Tag: نیئربخاری

  • پیپلز پارٹی بجٹ کے حق میں ووٹ دیں گے یا مخالفت میں؟ نیئربخاری  نے بتادیا

    پیپلز پارٹی بجٹ کے حق میں ووٹ دیں گے یا مخالفت میں؟ نیئربخاری نے بتادیا

    اسلام آباد : رہنماپی پی نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا بجٹ کے حق میں ووٹ دیں گے یا مخالفت میں، یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کی بڑی اتحادی ہے لیکن ہم سے بجٹ کےمسئلے پرمشاورت نہیں کی گئی۔

    نیّربخاری کا کہنا تھا کہ یقیناً ہمارے تحفظات ہیں، آج ہماری پارلیمانی پارٹی کا دوبارہ اجلاس ہوگا، ہم بجٹ کے حق میں ووٹ دیں گے یا مخالفت میں کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ بلاشبہ ٹیکس کے بغیر ملک نہیں چل سکتے لیکن حکومت زرعی شعبے کو ترقی دے تاکہ اشیا خورونوش درآمد نہ کرنی پڑیں۔

    پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ 70 فیصد آبادی دیہات میں رہتی ہے ان کی ضروریات مدنظر رکھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جی ایس ٹی بڑھنے سے عام آدمی متاثر ہوگا، ادھار مانگ کر چیزیں امپورٹ کریں گے تو یہ دانشمندی نہیں۔

    رہنما پی پی نے بتایا کہ اکنامک سروےکیمطابق برآمدات10 فیصد بڑھیں درآمدات میں کمی ہوئی، آپ کو اپنے وسائل پیداکرنے پڑیں گے۔

    گذشتہ روز پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی اجلاس بغیر نتیجہ ختم ہوگیا تھا اور بجٹ کی حمایت یا مخالفت میں فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ اجلاس میں ارکان کی(ن)لیگ کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے تھے اور کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کا کوئی کام نہیں ہورہا، ارکان کو انتظامی مسائل کاسامنا ہے۔

  • ‘اگلے وزیراعظم نواز شریف نہیں بلاول بھٹو ہوں گے’

    ‘اگلے وزیراعظم نواز شریف نہیں بلاول بھٹو ہوں گے’

    کراچی : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نیئربخاری نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی ووٹ نہ دیتی تو شہباز شریف کبھی وزیراعظم نہ بنتے، اب اگلے وزیراعظم نواز شریف نہیں بلاول بھٹو ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نیئربخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک وقوم کی خدمت صرف پیپلزپارٹی کی تاریخ ہے، جنوری کےآخری ہفتےمیں انتخابات ہونےچاہئیں، جنوری کےآخری ہفتےمیں الیکشن نہ ہوئےتوآئین کولپیٹنےکےمترادف ہوگا۔

    نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے کیلئے منتیں کی تھیں، پیپلزپارٹی ووٹ نہ دیتی تو شہباز شریف کبھی وزیراعظم نہ بنتے، اگلے وزیراعظم نوازشریف نہیں بلاول بھٹو ہوں گے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے لئے تیار ہے لیکن ریاست مخالف قومی سلامتی اداروں پر حملہ آوروں سے گفتگو نہیں ہو سکتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی میں سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، نگراں حکومت مسلم لیگ ن کوسہولتیں فراہم کررہی ہے، نواز شریف کو جتنا ریلیف ملا اس کی پہلےمثال نہیں ملتی، واضح ہوگیا ن لیگ عدلیہ سے ریلیف لینے کی ماہر ہے۔

  • بلاول بھٹو سیاچن بارڈر پر مودی کو للکار رہا ہے

    بلاول بھٹو سیاچن بارڈر پر مودی کو للکار رہا ہے

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما نیئربخاری نے کہا بھارت کےانسانیت سوزمظالم کاسلسلہ خطےکوآگ میں بدل دے گا ، بلاول بھٹو سیاچن بارڈر پر مودی کو للکار رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نیئربخاری نے اپنے بیان میں کہا بلاول بھٹو سیاچن بارڈر پر مودی کو للکار رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں نمازجمعہ پرپابندی کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے۔

    نیئربخاری کا کہنا تھا کہ بھارت کےانسانیت سوزمظالم کاسلسلہ خطےکوآگ میں بدل دے گا، دنیاخاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہےسمجھ سے بالاتر ہے۔

    بھارت کےانسانیت سوزمظالم کاسلسلہ خطےکوآگ میں بدل دے گا

    پی پی رہنما نے کہا کشمیریوں کی نسل کشی اورقتل عام ظلم عظیم ہے، کشمیریوں کوقربانیوں کاثمرآزادی کی شکل میں ضرورملےگا، کشمیر کی سڑکیں لہو لہوہیں، انسانی حقوق کی تنظیموں کوروکاجارہاہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کو دندان شکن جواب کے لئے افواج پاکستان اور قوم تیار ہے۔

    یاد رہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ مودی تم رہبر نہیں رہزن ہو، تم کشمیریوں کے قاتل ہو ،  تم سے پوچھتا ہوں کہ اگر تم نے کشمیریوں کو حقوق دئیے ہیں تو کرفیو اٹھاؤ، اور مقبوضہ کشمیر میں جلسہ کرنے کی اجازت دو۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، بھٹو کا نواسہ، بی بی کا بیٹا ابھی زندہ ہے، کشمیر پر کسی نے کوئی سودا کیا تو تمہارا وہ حال ہوگا جو دنیا یاد رکھے گی، کسی صورت بھی جناح اور بھٹو کے خواب سے سودا بازی نہیں کرنے دوں گا۔

  • حکومتی اخراجات کا بوجھ شہریوں پرڈالاجا رہا ہے‘ نیئربخاری

    حکومتی اخراجات کا بوجھ شہریوں پرڈالاجا رہا ہے‘ نیئربخاری

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما نیئربخاری کا کہنا ہے کہ حکمران مہنگائی کرکےغریبوں سے زندگی کا حق چھیننے کے درپے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ نیئربخاری کا کہنا ہے کہ سرمایہ دارانہ حکومت کا ہردن غریبوں پرسونامی سے بدترثابت ہورہا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ حکمران مہنگائی کرکےغریبوں سے زندگی کا حق چھیننے کے درپے ہیں۔

    نیئربخاری نے کہا کہ کمائی کا ہرشعبہ ذاتی معاون خصوصی کےحوالےکردیا گیا ہے، متکبر حکمران عوام الناس کےغیض وغضب کودعوت دے رہے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نیئربخاری نے کہا کہ حکومتی اخراجات کا بوجھ شہریوں پر ڈالاجا رہا ہے۔

    ملکی معاشی صورت حال، بلاول بھٹو حکومت پر برس پڑے

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے معاشی سونامی چھوڑدیا ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف، دو نہیں ایک پاکستان کے وعدے کہاں گئے، حکومت کی پالیسیوں سے سب سے زیادہ عوام متاثر ہورہے ہیں، خطرہ ہے پاکستان کو بلیک لسٹ نہ کردیا جائے۔

  • نواز شریف نے ہمیشہ عوام کو دھوکادیا، سچ بولنا کب سیکھیں گے ؟ نیئربخاری

    نواز شریف نے ہمیشہ عوام کو دھوکادیا، سچ بولنا کب سیکھیں گے ؟ نیئربخاری

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئربخاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوام کو دھوکادیا، سچ بولنا کب سیکھیں گے؟

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سیکریٹری جنرل نیئربخاری نے نوازشریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سچ بولنا کب سیکھیں گے ؟انہیں اصغرخان کیس یاد ہے؟

    نیئربخاری کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی اراکین نواز شریف کی منافقت پر باغی ہوئے، نواز شریف نے ہمیشہ عوام کو دھوکادیا، اقامہ ہی کرپشن کی بنیاد ہے۔

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی پی اورپی ٹی آئی کی سیاست کا مقصد صرف عوام کو دھوکہ دینا ہے، اب یہ سو دو سو لوگوں کے جلسے کررہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پی پی اورپی ٹی آئی کی سیاست کامقصدصرف عوام کودھوکہ دینا ہے‘ نواز شریف


    انکا کہنا تھا کہ یہ ہروقت امپائرکی انگلی کی طرف دیکھتے ہیں اور ہمیشہ سے چوردروازے سے آنے کے خواہشمند ہیں، چھ لوگوں نےسنجرانی کو نامزد کیا اور وہ آتے ہی چیئرمین بن گئے،ان کے پیچھے جو ہے وہ سب کو پتہ ہے۔

    نوازشریف نےجے آئی ٹی پر بھی تنقید کی کہا تھا کہ تحریک عدل کیلئےکسی انٹرنیشنل فرم کی خدمات نہیں لیں۔ ہم کوئی نیب نہیں ہیں جوعالمی فرم کی خدمات لیں اور عدالتی اصلاحات کو آئندہ الیکشن میں ن لیگ کے منشورکا حصہ قراردیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔