Tag: نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام

  • نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام  میں رجسٹریشن کرانے والوں کے پاس  صرف 3 دن باقی

    نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں رجسٹریشن کرانے والوں کے پاس صرف 3 دن باقی

    کراچی : ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 3 دن باقی رہ گئے ہیں ، اب تک 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوچکی ہے ، درخواست فارم 15 نومبر 2019 تک وصول کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ ملک بھر سے نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں اب تک 17 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد رجسٹریشن کروا چکے ہیں، ہاؤسنگ پروگرام میں رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ میں تین دن باقی ہے۔

    ترجمان کے مطابق رجسٹریشن کرنیوالوں میں 672 خواجہ سرا،25 ہزار سے زائد بیوہ اور 6080طلاق یافتہ خواتین شامل ہیں جبکہ  رجسٹریشن کرانے والوں میں 137859افراد کا تعلق کچی آبادی اور 483359  افراد کا تعلق مزدورطبقے سے ہیں۔

    مزید پڑھیں : نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں رجسٹریشن کرانے والوں کیلئے بڑی خبر

    نادرا کا کہنا ہے کہ لاہور سے 2لاکھ سے زائد افراد ، کراچی کے مختلف اضلاع سے173161افراد ، ملتان سے71,586 افراد، بہاولپور سے54,773 افراد نے رجسٹریشن کرائی جبکہ پشاور سے 41,464 افراد نے اپنا گھر پروگرام میں رجسٹریشن کرائی۔

    ترجمان نادرا کے مطابق درخواست فارم 15 نومبر 2019 تک وصول کئے جائیں گے جبکہ آن لائن رجسٹریشن 15 نومبر تک کسی بھی نادرا ای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کے ساتھ کروائی جا سکتی ہے۔

    یاد رہے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 15 جولائی 2019 کو کیا تھا،جس کے تحت غریب شہریوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔

  • نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام: کراچی لاہور،اسلام آباد میں رجسٹریشن جلد شروع کرنے کا اعلان

    نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام: کراچی لاہور،اسلام آباد میں رجسٹریشن جلد شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد :حکومت نےنیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت لاہور ، کراچی ، اسلام آباد ،راولپنڈی، ملتان ، فیصل آباد، جہلم، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں رجسٹریشن کا جلد آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک اور وعدہ پورے کرنے کی طرف گامزن ہیں ، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں لاہور ، کراچی ، اسلام آباد ،راولپنڈی، ملتان ، فیصل آباد، جہلم، کوئٹہ اور پشاورسمیت ملک کے دیگر شہروں میں رجسٹریشن کا جلد آغاز ہوگا۔

    نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت متوسط طبقے کو انتہائی آسان اقساط پر گھردیئے جائیں گے، ہاوسنگ اسکیمز میں اسکول، مساجد، کمیونٹی سینٹر ، اور میڈیکل سینٹرز کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

    گھروں کی مرحلہ وار تعمیر کے ساتھ ساتھ چالیس سے زائد تعمیراتی صنعتوں کو فروغ ملے گا، جہاں ساٹھ لاکھ سے زیادہ ہنر افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے وہیں رئیل اسٹیٹ کی مد ملکی معیشت میں کھربوں روپے اضافہ ہو گا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے دس فیصد کوٹہ ہوگا۔

    مزید پڑھیں :  وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ سے تمام تر رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

    یاد رہے 14 مئی کووزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ سے تمام تر رکاوٹیں دور کرنے  اور عملی اقدامات تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا ہاؤسنگ پراجیکٹ موجودہ حکومت کااہم منصوبہ ہے۔

    واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کیا تھا ، جس کے تحت پانچ برسوں میں 50 لاکھ گھر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کرآئے گی، اپنا گھراسکیم ان لوگوں کیلئے جو کبھی گھر بنانے کا سوچ نہیں سکتے تھے، گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری بہت بڑامسئلہ ہے اسے حل کریں گے، 50لاکھ گھر بنیں گے تو روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے، ایسا موقع ملے گا کہ نوجوان خود کنسٹرکشن سائٹس بنا کردیں گے۔