Tag: نیا قانون

  • یو اے ای نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے نیا قانون بنالیا

    یو اے ای نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے نیا قانون بنالیا

    ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے نئی قانون سازی کرلی جس کی شیخ خلیفہ بن زیاد النہیان نے بھی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے دہشت گردی اور منی لانڈنگ کی روک تھام کے لیے نئی قانون سازی کی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اماراتی حکومت کی جانب سے نئی قانون سازی کا مسودہ منظوری کے لیے اماراتی صدر شیخ خلیفہ بن زیاد النہیان کو بھجوایا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شیخ خلیفہ بن زیاد النہیان نے نئی قانون سازی کے ساتھ ساتھ فنانشل انفارمیشن یونٹ اور نیشنل کمیٹی بنانے کی منظوری بھی دی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی نئی قانون سازی تحت بنائی گئی کمیٹی اور یونٹ مرکزی بینک کے ماتحت کام کریں گے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اماراتی حکومت کی جانب سے کمیٹی کا قیام لیگل فریم ورک بنانے کے لیے کیا گیا ہے، نیا قانون فنانسل ایکشن ٹاسک فورس شرائط کے مطابق بنایا گیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں نئی قانون سازی دہشت گرد فنانسنگ اور منی لانڈرنگ روکنے کے لئے بنایا گیا ہے فنانشل انفارمیشن یونٹ اور نیشنل کمیٹی بھی بنے گی قانون سازی ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے مطابق ہے۔

  • صدر کے اختیارات میں توسیع‘ترک پارلیمنٹ نے منظوری دے دی

    صدر کے اختیارات میں توسیع‘ترک پارلیمنٹ نے منظوری دے دی

    انقرہ : ترک پارلیمنٹ نےصدر کے اختیارات بڑھانے سے متعلق نئے قانون کی منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق ترکی کی پارلیمنٹ نے نئے قانون کی ابتدائی منظوری دے دی ہے جس کے تحت صدر کے اختیارات میں اضافی ہوجائےگا۔

    ترکی میں رواں ہفتے کے اختتام پر دوسرے مرحلے میں نئے قانون کے لیے ووٹنگ ہوگی اور منظوری کی صورت میں ریفرنڈم ہوگا۔

    ترک پارلمینٹ سے منظور ہونے والے نئے قانون کے متعلق ناقدین کا کہناہے کہ اس قانون کی مدد سے صدر اپنے اختیارات میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں،جبکہ اردگان کا کہناہےکہ نیا قانون امریکہ اور فرانس کےمماثل ہوگا۔

    خیال رہےکہ نئے قانون کےمطابق ترک صدر کو وزرا کو ہٹانے اور منتخب کرنےسمیت یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ وزیراعظم کے عہدے کو ختم کردے اور نائب صدر کاعہدہ متعارف کرائیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ترک پارلیمنٹ میں سی ایچ پی اور حکمراں جماعت اے کے پی کے اراکین کے درمیان اس وقت ہاتھا پائی ہوئی جب اپوزیشن کے اراکین کی جانب سے سیشن کی ریکارڈنگ کی کوشش کی گئی تھی۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روز رات گئے بل کی حتمی شقوں پر ابتدائی منظوری دی گئی،ریپبلکن پارٹی سی ایچ پی کی جانب سے نئے قانون کی شدید مخالفت کی تھی۔