Tag: نیا ریکارڈ قائم

  • پی ایس ایل ’’براہ راست دیکھنے‘‘ کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

    پی ایس ایل ’’براہ راست دیکھنے‘‘ کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور رواں سیزن میں لائیو ویور شپ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

    دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دسواں ایڈیشن جاری ہے اور اس کے سنسنی خیزی سے بھرپور مقابلے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

    گو کہ اس برس پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ایک ہی دورانیے میں منعقد ہو رہے ہیں تاہم اس کے باوجود پی ایس ایل کو براہ راست دیکھنے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔

    پی ایس ایل کے رواں 10 ویں ایڈیشن میں صرف ایک ہفتے میں لائیو ویور شپ میں ریکارڈ 826.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں نیا ریکارڈ ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آغاز سے 9 ویں ایڈیشن تک یہ لیگ ہر سال فروری مارچ میں ہوتی رہی ہے۔ تاہم رواں برس اسی دورانیے میں پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلی گئی اور میگا ایونٹ کا اختتام ماہ رمضان میں ہوا۔

    اپریل میں آئی پی ایل ہونے کے باعث کوئی انٹرنیشنل ایونٹ یا کسی ملک کی لیگ نہیں ہوتی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے جرات مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے اسی دورانیے میں پی ایس ایل شیڈول کی اور اس کی مقبولیت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-erin-holland-eat-karachis-nali-biryani/

  • ملک میں سونا مزید مہنگا، قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

    ملک میں سونا مزید مہنگا، قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

    کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور آج سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ روپے کو عبور کر گیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1346 روپے اضافے سے 3 لاکھ 46 روپے کا ہوگیا ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1154روپے اضافے سے 2 لاکھ 57 ہزار 241 روپے کا ہوگیا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 10ڈالر اضافے سے 2869 ڈالر فی اونس ہے۔

    رواں سال یکم جنوری کو فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 600 روپے پر پہنچ گیا تھا تاہم یکم جنوری سے ابتک فی تولہ سونے کی قیمت میں 26 ہزار 440 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ملک میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، نیا ریکارڈ قائم

    ملک میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، نیا ریکارڈ قائم

    کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 685 روپے ہوگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 2799 ڈالر فی اونس ہے۔

    واضح رہے کہ یکم فروری کو بھی فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہوگیا تھا ، جس کے بعد فی تولہ گولڈ کی قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی تھی، اسی طرح 10 گرام گولڈ 343 روپے اضافے سے 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے کا ہوگیا تھا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم

    میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم

    میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شائقین کے اسٹیڈیم آنے کا 87 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ میں میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کی آمد کا 87 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 26 سے 30 دسمبر تک کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پانچ روز کے دوران مجموعی طور پر 3 لاکھ 50 ہزار 700 شائقین نے میدان کا رخ کیا۔

    اس سے قبل 1937 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا میچ دیکھنے کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار 534 شائقین کرکٹ میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم پہنچے تھے، یہ میچ چھ دنوں پر محیط تھا۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میچ کے 5 ویں دن پہلے سیشن کو دیکھنے کے لیے 51 ہزار 371 میدان میں آچکے ہیں جب کہ مزید شائقین کی آمد متوقع ہے۔

    ایم سی جی میں شائقین کی ریکارڈ تعداد 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے بھی آئی تھی۔ اس میچ کو 90 ہزار 293 شائقین نے دیکھا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/melbourne-test-australia-defeats-india/

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے، جس سے انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کرلی، ہنڈرڈ انڈیکس 142پوائنٹس اضافے کے ساتھ اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ 56 ہزار665پوائنٹس پربند ہوئی، مارکیٹ میں دن بھراتارچڑھاؤ دیکھا گیا۔ دوران ٹریڈنگ انڈیکس میں زیادہ سے زیادہ 350 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت مذاکرات اور عام انتخابات کی تیاری کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا مارکیٹ میں اعتماد بحال ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مثبت ریکارڈ ساز کاروباری رہا، کاروباری ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 2268 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا۔

    ہینڈرڈ انڈیکس ایک ہفتے میں 4.25 فیصد اضافے سے بلند ترین سطح 55391 پر بند ہوا، کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3213 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 55506 رہی، ہنڈریڈ انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 53166رہی جبکہ بازار میں ایک ہفتے میں 2 ارب 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 77 ارب 44 کروڑ روپے رہی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مثبت مذکرات، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی، ترسیلات زر میں اضافہ، درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔