Tag: نیا سفری ہدایت نامہ

  • اہم خبر : پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کوویڈ پروٹوکول میں تبدیلی

    اہم خبر : پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کوویڈ پروٹوکول میں تبدیلی

    کراچی : پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کوویڈ پروٹوکول میں تبدیلی کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کوویڈ پروٹوکول میں تبدیلی کرتے ہوئے مکمل ویکسینیٹڈ افراد کے لیےنیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی۔

    اس حوالےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ نئے پروٹوکول 24 فروری رات ایک بجے سے نافذ العمل ہوں گے۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ وہ مسافر جو مکمل ویکسینیٹڈ ہیں انھیں پی سی آر رپورٹ دکھانے کی ضرورت نہیں جبکہ ایسے مسافر جو مکمل ویکسینیٹڈ نہیں اور عمر 12 سال سے زائد ہو ان کو نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ رزلٹ دکھانا لازمی قرار دیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہوائی سفر کے ذریعے پاکستان آنے والوں کے لئے فل ویکسینیشن اب لازمی شرط ہے، ماسوائے ان مسافروں کے جن کو 6 جنوری کے لیٹر نمبر 801/A/Ops III /NCOC-01 کے تحت کسی قسم کا استثنا دیا گیا ہو۔

    12 سال سے کم عمر کے مسافروں کو فل ویکسینیشن کی شرط سے استثناء حاصل ہوگا، تاہم 12 سے 18 سال تک کے مسافر 31 مارچ 2022 تک فل ویکسینیشن کے بغیر پاکستان اسکیں گے۔

    ڈیپورٹ ہونے والے مسافر اور بارڈر ٹرمینلز پر پیدل پہنچنے والے حضرات ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں اپنے گھر پر 10 دن کا قرنطینہ کریں گے۔

  • بیرون ملک سے آنے والوں مسافروں کیلیے نیا  سفری ہدایت نامہ جاری

    بیرون ملک سے آنے والوں مسافروں کیلیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مزید چار ممالک کو کیٹیگری سی کی فہرست میں شامل کرلیا ، جس کے بعد فہرست میں شامل ممالک کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں مزید ممالک کو سی کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    این سی او سی کے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری میں کیٹیگری سی کی فہرست میں مزید چار ممالک کو شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد اس فہرست میں شامل ممالک کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ایران،عراق،بھارت سمیت کیٹیگری سی میں 26ممالک شامل ہیں اور کیٹیگری سی ممالک مسافروں کا کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ لازم ہوگا۔

    یاد رہے 08 جون کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کو مطلع کیا گیا تھا کہ ملک کے ایئرپورٹس پر کورونا سے متاثرہ مسافروں کا پتہ لگانے کے لئے ایک مربوط طریقہ کار وضع کیا گیا تھا اور اب تک 388 مسافروں میں وائرس پایا گیا۔

  • پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں دوران پرواز فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کرنے لگی ہے، اس سلسلے میں کورونا وائرس کی روک تھا م کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے ، ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کیا۔

    جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو دوران پرواز فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تمام ایئرلائینز ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

    نوٹیفیکشن میں بین الاقوامی پرواز کے مسافروں اور کیبن کریو کو پاکستان سفر کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فار م پر کر نا لازمی قرار دیا ، محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ڈیکلریشن فارم میں مسافر کو سفری تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

    نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ مسافر نے سفر سے 5 دن پہلے افریقہ ، جنوبی امریکہ کے درمیان سفر تو نہیں کیا، مسافر نے گزشتہ 14دنوں کے درمیان کن ممالک کا سفر کیا ہے بتانا لازمی ہوگا جبکہ چارٹرڈ ، پرائیویٹ فلائٹس کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمدلازم ہوگا۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ مسافر اپنی ہی سیٹ پر سفر کریں گے ،نشست تبدیل کر نے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ بین الاقوامی مسافروں کو پاکستان پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا اور مسافروں کو سوار کرنے سے پہلے طیارے کو ڈس انفیکٹ کرایا جائے۔

    نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کورونا ایس او پیز میں5 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے اور سی کیٹگری ممالک میں شامل ممالک کے مسافروں کو 23 مارچ سے پاکستان داخلے پر پابندی عائد ہے۔