Tag: نگراں کابینہ

  • خیبرپختونخوا کی11 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

    خیبرپختونخوا کی11 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

    پشاور : خیبرپختونخوا کی 11 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا ، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگراں کابینہ سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں گورنر ہاؤس میں نگران صوبائی کابینہ خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری ہوئی ، جس میں خیبرپختونخوا کی نگراں صوبائی کابینہ نے حلف اٹھایا ، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے صوبائی نگران کابینہ سے حلف لیا۔

    حلف اٹھانے والوں میں نگراں صوبائی وزراء سید مسعود شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد حسین، سید عامر عبداللہ شامل ہیں۔

    نگراں مشیر برائے وزیراعلیٰ ڈاکٹر ریاض انور، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ اور نگران معاون خصوصی ظفراللہ خان بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

  • پختونخواہ کی نگراں کابینہ میں مزید 4 مشیروں کا اضافہ

    پختونخواہ کی نگراں کابینہ میں مزید 4 مشیروں کا اضافہ

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کی نگراں کابینہ میں وزیر اعلیٰ کے لیے مزید 4 مشیروں کا تقرر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کی نگراں کابینہ میں وزیر اعلیٰ کے لیے 4 نئے مشیروں کے تقرر کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق سید جرار حسین بخاری کو مشیر برائے سماجی بہبود اور ظفر محمود کو مشیر برائے ثقافت و سیاحت اور آثار قدیمہ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

    رحمت سلام خٹک ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری تعلیم کے جبکہ ڈاکٹر عابد جمیل محکمہ صحت کے لیے وزیر اعلیٰ کے مشیر ہوں گے۔

  • نگراں وفاقی وزرا کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

    نگراں وفاقی وزرا کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

    اسلام آباد: نگراں وفاقی وزرا کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں جن کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات علی ظفر کے اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ جبکہ نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ روپے ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات علی ظفر 28 کروڑ 38 لاکھ 6 ہزار 22 روپے کی مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

    علی ظفر پراپرٹی مورگیج کے طور پر 3 کروڑ 10 لاکھ 26 ہزار 250 روپے کے مقروض بھی ہیں۔

    ان کے پاس 1 کروڑ 95 لاکھ، 49 ہزار 499 روپے مالیت کیگاڑیاں موجود ہیں جبکہ ان کا بینک بیلنس 11 کروڑ 15 لاکھ 34 ہزار 679 روپے ہے۔

    دستاویزات کے مطابق علی ظفر کے دبئی میں 3 اپارٹمنٹ، لندن اور برمنگھم میں گھر ہیں۔ ان کی اہلیہ 1 کروڑ 59 لاکھ 60 ہزار سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔

    علی ظفر کی اہلیہ کے پاس 150 تولے سونا بھی موجود ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 4 لاکھ 4 ہزار 746 روپے ہے۔ شمشاد اختر کے نام اسلام آباد میں 3 جبکہ کراچی میں ایک گھر ہے۔

    شمشاد اختر کی جائیداد کی مالیت 28 لاکھ سے زائد ظاہر کی گئی ہے۔ ان کے پاس 2 کروڑ 77 لاکھ کے سیونگ سرٹیفکیٹس ہیں جبکہ انہوں نے پی ایس او اور نجی بینک میں 22 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

    شمشاد اختر کے پاس بینک اکاؤنٹس میں 72 لاکھ روپے اور 2 لاکھ روپے مالیت کا سونا بھی ہے۔

    وزیر داخلہ اعظم خان 1 کروڑ 45 لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد کے مالک ہیں۔ ان کے پشاور میں ایگ گھر اور 2 پلاٹ کی مالیت 65 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے جبکہ وہ 3 شوگر ملز میں حصہ دار بھی ہیں۔

    اعظم خان کی اہلیہ کے نام 1 کنال رہائشی پلاٹ کی مالیت 30 لاکھ ہے جبکہ ان کی ملکیت میں ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کا سونا بھی شامل ہے۔ دونوں کے بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم 43 لاکھ روپے ہے۔

    وزیر ریلوے روشن خورشید نے اثاثوں کی کل مالیت درج نہیں کی۔ روشن خورشید کی ملکیت میں کراچی اور بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں گھر جبکہ سینیٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، بحریہ ٹاؤن کراچی اور کوئٹہ میں پلاٹ موجود ہے۔

    روشن خورشید نے کوئٹہ میں 62 ہزار اسکوائر فٹ کی زمین بھی اثاثوں میں ظاہر کی ہے۔

    نگراں وزیر خارجہ عبد اللہ حسین ہارون نے اثاثوں کی کل مالیت فراہم نہیں کی۔ انہوں نے کراچی میں رہائشی گھر کو خاندانی وراثت میں ظاہر کیا جبکہ اپنے اثاثہ جات میں عبد اللہ ہارون ورکس اینڈ ٹرسٹ کو ظاہر کیا ہے۔

    عبداللہ حسین نے کراچی میں 25 ایکڑ زمین بھی اپنی ملکیت میں ظاہر کی ہے۔ ان کی ملکیت میں 17 لاکھ کی سرمایہ کاری، 50 تولے سونا، 90 لاکھ کی لینڈ کروزر اور 28 لاکھ کی مرسڈیز بھی موجود ہے۔

    عبداللہ حسین ہارون کا بینک بیلنس 48 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

    نگراں وزیر تعلیم یوسف شیخ کے اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 34 لاکھ 69 ہزار 701روپے ہے۔ ان کا بینک بیلنس 51 لاکھ 37 ہزار 801 روپے ہے جبکہ ان کا کراچی میں ایک گھر اور دادو میں 4 پلاٹ ظاہر کیے گئے ہیں۔

    یوسف شیخ نے لاڑکانہ اور ٹھٹھہ میں زرعی زمین بھی اثاثوں میں ظاہر کی ہے۔


    صوبائی وزرا کو کام سے روکنے پر غور

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے صوبائی نگراں وزرا کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔

    پنجاب سے7، سندھ سے 3، پختونخواہ سے 5 اور بلوچستان سے 2 وزرا نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔

    پنجاب کے وزرا میں ظفر محمود، جواد ساجد خان، شجاعت جاوید، انجم نثار، سردار تنویر الیاس، میاں نعمان کبیر اور چوہدری فیصل مشتاق شامل ہیں۔

    سندھ کے وزرا میں جنید شاہ، سعدیہ ورک اور سیمن جون ڈینیئل اور بلوچستان سے عنایت اللہ کاسی اور خرم شہزاد کے نام شامل ہیں۔

    پختونخواہ کے وزرا میں عبد الرؤف خان، ثنا اللہ، مقدس اللہ، محمد راشد خان اور جسٹس ریٹائرڈ اسد اللہ خان نے اثاثوں کی تفصیلات نہیں جمع کروائیں۔

    خیال رہے کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق نگراں وزرا عہدہ سنبھالنے کے 3 دن کے اندر اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانے کے پابند ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات نہ جمع کروانے والے وزرا کو کام سے روکنے پر غور شروع کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سندھ کی 7 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

    سندھ کی 7 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

    کراچی : سندھ کی سات رکنی نگراں کابینہ نےحلف اٹھالیا، حلف برداری کے بعد کابینہ نے مزار قائد پر حاضری دی، نگراں وزیراعلٰی سندھ فضل الرحمان نے کہا کہ شفاف انتخابات کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلٰی کا انتخاب ہو یا کابینہ کے چناؤ کا معاملہ سندھ تمام تینوں صوبوں پر بازی لے گیا، سندھ کی سات رکنی نگران کابینہ نےحلف اٹھالیا، گورنرسندھ محمد زبیر نے حلف لیا۔

    حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد شریک کی۔

    سندھ کی نگراں کابینہ میں خیر محمد جونیجو، مشتاق احمد شاہ، جمیل یوسف، دوست محمد چانڈیو، سعدیہ رضوی، جنید شاہ اور سائمن جون ڈینئل شامل ہیں۔

    جیمل یوسف کا تعلق کراچی سے ہے، پیشے اعتبار بزنس مین ہیں اور سی پی ایل سی کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، جمیل یوسف سی پی ایل سی کے چیف بھی رہے۔

    ڈاکٹر سعدیہ امراض نسواں کی تجربہ کار ڈاکٹر ہیں، انھوں نے کراچی کے مختلف اسپتالوں میں شعبہ امراض نسواں شروع کیا۔

    ڈاکٹرجنید علی شاہ ،سندھ کے سابق وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ بیٹے ہیں اور پیشے کے اعتبار سے آرتھو پیڈیک سے سرجن ہیں۔

    مشتاق احمد شاہ پولیس سروس سے وابستہ رہے،وہ انسپیکٹر جنرل پولیس سندھ بھی رہ چکے ہیں۔

    حلف برادری کے بعد نگراں وزیراعلٰی فضل الرحمان کے ہمراہ کابینہ اراکین نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

    اس موقع پرنگراں وزیراعلٰی سندھ فضل الرحمان نے کہا کہ شفاف انتخابات کراناہماری ذمہ داری ہے، میری کابینہ غیر سیاسی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔