Tag: نیا فیچر

  • اب کسی ایپ کی ضرورت نہیں، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

    اب کسی ایپ کی ضرورت نہیں، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

    واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے اب ایپ کے اندر ہی ڈاکیومنٹ اسکین کرکے فوراً شیئر کیے جاسکیں گے۔

    اس فیچر کے استعمال کیلیے صارفین کو کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ واٹس ایپ خود ہی تصویر کو ڈاکیومنٹ بنا کر آپ کو پی ڈی ایف میں شیئر کرنے کی سہولت دے گا۔ اس سے پہلے یہ سہولت صرف آئی فون (آئی او ایس ) صارفین کے لیے تھی۔

    ویبیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے اور محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو دستاویزات کی شیئرنگ کے مینیو کا حصہ بنایا جائے گا اور اسکین ڈاکومنٹ کے نام سے دستیاب ہوگا۔

    اس اضافے کے بعد صارفین ڈیوائس کے کیمرے سے کسی بھی دستاویز کو اسکین کرسکیں گے اور انہیں کسی اسکیننگ ٹول یا ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    اسکین ڈاکومنٹ آپشن کو منتخب کرنے پر کیمرا متحرک ہوگا جس کے بعد دستاویز کو اسکین کیا جاسکے گا۔ اسکین کے بعد صارفین اس کا پریویو بھی دیکھ سکیں گے اور اس کے مطابق تبدیلیاں کرسکیں گے۔

    ایپ کی جانب سے خودکار طور پر مارجن سجیسٹ کیا جائے گا مگر صارفین اسے اپنی مرضی کے مطابق ایڈجسٹ کرسکیں گے۔

  • انسٹا گرام صارفین کو بڑی سہولت فراہم، نیا فیچر آگیا

    انسٹا گرام صارفین کو بڑی سہولت فراہم، نیا فیچر آگیا

    معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کے تحت صارفین ’الگورتھم سجیشنز‘ کو ری سیٹ کرسکیں گے۔

    انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو اپنی مواد کی سفارشات ری سیٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، خاص طور پر جب وہ ایک "نیا آغاز” چاہتے ہوں۔

    اس حوالے سے ٹیک کرنچ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ انسٹاگرام کا یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا جو انسٹاگرام کے ایکسپلور، ریلز اور فیڈ پیجز پر دی گئی سفارشات کو ری سیٹ کر دے گا۔

    انسٹا گرام

    فوٹو شیئرنگ ایپ کا الگورتھم صارفین کی شخصیت کے بارے میں جو کچھ سوچتا یا سمجھتا ہے، اس کے مطابق تصاویر، ریلز اور ایکسپلور سیکشن میں مواد کے بارے سجیسٹ کرتا ہے مگر اب آپ الگورتھم سجیشنز کو ری سیٹ کرسکیں گے۔

    صارفین کو یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ ان اکاؤنٹس کا جائزہ لیں جنہیں وہ فالو کر رہے ہیں تاکہ یہ فیصلہ کر سکیں کہ انہیں ایسے اکاؤنٹس کو ان فالو کرنا چاہیے یا نہیں جو ناپسندیدہ مواد شیئر کرتے ہیں۔

    کمپنی کے مطابق ابھی اس فیچر کی آزمائش جاری ہے مگر اسے بہت جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

    انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ انسٹاگرام پر بہت کچھ دیکھنے کو ملتا ہے اور ہم وہ چیزیں سامنے لانا چاہتے ہیں جن میں آپ کو سب سے زیادہ دلچسپی ہو لیکن کبھی کبھار ہم غلطی بھی کر دیتے ہیں جس کا میں اعتراف کرنا چاہتا ہوں۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

    کیلیفورنیا : دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ایک دلچسپ اور نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

    اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ نیا فیچر فی الحال صرف اینڈرائیڈ 2.24.21.31 اپ ڈیٹ پر واٹس ایپ بیٹا کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا کے ماتحت انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا نیا فیچر جو تیاری کے مراحل میں ہے جو صارفین کو ویب پر واٹس ایپ کی تصاویر سرچ کرنے کے قابل بنائے گا۔

    واٹس ایپ تصاویر کی ویپ سرچ کا یہ نیا فیچر صارفین کو کسی دوسرے صارف کی جانب سے موصول ہونے والی مخصوص تصویر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی اجازت دے گا تاکہ وہ فیک تصاویر کی شناخت کی جاسکے۔

    مثال کے طور پر صارفین کو ایک ایسی تصویر موصول ہو سکتی ہے جس میں تبدیلی کی گئی ہو یا سیاق و سباق سے ہٹ کر لی گئی ہو۔ یہ فیچر ویب پر اسی طرح کی تصاویر یا اصل ورژن کو تلاش کرکے اس کے ماخذ اور صداقت کی تصدیق کرنے میں مدد کرے گا۔

  • واٹس ایپ کون سا نیا ’فیچر‘ متعارف کروا رہا ہے؟

    واٹس ایپ کون سا نیا ’فیچر‘ متعارف کروا رہا ہے؟

    میٹا کی ملکیت انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نئے دلچسپ فیچر کا اضافہ کر رہی ہے جو جلد ہی متعارف کروایا جائے گا۔

    واٹس ایپ کے تازہ ترین اپ ڈیٹ جو کہ آئی ایس او صارفین کے لیے ورژن 24.17.78 پر دستیاب ہے، میں ایک نیا ’جفی اسٹیکر‘ سرچ فیچر شامل کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین تیزی سے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے بہترین اسٹیکر تلاش کرسکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ فیچر صارفین کو ان اسٹیکرز کی تلاش کی سہولت فراہم کرتا ہے جو ان کے مجموعہ میں شامل نہیں ہیں، جس سے چیٹ میں اپنے جذبات کا اظہار کرنا اور بھی آسان ہو جاتا ہے۔

    اسٹیکر سرچ فیچر کے علاوہ اس اپ ڈیٹ میں اسٹیکر ٹرے میں اسٹیکرز کو دوبارہ ترتیب دینے کی صلاحیت بھی شامل کی گئی ہے، جس میں "move sticker to the top” کا نیا آپشن دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ اپ ڈیٹ کے ذریعے میڈیا ویوئر کے تجربے کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، جس کی مدد سے صارفین تصاویر، ویڈیوز یا GIFs پر براہ راست میڈیا ویوئر اسکرین سے ہی جواب دے سکتے ہیں یا ردعمل ظاہر کر سکتے ہیں۔

    اسکرین کے نیچے نئے شارٹ کٹس متعارف کرائے گئے ہیں جن کے ذریعے صارفین اپنے دیکھنے کے تجربے کو متاثر کیے بغیر پیغامات ٹائپ کر سکتے ہیں یا ایموجی ری ایکشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

  • موبائل چھن جانے کا ڈر ختم،  گوگل نے نیا فیچر متعارف کرادیا

    موبائل چھن جانے کا ڈر ختم، گوگل نے نیا فیچر متعارف کرادیا

    دنیا بھر میں چوری کی واردات میں لوگ اپنے مہنگے موبائل فونز سے محروم ہوجاتے ہیں،  ایسے میں گوگل نے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرادیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے اپنے صارفین کیلئے ’تھیفٹ ڈیٹیکشن ‘ لاک نامی فیچر متعارف کرایا ہے جو اب آپ کے مہنگے موبائل فونز کا چوروں سے تحفظ کرے گا۔

    رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے ’ تھیفٹ ڈیٹیکشن لاک‘ نامی فیچر کا اعلان کیا گیا ہے، تھیف ڈیٹیکشن لاک نامی فیچر میں چوری کا پتہ لگانے والا لاک، آف لائن ڈیوائس لاک، اور ڈیوائس کو دور سے لاک کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تھیفٹ ڈیٹیکشن لاک میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی الگورتھمز کو استعمال کیا گیا ہے، اگر کوئی آپ کے ہاتھ سے موبائل فون چوری کرلیتا ہے تو یہ فیچر ایکٹیو ہو جائے گا اور آپ کے موبائل کو لاک کردے گا۔

    رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ موبائل فون میں موجود ایپس کو بھی کوئی چور نہیں کھول سکے گا، یہ فیچر بتدریج اینڈرائیڈ 10 یا بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال یہ فیچر برازیل میں بیٹا صارفین کو دستیاب ہوگا جو بعد ازاں دیگر ممالک تک بھی دستیاب ہوگا۔

  • واٹس ایپ صارفین کیلیے ایک اور سہولت، کارآمد فیچر کا اضافہ

    واٹس ایپ صارفین کیلیے ایک اور سہولت، کارآمد فیچر کا اضافہ

    دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی آسانی کیلئے نت نئے فیچرز پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

    میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں ایک فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے اس بار واٹس ایپ پر بہترین اور دلچسپ یوزر نیم نامی فیچر کی تیاری پر کام جاری ہے جو صارفین کی پرائیویسی کیلئے انتہائی کار آمد ہے۔

    اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں یوزر نیم پن نامی فیچر دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم ابھی یہ بیٹا ورژن میں بھی صارفین کو دستیاب نہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوزر نیم پن کے ذریعے آپ ایسے اجنبی افراد کو خود سے رابطہ کرنے سے روک سکیں گے جن سے ماضی میں کبھی چیٹ نہ ہوئی ہو۔

    چاہے وہ اجنبی افراد آپ کے یوزر نیم سے واقف ہی کیوں نہ ہوں مگر یوزر نیم پن کے ذریعے انہیں روکنا آسان ہو جائے گا۔

    یعنی یہ بہت کارآمد فیچر ہوگا جو اسپام میسجز کی روک تھام میں مؤثر ثابت ہوگا۔

    یوزر نیم پن کم از کم 4 ہندسوں پر مشتمل ہوگی اور اسے جانے بغیر کسی اجنبی فرد سے رابطہ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب جن افراد سے آپ ماضی میں رابطے میں رہ چکے ہوں گے، انہیں اس تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    اس سے قبل مختلف رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ یوزر نیم کے ذریعے آپ واٹس ایپ کو فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی استعمال کرسکیں گے۔

    جب کوئی صارف اپنا یوزر نیم تیار کرلے گا تو اس کا فون نمبر دیگر افراد کی نظروں سے اوجھل ہو جائے گا جس سے صارفین کی سکیورٹی زیادہ مضبوط ہوجائے گی۔

    جب یوزر نیم کو پن سپورٹ کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا تو یہ فیچر واٹس ایپ کو مکمل طور پر بدل دے گا۔

  • واٹس ایپ : پیغام رسانی میں مزید جدت کیلئے نیا فیچر پیش کرنے کی تیاری

    واٹس ایپ : پیغام رسانی میں مزید جدت کیلئے نیا فیچر پیش کرنے کی تیاری

    دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) وائس فیچر جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کی آزمائش کیلئے تیاری کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میٹا کی انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ آئندہ فیچر اپ ڈیٹ میں میٹا اے آئی وائس آپشنز یعنی مصنوعی ذہانت پر مبنی آڈیو پیغام رسانی میں مختلف آوازوں کو متعارف کرانے جا رہا ہے۔

    واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ ایک جدید ترین فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار ہے، یہ فیچر صارفین کو میٹا اے آئی کے لیے 10 مختلف آوازوں میں سے انتخاب کرنے کے قابل بنائے گا۔

    Meta AI now available on WhatsApp: A step-by-step guide on how to use the chatbot - Times of India

    آنے والا فیچر اینڈرائیڈ 2.24.17.16 اپ ڈیٹ کے لیے تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا میں سامنے آیا تھا اور امید ہے کہ یہ مستقبل کی اپ ڈیٹ میں دستیاب ہوگا۔

    واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر صارفین کو میٹا اے آئی کے لیے 10 مختلف آوازوں میں سے انتخاب کرنے کا اہل بنائے گا، جس سے وہ اپنی ترجیحات کے مطابق آواز منتخب کرسکیں گے۔

    چاہے یہ آرام دہ گفتگو کے لیے ایک پُرسکون آواز ہو یا فوری جوابات کے لیے زیادہ پُرجوش لہجہ ہو، اس کا مقصد میٹا اے آئی کے ساتھ رابطے کو زیادہ قدرتی اور انفرادی ضروریات کے مطابق محسوس کرنا ہے۔

    مزید برآں، آوازوں کی مختلف قسمیں مختلف لہجوں اور گفتگو کے نمونوں کو پورا کر سکتی ہیں، جس سے مصنوعی ذہانت متنوع لسانی پس منظر کے صارفین کے لیے زیادہ بہتر ہے۔

  • واٹس ایپ کا ڈیلیٹ میسج واپس لایا جاسکتا ہے، جانیے کیسے؟

    واٹس ایپ کا ڈیلیٹ میسج واپس لایا جاسکتا ہے، جانیے کیسے؟

    میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ دنیا بھر میں لگ بھگ 2 ارب سے زیادہ لوگ استعمال کررہے ہیں اور اس میں آئے روز نئے فیچرز کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

    اس بار بھی واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کی سہولت کیلیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت غلطی ڈیلیٹ کیا گیا میسج واپس لایا جاسکتا ہے۔

    اگر آپ ایک چیٹ میں کسی پیغام کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں مگر غلطی سے ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فار می پر کلک کردیتے ہیں تو اس فیچر سے آپ میسج ریکور کرسکتے ہیں۔

    یہاں یہ بھی یاد رہے کہ ’ڈیلیٹ فار می‘ والے میسج کو ہی ریکور کیا جاسکتا ہے، ڈیلیٹ فارم آل والا میسج واپس نہیں آسکتا۔

    مگر آپ کے پاس ڈیلیٹ میسج ان ڈو کرنے کے لیے صرف چند سیکنڈ ہی ہوں گے اور اس کے بعد یہ آپشن ازخود غائب ہوجائے گا۔

    یاد رہے کہ ایک ایسا ہی ایک فیچر دسمبر 2022 میں واٹس ایپ کا حصہ بنا تھا جس سے آپ غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے اپنے میسج کو دوبارہ چیٹ ونڈو پر واپس لاسکتے ہیں۔

  • ٹک ٹاک صارفین کیلئے خوشخبری، نیا فیچر کیسا ہے؟

    ٹک ٹاک صارفین کیلئے خوشخبری، نیا فیچر کیسا ہے؟

    دنیا بھر میں مشہور و معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے نئے اور دلچسپ فیچر کی تیاری کی جارہی ہے۔

    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ‘ٹک ٹاک’ کی جانب سے اسٹریکس نامی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جو کہ اسنیپ چیٹ کے اسٹریکس فیچر سے ملتا جلتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیچر فی الحال صرف محدود صارفین کے اکاؤنٹس پر آزمایا جارہا ہے۔

    TikTok

    ٹک ٹاک انتظامیہ نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ نئی اپ ڈیٹس اور نئے فیچرز آزما رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ میں اسٹریکس فیچر کے تحت وہی لوگ آپس میں بات چیت کرتے ہیں جو ایک دوسرے کے بہت قریب اور خاص دوست ہوتے ہیں، یعنی کہ یہ فیچر کسی خاص طرح کی گروپ چیٹنگ کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

    اسٹریکس کے فیچر کو ٹک ٹاک میں متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ وقت تک ایپلی کیشن کو استعمال کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

  • انسٹا گرام کا نیا فیچرصارفین کو ایک اور مشکل میں ڈال دے گا

    انسٹا گرام کا نیا فیچرصارفین کو ایک اور مشکل میں ڈال دے گا

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں مقبول ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے جس میں صارفین کو اسکرولنگ کے دوران اشتہار دیکھنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مذکورہ فیچر میں صارفین اشتہار کو اسکِپ کیے بغیر مکمل اشتہار دیکھنے پر مجبور ہوں گے۔

    اس حوالے سے ٹیکنالوجی ویب سائٹ ‘دی ورج’ کو انسٹا گرام انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ایسے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جو صارفین کے لیے اشتہارات کو اسکپ کرنا مشکل بنا دے گا۔

    instagram

    تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے اس فیچر کو باقاعدہ طور پر متعارف کرانے کا ارادہ ہے یا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام کے ’ایڈ بریک‘ نامی اس نئے فیچر کو بیٹا صارفین پر آزمایا جارہا ہے،

    صارفین کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت نیوز فیڈ پر اسکرولنگ یا اسٹوریز دیکھنے کے دوران بھی ایڈ بریک سامنے آجاتا ہے۔ یہ فیچر انسٹاگرام فیڈ پر اسکرول کرتے ہوئے اچانک آپ کو مزید اسکرولنگ سے روک دیتا ہے پھر ایک چھوٹا سا نوٹیفکیشن نمودار ہوتا ہے جوکہ ‘ایڈ بریک’ کی نشاندہی کرتا ہے۔

    feature

    اِس ایڈ بریک کے دوران آپ کو اشتہار تلاش کرنے کے لیے اوپر یا نیچے اسکرول کرنا پڑے گا، جیسے ہی آپ اشتہار تلاش کرلیں گے تو 6 سیکنڈز کا ٹائمر شروع ہو جائے گا، اِن 6 سیکنڈز کے دوران آپ کو یہ اشتہار اسکِپ کیے بغیر مسلسل دیکھنا ہوگا۔