Tag: نگراں پنجاب حکومت

  • نگراں پنجاب حکومت نے بلاول بھٹو کے الزامات کی تردید کردی

    نگراں پنجاب حکومت نے بلاول بھٹو کے الزامات کی تردید کردی

    لاہور: ترجمان پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کا موازنہ سندھ سے کرنا سراسر غلط ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت پچھلے ساڑھے9ماہ سے کام کررہی ہے، اس کاموازنہ سندھ سے کرنا سراسر غلط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی مدت پوری ہونے کے بعد تحلیل ہوئی ہے، اس کو تحلیل ہوئے ڈھائی ماہ کاعرصہ ہوا ہے، پنجاب حکومت نے جو بھی منصوبے کیے وہ کسی بھی طرح سیاسی نہیں۔

    ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن ہر طرح سے تسلی کرتا ہے کہ کوئی بھی منصوبہ سیاسی نہ ہو، الیکشن کمیشن اپنی تسلی کرنے کے بعد ہی منصوبے کی منظوری دیتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کی اجازت سندھ حکومت بھی مانگے گی تو ملے گی، پنجاب حکومت نے سابق ایم این اے، ایم پی ایز کے ترقیاتی کام روک دیے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت مکمل طور پرغیرجانبدار ہے، کسی قسم کے سیاسی ایجنڈے کے بغیر عوام کو ریلیف کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

  • نگراں پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

    نگراں پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

    اسلام آباد : نگراں پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت تحریک انصاف وارنٹس کی تکمیل اور سرچ وارنٹس کیلئے پولیس سےتعاون کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت پنجاب اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، معاہدہ 3 بجے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرایا جائے گا۔

    معاہدے کے تحت تحریک انصاف وارنٹس کی تکمیل اور سرچ وارنٹس کیلئے پولیس سےتعاون کرے گی۔

    معاہدے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 14 اور 15 مارچ کو درج مقدمات میں تفتیش میں تعاون کرے گی، پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عمران کشور فوکل پرسن ہوں گے جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے شبلی فراز اور علی خان فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ پر تعمیل کے حوالے سے مشاورت کرکے آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے تھے یہ سارا مسئلہ اس لیے ہو اکہ وارنٹ کی تعمیل نہیں ہوئی، آپ لوگ اعلی افسران کے ساتھ بیٹھیں اور دیکھیں کہ آگے کیسے کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں مستقبل میں ایسا کچھ نہ ہوا اور جو مقدمات درج ہوئےاس میں کسی کو سیاسی انتقام کانشانہ نہ بنایاجائے۔