات وفاقی کابینہ میں وزیربن گئے ہیں ، نگراں کابینہ میں متنازع ارکان کی شمولیت پر پارٹی کیوں خاموش ہے۔

    ارکان ذرائع نے کہا کہ قیادت نگراں حکومت میں ن لیگ کےقریبی شخصیات کیخلاف آوازاٹھائے، عمرچیمہ، فواد حسن فواد، عمر سیف، احد چیمہ کابینہ میں شامل ہوئے ، ایسےارکان کی شمولیت سےپنجاب میں واضح پیغام دیا جا رہا ہے۔

    پی پی ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی رہنماپی پی پرتنقید کررہےہیں الیکشن کامطالبہ نہیں کررہے، ن لیگ والےاپنےلوگ ایڈجسٹ کرارہےہیں، ن لیگ رہنمایہ تاثردےرہےہیں کہ اگلی حکومت ان کی ہے۔

    اجلاس میں ارکان نے رائے دی کہ ن لیگ کواتنی سہولت کاری کیوں فراہم کی جارہی ہے، نگراں حکومت بنانے والوں سے بات کی جائے۔

  • نگراں وفاقی کابینہ میں شامل افراد کے حوالے سے عوام کیا کہتی ہے؟

    نگراں وفاقی کابینہ میں شامل افراد کے حوالے سے عوام کیا کہتی ہے؟

    اسلام آباد : نگراں وفاقی کابینہ کی تشکیل پر عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کی سیلیکشن بہت اچھی ہوئی ہے، توقع ہے کہ وہ بہتری لے کے آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ کی تشکیل پر عوام کی رائے سامنے آگئی ، عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سب نئے لوگ ہیں اور وفاقی کابینہ کی سیلیکشن بہت اچھی ہوئی ہے، ہم امید رکھتے ہیں کہ نگراں حکومت پاکستان کے لیے اچھی ثابت ہوگی۔

    عوامی رائے میں کہا گیا کہ نگراں کابینہ میں باصلاحیت لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے، اس بار اچھی شہرت کے لوگوں کو کابینہ میں لیا گیا ہے اور توقع ہے کہ وہ بہتری لے کے آئیں گے۔

    عوام کا کہنا تھا کہ اگر کابینہ غیر جانبدار ہوگی تو حالات بہتری کی طرف جا سکتے ہیں ، کابینہ اچھے لوگوں پر مشتمل ہے ، کابینہ میں اچھے،محنتی اور تجربہ کار لوگ لیے گئے ہیں۔

    نگراں حکومت مجرموں کو قرار واقعی سزا دے کرلاقانونیت کو ختم کرے گی، امید ہے کہ نگراں حکومت پاکستانی معیشت کوبہتربنانےمیں کارآمدثابت ہوگی۔

    ایک شہری کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ نگراں حکومت محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بنیادی مسائل کوحل کرےگی۔

  • صدر مملکت نے نگراں وفاقی کابینہ سے حلف لے لیا

    صدر مملکت نے نگراں وفاقی کابینہ سے حلف لے لیا

    اسلام آباد: ایوان صدر میں نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صدرمملکت نے نگراں وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے نگراں وفاقی کابینہ سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا ہے، سرفرازبگٹی وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالیں گے جب کہ سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیرخارجہ کے منصب پر فائز ہوں گے۔

    اس کے علاوہ ڈاکٹرعمرسیف وزیر آئی ٹی ہوں گے، احمد تارڑ مواصلات کے وزیر کا عہدہ سنبھالیں گے، مرتضیٰ سولنگی کی بطور نگران وزیر اطلاعات و نشریات تقرری کی گئی ہے۔

    شمشاد اختر کو نگران وزیر خزانہ کا قلمدان تفویض کیا جائے گا، عائشہ رضا فاروق کو نگران وزیر صحت کا عہدہ دیا جائے گا، انیق احمد نگران وزیر مذہبی امور جب کہ تابش گوہر نگران وزیرِ توانائی ہوں گے۔

    صنعت کار اعجاز گوہر کو نگران وزیر تجارت کا عہدہ دیا جائے گا جب کہ بریگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا بھی نگران وفاقی کابینہ کا حصہ ہونگے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے۔

    مددعلی سندھی کو وفاقی وزارتِ تعلیم کا عہدہ سونپا جائے گا، انورعلی حیدر نے نگران وفاقی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے، جمال شاہ، شاہد اشرف تارڑ، عمر سیف، ڈاکٹر ندیم جان، محمد سمیع اور احمد عرفان بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

  • نگراں  وزرا کی حلف برداری کے لئے کتنی کرسیاں لگائیں؟ متعلقہ حکام تاحال لاعلم

    نگراں وزرا کی حلف برداری کے لئے کتنی کرسیاں لگائیں؟ متعلقہ حکام تاحال لاعلم

    اسلام آباد : نگراں وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں جاری ہے تاہم حلف برداری کے لئے کتنی کرسیاں لگائیں اس حوالے سے متعلقہ حکام تاحال لاعلم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ کی حلف برداری آج شام 5 بجے ہوگی ، جس میں صدر مملکت عارف علوی وزرا سے حلف لیں گے۔

    حلف برداری کی تقریب کے لئے تیاری تو جاری ہیں، لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کتنی کرسیاں لگائیں حکام ابھی اس بات سے لاعلم ہیں، ذرائع کابینہ ڈویژن کا کہنا ہےکہ کابینہ ارکان کو ابھی حتمی شکل دی جارہی ہے۔

    وقار مسعود، گوہر اعجاز، مرتضیٰ سولنگی، عمر سیف، سرفراز بگٹی، تابش گوہراور سید محمد علی مظفر رانجھا کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ مرتضیٰ سولنگی کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

  • نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک  کی 6 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

    نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی 6 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے  6وزرا  نے حلف اٹھالیا، صدرممنون حسین نے وزرا سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ کے 6وزرا کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی ، تقریب میں نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی وفاقی کابینہ کے 6 وزرا نے حلف اٹھالیا، صدر ممنون حسین نے نگراں وزرا سے حلف لیا۔

    نگراں کابینہ میں عبداللہ حسین ہارون، محمد اعظم خان ، ڈاکٹر شمشاد اختر، سید علی ظفر، محمد یوسف شیخ اورمسز روشن خورشید شامل ہیں۔

    نگراں وزیراعظم ناصرالملک بھی تقریب میں شریک تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ کا حجم انتہائی مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    حسین ہارون کو وزارت خارجہ ، علی ظفر کو وزارت اطلاعات، قانون وانصاف ، ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزارت خزانہ، اعظم خان کو وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کا قلمدان دیا جائے گا۔

    مسز روشن خورشید کو انسانی حقوق اور تعلیم جبکہ یوسف شیخ کو وزارت صنعت وتجارت، پورٹ اینڈ شپنگ کی ذمہ داری دی جائے گی۔

    کابینہ ڈویژن آج نگراں وزرا کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

    یاد رہے کہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے یکم جون کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، تقریب حلف برداری کے بعد نگراں وزیراعظم وزیراعظم ہاؤس پہنچے تھے، جہاں ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا۔

    نگراں وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ جو میرا مینڈیٹ ہے اس کے مطابق کام کروں گا، شفاف انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے، انشا اللہ عام انتخابات بر وقت ہی ہوں گے۔

    خیال رہے کہ نگراں وزیر اعظم کی جانب سے کابینہ میں سیاسی وابستگیاں رکھنے والے افراد کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 کا انعقاد 25 جولائی کو کیا جائے گا، جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری کیا جاچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں