Tag: نہیں

  • دباؤ کے باوجود بوئنگ 737 پر پابندی نہیں لگائیں گے، امریکی ایوی ایشن اتھارٹی

    دباؤ کے باوجود بوئنگ 737 پر پابندی نہیں لگائیں گے، امریکی ایوی ایشن اتھارٹی

    واشنگٹن : امریکی ایوی ایشن اتھارٹی کا بوئنگ 737 سے متعلق کہنا ہے کہ ’ہم بے تحاشا دباؤ کے باوجود بوئنگ 737 میکس ایئرکرافٹ پر کوئی پابندی عائد نہیں کریں گے‘۔

    تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا میں گذشتہ دنوں ہولناک طیارہ حادثہ پیش آیا تھا، بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں سوار 35 ممالک سے تعلق رکھنے والے 157 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

    امریکا کی فیڈریل ایوی ایشن اتھارٹی نے اپن جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’طیارے کے نظام میں کوئی کارکردگی کا مسئلہ نہیں ہے‘ اور نہ ہی طیارے کو بند کرنے کی کوئی بنیادی وجوہات ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ کے دوران بوئنگ 737 کا یہ خوفناک حادثہ ہے جس کے نتیجے میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

    ایتھوپین ایئرلائن کے طیارہ حادثے کے بعد دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے بوئنگ 737 پر پابندی لگانے کی ایک لہر چل پڑی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ہانگ کانگ، ویت نام، نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے بوئنگ 737 طیارے کی اپنی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    خیال رہے کہ برطانیہ، چین، یورپی یونین اور آسٹریلیا پہلے ہی بوئنگ 737 کے تمام ماڈلز پر پابندی لگا چکے ہیں۔

    ایوی ایشن و اسپیس کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین ریپبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز کا کہنا ہے کہ ’مجھے یقین کہ امریکا بھی دیگر ممالک کی طرح عارضی طور پر بوئنگ 737 پر پابندی عائد کردے گا جب ایف اے اے طیارے اور مسافروں کی حفاظت کی یقین دہانی نہیں کرواتا‘۔

    ڈیموکریٹ کی امریکی صدارتی امیدوار الیزبتھ وارن کا کہنا ہے کہ ’فیڈریل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) دیگر ممالک کی تقلید کرے اور فوری طور پر تمام بوئنگ 737 طیاروں پر پابندی لگا دے‘۔

    مزید پڑھیں: ایتھوپیا میں طیارہ حادثہ، امریکی ٹیم تحقیقات کرے گی

    یاد رہے کہ ایک روز قبل ایتھوپین ائیرلائن کا بوئنگ طیارہ تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 157 افراد ہلاک ہوئے تھے، اسی طرح اکتوبر 2018 میں بھی اسی ماڈل کا طیارہ کریشن ہوا تھا جس کے نتیجے میں 189 مسافر مارے گئے تھے۔

    امریکی کمپنی بوئنگ 737 طیارے تیار کرتی ہے، ایتھوپیا کے پاس اب اس ماڈل کے چار طیارے باقی ہیں جنہیں سول ایوی ایشن کے حکم پر فوری گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

  • ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد شائع کرنا ضروری نہیں، ٹرمپ

    ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد شائع کرنا ضروری نہیں، ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈرون حملوں سے متعلق کہا ہے کہ ’امریکی حساس اداروں کو ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد شائع کرنے کی ضرورت نہیں‘۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 2016 میں سابق صدر بارام اوبامہ کے بنائے گئے قانون کو نظر انداز کردیا، اوبامہ کے بنائے گئے قانون کے تحت امریکی خفیہ ایجنسی باالخصوص سی آئی اے کو جنگی علاقوں سے باہر ڈرون حملوں کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد لازمی شائع کرنی ہوتی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ قانون کے مطابق ڈرون حملے کرنے والے امریکی مسلح اداروں پر لازمی تھا کہ سالانہ رپورٹ تیار کریں جس میں حملوں کے دوران ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد درج ہو۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سابق صدر باراک اوبامہ کے 8سالہ دور حکومت میں 1878 ڈرون حملے ہوئے تھے جبکہ ٹرمپ نے دو برسوں میں بائیس سو سے زائد ڈرون حملے کروائے۔

    ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’ڈرون حملوں سے متعلق بنایا گیا قانون غیر ضروری ہے‘۔

    امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ’مذکورہ قانون سے حکومت کی شفافیت میں اضافہ نہیں ہوتا بلکہ مسلح اداروں کے کاموں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکا نے ڈرون حملوں کی تعداد میں نائن الیون کے واقعے کے بعد دہشت گرد تنظیموں کے خلاف تعداد میں اضافہ ہوا تھا۔

    انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ہیومن رائیٹس فرسٹ کی سربراہ کا کہنا تھا کہ ’طاقت کے استعمال کے دوران ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد سے متعلق احتساب لازمی ہے جسے ختم کرنے کےلیے ٹرمپ انتظامیہ نے غلط اور منفی فیصلے کیے ہیں‘۔

  • شام کو ایران کا فوجی اڈا نہیں بننے دیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

    شام کو ایران کا فوجی اڈا نہیں بننے دیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم

    ماسکو : اسرائیلی وزیر اعظم اور پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں کے مابین مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں  ایران کی بڑھتی ہوئی مداخلت پر گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے گزشتہ روز روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے دارالحکومت ماسکو میں ملاقات میں کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے امن و امان کو سب سے زیادہ خطرہ ایران سے ہے اور اسرائیل اس خطرے کے سامنے دیوار بن کر کھڑا رہے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کسی بھی صورت شام کو ایرانی فوجی چھاونی نہیں بننے دے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر کے بعد روسی صدر پیوٹن اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔

    مزید پڑھیں : شام میں روسی طیارہ میزائل حملے میں تباہ، 15 فوجی ہلاک

    گزشتہ برس ستمبر میں شام میں تعینات روسی فوجیوں کو ایئر بیس لانے والا روسی طیارہ بحیرہ روم میں پرواز کے دوران میزائل حملے میں تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 15 روسی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

    روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل کے جنگی طیارے اس دوران شامی شہروں کو اپنے ظلم و بربریت کا نشانہ بنارہے تھے اور روس کا فوجی طیارہ بھی اسی دوران علاقے میں پرواز کررہا تھا۔

    روسی حکام کی جانب سے اسرائیل پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیارو نے روسی آئی ایل 20 طیارے کو شامی دفاعی سسٹم کی جانب دھکیلا تھا جس کے نتیجے میں اسرائیلی طیاروں پر فائر کیے جانے والے میزائلوں نے روسی طیارے کو ہدف بنایا اورحادثہ پیش آیا۔

  • جرمنی گیس کےلیے روس پر منحصر نہیں رہے گا، انجیلا مرکل

    جرمنی گیس کےلیے روس پر منحصر نہیں رہے گا، انجیلا مرکل

    برلن : جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے  سلواکیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی گیس کی ترسیل کے سلسلے میں روس پر انحصار نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل جمعے کے روز یورپی یونین کی سطح پر ہونے والی ووٹنگ سے قبل یورپی رہنماؤں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روس نارڈ اسٹریم ٹو منصوبے کے تحت بالٹک ریاستوں سے گیس پائپ لائن بچھانے پر کام کررہا ہے، جرمنی نے روس پر زور دیا ہے کہ نارڈ اسٹریم ٹو منصوبے کے لیے یوکرائن کو بطور ٹرانزٹ استعال کرے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولینڈ، امریکا، اور بالٹک ریاستوں سمیت کئی یورپی یونین کے رکن ممالک نے جرمنی کو روس سے ایک اور گیس پائپ لائن منصوبہ شروع کرنے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    امریکا، بالٹک اور یورپی یونین کے رکن ممالک کا کہنا ہے کہ روس سے بحیرہ بالٹک کے ذریعے برائے راست نارڈ اسٹڑیم ٹو گیس پائپ لائن منصوبہ شروع کرنے سے یوکرائن سے گزرنے والی گیس پائپ لائن بھی متاثر ہوگی۔

    ناقدین نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح توانائی کے حصول کےلیے یورپ کا روس پر انحصار بڑھ جائے گا، فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا جبکہ فرانسیسی حکومت نارڈ اسٹیم ٹو منصوبے پر نظر ثانی کی حمایت میں ہے۔

    مزید پڑھیں : جرمنی کو مکمل طور پر روس کنٹرول کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جرمن حکومت کی جانب سے روس سے درآمد کی جانے والی قدرتی گیس بہت بڑا سیکیورٹی خدشہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز پیش کی کہ جرمنی روس سے 70 فیصد قدرتی گیس در آمد کرے، جبکہ تازہ اعداد و شمار کے تحت جرمنی 50 اشاریہ 75 فیصد گیس درآمد کررہا ہے۔

  • ترک قوم امریکا کے آگے ہزگز نہیں جھکیں گے، طیب اردوگان

    ترک قوم امریکا کے آگے ہزگز نہیں جھکیں گے، طیب اردوگان

    انقرہ : ترکی کے صدر طیب اردوگان نے امریکی پابندیوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ہمیں معاشی و اقتصادی پابندیوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ترک عوام ان کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے اپنی سیاسی جماعت کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ترک حکومت اور عوام امریکا کے آگے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے‘۔

    ترک صدر طیب اردوگان کا کہنا تھا کہ ’ہم ان کے آگے کیوں جھکیں جو خود کو اسٹریٹیجک پارٹنر کے طور پر پیش کرتا ہے لیکن بیک وقت ترکی کو اسٹریٹیجک ہدف بنانے کی کوشش کرتا ہے‘۔

    طیب اردوگان کا کہنا تھا کہ ’امریکا ہمیں معاشی اور اقتصادی پابندیوں، غیر ملکی کرنسی میں تبادلہ اور شرح سود میں اضافے کی دھمکیاں دے رہا ہے، لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ ہم ان کے فریب سے واقف ہیں جس کا مقابلہ باخوبی کرسکتے ہیں‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ طیب اردوگان کی سیاسی جماعت کے انتخابات کے دوران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کے کارکنان نے اردوگان کو ایک مرتبہ پھر پارٹی کا سربراہ منتخب کیا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی سے امریکا میں دھاتوں اور دھاتی مصنوعات کی درآمدات پر عائد کردہ محصولات کو دوگنا کر رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے ترک مخالف بیان کے بعد ترک کی کرنسی لیرا بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس کی قدر میں ریکاڑ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

    طیب اردوگان نے امریکی پابندیوں پر رد عمل دیتے ہوئے حکومتی اراکین کو امریکی وزیر داخلہ اور وزیر انصاف کے ترکی میں موجود اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

    خیال رہے کہ امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرنے والے ترک وزیر قانون و انصاف عبدالحمید گل اور وزیر داخلہ سلیمان سویلو پر امریکا نے پابندیاں عائد کردی ہیں۔