Tag: نیا شیڈول جاری

  • تمام سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاورز بند کرنے کا اعلان

    تمام سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاورز بند کرنے کا اعلان

    کراچی : سندھ بھر میں 24 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاور کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج (اتوار) صبح سے ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سمیت پورے صوبے کے تمام سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاور کی بندش کے حوالے سے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام سی این جی اسٹیشنز اور کیپٹو پاور اتوار 12 جنوری صبح 8 بجے سے پیر 13 جنوری کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

    ایس ایس جی سی حکام کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کے دوران تمام کیپٹو پاورز کو بھی گیس سپلائی معطل رہے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال اپریل کے وسط میں ایف بی آر نے سی این جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 70 پیسے سیلز ٹیکس میں اضافہ کیا تھا۔

    ایف بی آر نے 200 روپے فی کلو کی بنیاد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا تھا، فی کلو پر 36 روپے کے حساب سے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا، اس سے قبل فی کلو پر 24 روپے 30 پیسے سیلز ٹیکس لاگو تھا۔

  • حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری

    حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری

    لاہور : حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق مارچ اتوار کے روز جہلم پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا، جس کے تحت تحریک انصاف کا مارچ اتوار کے روز جہلم پہنچے گا۔

    نئے شیڈول کےمطابق جہلم تک کا پلان جاری کیا گیا ہے ، مارچ آج چن داقلعے سے شروع ہو کر گوندالا والا باغ پر ختم ہوگا۔

    جس کے بعد مارچ کل پنڈی بائی پاس سے شروع ہوکر گھکڑمنڈی پراختتام پذیر ہوگا ، جس کے بعد حقیقی آزادی مارچ جمعرات کو وزیرآباد سے گجرات تک کا سفر طے کرے گا۔

    نئے شیڈول کے تحت جمعہ کے روز حقیقی آزادی مارچ گجرات سے لالہ موسیٰ تک جائے گا اور ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاڑیاں سے سرائےعالمگیر پہنچے گا۔

    اتوار کے روز حقیقی آزادی مارچ سرائےعالمگیر سے جہلم تک جائے گا۔

  • وفاقی حکومت نے رمضان میں سرکاری دفاترکےاوقات کا نیا شیڈول جاری کر دیا

    وفاقی حکومت نے رمضان میں سرکاری دفاترکےاوقات کا نیا شیڈول جاری کر دیا

    اسلام آباد: رمضان میں سرکاری دفاتر صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے3 بجے جبکہ جمعہ کے روز دورانیہ صبح 9بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہو گا، اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےرمضان میں سرکاری دفاترکےاوقات کانیاشیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق ہفتے میں 5 روز کام کرنیوالے دفاتر صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے جبکہ ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔

    شیڈول کے مطابق جمعہ کے روز دورانیہ صبح 9 بجے سےدوپہر ایک بجے تک ہوگا۔

    کابینہ ڈویژن نے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور نوٹیفکیشن کی کاپی متعلقہ وفاقی اداروں کو بھجوا دی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : رمضان المبارک میں دفتری اوقات کا شیڈول تبدیل کرنے کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول

    واضح رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے نجی اداروں نے بھی روزانہ اوقات کار میں دو گھنٹے کمی کردی ہے۔

    خیال رہےمحکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند  تیس شعبان یعنی 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے  اور پہلا روزہ سات مئی بروز منگل ہوگا جبکہ  رمضان المبارک 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلاک کمیٹی نے 5 مئی بروز اتوار اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا نیا شیڈول جاری

    کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا نیا شیڈول جاری

    سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا، اب کراچی سمیت سندھ بھر میں منگل اور جمعرات کو سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹوں کیلئے بند رہیں گے۔

    سوئی سدرن نے رواں ہفتے صرف دو روز سی این جی اسٹیشنز کو گیس نہ دینے کا اعلان کیا ہے، گزشتہ ہفتے صوبے بھر میں سی این جی سیکٹر کو چار دن گیس نہیں دی گئی تھی،ملک میں قدرتی گیس کی شدید قلت ہے۔

    پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں گھروں کے چولہے گیس نہ ہونے کی وجہ سے ٹھنڈے پڑے ہیں لیکن سندھ میں گاڑیوں کیلیے گیس موجود ہے، حکومت نے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اور ٹرانسپورٹ مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔

    سی این جی ایسوسی ایشن کے نائب چیئر مین محمد علی کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس، سی این جی ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹ اتحاد میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

    جس کے بعد اب رواں ہفتے صرف دو دن گیس کی بندش کی جائے گی، محمد علی نے مزید کہا کہ سوئی سدرن سے مذاکرات کا دوسرا دور بدھ کو ہوگا۔