Tag: نیئر بخاری

  • سیاسی لوگ گرفتاریوں سے گھبرایا نہیں کرتے: نیئر بخاری

    سیاسی لوگ گرفتاریوں سے گھبرایا نہیں کرتے: نیئر بخاری

    پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ سیاسی لوگ گرفتاریوں سے گھبرایا نہیں کرتے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے پروگرام باخبر سویرا میں کہا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنی حدود سے تجاوز کررہے ہیں، پی ٹی آئی کی سیاست میں تسلسل نہیں ہے۔۔ ایک دن مؤقف کچھ دوسرے دن کچھ اور ہوجاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اپنے رولز ہیں جو بہت واضح ہیں، سیاسی لوگ گرفتاریوں سے گھبرایا نہیں کرتے، پیپلز پارٹی رولز آف لا پر یقین رکھتی ہے، پارلیمنٹ کا تقدس بحال کرنے کیلئے پی ٹی آئی رہنما بھی کردار ادا کرتے، جلسے میں جو زبان استعمال کی گئی وہ قوم سے چھپی نہیں ہے۔

    نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ایک دن ایک مؤقف رکھتے ہیں، دوسرے دن دوسرا ہوجاتا ہے، پی پی چیئرمین نے کہا ہے ملکی مسائل کے حل کیلئے مل کربیٹھیں، چارٹر آف پارلیمنٹ ابھی بنا نہیں ہے، پارلیمنٹ کے رولز میں امپلیمنٹ ہونا چاہیے۔

    نیئر بخاری نے مزید کہا کہ گالم گلوچ کی قطعاً اجازت نہیں ہے، سینیٹ اجلاس میں ایک واقعہ ہوا تو ایک ممبر کو معطل کرنا پڑا، پارلیمنٹ میں جس طرح کی گفتگو کرتے ہیں یہ توہین پارلیمنٹ کے مرتکب ہوتے ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی بات کرنا چاہتے ہیں مگر وہ قابل اعتبار نہیں، رہنما پی پی

    بانی پی ٹی آئی بات کرنا چاہتے ہیں مگر وہ قابل اعتبار نہیں، رہنما پی پی

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بات کرناچاہتے ہیں مگروہ قابل اعتبارنہیں،ان کی پالیسیوں میں بھی تسلسل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے اے آروائی نیوز سے انٹرویو میں بانی پی آئی سے متعلق کہا کہ بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ قابل اعتبارشخص نہیں۔

    سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی پالیسیوں میں تسلسل نہیں وہ یوٹرن کواپنی سیاست سمجھتے ہیں اور ہمارے نزدیک یوٹرن لینا غیرذمہ داری کاثبوت ہوتاہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وہ بات کرکے پھر جاتا ہے، کبھی کہے گا اچکزئی کو اختیار ہے پھر کہے گا نہیں۔

    الیکشن کے سے متعلق سوال پر رہنما کا کہنا تھا کہ 8 فروری کےانتخابات کے نتائج پر بڑا سوالیہ نشان ہے، ہمیں پنجاب کے انتخابات پر تحفظات ہیں، پی پی کی کئی سیٹیں نہیں دی گئیں، الیکشن کمیشن کےخلاف جس نےریفرنس بھیجا ہے وہی اس کو ثابت کرے۔

    انھوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نےپارلیمنٹ اورآئین کےلیے بہت قربانیاں دی ہیں، الیکشن پرشدیدتحفظات ہیں لیکن سسٹم کےتسلسل کی حد تک تسلیم کیا۔

    نواز شریف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بے نظیرشہیدکوکریڈٹ جاتاہےورنہ نوازشریف توسیاست سےباہرتھے، اگرمشرف کی وردی نہ اترتی توکیا نوازشریف ملک میں واپس آسکتےتھے۔

  • حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم اسمبلی توڑنے کی ایڈوائز کریں، نیئر بخاری

    حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم اسمبلی توڑنے کی ایڈوائز کریں، نیئر بخاری

    اسلام آباد : پی پی پارلیمنٹرینزکے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم اسمبلی توڑنے کی ایڈوائزکریں اورانتخابات کرالیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ حکومت کوخطرہ ہےتووزیراعظم اسمبلی توڑنےکی ایڈوائزکریں اورانتخابات کرالیں.

    پی پی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا اگر سمجھتے ہیں حکومت کوخطرہ ہےتوپھر ہم سےشیئر توکریں، ان کوخطرہ ہےتو ڈلیورکریں کیونکہ ہم نےتوان کو سپورٹ کیا ہوا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سسٹم کےبچاؤ کا انحصار موجودہ حکمرانوں اورایک جماعت پرہے، اگرموجودہ حکومت بالکل تباہی کےدہانےپرآجاتی ہے تو پھرکیا حل ہے۔

    سابق چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ صدرآصف زرداری کہہ رہےہیں آؤبیٹھ کربات کریں لیکن کوئی تیارنہیں، جنہوں نےکوئی اورفیصلہ کرناہے انکو کرنےد یں،پی پی آئین کے ساتھ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اگرسسٹم ڈی ریل ہواتونقصان ملک کا ہوگا، ہم توغیرآئینی اقدام کوکبھی سپورٹ نہیں کرینگے کیونکہ حل آئین میں ہے۔

  • پی پی رہنما نیئر بخاری نے عید جیل میں گزارنے کی یادگار کہانی سنا دی

    پی پی رہنما نیئر بخاری نے عید جیل میں گزارنے کی یادگار کہانی سنا دی

    عید کا دن خوشیوں کا دوسرا نام ہے لیکن ضروری نہیں عید سب لوگوں کیلیے ہی ایک جیسی ہو کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو عید کے دن اپنے اہل خانہ سے دور ہوتے ہیں۔

    عید کے اس پر مسرت موقع پر کچھ سیاست دان ایسے بھی ہیں جو یہ دن جیل میں گزار چکے ہیں ، ان میں ایک پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری بھی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا عید اسپیشل میں پی پی رہنما نیئر بخاری نے عیدالاضحیٰ جیل میں گزارنے کی یادگار کہانی سنائی۔

    انہوں نے اپنی یادگار عید کے حوالے سے بتایا کہ مجھے وہ عیدالاضحیٰ ہمیشہ یاد رہے گی جب مارشل لاء کے دور میں اور میرے کچھ ساتھی پنڈی جیل میں تھے۔

    انہوں نے کہا کہ جہاں تک جیل میں کھانا پکانا سیکھنے کی بات ہے اس کی ضرورت کبھی پیش نہیں آئی کیونکہ جو لوگ میرے ساتھ تھے وہی صبح کا ناشتہ وغیرہ بنا لیا کرتے تھے اور کھانا گھر سے آجاتا تھا۔

  • نگران وزیراعظم کے نام پر بات کرنا رانا ثناااللہ کا استحقاق نہیں ہے، نیئر بخاری

    نگران وزیراعظم کے نام پر بات کرنا رانا ثناااللہ کا استحقاق نہیں ہے، نیئر بخاری

    پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے نام پر بات کرنا رانا ثناااللہ کا استحقاق نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر شہ نے بہت سی باتیں اپنے تک رکھی ہوئیں ہیں۔

    نیئربخاری نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے نام پر بات کرنا رانا ثناااللہ کا استحقاق نہیں ہے، ان کو اس پر بات نہیں کرنی چاہیے تھی یہ پارٹی ہیڈ کا کام ہے، نفراں وزیر اعظم کے لیے سول سرونٹ کا نام بھی شامل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے ابھی تک حفیظ شیخ کے نام پر اتفاق نہیں ہوا اور رانا ثنااللہ کو بھی حفیظ شیخ کے نام سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

    نیئربخاری نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے ایک نہیں کئی ناموں پر مشاورت ہورہی ہے، مردم شماری کی منظوری کے بعد ایک بات واضح ہے سیٹیں نہیں بڑھ رہیں، سیٹیں بڑھانے کیلئے پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم ضروری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آئین میں کہی نہیں لکھا ہوا کہ آبادی بڑھنے سے سیٹیں بڑھیں گی، الیکشن آگے بڑھتے ہیں تو کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوتا جس نے کام کیا ہوگا ووٹ اس کو ملیں گے۔

  • ‘  بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے’

    ‘ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے’

    کراچی : پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی نےپیوندکاریاں ختم کرکے 73کا اصل آئین بحال کیا، آصف علی زرداری نے پرامن انتقال منتقلی ممکن بناکر جمہوری تسلسل قائم کیا۔

    نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کوباہمی مشاورت اور تعاون سے ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے، قومی مفادکواولین ترجیح بنا کر تمام ذمہ داران کو اتفاق رائے سے چلنا ہوگا۔

    سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نے کہا کہ ملکی اور معاشی استحکام جمہوری نظام کے تسلسل میں ہے ، پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے نومبر میں ہر صورت عام انتخابات کا انعقاد ہو ، عام انتخابات میں تاخیر سے آئینی بحران پیدا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کی مددگار سے آزادانہ،صاف و شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے ایوان میں اکریتی جماعت ہوگی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔

  • الیکشن 12 نومبر سے آگے نہیں جانے چاہئیں: نیئر بخاری

    الیکشن 12 نومبر سے آگے نہیں جانے چاہئیں: نیئر بخاری

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ الیکشن 12 نومبر سے آگے نہیں جانے چاہئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف بہت واضح ہے کہ آئینی طور پر ساٹھ دن بعد الیکشن ہونے چاہیئں، تو اس حساب سے الیکشن 12 نومبر سے آگے نہیں جانے چاہئیں۔

    انھوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی کے لیے ضروری ہے انتخابات وقت پر ہوں، رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری کے مطابق چوں کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے اس لیے مولانا فضل الرحمان جو شکوہ کر رہے ہیں وہ ن لیگ جانے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اعلان کر دیا ہے کہ آئندہ ماہ اقتدار نگراں حکومت کو سونپ دیا جائے گا، قوم سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ 15 مہینوں میں ہم نے 4 سال کی بربادیوں کا ملبہ صاف کیا، بارودی سرنگیں ہٹائیں، سازشوں کی آگ بجھائی، سیاست نہیں کی، ریاست کی حفاظت کی۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے پندرہ ماہ میں ووٹ بینک نہیں اسٹیٹ بینک کی فکر کی ہے، معاشی بحالی میں بڑی رکاوٹ سابق حکومت کا آئی ایم ایف معاہدہ تھا جسے انھوں نے توڑ کر ملک دیوالیہ ہونے کے کنارے پہنچایا، لیکن ہماری کوششوں سے ڈیفالٹ کا خطرہ اور ناپاک سازشیں مٹی میں مل گئیں، اب ایک ہی راستہ ہے کہ آئیں کشکول توڑ دیں، اور مقروض رہنا چھوڑ دیں۔

  • عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو وزیراعظم شہباز شریف کے پاس جائیں، نیئر بخاری

    عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو وزیراعظم شہباز شریف کے پاس جائیں، نیئر بخاری

    اسلام آباد : سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس جائیں۔

    سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عام انتخابات ایک ہی روز ، متعین آئینی مدت میں ہونگے، آصف زرداری نے پارلیمنٹ کے خطاب میں مذاکرات کا روڈ میپ دے دیا۔

    رہنماپیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو وزیر اعظم شہباز  شریف کے پاس جائیں، بلاول بھٹو زرداری نے فریقین کو گفت و شنید کا واضح اور مثبت پیغام دیا ہے، کسی ادارے کو قانون سازی کا اختیار نہیں ہے۔

  • سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے شیڈول میں تبدیلی اور وقت بڑھانے سے معذرت کر لی

    سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے شیڈول میں تبدیلی اور وقت بڑھانے سے معذرت کر لی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شیڈول میں تبدیلی اور وقت بڑھانے سے معذرت کر لی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن حکام نے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری سے رابطہ کر کے سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی اور وقت بڑھانے سے معذرت کر لی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے حکام کی اس ضمن میں نیئر بخاری سے گفتگو ہوئی ہے، حکام نے کہا کہ وقت بڑھانے کا آپ کا خط موصول ہوا ہے، سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر چکے ہیں، اور اس وقت شیڈول میں تبدیلی مشکل ہوگی۔

    الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ ممکنہ مشکلات کی صورت میں پیپلز پارٹی سے تعاون کیا جائے گا۔ تاہم نیئر بخاری نے جواب میں کہا ہے کہ انھیں موجودہ شیڈول پر تحفظات ہیں، لہٰذا زبانی جواب کی بجائے تحریری جواب دیا جائے۔

    یاد رہے کہ نیئر بخاری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 2 دن کا وقت دیا ہے، کیا 2 روز میں امیدواروں کی جانچ پڑتال اور بینک اکاؤنٹس و دیگر امور طے ہو سکتے ہیں؟ خط میں کہا گیا تھا کہ پی پی جیسی وفاقی جماعت کے لیے کم وقت میں فہرست کو حتمی شکل دینا مشکل ہے، اس لیے چیف الیکشن کمشنر سے استدعا ہے کہ معاملے کو دیکھتے ہوئے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

    سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ کب ہوگی

    پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے آج سینیٹ الیکشن پر ویڈیو بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کے جاری شیڈول پر نظر ثانی کرے، شیڈول سے امیدواروں، سیاسی جماعتوں کو مشکل کا سامنا ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جلد بازی سوالیہ نشان ہے۔

    ادھر ذرائع نے کہا ہے کہ سینیٹ امیدواروں کی نیب سے کلیئرنس ہوگی، الیکشن کمیشن فہرست مکمل ہونے کے بعد نیب کو بھجوائے گا، اور دیگر ادارے بھی امیدواروں سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے، اور امیدواروں کے خلاف کیسز کی تفصیلات فراہم کی جائے گی، اس سلسلے میں نیب کی جانب سے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    سینیٹ انتخابات کے لیے ای سی نے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرانے والوں کی فہرست جاری کر دی ہے، پنجاب سے 62 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، 2 امیدواروں پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ اور ق لیگ کے کامل علی آغا نے کاغذات جمع کرائے۔ بلوچستان میں 209 کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے، اور کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔

  • بجٹ منظوری کیلئے قومی خزانے کو بطور سیاسی رشوت استعمال کیاگیا، نیئر بخاری

    بجٹ منظوری کیلئے قومی خزانے کو بطور سیاسی رشوت استعمال کیاگیا، نیئر بخاری

    کراچی : پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا پی پی غیر ملکی اشاروں پر بنے بجٹ کو ملک کیلئے خطرہ سمجھتی ہے، بجٹ منظوری کیلئے قومی خزانے کو بطور سیاسی رشوت استعمال کیا گیا، حکومت نے اتحادی جماعتوں سے خفیہ اور اعلانیہ مک مکا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے اپنے بیان میں کہا پی پی غیر ملکی اشاروں پر بنے بجٹ کو ملک کیلئےخطرہ سمجھتی ہے، حکومتی بجٹ ہارس ٹریڈنگ اور مک مکا پر مبنی ہے۔

    سیکٹریٹری جنرل پی پی کا کہنا تھا بجٹ منظوری کیلئے قومی خزانے کوبطورسیاسی رشوت استعمال کیاگیا، حکومت نےاتحادی جماعتوں سے خفیہ اور اعلانیہ مک مکا کیا، آصف زرداری ،شہبازشریف کی میثاق معیشت تجویزپردھیان نہیں دیاگیا۔

    نیئر بخاری نے مزید کہا تین ووٹوں کےسہارےکھڑی حکومت ہلکی جنبش پرزمین بوس ہو سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹو کی عوامی رابطہ مہم حکمرانوں کے ہوش اڑا دے گی، نیئر بخاری

    یاد رہے دو روز قبل نیئر بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کامیاب اے پی سی نے سیاست کا رخ متعین کر دیا ہے، کامیاب اور اہم فیصلوں کے بعد حکمران جماعت پریشانی میں ہے، ملک کے لیےخطرہ بننے والے حکمرانوں کے دن گنے جا چکےہیں۔

    نیئر بخاری کا کہنا تھا بلاول بھٹو کی عوامی رابطہ مہم حکمرانوں کے ہوش اڑا دے گی، عوام کو مصائب میں مبتلا کرنے والے کامیابی پر واویلا کر رہے ہیں، آئینی جمہوری انسانی معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی راہ روکیں گے۔

    خیال رہے قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ، بجٹ کا مجموعی حجم آٹھ ہزار دو سو اڑتیس ارب روپے ہے جبکہ اپوزیشن کی تمام ترامیم کثرت رائے سے مسترد ہوگئیں۔