Tag: نہتے فلسطینی

  • اسرائیلی فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ، ایک خاتون شہید، 14 زخمی

    اسرائیلی فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ، ایک خاتون شہید، 14 زخمی

    غزہ: صیہونی ریاست اسرائیل کی جارحیت تھم نہ سکی، فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں ظالم صیہونی ریاست اسرائیل کی درندہ صفت فوج نے جمعے کے روز محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی پر ہونے والے احتجاج پر بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید کردیا۔

    غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز ہفتہ وار ’تحریک حق واپسی‘ کے تحت مظاہرے جاری تھے کہ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ، دھاتی گولیوں، صوتی بموں اور گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ برائے راست فائرنگ کے دوران خاتون کے سر میں لگی اور وہ موقع پر شہید ہوگئی۔

    خیال رہے کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف گذشتہ برس 30 مارچ نے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 260 سے تجاوز کرچکی ہے۔

    وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک صحافی، امدادی کارکن سمیت 14 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ غیور فلسطینیوں نے 30 مارچ 2018 کو ’تحریک حق واپسی‘ کے تحت غزہ کی پٹی پر احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا تھا، فلسطینی شہری پر جمعے اسرائیلی سرحد پر جمع ہوکر غزہ کی صیہونی مظالم اور غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔

    مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے صیہونی فورسز کی جانب طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 25 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

  • فلسطینی مظاہرین نے شیلنگ کرنے والا اسرائیلی ڈرون پکڑ لیا

    فلسطینی مظاہرین نے شیلنگ کرنے والا اسرائیلی ڈرون پکڑ لیا

    یروشلم : حق واپسی کے تحت احتجاجی مارچ کرنے والے نہتے فلسطینی مظاہرین نے آنسو گیس کی شیلنگ کرنے والا  اسرائیلی ڈرون پکڑ کر ناکارہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حق واپسی کے لیے گذشتہ کئی ماہ سے ہر جمعے مسلسل پر امن احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے غاصب ریاست اسرائیل کی فورسز مختلف طریقوں سے ظلم و بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں۔

    پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مظاہرہ کرنے والے نتہے فلسطینی شہریوں پر براہ راست فائرنگ اور روایتی طریقوں سے آنسو گیس کی شیلنگ کے علاوہ ڈرون کے ذریعے زہریلی آنسو گیس کی شیلنگ جارہی ہے۔

    دنیا بھر کی مظلوم قوموں کے مزاحمت کی مثال بننے جذبہ آزادی سے شرشار فلسطینی نوجوانوں نے آنسو گیس کی شیلنگ کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو پرندوں کا شکار کرنے والے جال کی مدد سے پکڑ کر ناکارہ بنا دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فلسطینی مظاہرین کی جانب سے پرندوں کا شکار کرنے والے جال کے ذریعے ڈرون کو پکڑنے کا کارنامہ الگ اپنی نوعیت کا انوکھا کارنامہ ہے۔


    مزید پڑھیں : اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید، درجنوں زخمی


    یاد رہے کہ حق واپسی کے لیے صدائے احتجاج بلند کرنے والے فلسطینیوں پر براہ راست اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک 17 سالہ فلسطینی نوجوان شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے، جو اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    خیال رہے رواں 30 مارچ سے یوم الارض کے موقع پر فلسطینی عوام کی جانب سے ’اپنے گھروں کو واپسی‘ کی شروع کی جانے والی مہم تحت مسلسل ہر جمعے اسرائلی سرحد کی جانب احتجاجی مارچ کا انعقاد کرتے ہیں، جس کو دبانے کے لیے اسرائیلی فورسز مسلسل طاقت کا استعمال کررہی ہے، جس میں 150 سے زائد فلسطینی شہری شہید جبکہ 15 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔