Tag: نیا فیچر

  • یوٹیوب کے مقابلے میں ’ٹک ٹاک‘کا نیا فیچرلانے کی تیاری

    یوٹیوب کے مقابلے میں ’ٹک ٹاک‘کا نیا فیچرلانے کی تیاری

    آن لائن ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے، مذکورہ فیچر یوٹیوب کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ نے اپنے منصوبوں میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا جس کے تحت ٹک ٹاک ایپ صارفین کو کئی گھنٹوں پر مشتمل طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    یہ اعلان ٹک ٹاک عہدیدار نے ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ ٹک ٹاک کے اس اعلان کو گوگل کی مقبول ویڈیو ایپلی کیشن یوٹیوب کے مدمقابل تصور کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ماہ جنوری میں ٹک ٹاک نے کچھ صارفین کے لیے ویڈیو دورانیے کو آدھے گھنٹے تک بڑھا دیا تھا جبکہ دیگر صارفین 10 منٹ کے شارٹس ہی ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

    ٹیکنالوجی ویب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ٹک ٹاک 60 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے تو صارف کو ایک ایپی سوڈ متعدد حصوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اس وقت ویڈیو بنانے والوں کو پلیٹ فارم پر 20 منٹ کی طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے لیے سبسکرپشن کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر لانے کا فیصلہ

    واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر لانے کا فیصلہ

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں مقبول مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ویسے تو واٹس ایپ کی جانب سے اپنے حریف ایپس سے مقابلے کے لیے تقریباً ہر ماہ نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

    اس بار بھی ایک نیا فیچر صارفین کو جلد دستیاب ہوگا جس کی مدد سے وہ اپنی تصاویر کو اسٹیکر میں بدل سکیں گے۔

    میسجنگ ایپس کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ ویبیٹا انفو کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے بیٹا ورژن میں یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

    WhatsApp

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے اسٹیکرز مینیو میں ایک نئے Create ٹیب کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ آپ فوری طور پر فون میں موجود کسی بھی تصویر تک رسائی حاصل کرکے اسے اسٹیکر میں تبدیل کر سکیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت کسی واٹس ایپ چیٹ میں موجود تصاویر کو بھی اسٹیکر کی شکل دینا ممکن ہوگا۔ اس کے لیے چیٹ میں موجود تصویر پر کلک کرکے اوپر دائیں جانب نیو کریئیٹ اسٹیکر آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

    جب آپ کسی اسٹیکر کو چیٹ میں سینڈ کریں گے تو اس پر کلک کرنے پر ایڈ ٹو فیورٹس اور ایڈٹ اسٹیکر کے نام سے دو آپشنز نظر آئیں گے۔

    ایڈ ٹو فیورٹس پر کلک کرنے پر آپ اس اسٹیکر تک مستقبل میں آسانی سے رسائی حاصل کرسکیں گے جبکہ ایڈٹ اسٹیکر پر کلک کرنے پر امیج ایڈیٹر اوپن ہوگا۔

    یاد رہے کہ واٹس ایپ میں اسٹیکرز کا فیچر سب سے پہلے 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا، اس کے کچھ عرصے بعد میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں انیمیٹڈ اسٹیکرز کا اضافہ کیا گیا۔

    مگر اب تک اینڈرائیڈ صارفین کے لیے تصاویر سے اسٹیکرز کی تیاری ممکن نہیں تھی مگر جلد وہ یہ فیچر استعمال کر سکیں گے۔

     

  • ویب صارفین کیلیے واٹس ایپ کا نیا فیچر لانے کی تیاری

    ویب صارفین کیلیے واٹس ایپ کا نیا فیچر لانے کی تیاری

    دنیا کے سب سے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک خاص فیچر کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے ایک کانٹیکٹس فلٹر نامی فیچر پر کام کر رہا ہے۔ تاکہ صارفین وقت کی بچت کرتے ہوئے اپنے ان کانٹیکٹس کو اس آپشن میں رکھ سکیں جن سے ان کا زیادہ رابطہ رہتا ہے۔

    اس حوالے سے ’بیٹا انفو‘ کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نے ‘فیورٹ کانٹیکٹس’ کے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت صارفین کے واٹس ایپ کے سرچ بار میں ‘فیورٹس’ کا آپشن آئے گا جس میں وہ چند مخصوص لوگ ہوں گے جنہیں وہ اس کیٹیگری میں رکھنا چاہیں گے۔

    واٹس ایپ

    جیسا کہ آپ مندرجہ بالا اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں، واٹس ایپ اب ایک ایسا فیچر متعارف کرانے کے عمل میں ہے جو صارفین کو مستقبل میں اپنے پسندیدہ رابطے دکھا کر چیٹس کی فہرست کو فلٹر کرنے کی اجازت دے گا۔

    صارفین

    اس فیچر کے ذریعے صارفین کو اپنے پسندیدہ رابطوں کا انتخاب کرنے کا اختیار حاصل ہوگا اور وہ آسانی سے ان تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے، ابتدائی طور پر یہ کچھ مخصوص صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، بعدازاں یہ سب کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

  • انسٹاگرام صارفین کو ایک اور سہولت دینے کی تیاری

    انسٹاگرام صارفین کو ایک اور سہولت دینے کی تیاری

    کیلیفورنیا : ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی اسٹوریز پر دیگر صارفین کی پروفائل کو شیئر کرسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹوریز انسٹاگرام کی دنیا کا ایک انتہائی اہم حصہ ہے اور کمپنی جانب سے اس میں بہتری کے لیے نئے فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا کا ذیلی پلیٹ فارم اب اس فیچر میں پروفائل شیئرنگ کی سہولت کا اضافہ کرنے جا رہا ہے جس کا مقصد کسی پروفائل کو اسٹوریز میں شیئر کرتے ہوئے فالوورز کی نظروں میں لانا ہوگا۔

    اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے فالوورز اسٹوریز میں شیئر کی گئی پروفائل باآسانی دیکھ سکیں گے اور فالو کرسکیں گے۔

     

  • واٹس ایپ صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچرلانے کی تیاری

    واٹس ایپ صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچرلانے کی تیاری

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کے لئے نئے نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق میسیجنگ پلیٹ فارم نے صارفین کے اکاؤنٹس کیلئے ’یوزر نیم‘ فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مطلوبہ فرد سے رابطے کیلئے فون نمبر کے بجائے یوزر نیم استعمال کر سکیں گے۔

    تکمیل کے مراحل میں موجود یہ فیچر فی الحال بِیٹا صارفین کو آزمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے شیئر کئے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سرچ بار کو یوزر نیم ڈھونڈنے کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر متعارف کرائے جانے کے بعد صارفین کے مابین رابطے میں آسانی ہوگی اور وہ ایسا بغیر نمبر شیئر کر سکیں گے۔

     

  • واٹس ایپ میں ایک اور نیا فیچر متعارف

    واٹس ایپ میں ایک اور نیا فیچر متعارف

    دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں آئے روز نئے نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں اور حال ہی میں ایک اور کارآمد فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔

    واٹس ایپ میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ ہوچکا ہے اور اسی لیے یہ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے، مگر اس ایپ میں اتنے زیادہ فیچرز اور فنکشنز موجود ہیں کہ انہیں یاد رکھنا یا ڈھونڈنا اکثر افراد کے لیے آسان نہیں ہوتا۔

    یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے جو صارفین کی زندگی کو آسان بنائے گا۔

    وی بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا ورژن میں سیٹنگز میں سرچ آپشن کو متعارف کروایا گیا ہے۔

    واٹس ایپ سیٹنگز میں متعدد آپشنز موجود ہوتے ہیں جن کو ڈھونڈنا اکثر مشکل ہوتا ہے اور اسی لیے سیٹنگز مینیو میں ایک نئے سرچ بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    اس سرچ آپشن کے ذریعے آپ مطلوبہ سیٹنگ یا فیچر تک براہ راست پہنچ سکتے ہیں اور سیٹنگز کے اندر جا کر ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    جیسے واٹس ایپ بیک اپ کو دیکھنا چاہتے ہیں، پرائیوسی سیٹنگز پر نظر ڈالنا چاہتے ہیں یا فون پر موجود واٹس ایپ میڈیا فائلز کو ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں، تو کسی بھی آپشن کے لیے سیٹنگز مینیو میں جا کر وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    بظاہر تو یہ معمولی تبدیلی نظر آتی ہے مگر یہ انتہائی کارآمد ہے اور یقیناً آپ کو پسند آئے گی۔

  • ٹویٹ کو کس نے دیکھا لیکن لائیک نہیں کیا؟ ٹویٹر کا نیا فیچر

    ٹویٹ کو کس نے دیکھا لیکن لائیک نہیں کیا؟ ٹویٹر کا نیا فیچر

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر نئے فیچرز کی آزمائش کی جارہی ہے جو جلد ہی پیش کردیے جائیں گے، فی الحال 2 نئے فیچرز پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ٹویٹر ان دنوں متعدد فیچرز کی آزمائش کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اب خبر سامنے آئی کہ ویب سائٹ پر مزید دو نئے فیچرز کی آزمائش بھی شروع کردی گئی۔

    ٹویٹر پر ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کی جا رہی ہے، جس سے معلوم ہو سکے گا کہ کسی بھی صارف کی ٹویٹ کو کتنے افراد نے پڑھا یا دیکھا؟

    اگرچہ اس وقت ٹویٹ کو لائیک کرنے والے افراد کی تعداد صارف کو نظر آجاتی ہے مگر نئے فیچر کے بعد اسے یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ اس کی ٹویٹ کو کس نے دیکھا یا پڑھا مگر اس نے ٹویٹ کو لائیک نہیں کیا۔

    اس فیچر کے تحت ہر صارف کی ٹویٹ پر آنکھ یا اس سے ملتا جلتا نشان نظر آئے گا، جسے کلک کرنے سے ٹویٹ کو دیکھنے والے افراد کی تعداد معلوم ہوسکے گی۔

    یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر میں آنکھ کے نشان پر کلک کرنے سے ان افراد کے نام بھی سامنے آئیں گے یا نہیں، جنہوں نے ٹویٹ کو دیکھا یا پڑھا ہوگا۔

    علاوہ ازیں ٹویٹر پر ایک اور مزیدار فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے، جس کے تحت صارفین کے پروفائل پر ویریفائیڈ موبائل نمبر کا لیبل نظر آئے گا۔

    یہ فیچر ان افراد کے پروفائل پر بھی کام کرے گا جن کا اکاؤنٹ ویریفائڈ یعنی بلیو ٹک کے ساتھ نہیں ہوگا۔

    اس فیچر کا مقصد صارف کی شناخت کو اصلی بنانے کی جانب ایک قدم کے طور پر لیا جا رہا ہے، یعنی اس سے ٹویٹر ویریفائیڈ موبائل نمبر کے حامل اکاؤنٹس کو بھی تصدیقی اکاؤنٹ میں شمار کرے گا۔

    یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کے تحت ٹویٹر کس طرح موبائل نمبر کی تصدیق کرے گا، تاہم امکان ہے کہ اس کے تحت ٹویٹر تمام ممالک کی حکومتوں یا فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے اشتراک کرے گا۔

    مذکورہ دونوں فیچرز کے علاوہ بھی ٹویٹر پر اس وقت دیگر چند فیچرز کی آزمائش کی جا رہی ہے، جن تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔

  • گوگل میپس میں ایک اور کارآمد فیچر متعارف

    گوگل میپس میں ایک اور کارآمد فیچر متعارف

    آپ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں، گوگل میپ کی وجہ سے ایک سے دوسری جگہ جانے میں خاصی سہولت ہوگئی ہے، گوگل میپس میں اب ایک اور کارآمد فیچر متعارف کروایا جارہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق گوگل میپس کی مقبول سروس میں ائیر کوالٹی لیئر نامی فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جو صارف کے ارد گرد موجود ہوا کے معیار کے بارے میں بتائے گا۔

    یعنی آپ کے ارگرد ہوا خراب ہے یا اچھی، گوگل میپس سے جاننا ممکن ہوگا۔

    ان تفصیلات کو جان کر آپ زیادہ بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں کہ گھر سے باہر جانا چاہیئے اور اگر جانا لازمی ہے تو وقت کے دورانیے کا فیصلہ کرنے میں بھی مدد مل سکے گی۔

    گوگل میپس میں یہ تفصیلات قابل اعتبار ماحولیاتی اداروں کے ڈیٹا کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے سیٹنگز مینیو میں جا کر وہاں ایئر کوالٹی آپشن کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔

    یہ فیچر فی الحال صرف امریکا میں متعارف کروایا جارہا ہے مگر امکان یہی ہے کہ آنے والے مہینوں میں دنیا بھر میں صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔

  • واٹس ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر پیش کیے جانے کا امکان

    واٹس ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر پیش کیے جانے کا امکان

    دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں نئے نئے فیچرز پیش کیے جاتے ہیں اور جلد ہی اب اس میں ایک اورنیا فیچر پیش کیا جارہا ہے۔

    واٹس ایپ کی ٹیم تمام صارفین کے لیے میسج ری ایکشن کا فیچر متعارف کروانے پر کام کر رہی ہے اور جلد اسے متعارف کرادیا جائے گا۔

    ابتدائی طور پر واٹس ایپ نے گزشتہ برس نومبر میں بتایا تھا کہ بعض صارفین کے لیے جلد میسج ری ایکشن کا فیچر متعارف کروا دیا جائے گا، جس کے بعد جنوری میں اسے محدود صارفین میں پیش کردیا گیا تھا۔

    تاہم اب ویب ایٹ انفو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ واٹس ایپ کی ٹیم میسج ری ایکشن کو بہتر بنانے اور اس میں مزید ایموجی شامل کرنے میں مصروف ہے اور جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں میسج ری ایکشن کے فیچر میں صرف 6 ایموجیز شامل کیے گئے تھے اور مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی تھی، جس کے بعد واٹس ایپ سے اسی فیچر کو بڑھانے کی فرمائشیں ہونے لگیں۔

    صارفین کی فرمائشوں کے بعد واٹس ایپ نے ری ایکشن فیچر کو عام کرنے اور اس میں ایموجیز بڑھانے کا کام شروع کردیا اور اب خبریں ہیں کہ جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

    نئے فیچر کے تحت اب ری ایکشن فیچر میں 6 سے زائد ایموجیز ہوں گے اور صارفین میسج کی مناسبت سے اپنی پسند کے ایموجی کے مطابق ری ایکشن کر سکیں گے۔

    مذکورہ فیچر کے آزمائشی پروگرام تک پاکستان سمیت کئی ممالک کے عام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، تاہم تمام صارفین کی واٹس ایپ نوٹی فکیشن سیٹنگ میں اس فیچر کو پیش کرنے کی اجازت کا آپشن دے دیا گیا ہے۔

    فیچر متعارف کروائے جانے کے بعد کوئی بھی صارف کسی بھی دوسرے شخص کے میسج کو پڑھنے کے بعد اس پر اپنی رائے دینے کے بجائے اس پر ایموجی کے ذریعے اپنا اظہار کر سکے گا۔

    مذکورہ فیچر بالکل ایسے ہی کام کرے گا، جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور مسینجر کے میسج پر صارفین ایموجیز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔