Tag: نیا انکشاف

  • تونیشا شرما خودکشی کیس: وکیل کا عدالت کے سامنے نیا انکشاف

    ممبئی: تونیشا شرما خود کشی کیس میں شیزان خان کے وکیل شیلندر مشرا نے معاملے کا نیا رخ پیش کردیا۔

    ممبئی واسائی کورٹ میں شیزان خان کی ضمانت سے متعلق سماعت پر وکیل شیلندر مشرا نے کورٹ کو بتایا کہ تونیشا شرما نے موت سے صرف 15 منٹ پہلے ڈیٹنگ ایپ پر علی نامی لڑکے سے بات کی تھی۔

    شیزان کے وکیل نے بتایا کہ میرے موکل سے بریک اپ کے بعد تونیشا نے ڈیٹنگ ایپ جوائن کرلیا تھا، جہاں وہ علی نامی لڑکے کو ڈیٹ کرتی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے خودکشی سے صرف 15 منٹ پہلےعلی سے ویڈیو کال کی، میرا موکل نہیں وہ علی تھا، جس سے تونیشا رابطے میں تھی۔

    تونیشا شرما اور شیزان خان کی والدہ کی واٹس ایپ چیٹ سامنے آگئی

    وکیل شیلندر مشرا نے مزید کہا کہ تونیشا خودکشی کے لیے ذہنی طور پر تیار تھی، اپنے پراعتماد ساتھی اداکار پارتھ سے رسی لاکر دینے کےلیے بھی کہا تاکہ وہ زندگی کا خاتمہ کرسکے۔

    وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے موکل نے جب یہ باتیں سنیں تو تونیشا کے خاندان سے رابطہ کیا، انہیں خبردار کیا اور کہا کہ اداکارہ کا خیال رکھیں۔

    شیزان کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل اور تونیشا شرما کے تعلقات بریک اپ کے بعد بھی خوشگوار تھے، وہ دونوں ہی شو کی شوٹنگ میں تسلسل سے حصہ لے رہے تھے۔

    تونیشا شرما کی خودکشی کے چند لمحے بعد کی ویڈیو سامنے آگئی

    شیلندر مشرا نے عدالت میں کہا کہ میرے موکل پر الزام لگایا جارہا ہے کہ وہ تونیشا کو اردو بولنے پر مجبور کرتا تھا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ خود بھی اس زبان سے واقف نہیں، اس کی بہنیں بھی اردو نہیں جانتیں، وہ تو ڈائریکٹر کی ڈیمانڈ پر اپنی لائنیں سیکھتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تونیشا شرما کی باحجاب تصاویر کی بنیاد پر میرے موکل پر مذہب تبدیلی کےلیے دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا گیا، دراصل جو لباس اداکارہ نے زیب تن کیا وہ شو کی ڈیمانڈ تھا۔

    تونیشا کی موت کے بعد شیزان نے فون پر 2 گھنٹے کس سے بات کی؟

    شیزان کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ میرے موکل کو صرف مذہب کی بنیاد پر گرفتار کرکے معاملے کو لو جہاد کا اینگل دیا گیا، وہ مجھ سے پوچھ گچھ کرسکتے تھے تاکہ سچ سامنے آجائے لیکن مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

    شیلندر مشرا کا کہنا تھا کہ میرے موکل کے خلاف کوئی ثبوت نہ ہونے کے باوجود مقدمہ درج کیا گیا، دراصل پہلے یہ طے ہونا چاہیے کہ تونیشا شرما کی موت خودکشی تھی یا کچھ اور تھا؟ میں کیس کے تمام حقائق عدالت کے روبرو رکھ چکا ہوں۔

    تونیشا شرما کے ساتھی اداکار اور سابقہ دوست شیزان خان اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے، انہیں آنجہانی اداکارہ کی والدہ کے خود کشی پر اکسانے کے الزام پر گرفتار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ20 سالہ بھارتی اداکارہ نے ٹی وی شو ’علی بابا داستان کابل‘ کے سیٹ پر گزشتہ ماہ خودکشی کی تھی۔

  • ’کروناوائرس کمزور پڑرہا ہے، ویکسین کے بغیر مر جائے گا‘ اطالوی ماہر کا بڑا دعویٰ

    ’کروناوائرس کمزور پڑرہا ہے، ویکسین کے بغیر مر جائے گا‘ اطالوی ماہر کا بڑا دعویٰ

    روم: اٹلی کے پروفیسر ’میٹیو بیسیٹی‘ نے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ کروناوائرس کمزور پڑرہا ہے، وبائی مرض ممکنہ طور پر بغیر ویکسین کے ازخود ختم ہوجائے گا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اطالوی پروفیسر کا کہنا کہ کرونا کے زور میں دن بہ دن کمی آرہی ہے، مہلک وائرس نے جہاں اپنے آغاز میں لاکھوں افراد کو متاثر کیا اب ممکنہ طور پر ختم ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا اپنے آغاز میں بہت متحرک تھا لیکن اب اس کا زور ٹوٹ رہا ہے، اب وبا سے متاثر ہونے والے افراد مرنے کے بجائے صحت یاب ہوجائیں گے، اٹلی میں کرونا کی صورت حال بھی ماضی جیسی نہیں رہی۔

    میٹیو بیسیٹی کا کہنا تھا کہ کرونا ایک شیر کی طرح تھا لیکن اب محض جنگلی بلی کے سوا کچھ بھی نہیں، دنیا بھر میں لوگوں نے جس طرح کرونا کا مقابلہ کیا اور احتیاطی تدابیر اپنائی اس سے وائرس کا خطرہ کم ہوا اور وائرس میں موجود جینیاتی تبدیلی نے وبا کو کم مہلک بنا دیا ہے۔

    مذکورہ پروفیسر اٹلی کے شہر جینوا میں قائم ’سان مارٹینو جنرل اسپتال‘ کے چیف انفیکشن ڈزیزز ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی ایک دو بار کرونا سے متعلق مثبت دعوے کیے ہیں۔

    چینی ماہر نے کرونا وائرس کے بارے میں نیا انکشاف کر دیا

    البتہ دیگر ماہرین نےمذکورہ دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ہے، لہذا خیالی باتوں پر ہم کوئی حتمی رائے قائم نہیں کرسکتے، شواہد یا تحقیق ضروری ہے۔

  • محبت بیماری ہے یا علاج ، سائنسدانوں کا نیا انکشاف

    محبت بیماری ہے یا علاج ، سائنسدانوں کا نیا انکشاف

    واشنگٹن : سائنسدانوں نے محبت سے متعلق نیا انکشاف کیا ہے، کہتے ہیں محبت خود ہی ایک بیماری ہے اور ساتھ ساتھ ہر مرض کی دوا بھی ہے۔

    امریکی یونیورسٹی میں دماغی امراض پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ محبت ہر تکلیف کا اثر زائل کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تکلیف کے دوران کسی پیارے کی تصویر یا خیال درد کا اثر زائل کر دیتا ہے۔

      سائنسدانوں نے پندرہ طلباء پر تحقیق کی، جس کے بعد سائنسدانوں نے  انکشاف کیا ہے کہ کسی اپنے کے پیار کا احساس اور خیال دماغ کے اس حصے پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے جو درد کو محسوس کرتا ہے۔

  • نندی پور پاور پراجیکٹ پر نیا انکشاف سامنے آگیا

    نندی پور پاور پراجیکٹ پر نیا انکشاف سامنے آگیا

    اسلام آباد: نندی پور پاور پراجیکٹ پر نیا انکشاف سامنے آگیا، ایک سو تیرہ ارب روپے نقصان کے حکومتی دعوے کے برعکس پراجیکٹ کے انچارج کا کہنا ہے کہ  منصوبے کی تکمیل نہ ہونے سے تین سو پندرہ ارب روپے کا نقصان ہوا۔

    یہ انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کے اجلاس میں سامنے آیا، اجلاس میں نندی پور پاورپروجیکٹ سے متعلق ڈائریکٹر پراجیکٹ محمد محمود نے بریفنگ دی۔

    اُنہوں نے بتایا کہ اس منصوبےکی بَروقت تکمیل نہ ہونے سے تین سو پندرہ ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، اَسٌی فیصد پراجیکٹ مکمل ہوچکا ہے، باقی تین ماہ میں مکمل ہو جائیگا، جس پر رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ پانی و بجلی کے وزیرِ خواجہ آصف نے تو بتایا تھا کہ 113 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، آپ کیسے 315 ارب روپےکا نقصان بتا رہے ہیں۔

    اُن کا مزیدکہنا تھا کہ اگر یہ پراجیکٹ وقت پر مکمل ہوتا تو صرف 47 ارب روپےلاگت آتی، اُنہوں نے نندی پور پر دی جانے والی اس بریفنگ کو سیاسی بریفنگ قرار دیا، جس پر نندی پورکے ڈائریکٹر پراجیکٹ محمد محمود نےکہا کہ یہ کوئی سیاسی نہیں اصلی رپورٹ ہے۔