Tag: نیا تعلیمی سال

  • عرب امارات میں نیا تعلیمی سال، حکام کی ہدایات جاری

    عرب امارات میں نیا تعلیمی سال، حکام کی ہدایات جاری

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں نیا تعلیمی سال شروع ہوگیا، اس حوالے سے حکام نے طلبہ اور تعلیمی عملے کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نئے تعلیمی سال 2023-2022 کے حوالے سے کرونا وائرس کی نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    وزارت تعلیم کے ترجمان ھزاع المنصوری کا کہنا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں نیا پروٹوکول نافذ ہوگا۔

    12 برس اور اس سے زیادہ عمر کے طلبہ نیز تعلیمی و انتظامی عملے کو پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی، تعلیمی سال کے پہلے دن سے 96 گھنٹے کے اندر اس کا نمونہ لیا گیا ہو۔

    اس کے بعد طلبہ سے پی سی آر ٹیسٹ طلب کیا جائے گا اور نہ انتظامی و تعلیمی عملے کو اس کا پابند بنایا جائے گا۔

    امارات کی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں میں طلبہ پر ماسک کی پابندی برقرار رکھی ہے جبکہ اسکولوں اور بسوں میں سماجی فاصلے کی پابندی منسوخ کردی ہے، طلبہ اور عملے کا ٹمپریچر بھی چیک نہیں کیا جائے گا۔

    وزارت نے یہ پابندی برقرار رکھی ہے کہ جس طالب علم یا عملے کا فرد ٹمپریچر بڑھا ہوا محسوس کرے وہ تعلیمی ادارے کا رخ نہ کرے۔ اس کے لیے بیماری کی چھٹی لینا ہوگی۔

    وزارت تعلیم نے کرونا وائرس کے شکار طلبہ اور عملے کو آن لائن تعلیم اور ڈیوٹی کی سہولت برقرار رکھی ہے۔ ایسے طلبہ اور ملازمین کو بھی یہ سہولت مہیا ہوگی جو تنفس کے عارضے میں مبتلا ہوں، میڈیکل ٹیسٹ تک یہ سہولت رہے گی۔

    وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس ٹیسٹ صرف اس صورت میں لیا جائے گا جب اس کی علامتیں نظر آرہی ہوں، امارات نے تمام طلبہ کو اسکولوں میں حاضر ہونے کی اجازت دی ہے۔

    یہ اجازت ان طلبہ کو بھی ہوگی جو صحت اسباب یا ویکسین سے استثنیٰ کے باعث ویکسین نہ لیے ہوئے ہوں۔

    المنصوری نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے نیا تعلیمی سال شروع ہو رہا ہے، 10 لاکھ سے زیادہ طلبہ اور 65 ہزار افراد پر مشتمل تعلیمی عملہ نئے تعلیمی سال کا حصہ ہوں گے۔

  • سعودی عرب: نئے تعلیمی سال کے لیے منصوبہ تیار

    سعودی عرب: نئے تعلیمی سال کے لیے منصوبہ تیار

    ریاض: سعودی وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لیے اسکولوں میں پڑھائی کا منصوبہ مرتب کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے تعلیمی سال میں 2 ہفتوں میں 5 کلاسز منعقد ہوں گی، اور آن لائن تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

    اس نئے تعلیمی پروگرام سے نرسری کی کلاسز مستثنیٰ ہوں گی، العربیہ ٹی وی کے مطابق وزارت تعلیم کی نئے تعلیمی سال کے لیے تیار کی گئی حکمت عملی 4 زمروں پر مشتمل ہے۔

    وزارت کے مطابق روایتی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ’مدرستی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن تعلیم کا سلسلہ بھی بدستور جاری رہے گا۔

    تعلیمی اداروں میں نظام تعلیم کو جن چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، ان میں لو کیٹیگری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کیٹیگری، درمیانی کیٹیگری، اور ہائی کیٹیگری شامل ہیں۔

    ’لوکیٹیگری‘ میں 15 یا اس سے کم طلبہ کو رکھا گیا ہے، جس میں نرسری اور ابتدائی کلاس کے طلبہ شامل ہیں، سیکنڈری اورہائر سیکنڈری کیٹیگری کے لیے طلبہ کی تعداد 20 یا اس سے کم رکھی گئی ہے، جب کہ درمیانے زمرے میں طلبہ کی تعداد 16 سے 30 مقرر کی گئی ہے ۔

    ہائی کیٹیگری میں طلبہ کی تعداد 31 سے 45 ہوگی، سیکنڈ ہائی کیٹیگری میں 41 سے 60 طلبہ ہوں گے، جب کہ سپریم ہائی کیٹیگری میں طلبہ کی تعداد 61 سے زیادہ ہوگی۔

    یہ حکمت عملی وزارت نے تعلیمی اداروں میں کرونا وبا سے حفاظت کی خاطر سماجی فاصلے کے اصول کو یقینی بنانے کے لیے ترتیب دی ہے، تعلیمی اداروں میں لیبارٹریز اور مصلوں (نماز کی جگہ) کے لیے بھی قواعد مقرر کیے گئے ہیں، تاکہ وہاں ایک وقت میں مقررہ حد سے زیادہ طلبہ جمع نہ ہوں۔

    اس کے علاوہ، مملکت کے تمام ریجنز میں 50 لاکھ طلبہ، جن کی عمر 12 سے 18 برس کے درمیان ہے، انھیں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی جائے گی۔

  • سعودی عرب: نئے تعلیمی سال کا آن لائن آغاز

    سعودی عرب: نئے تعلیمی سال کا آن لائن آغاز

    ریاض: سعودی عرب میں 30 اگست سے نئے تعلیمی سال کا آن لائن آغاز ہونے جارہا ہے، نئے تعلیمی سال کے پہلے 7 ہفتے آن لائن ہوں گے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں نئے تعلیمی سال کا آغاز آن لائن کیا جائے گا، مذکورہ فیصلہ متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

    سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل شیخ کا کہنا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے لیے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف وزارتوں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں نئے سال کا آغاز آن لائن کیا جائے گا۔

    وزیر تعلیم کی جانب سے کہا گیا کہ نئے تعلیمی سال کے پہلے 7 ہفتے آن لائن ہوں گے، بعد ازاں حالات کا جائزہ لے کر اور متعلقہ وزارتوں کے مشورے سے اسکول کھولنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جامعات اور ٹیکنیکل اسکولوں کے طلبہ جنہیں اپنے کورسز کے لیے عملی نصاب کی ضرورت ہوگی انہیں استثنیٰ دیا جائے گا، نیا تعلیمی سال 30 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔

    سعودی وزیر تعلیم کرونا وائرس کے بعد سے خود آن لائن تدریسی انتظام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

  • نیا تعلیمی سال : نئی کتابوں کے حصول کیلئے طلبا وطالبات کو مشکلات

    نیا تعلیمی سال : نئی کتابوں کے حصول کیلئے طلبا وطالبات کو مشکلات

    کراچی : سندھ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر متعدد کتابیں مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں، طلباو طالبات کے والدین نصابی کتب، کاپیاں اور یونیفارم نجی اسکولوں سے خریدنے پرمجبور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے اسکولوں میں امتحانات کے بعد طلباو طالبات کے امتحانی نتائج بھی آگئے ہیں، جس کے بعد اگلی کلاسوں جانے کے لئے بچوں کو نئی کتابیں درکار ہیں، کتابوں کے حصول کیلئے طلبا وطالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    پرائیویٹ پبلشرز کی متعدد کتابیں مارکیٹ میں موجود نہیں، والدین شدید گرمی میں کتابوں کی تلاش کیلئے مختلف بازاروں کے چکر لگا رہے ہیں۔

    والدین کی بڑی تعداد اسکول انتظامیہ سے زیادہ قیمت پرکتابیں خریدتی ہے، نیا تعلیمی سال نجی اسکولوں اور پبلشرز کیلئے منافع کا سیزن ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں : کتابیں باہر سے خریدنے پر اسکول پرنسپل کا بچے پر تشدد

    والدین کا کہنا ہے کہ حکومت اسکول انتظامیہ اورپبلشرز کو مناسب قیمتوں پر کتابوں کی فراہمی کیلئے پابند بنائے۔