Tag: نیا سسٹم داخل

  • ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل، کہاں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی؟

    ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل، کہاں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی؟

    اسلام آباد(4 اگست 2025): ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے جمعرات تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چھ اگست کو بلوچستان میں بھی تیزبارش کا امکان ہے، راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بادل برس پڑے۔

    محکمہ موسمیات نے پنجاب کے 20 سے زائد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس کی لہر برقرار رہے گی۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سیالکوٹ، نارووال، میرپور آزاد کشمیر میں بھی تیز اور ہلکی بارش ہوئی ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    موسم سے متعلق خبریں

    محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد، راولا کوٹ، وادی نیلم، دیامر، اسکردو اور گلگت میں شدید بارشوں کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، بارش کا نیا سلسلہ پہلے سے موجود سیلابی صورت حال مزید سنگین بنا سکتا ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں آج بھی بارش کا انتباہ جاری کیا گیا ہے جس کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

  • بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم داخل، الرٹ جاری

    بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم داخل، الرٹ جاری

    کراچی : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،این ڈی ایم اے نے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اوربرفباری کانیا سسٹم داخل ہوگیا ، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں،پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

    وادی کوئٹہ اورگردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری ہے ، محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں تیرہ مارچ تک بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےکے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کاامکان ہے، بارشوں سے متاثرہ اضلاع کےڈی سیز نے ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کیلئےالرٹ جاری کردیا ہے۔

    پشین کے علاقےشادیزئی سیدان میں آسمانی بجلی گرنے سےدوافراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جھل مگسی،تربت،لسبیلہ،اورماڑہ ،پنجگور،جیوانی اورپسنی میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیزبارش ہوئی جبکہ گوادراورگرونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،پنجاب خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بھی بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے جبکہ کراچی میں آج بھی مطلع جزوی آبرآلود رہے گا۔

    دوسری جانب مغربی ہواؤں کے نئے اسپیل کے زیر اثر آنے والے علاقوں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا میں شدید برف باری بھی متوقع ہے، این ڈی ایم اے نے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق الرٹ کرتے ہوئے متعلقہ ادارے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

  • ملک کے مغربی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل، محکمہ موسمیات

    ملک کے مغربی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل، محکمہ موسمیات

    لاہور: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی وسطی پنجاب میں آج اور کل تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مغربی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی ،وسطی علاقے جمعرات تک مغربی سسٹم کے زیراثررہیں گے مغربی سسٹم جمعہ تک ملک کے شمالی علاقوں میں موجود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب میں چند مقامات پرآندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بالائی پنجاب کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی، وسطی پنجاب میں آج اورکل تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے آندھی، بارشوں کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور کسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب پنجاب میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، گوجرانولہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اورپاکپتن سمیت کئی شہروں میں آندھی کے بعد بادل برس پڑے، اسلام آباد میں تیزبارش سے جل تھل ہوگیا۔

    لاہورمیں طوفانی ہواؤں نے درخت اکھاڑ پھینکے، فیڈرزٹرپ کرگئے شالامار، باغبانپورہ، بادامی باغ سمیت شہرکے بیشترعلاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

    ادھر پنجاب کے شہر وزیرآباد میں تیز ہواؤں کے باعث گھر کی دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔