Tag: نگل گیا

  • ایک شخص موبائل فون نگل گیا، پھر کیا ہوا؟

    ایک شخص موبائل فون نگل گیا، پھر کیا ہوا؟

    (13 اگست 2025): بعض اوقات ناقابل یقین واقعات سامنے آتے ہیں جیسا کہ ایک شخص موبائل فون نگل گیا جو اس کے معدے میں جا پہنچا۔

    موبائل فون آج انسانی زندگی کا لازمی جزو بن گیا ہے، لیکن مصر میں اس سے جڑا ایک انوکھا اور خطرناک واقعہ سامنے آیا جس میں ایک شخص کے معدے میں موبائل فون چلا گیا۔

    مصری اخبار الیوم کے مطابق الغردقہ جنرل اسپتال میں ایک مریض تشویشناک حالت میں لایا گیا۔ اس کے پیٹ میں شدید درد ہو رہا تھا اور مسلسل الٹیوں کے باعث نقاہت طاری تھی۔

    رپورٹ کے مطابق مریض کے ضروری ٹیسٹ اور سی ٹی سکین کیا گیا۔ جس سے پتہ چلا معدے کو کوئی چیز بلاک کر رہی ہے جو ایک کمپیکٹ موبائل فون نکلا جسے مریض نے غلطی سے نگل لیا تھا۔

    صورتحال دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کیا اور اس کے معدے سے ایک چھوٹا موبائل فون نکال لیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی حالت اب بہتر ہے۔

    واضح رہے کہ 2021 میں بھی مصر میں موبائل فون نگلنے کا ایک کیس سامنے آیا تھا جو مریض کی غذائی نالی میں پھنس گیا تھا۔

    رواں برس ہی بھارت میں موبائل فون نگلنے کے دو واقعات سامنے آئے۔ ایک قیدی نے موبائل فون نگل لیا تھا جس کو سرجری کے بعد نکال لیا تھا۔ تاہم دوسرے واقعہ میں موبائل فون نگلنے والی خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/woman-swallows-mobile-phone-andhra-pradesh/

  • بچہ 13 سکے نگل گیا!

    بچہ 13 سکے نگل گیا!

    ایک 14 سالہ بچہ ایک دو نہیں بلکہ 13 سکے نگل گیا ڈاکٹروں نے بروقت کامیاب آپریشن کرتے ہوئے اس کی جان بچا لی۔

    یہ واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں منصورہ یونیورسٹی کے چلڈرن اسپتال میں ایک ایسا بچہ لایا گیا جس کے پیٹ میں شدید درد ہو رہا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بچہ جس کی عمر لگ بھگ 14 برس بتائی جاتی ہے، شدید درد میں تڑپتا ہوا اسپتال لایا گیا تھا۔

    بچے کا جب ایکسرے کیا گیا تو اس کی غذائی نالی میں سکوں کی موجودگی کا پتہ چلا۔

    یہ معلوم ہوتے ہی اینڈو اسکوپی یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر محمد ایز نے اس کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا اور کامیاب سرجری کرتے ہوئے تمام سکے نکال لیے۔

    بچے کے پیٹ سے جب سکے نکالے گئے تو سب دیکھ کر حیران رہ گئے کہ یہ سکے ایک یا دو نہیں بلکہ 13 تھے جس کی وجہ سے بچہ شدید درد میں تڑپ رہا تھا۔

    نکالے گئے سکے

    رپورٹ کے مطابق بچے کو آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے اور مکمل صحتیابی کے بعد اس کو اسپتال سے فارغ کیا جائے گا۔

  • بیٹے کی دوا کیلئے گھر سے نکلنے والی خاتون کو اژدھا نگل گیا

    بیٹے کی دوا کیلئے گھر سے نکلنے والی خاتون کو اژدھا نگل گیا

    انڈونیشیا میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب بیٹے کی دوا خریدنے کیلئے گھر سے نکلنے والی خاتون کو اژدھے نے نگل لیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائٹبا گاؤں میں 36 سالہ سریاتی نامی خاتون اپنے بیمار بچے کے لیے دوائی خریدنے کے لیے منگل کی صبح گھر سے نکلی اور پھر واپس نہیں لوٹی۔

    رشتے داروں نے خاتون کے واپس نہ لوٹنے کے بعد اس کی تلاش شروع کردی، کچھ دیر بعد شوہر کو گھر سے 500 میٹر دور اہلیہ کے کپڑے اور چپل نظر آئی۔

    بعد ازاں کچھ ہی فاصلے پر ایک اژدھے کو دیکھا گیا جس کا پیٹ خاتون کو نگلنے کے بعد بہت زیادہ موٹا ہوچکا تھا، خاتون کے شوہر نے گاؤں کے لوگوں کو بلا کر اژدھے کا پیٹ کاٹ کر لاش کو باہر نکالا۔

    چار سالہ معصوم بچی کی سر میں پین گھسنے سے دلخراش موت

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں ایک اژدھے نے خاتون کو نگل لیا تھا، جس کے بعد اس کا پیٹ کاٹ کر خاتون کی لاش کو باہر نکالاگیا تھا۔