Tag: نہانے پر پابندی

  • کراچی میں  2 ماہ کیلئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

    کراچی میں 2 ماہ کیلئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

    کراچی: کمشنر کراچی حسن نقوی نے 2 ماہ کے لئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سمندر میں نہانے پر پابندی کا اطلاق 13 اگست تک رہے گا۔

    کمشنر کراچی حسن نقوی کا کہنا ہے کہ طغیانی اور غیرمعمولی لہروں کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی۔

    دوسری جانب سندھ کے شہر نوشہروفیروز میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے 2 بہنیں نہر میں ڈوب گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نوشہروفیروز کے علاقے کلتا پور کی رہائشی 2 بہنیں ٹک ٹاک بناتے نہر کنارے آئیں تو ان کا پاؤں پھسل گیا۔

    ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹک ٹاک کی شوقین بہنیں کنڈیارو ریگولیٹر نہر میں گریں۔

    بکروں کو مصنوعی دانت لگا کر بیچنے والے بیوپاری گرفتار

    مقامی غوطہ خوروں نے 13 سال کی عائشہ کی جان بچالی جبکہ 18 سال کی رابعہ کی تلاش جاری ہے۔

  • سمندرمیں نہانے پر پابندی، پولیس کی چاندی ہوگئی

    سمندرمیں نہانے پر پابندی، پولیس کی چاندی ہوگئی

    کراچی : شہر قائد میں طوفان کے پیش نظر سمندرمیں نہانےپرپابندی سے شہری ناراض ہوگئے اورپولیس کے مزے آگئے۔

    کمشنر کراچی کہنا ہے کہ نہانے پر پابندی ہے لیکن ساحلی تفریح پر نہیں۔ کراچی میں ممکنہ طوفان نے خطرے کی گھنٹی بجائی توانتظامیہ نے سمندر میں نہانے پر پابندی لگادی۔

    دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہوتے ہی ساحل پر تفریح کیلئے جانے والے پریشان ہوگئے اور پولیس کے وارےنیارے ہوگئے۔ گرمی کے ستائے لوگوں نے جب ساحل کا رخ کیا تو قانون کے رکھوالے بھی حرکت میں آگئے اور جیب گرم کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگے۔

    عوام کہتے ہیں لوڈشیڈنگ اور گرمی سے پریشان لوگوں کیلئے ساحل ہی تو ایک تفریح کی جگہ ہے ۔ ساحل پر تفریح کی غرض سے آئی ہوئی ایک خاتون نے کہا کہ طوفان نے تفریح کا بیڑا غرق کردیا۔

    کمشنر کراچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  سمندر میں نہانے پر پابندی ہے لیکن ساحل پر تفریح شہریوں کا حق ہے۔

    جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کراچی کے جنوب میں 1575 کلومیٹر دور ہے۔ طوفان کی نوعیت کا صحیح اندازہ آئندہ 24 گھنٹے میں لگایا جاسکے گا۔