Tag: نیا فیچر متعارف

  • گوگل صارفین کی سرگرمیوں کی ٹریکنگ ناممکن، لیکن کیسے؟

    گوگل صارفین کی سرگرمیوں کی ٹریکنگ ناممکن، لیکن کیسے؟

    مشہور سرچ انجن گوگل کروم نے اپنے آن لائن صارفین کی سرگرمیوں کو ہیکرز سے تحفظ کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشہور سرچ انجن گوگل کروم میں آخرکار ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو ویب سائٹس کی جانب سے صارفین کی آن لائن سرگرمیوں کی ٹریکنگ کو ناممکن بنا دے گا۔

    گوگل کروم میں ویب سائٹس کو تھرڈ پارٹی کوکیز استعمال کرنے سے روکنے کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

    ویب سائٹس کی جانب سے تھرڈ پارٹی کوکیز کو استعمال کرکے لوگوں کے آن لائن رویوں کو ٹریک کیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔

    گوگل کے پرائیویسی سینڈ باکس پراجیکٹ کے سربراہ انتھونی شاویز نے بتایا کہ آغاز میں کمپیوٹر اور اینڈرائیڈ فونز کے ایک فیصد صارفین کے لیے کروم میں تھرڈ پارٹی کوکیز کو بلاک کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2024 کے آخر تک تمام کروم صارفین کو یہ تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

    گوگل

    خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے اس فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا مگر اس پر عملدرآمد متعدد بار ملتوی کیا گیا۔ کروم میں کی جانے والی یہ تبدیلی ویب سائٹس کے لیے بہت بڑی ہوگی۔

    ویب براؤزنگ کے دوران ویب سائٹس کی جانب سے چھوٹی ٹیکسٹ فائلز کی شکل میں کوکیز کو صارف کے فون اور کمپیوٹر پر اسٹور کیا جاتا ہے تاکہ اس کے آن لائن رویوں کا علم ہوسکے۔

    تھرڈ پارٹی کوکیز تک رسائی روکنے سے صارف کی آن لائن پرائیویسی کو تحفظ ملے گا۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں گوگل کروم سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ویب براؤزر ہے اور 63 فیصد صارفین براؤزنگ کے لیے اسے ترجیح دیتے ہیں۔

    سفاری، فائر فوکس، مائیکرو سافٹ ایج اور دیگر میں تھرڈ پارٹی کوکیز کو بلاک کرنے کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے۔

    مگر گوگل کی جانب سے اس حوالے سے سست روی سے پیشرفت کی جا رہی ہے کیونکہ اس فیچر سے آن لائن اشتہارات کی صنعت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

    انتھونی شاویز نے بتایا کہ ہم ویب کو زیادہ پرائیویٹ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اداروں کو ایسے ٹولز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں جو انہیں آن لائن کامیابی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

  • واٹس ایپ کے دو اکاؤنٹس بنانے کا طریقہ

    واٹس ایپ کے دو اکاؤنٹس بنانے کا طریقہ

    دنیا کے مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ ایک موبائل فون پر دو اکاؤنٹس استعمال کرنے کا جو فیچر متعارف کرایا تھا، وہ اب تمام صارفین کی پہنچ میں ہے۔

    یہ فیچر ان افراد کے لیے بہترین ہے جو واٹس ایپ کو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ سے وہ دفتری اور ذاتی زندگی کے لیے الگ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں صارفین ایک فون میں ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے تھے۔ مگر اب ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کو استعمال کرنا ممکن ہے۔

    فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ کیا ہے؟

    اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہوگا کہ فون میں ڈوئل سم سپورٹ موجود ہو تاکہ 2 مختلف نمبروں کو 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

    اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں فیچر استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز اوپن کرکے اپنے نام کے آگے بنے ڈراپ ڈاؤن ایرو پر کلک کریں۔

    وہاں ایڈ اکاؤنٹ کے آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے اپنا دوسرا فون نمبر درج کرکے نیکسٹ پر کلک کریں۔

    اس کے بعد ایس ایم ایس سے 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ موصول ہوگا اور کوڈ کا اندراج کرنے کے بعد پروفائل نیم ٹائپ کرکے پروفائل فوٹو کو سلیکٹ کریں۔ اس طرح آپ کا دوسرا اکاؤنٹ بن جائے گا۔

    آئی فون پر بھی لگ بھگ یہی طریقہ کار ہے مگر جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ یہ فیچر ڈوئل سم سپورٹ والے فون میں ہی کام کرتا ہے۔

    ایپل کی جانب سے حالیہ برسوں میں ڈوئل سم سپورٹ بہت کم آئی فونز میں فراہم کی گئی ہے۔

  • انسٹاگرام پر ریلز کو بہتر بنانے کا نیا فیچر متعارف

    انسٹاگرام پر ریلز کو بہتر بنانے کا نیا فیچر متعارف

    کیلیفورنیا : میٹا کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ریلز کو بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا گیا، جس کے ذریعے ریلز میں گانوں کی شاعری کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اگر آپ کو اپنی ریلز میں میوزک شامل کرنا پسند ہے تو آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کی مدد سے آپ اپنے کلپس پر گانے کے بول دکھا سکتے ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت انسٹاگرام کی ریلز یا اسٹوریز میں خود ٹائپ کرکے شاعری شامل کرنی پڑتی ہے، تاہم نئے فیچر کے ساتھ صارفین کو ایسی محنت کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو صرف اپنی ریل میں میوزک کلپ شامل کرنے کی ضرورت ہے اور پھر دھن کے آپشن کو منتخب کرنا ہوگا۔ آپ دیکھیں گے کہ گانے کے بول اسکرین پر ظاہر ہوتے ہیں اور آپ فونٹ، رنگ اور متن کی پوزیشن کو ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔ اس میں آپ دھن کے مخصوص حصے کو بھی نمایاں کرسکتے ہیں جو آپ کے پیغام یا مزاج سے میل کھاتا ہے۔

    انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے انسٹاگرام چینل پر نیا فیچر پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شاعری کو شامل کرنے کے فیچر کو دنیا بھر میں پیش کردیا گیا۔

    خصوصی طور پر ریلز میں شاعری کو شامل کرنے کا فیچر ان افراد کے لیے اچھی خبر ہے جو ہر ریلز کے گانے میں خود سے اس کے بول لکھنے کے عادی تھے۔

    پلیٹ فارم کے مطابق یہ نوٹ کیا گیا کہ کروڑوں صارفین گانوں پر شاعری مینوئل طریقے سے لکھتے تھے، جس وجہ سے ان کا وقت بھی ضائع ہوتا تھا۔

    لیکن اب نئے فیچر کے تحت صارفین صرف ایک کلک پر ریلز میں مذکورہ گانے کی شاعری شامل کر سکیں گے۔

    انسٹاگرام کے مطابق ریلز بناتے وقت جیسے ہی صارفین گانے کو شامل کرنے کے لیے میوزک کے آئیکون پر جائیں گے، وہاں آئیکون کو لیفٹ پر سوائپ کرنے کے بعد انہیں شاعری کو شامل کرنے کا آپشن نظر آئے گا۔

    فوری طور پر مذکورہ فیچر اگرچہ تمام صارفین کو نظر نہیں آئے گا، تاہم آنے والے دنوں میں نئے فیچر تک تمام صارفین کو رسائی دی جائے گی۔

    فیچر کے تحت صارفین کسی بھی گانے کو ریلز کا حصہ بناتے وقت صرف ایک ہی کلک پر مذکورہ گانے کی شاعری کو اسکرین پر دکھانے کے اہل ہوجائیں گے۔

    خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ابتدائی طور پر مذکورہ فیچر صرف انگریزی زبان کے گانوں پر بہتر انداز میں کام کرے گا، تاہم آنے والے وقت میں مذکورہ فیچر تمام گانوں کی شاعری شامل کرنے لگے گا۔

  • فیس بک پر ریلز بنانے والوں کیلئے اہم خبر

    فیس بک پر ریلز بنانے والوں کیلئے اہم خبر

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ریلز بنانے والوں کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا گیا ہے، جس میں فالوورز کے دیکھنے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک نے اپنے تخلیق کار صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جو انہیں مختلف ریلز کی کارکردگی کا ایک دوسرے کے خلاف موازنہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ نیا فیچر ریلز اے / بی ٹیسٹنگ ٹول کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹول تخلیق کاروں کو مختلف کیپشنز اور تھمب نیل امیجز کے ساتھ تجربہ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا تاکہ وہ جان سکیں کہ ان کے ویورز کس کام یا کونٹینٹ کو زیادہ پسند کرتے ہیں یا کس طریقے سے زیادہ انگیجمنٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔

    مذکورہ فیچر کے تحت ریلز میں تخیلق کار ٹیسٹ کے لیے ایک ویڈیو میں چار مختلف تھمب نیلز اور کیپشنز رکھ سکیں گے۔

    اس کے علاوہ ریلز کے مختلف ورژنز تخلیق کار کے مختلف فالوورز کو 30 منٹ تک دیکھ سکیں گے۔ ٹیسٹ کے دورانیے جس ورژن کو زیادہ ویوز ملیں گے وہ کامیاب قرار دیا جائے گا، یہ فیچر فی الحال موبائل صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

    فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے ٹولز بھی متعارف کرائے جائیں گے تاکہ کیپشن اور تھمب نیلز بنائے جاسکیں۔

  • سعودی عرب : اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر متعارف

    سعودی عرب : اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر متعارف

    ریاض : شاہ سعود یونیورسٹی میں سماعت سے محروم افراد کے لیے اسنیپ چیٹ کے نئے فیچر کا اجراء کیا گیا ہے، کتاب میلے میں اسنیپ چیٹ نے پہلا مشین لرننگ لینز لانچ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسنیپ چیٹ نے سعودی وزارت ثقافت کے اشتراک سے بین الاقوامی کتاب میلے کے موقع ایک رئیلٹی لینز متعارف کرائی ہے۔

    اسنیپ چیٹ کے اس نئے فیچر کی مدد سے سماعت سے محروم طلباء و طالبات کو دوسروں کا نقطہ نظر سمجھنے کے لیے ان کی گفتگو تحریری صورت میں سمجھنے کا موقع ملے گا۔

    یہ مشین لرننگ ٹیکنالوجی کیمرہ کے ذریعے اشاروں کو عربی حروف تہجی اور الفاظ میں تبدیل کر دے گی۔ بتایا گیا ہے اس مشین لرننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے 28 انسانی گفتگو کے دوران کیے جانے والے اشاروں کو عربی زبان کے الفاظ میں ڈھالا جا سکے گا تاہم اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا کہ مستقبل میں یہ فیچر 28 اشاروں پر ہی محیط رہے گا یا آئندہ دنوں اس میں مزید وسعت آسکے گی۔

    ادب، طباعت اور ترجمے سے متعلق کمیشن کے سربراہ محمد حسن الوان نے بتایا کہ اس سال کتاب میلے شرکت منفرد اور اور اختراعی نوعیت کی رہی۔ یہ کتاب میلہ اختراعی اعتبار سے بڑا اہم رہا اور اس کی سب سے اہم وجہ سماعت سے محروم افراد کے لیے خصوصی خدمات فراہم کرنے کا موقع ملا یہ ایک بڑی پیش رفت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس نئی متاثر کے ایجاد کے تجربات کے منتظر ہیں۔ کتاب میلے کے ذریعے تقافتی تبادلے اور ادبی رسائی معاشرے کے ہر طبقے کو آسانی سے فراہم ہو سکے گی جو کہ ہمارا مقصد بھی ہے۔ یہ کتاب میلہ تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ڈسپلے کے حوالے بھی اہم رہا کہ حاضرین کو ایک انٹر ایکٹو تجربے میں حصہ لینے کی ترغیب دی گئی۔

    علاوہ ازیں کتاب میلےمیں بچوں کے لیے خصوصی طور پر ایک لینز بھی متعارف کیا گیا۔ جس کے ذریعے بچوں میں کتابیں پڑھنے کے شوق کو بڑھایا جائے گا۔ جیسا کہ کتاب میلہ کا تھیم پڑھنا آپ کو بلندی پر فائز کرتا ہے( ریڈنگ اپلفٹس یو) اس کے لوگو سے واضح ہے۔

    واضح رہے کہ ایک سروے کے مطابق 83 فیصد افراد اس اینٹی ریفلیکٹنگ لینز( اے آر) سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

  • فیس بک کا نیا فیچر متعارف کروادیا گیا

    فیس بک کا نیا فیچر متعارف کروادیا گیا

    نیویارک: سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کے لئے ایک نیا فیچرمتعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، نئے فیچر کے ذریعے صارفین فیس بک سے ہی مطلوبہ مواد سرچ کرسکیں گے۔

    یہ فیچر امریکا میں منتخب صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور بہت جلد دنیا بھر کے صارفین کے سامنے بھی متعارف کرایا جائے گا، اس وقت فیس بک پر کسی لنک کو شیئر کرنے کے لیے صارفین اس وقت یا تو مطلوبہ سائٹ پر جا کر شیئر لنک کا بٹن کلک کرنا پڑتا ہے یا پھر اس پیج کا لنک فیس بک پروفائل پر کاپی پیسٹ کرنا پڑتا ہے۔

    فیس بک کا کہنا ہے کہ ہم بہت جلد ایڈ اے لنک نامی بٹن متعارف کرائیں گے، جس کے ذریعے صارفین فیس بک پر دیگرسائٹس کا مواد وہاں جائے بغیر شیئر کرسکیں گے۔

    فیس بک کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے نتیجےمیں صارفین کو گوگل یا دیگر سرچ انجنز پر مواد تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

  • سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرکی جانب سے نیا فیچرمتعارف

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرکی جانب سے نیا فیچرمتعارف

    نیویارک : سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرہرمنٹ میں ٹوئیٹس کا انبار لگ جاتا ہے اورٹوئیٹر صارفین کیلئے آف لائن ہونے کے بعد اپ ڈیٹس کا جائزہ لینا لگ بھگ ناممکن ہی ہوتا ہے لیکن ٹوئیٹر نے اس صارفین کی اس مشکل کا حل نکال لیا ہے۔

    سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر نے صارفین کے لیے نیا فیچر ری کیپ متعارف کرادیا ہے۔

     ٹوئیٹر کے نئے فیچر ری کیپ  کے زریعے صارفین آف لائن گھنٹوں کے دوران کی اپڈیٹس کا جائزہ لے سکیں گے، اس فیچر کے زریعے مخصوص تعداد میں ٹوئیٹس ہائی لائٹ ہوجائیں گی، جو صارفین اپنے آف لائن اوقات میں دیکھنے سے محروم رہ گئے ہوں گے۔

    ٹوئیٹر انتظامیہ کے مطابق اس فیچر کے زریعے صارفین تیزی سے ہونے والی اپڈیٹس کو دیکھ سکیں گے اور اس سے سائٹ کی رئیل ٹائم نیچر بھی متاثر نہیں ہوں گی۔

     یہ فیچر ٹوئٹر کے ایپل موبائلز کے صارفین کیلئے پیش کی گئی ہے۔

  • صارفین کیلئے فیس بک کی انوکھی سروس

    صارفین کیلئے فیس بک کی انوکھی سروس

    کراچی: (ویب ڈیسک) فیس بک کے ماہرین ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کر رہے ہیں جو صارف کی ہر سرگرمی پر گہری نظر رکھے گا اور اس کے متعلق رائے بھی دیگا۔

    فیس بک لیب کے سربراہ یان لیکون کے مطابق سافٹ ویئر میں یہ صلاحیت ہوگی کہ صارف کی جانب سے اپلوڈ کی گئیں تصاویر اور ویڈیوز کے متعلق رائے دیگا۔جبکہ سافٹ ویئر صارف کو آگاہ بھی کریگا کہ آیااپلوڈ کی گئیں چیزیں مناسب ہیں یا غیر مناسب،ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بنا اجازت کسی کی تصویر اپ لوڈ کرے گا تو بھی یہ ذہین سافٹ ویئراس شخص کو خبردار کردے گا، فیس بک کے مطابق سافٹ ویئر صارف کوپریشانی سے بچانے میں معاون ثابت ہوگا۔

  • فیس بک کا ایک نیا فیچر متعارف

    فیس بک کا ایک نیا فیچر متعارف

    نیویارک : فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کروادیا ہے، جس کی  زریعے آپ نہ صرف ویب بلکہ آئی او ایس استعمال کرنے صارفین اپنی موبائل ڈیوائس سے بھی جگہیں ، تصاویر ، پوسٹ ، موویز ڈھونڈ سکتے ہیں۔

    اس سے قبل کچھ عرصے پہلے فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا تھا، جس کے زریعے  صارفین خاص مواد ڈھونڈ سکتے تھے، لیکن کسی خاص پوسٹ اور تصویر کو سرچ کرنا آسان نہیں تھا، اس لئے فیس بک نے اس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صارفین کی آسانی کیلئے نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔

    امید ہے کہ فیس بک کا نیا فیچر اینڈرائڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا لیکن فیس بک کی جانب سے اس کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔