Tag: نہال ہاشمی

  • نہال ہاشمی کی متنازعہ تقریر: مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا حکم

    نہال ہاشمی کی متنازعہ تقریر: مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا حکم

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی مقامی عدالت نے دھمکی آمیز تقریر کیس میں ن لیگ کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت کردی۔ نہال ہاشمی نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگنے کا فیصلہ کرلیا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کی پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے ارکان اور ججز کے خلاف دھمکی آمیز تقریر کے خلاف کیس میں کراچی کی مقامی عدالت نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

    کراچی کی مقامی عدالت میں نہال ہاشمی کی دھمکی آمیز تقریر کے خلاف درخواست کی سماعت میں پولیس کی رپورٹ جمع کروائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دھمکی آمیز تقریر سے افراتفری پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

    مزید پڑھیں: متنازع تقریر پر نہال ہاشمی کو مسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا

    دوسری جانب سینیٹر نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کر دی۔ نہال ہاشمی کا مؤقف ہے کہ میرے خلاف کراچی میں زیر سماعت فوجداری مقدمے کی کارروائی روکی جائے۔

    توہین عدالت کیس کی سماعت 10 جولائی کو ہوگی۔ سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

    ادھر نہال ہاشمی نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگنے کا فیصلہ کرلیا۔

    نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ بطور وکیل عدالت سے معافی مانگنا میرے لیے اعزاز ہے۔ اپنی تقریر میں کسی جج یا جے آئی ٹی رکن کا نام نہیں لیا۔ بطور شہری عدلیہ کا احترام کی۔ ان کے مطابق ان کی تقریر کا ہدف عمران خان تھے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل لیگی رہنما نہال ہاشمی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جےآئی ٹی کو کھلے عام سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم تمہارا یوم حساب بنا دیں گے۔

    نہال ہاشمی کی متنازعہ تقریر کے بعد ان کی مسلم لیگ ن سے رکنیت بھی خارج کردی گئی تھی۔


  • دھمکی آمیز تقریر: نہال ہاشمی کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج

    دھمکی آمیز تقریر: نہال ہاشمی کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج

    کراچی : پاکستان مسلم لیگ کے سابق سینٹر نہال ہاشمی کے خلاف مقدمہ کا اندراج کراچی میں ہوگیا، مقدمہ میں دھمکی آمیز تقریر سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں، نہال ہاشمی آج پھر سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

    پولیس حکام سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق مقدمہ بہادر آباد تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں تین دفعات شامل کی گئی ہیں جن میں 505،228،189 کی دفعات شامل ہیں مقدمہ نمبر 112/17 میں کہا گیا ہے کہ سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے کراچی میں یوم تکبیرکی تقریب میں عدلیہ سمیت قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ ہوئے دھمکی آمیز رویہ اختیار کیا تھا۔

    علاوہ ازیں پاناما جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو دھمکیاں دینے والے مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی آج پھر سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نہال ہاشمی کی اس تقریر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے انہیں طلب کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل پیشی میں نہال ہاشمی نے اپنی تقریر سے متعلق بیان دیا تھا۔ جس کے بعد کیس کی سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ کیس کی مزید سماعت آج سپریم کورٹ میں دوبارہ ہو گی۔

    نہال ہاشمی نے اپنے کہے پر شرمندگی ظاہرکرتے ہوئے عدالت سے معافی طلب کی تھی،تاہم عدالت نے درخواست نامنظور کرتے ہوئے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا اورپانچ جون تک جواب طلب کرلیا۔ نہال ہاشمی اظہار وجوہ کے نوٹس پر اپنا تحریری جواب پیش کریں گے۔


    مزید پڑھیں : لیگی رہنمانہال ہاشمی کی پانامہ کیس کی

    تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کو کھلے عام سنگین دھمکیاں


    دریں اثناء اٹارنی جنرل آف پاکستان (اےجی پی) نے سندھ کے پراسیکیوٹرجنرل کو سرکاری ملازمین کے حوالے سے مسلم لیگ نواز کے رہنما نہال ہاشمی کےحالیہ بیان پر کارروائی کی ہدایت کردی ہے، اے جی پی نے پراسیکیوٹر کو اپنے ایک خط میں لکھا ہے کہ نہال ہاشمی نے کراچی میں جو بیان دیا ہے اس کےخلاف کارروائی آگے بڑھائی جائے۔


    مزید پڑھیں : دھمکی آمیز تقریر، نہال ہاشمی کے خلاف

    مقدمہ چلانے کی تیاریاں


     

  • متنازع تقریرازخود نوٹس کیس، نہال ہاشمی کو 5 جون کو جواب جمع کرانے کا حکم

    متنازع تقریرازخود نوٹس کیس، نہال ہاشمی کو 5 جون کو جواب جمع کرانے کا حکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی بیان کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت 5 جون تک ملتوی کرتے ہوئے سینیٹر نہال ہاشمی کو جواب جمع کرانے کے لیے توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا جب کہ اٹارنی جنرل کو پراسیکیوٹرمقرر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نہال ہاشمی دھمکی آمیز بیان پرسپریم کورٹ کے ازخود نوٹس لینے کی سماعت جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت معزز ججز نے متنازعہ بیان کو آمروں سے بھی بدتر رویہ قرار دیتے ہوئے سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔

    سماعت کے دوران جسٹس شیخ عظمت سعید کا کہنا تھا کہ ایسی دھمکیاں دہشت گرد مافیا دیتا ہے، ہم نےآمروں کو بھی دیکھا ہے کسی آمر نے بھی میرے خاندان کو دھمکی نہیں دی ہے لگتا ہے کہ آپ کی حکومت نے کسی مافیا میں شمولیت اختیار کر لی ہے کیوں کہ ایسی دھمکیاں مافیا ہی دیتے ہیں۔

     تفصیلات جانیں : متنازع بیان:‌ نہال ہاشمی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی

    متنازع بیان دینے کے باعث مستعفی ہونے والے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ اس دن میرا روزہ تھا اور موسم بھی کافی غیر مناسب تھا اسی بناء پر ایسا بات کہہ بیٹھا۔

    اس موقع پرجسٹس عظمت نے کہا کہ آپ تنہا نہیں دوسرے حکومتی وزراء بھی اسی طرح کی مہم چلا رہے ہیں حالانکہ ہم نے قانون اور آئین کے تقاضوں کونبھاتے ہوئے جے آئی ٹی تشکیل دی اور آپ لوگوں کو اپنا موقف پیش کرنے کا پورا پورا موقع بھی دیا۔

    پڑھیں : چیف جسٹس کا ازخود نوٹس، نہال ہاشمی کو کل پیش ہونے کا حکم

    جسٹس عظمت نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسی دھمکی آپ کے موکل نے دی ہے ایسی دھمکیاں تو دہشت گرد مافیا والے دیتے ہییں اور آپ ان کے ساتھی بن کر آئے ہیں جس پر یہی کہہ سکتا ہوں کہ آپ کومافیا کاساتھی بننا مبارک ہو۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر 5 جون تک جواب طلب کرلیا ہے جب کہ اٹارنی جنرل کو پراسیکیوٹر مقرر کردیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں : سینیٹرنہال ہاشمی کی جے آئی ٹی کو کھلےعام سنگین دھمکیاں

    خیال رہے گزشتہ روز سینیٹر نہال ہاشمی کا متنازع اور دھمکی آمیز ویڈیو تقریر منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے احتساب کرنے والوں پر زمین تنگ کرنے کی دھمکی دی تھی جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے استعفیٰ لے لیا تھا۔

  • متنازع بیان:‌ نہال ہاشمی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی

    متنازع بیان:‌ نہال ہاشمی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت اور پارٹی ںظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر سینیٹر نہال ہاشمی نے قیادت کے حکم پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کیس پرجاری احتساب کرنے والی جے آئی ٹی کے بارے میں متنازع بیان اور دھمکیاں دینے والے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کردی جبکہ نہال ہاشمی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھیج دیا۔

    ذرائع کے مطابق نہال ہاشمی کو متنازع بیان منظرعام آنے کے بعد کافی تنقید کا سامنا رہا جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے نہال ہاشمی کو وزیراعظم ہاؤس طلب کرکے سخت برہمی کا اظہار کیا اورتنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی پرنہال ہاشمی کومستعفی ہونےکی ہدایت کی۔

    No automatic alt text available.
    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے استعفیٰ کا عکس

    *نہال ہاشمی کی پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کو کھلے عام سنگین دھمکیاں


    خیال رہے کہ وزیراعظم کے اہل خانہ کے احتساب کے حوالے سے نہال ہاشمی نے ایک متنازع بیان دیا تھا جس پر سخت عوامی اور سیاسی رد عمل آیا تھا اور وفاقی وزیر مملکت نے اس بیان کو ذاتی رائے قرار دیا جب کہ وزیراعظم کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔


    *نہال ہاشمی کی پاناما جے آئی ٹی کو دھمکیاں ، وزیرا عظم نے وضاحت طلب کرلی


    وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان ڈاکٹر آصف کرمانی نے نہال ہاشمی کی وزیراعظم ہاؤس طلبی اور پارٹی رکنیت کی تصدیق کردی ہے جب کہ وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے بھی نہال ہاشمی سے استعفیٰ طلبی کی تصدیق کی ہے۔

  • نہال ہاشمی جیسے لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، شیخ رشید

    نہال ہاشمی جیسے لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ شام تک اس کا استعفیٰ آجائے گا، نہال ہاشمی جیسے لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ میں بات بہت زیادہ پھیل گئی تھی چیف جسٹس کا نوٹس لینا بنتا تھا۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے نہال ہاشمی کا نام لئے بغیر کہا کہ ان جیسے لوگوں کی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔

    پنجاب کے کوٹے پر سندھ میں سیاست کررہے ہیں، یہ کرائے کے لوگ ہیں ان جیسے آٹھ دس اور بھی لوگ ہیں جو نواز لیگ کے اسکواڈ میں ہیں ان کو صرف قربانی کا بکرا بنا کراستعمال کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ ن لیگ سندھ کے رہنما نہال ہاشمی کو جوش خطابت مہنگا پڑ گیا۔ نہال ہاشمی وزیراعظم اور ان کے بچوں سےحساب کتاب لینے والوں دھمکیاں دینے لگے۔

    نہال ہاشمی نے کہا تھا کہ حساب لینےوالوں سن لوتم کل ریٹائرہوجاؤگے، ہم تمہارےخاندان کیلئےزمین تنگ کردیں گے۔ تمہیں چین سےنہیں بیٹھنےدیں گےتمہارا وہ حشرکرینگے کہ یاد رکھو گے۔

  • نئے گورنر کی تعیناتی، تین لیگی رہنما سرفہرست

    نئے گورنر کی تعیناتی، تین لیگی رہنما سرفہرست

    اسلام آباد: نئے گورنر سندھ کی تعیناتی کے لیے لیگی رہنماؤں راحیلہ مگسی، نہال ہاشمی اور سلیم ضیا کے حتمی نام سامنے آگئے جنہوں نے آج اسلام آباد میں اسحق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق سابق گورنر سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد سے نئے گورنر سندھ کی تعیناتی کے لیے ن لیگی رہنماؤں میں بھاگ دوڑ کا سلسلہ جاری ہے،لیگی رہنماؤں راحیلہ مگسی، نہال ہاشمی اور سلیم ضیا کے حتمی نام سامنے آگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ اسلام آبادشاہد میتلا کے مطابق تینوں امیدواروں نے آج اسلام آباد میں اسحق ڈار سے ملاقات کی ہے جس میں نئے گورنر کی تعیناتی پر بات چیت ہوئی، تینوں میں سے راحیل مگسی گورنر سندھ بننے کی زیادہ مضبوط امیدوار ہیں۔

    رپورٹر کے مطابق تینوں امیدواروں میں سے کسی کا بھی ڈومیسائل کراچی کا نہیں ہے، تینوں کےڈومیسائل پنجاب کے بنے ہوئے ہیں۔

    مزید اطلاعات ہیں کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار کل کراچی پہنچیں گے اور گورنر سندھ کی تعیناتی کے حوالے سے مزید خبریں سامنے آئیں گی۔

    واضح رہے کہ اس بات کا قومی امکان ہے ان تینوں افراد میں سے کسی ایک کی تعیناتی پر سیاسی جماعتیں اس بات پر اعتراض کرسکتی ہیں کہ سندھ یا کراچی کا ڈومیسائل رکھنے والے فرد کو گورنر کیوں نہیں بنایا گیا۔

  • نواز شریف، مشرف اور دیگر رہنماؤں کی فاروق ستار سے عیادت

    نواز شریف، مشرف اور دیگر رہنماؤں کی فاروق ستار سے عیادت

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو ٹیلی فون کیے اور ان سے اظہار عیادت کیا، ڈی جی رینجرز نے اہلکاروں کا دستہ بھیجا اور پھول پیش کیے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے ٹیلی فونک گفت گو میں فاروق ستار سے ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمنائوں کا اظہارکیا ساتھ ہی ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر ساتھیوں کی بھی خیریت دریافت کی۔

    فاروق ستار نے ان کا شکریہ ادا کیا، عید کی پیشگی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ امن و امان اور عافیت کے ساتھ گزرے گی۔جواب میں وزیراعظم نے بھی انہیں عید کی پیشگی مبارک باد پیش کی۔

    آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے فاروق ستار کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے فاروق ستار کو ٹیلی فون کرکے عیادت کی۔

    پیپلز پارٹی کے ہی سینیٹر رضا ربانی نے ٹیلی فون کیا، گل دستہ بھیجا اور خیریت دریافت کی۔

    ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی نے ان کے لیے دعائے صحت کی۔

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں وفد نے اسپتال میں جا کر فاروق ستار سے عیات کی اور ان سمیت نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    FAROOQ SATTAR

    ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے اہلکاروں کا دستہ بھیجا جنہوں نے خیریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ متحدہ رہنما کو پھول بھی بھیجے۔


    DG Rangers, Corps Commander send Farooq Sattar… by arynews

    فاروق ستار نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا

    دریں اثنا ڈاکٹر فاروق ستار نے پولیس کو حادثے سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کو حادثہ خطرناک موڑ اور رکاوٹوں کے سبب پیش آیا،حادثے کو حادثہ ہی رہنے دیا جائے، میرے ساتھیوں کو چوٹیں آئی جس کا افسوس ہے۔

     نوری آباد پرڈاکٹرفاروق ستار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید چوٹیں آئیں