Tag: نیا پاکستان

  • نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں اضافہ

    نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں اضافہ

    حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ہے، اس حوالے سے سے اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی۔ 

    اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر میں 3ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے لئے منافع کی شرح 7فیصد سے بڑھا کر8.25فیصد ،6ماہ کے سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح 7.20فیصد سے بڑھا 8.50فیصد ، ایک سال کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 7.50فیصد سے بڑھا کر9فیصد جبکہ 3اور 5سالہ مدت کے سرٹیفیکٹس پرمنافع کی شرح کو8فیصد کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔

    برطانوی پائونڈ میں تین ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح 5.50فیصد سے بڑھا کر7.25فیصد،6ماہ کی مدت کے سرٹیفیکیٹس پر6فیصد سے بڑھا 7.50فیصد، ایک سال کی مدت کے سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 7فیصد سے بڑھا کر8فیصد جبکہ 3اور5سالہ مدت کے سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح 7.50فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔

    یورو میں تین ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح 4فیصد سے بڑھا کر6.25فیصد،6ماہ کی مدت کے سرٹیفیکیٹس پر4.50فیصد سے بڑھا 6.50فیصد، ایک سال کی مدت کے سرٹیفکیٹس پرمنافع کی شرح 5فیصد سے بڑھا کر7فیصد جبکہ 3اور5سالہ مدت کے سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح 6.50فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔

    پاکستانی کرنسی میں تین ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح15فیصد سے بڑھا کر21فیصد،6ماہ کی مدت کے سرٹیفیکیٹس پر15.25فیصد سے بڑھ21.25فیصد، ایک سال کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح15.50فیصد سے بڑھا کر21.50فیصد جبکہ 3سالہ مدت کے سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح 14فیصد سے بڑھا کر17.50فیصد اور5سالہ مدت کے سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح 13.50فیصد سے بڑھا کر15فیصد کردی گئی ہے۔

  • پرانے پاکستان میں کرپشن کی شرح 15 فی صد، نئے پاکستان میں 55 فی صد تک جا پہنچی: چوہدری سرور

    پرانے پاکستان میں کرپشن کی شرح 15 فی صد، نئے پاکستان میں 55 فی صد تک جا پہنچی: چوہدری سرور

    سرگودھا: سابق گورنر چوہدری سرور نے مقبول ترین جماعت چھوڑنے پر کسی پچھتاوے کے اظہار کے بغیر کہا ہے کہ پرانے پاکستان میں کرپشن کی شرح 15 فی صد اور نئے پاکستان میں 55 فی صد تک جا پہنچی۔

    سابق گورنر پنجاب و رہنما ق لیگ چوہدری سرور نے سرگودھا میں اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’مجھے مقبول ترین جماعت چھوڑنے پر کوئی پچھتاوا نہیں، مجھے اس سے غرض نہیں کہ کس کے ساتھ کتنے لوگ اور کتنی مقبولیت ہے، میں اپنے اعمال پر اپنے اللہ کو جواب دہ ہوں۔‘‘

    سابق گورنر چودھری محمد سرور پی ٹی آئی کی چار سالہ کارکردگی پر برس پڑے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے پوچھتا ہوں کہ گزشتہ چار سال میں بچنے والا اڑھائی ہزار ارب کا ڈویلپمنٹ بجٹ کہاں گیا، کوئی پل، سڑک یا موٹر وے نہیں بنا تو پھر رقم کہاں گئی؟ پرانے پاکستان میں رشوت کا ریٹ 10 سے 15 فی صد تھا، نئے پاکستان میں کرپشن کی شرح 55 فی صد تک جا پہنچی۔

    انھوں نے کہا ’’میں سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں شامل نہیں ہوں گا، ایسی کسی مشاورت میں شامل نہیں ہوں اس لیے اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔‘‘

    ق لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو گالیاں دیں یا اسٹبلشمنٹ کو لوگ خوش ہوتے ہیں، عدالتوں کو پارٹی نہیں بننا چاہیے، اسٹیبلشمنٹ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ سرکاری املاک اور اداروں پر حملے قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں، سرکاری عمارات اور اداروں پر بلوچستان لبریشن آرمی اور تحریک طالبان پاکستان نے حملے کیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن ہونے ہیں دو ماہ پہلے یا دو ماہ بعد، یہ حق و باطل، سچ اور جھوٹ، ظالم اور مظلوم کی لڑائی نہیں ہے، یہ اپنے اپنے سیاسی مفادات کی جنگ ہے۔

    چوہدری سرور نے کہا ’’میرے نزدیک چور کسی بھی جماعت میں ہو وہ چور ہے، بدقسمتی سے ہر پارٹی میں چوروں، لٹیروں، بدعنوانوں کا غلبہ ہے، اور جو اداروں کو گالیاں دیتا ہے اس کی مقبولیت بڑھ جاتی ہے۔‘‘

  • نیا کراچی بنے بغیر نیا پاکستان بن جائے یہ ممکن نہیں، اسد عمر

    نیا کراچی بنے بغیر نیا پاکستان بن جائے یہ ممکن نہیں، اسد عمر

    کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ نیا کراچی بنے بغیر نیا پاکستان بن جائے یہ ممکن نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ نیا کراچی بنے بغیر نیا پاکستان بن جائے یہ ممکن نہیں ہے، انشااللہ نیا پاکستان بھی بنےگا اور نیا کراچی بھی ضرور بنےگا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کراچی کو نیا کراچی بنائیں گے، کراچی کے عوام کو بہتری کے لیے مساوی وسائل،اختیارات ملیں، مقامی نظام کی تبدیلی کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 9 فروری کو وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مانتے ہیں کہ مہنگائی بڑھ گئی اور لوگ پریشان ہیں انہوں نے کہا تھا کہ ہم ہر حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کی خدمت کرنے کو تیار ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام اور شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر کوئی سیاست نہیں ہوگی۔ کے فور منصوے سے متعلق اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ التوا کا شکار ہے، منصوبے کا جلد آغاز ہوجائے گا۔

  • نئے پاکستان کو بنانے کے لیے جامعات کوبھی ساتھ دینا ہوگا، گورنر پنجاب

    نئے پاکستان کو بنانے کے لیے جامعات کوبھی ساتھ دینا ہوگا، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر پاکستان کو خوشحال ملک بنانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نوجوانوں کو بزنس کی طرف لانا ہے، بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر پاکستان کوخوشحال ملک بنانا ہے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جامعات میں وائس چانسلر سیاسی نہیں میرٹ پر لگانے ہیں، میرٹ کو ترجیح دی جائے گی، سفارشوں کونہیں مانیں گے۔

    گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ نئے پاکستان کو بنانے کے لیے جامعات کوبھی ساتھ دینا ہوگا۔

    یاد رہے کہ 3 جولائی کو گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دولت اور جائیدادیں رکھنے والوں کو تاریخ نے کبھی یاد نہیں رکھا ہے، انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے، ملک کی خاطر اپنے بچوں کو چھوڑ کر وطن آیا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ فیلو شپ پروگرام سے نوکریاں ملنا احسن اقدام ہے، نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، ہزاروں بچے ڈگریاں لے کر بھی بے روزگار رہتے ہیں، فیلو شپ اور تربیت کے ماڈل کو درسگاہوں کو اپنانا چاہیے۔

  • نئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

    نئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک کے آئین اور قانون میں اقلیتوں کو مساوی حقوق کی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قومی پرچم کا سفید حصہ ملک میں موجود اقلیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین اور قانون میں اقلیتوں کو مساوی حقوق کی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔ نئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا جائے گا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئندہ ماہ کی گیارہ تاریخ کو منائے جانے والے اقلیتوں کے دن کے موقع پر ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے ان کی خدمات کو یاد کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے سندھ کی صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت مخالفین کے خلاف کارروائی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے یہ ہتھکنڈے جمہوریت کی نفی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن مدارس کے طلبا کو ڈھال کے طور پراستعمال کررہے ہیں۔

  • نئے پاکستان کا حصہ ہونے پرفخر ہے، پاکستان زندہ باد، گورنرسندھ

    نئے پاکستان کا حصہ ہونے پرفخر ہے، پاکستان زندہ باد، گورنرسندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے اہم وقت ہے نیا پاکستان بن رہا ہے، نئے پاکستان کا حصہ ہونے پرفخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہرپاکستانی کے لیے قابل فخر ہے کہ ایک دیانت دارشخص ملک کی قیادت کررہا ہے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ واشنگٹن میں عظیم رہنما کے لیے شاندار استقبال ہوا، پاکستان کے لیےاہم وقت ہے نیا پاکستان بن رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے پاکستان کا حصہ ہونے پرفخر ہے، پاکستان زندہ باد۔

    پاکستان بہت جلد ایک عظیم ملک بنے گا، کچھ بھی ہوجائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا: وزیراعظم

    واضح رہے کہ واشنگٹن ڈی سی کے اسٹیڈیم کیپٹل ون ارینا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بدلنے کا وقت آگیا ہے، انشااللہ بہت پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا، کرپشن مسئلے کی جڑ ہے اس کا ہرصورت خاتمہ کیا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میرٹ کا سسٹم لے کر آنا ہے، مجھے این آر او کے لیے باہر سے سفارشیں کروائی گئیں، کچھ بھی ہوجائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا۔

  • نئے پاکستان میں ادارے بااختیاراورقانون مافیا سے آزاد ہوچکا ہے، فردوس عاشق اعوان

    نئے پاکستان میں ادارے بااختیاراورقانون مافیا سے آزاد ہوچکا ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انتقامی کاروائیاں کرنے والے کس منہ سے کسی اور کو الزام دیتے ہیں، نئے پاکستان میں ادارے با اختیاراورقانون مافیا سے آزاد ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرپشن میں غوطے کھانے والی ن لیگ اعمال کے بھنورمیں پھنس چکی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ عوام کے مال چوسنے والوں نے آج پھر اثاثے بچاؤ بیٹھک لگالی ہے، عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے عدالتوں میں بے گناہی ثابت کریں۔


    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے، سیاسی گراؤنڈ کے 12ویں کھلاڑی فضل الرحمان کشتی کیسے پار کریں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ جوخود باہر ہوں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی میں کیا معاونت کریں گے؟۔


    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ انتقامی کاروائیاں کرنے والے کس منہ سے کسی اور کو الزام دیتے ہیں، نئے پاکستان میں ادارے با اختیاراورقانون مافیا سے آزاد ہوچکا ہے۔

  • وزیر اعظم کا قرعہ اندازی کے ذریعے 10 ہزار مستحقین کو گھر دینے کا اعلان

    وزیر اعظم کا قرعہ اندازی کے ذریعے 10 ہزار مستحقین کو گھر دینے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بینکوں سے قرض لے کر گھر بنانے کے لئے قانون سازی کر رہے ہیں،  حکومت موقع دے گی کہ آپ اپنی تنخواہ سے گھر  بناسکیں ْ

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے نئے پراجیکٹ کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا.  انھوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو پورے ملک میں لے کر جائیں گے.

    وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اسکیم حکومت پرائیوٹ سیکٹر سے مل کر شروع کررہی ہے، حکومت کے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ 50 لاکھ گھر بنا سکے، البتہ حکومت کے پاس پورے ملک میں زمین پڑی ہوئی ہے.

    انھوں نے کہا کہ 10 ہزار گھر اُن کے لئے ہوں گے، جو پیسوں سے گھر نہیں خرید سکتے، قرعہ اندازی کے ذریعے 10 ہزار گھر غریبوں کو  دیے جائیں گے، قرعہ اندازی کے ڈیڑھ سال بعد یہ گھر دے دیے جائیں گے، کچی بستیوں میں رہنےوالےبرے حالات میں رہتے ہیں.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا دی

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں 40فیصد لوگ کچی آبادی میں رہتے ہیں، کراچی میں آدھی زمین پرکچی آبادی کے عوام کے لئے گھر بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ، امریکا میں 80 سے 90فیصد لوگ قرض لے کر گھر بناتے ہیں، یہاں یہ معاملہ نہیں، ہم نیا قانون بنائیں گے. اس طرح کی اسکیمیں ترکی ،بھارت اورملایشیا میں بھی آئیں، تنخواہ دار طبقہ، سرکاری ملازمین چھوٹی قسطیں دےکر گھر تعمیر کر سکیں گے.

  • سب کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہوگا، یہی نیا پاکستان ہے: شہریار آفریدی

    سب کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہوگا، یہی نیا پاکستان ہے: شہریار آفریدی

    اسلام آباد: وزیر برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ سب کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہوگا، یہی نیا پاکستان ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شہریار آفریدی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ کو اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) نے گرفتار کیا ہے، اےاین ایف ایک ذمہ دارفورس ہے.

    شہریار آفریدی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کوعدالت میں خود بے گناہ ثابت کرنا ہے،اےاین ایف نے ثبوت کی بنیاد پر اپنا کیس پیش کرنا ہے.

    وزیر برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ قانون سب کے لئے برابر ہے.

    کوئی قانون سے بالاتر نہیں، سب قانون کے سامنے جواب دہ ہیں، نئے پاکستان میں‌ اب یہی قانون ہوگا.

    مزید پڑھیں: رانا ثنا اللہ کو دلیرانہ موقف کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، مریم نواز کا ٹویٹ

    خیال رہے کہ لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو آج منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا، رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی.

    اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) نے راناثناکےخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے. انھیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا، اپوزیشن کی جانب سے اس گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دیا گیا ہے.

  • عوام دشمن بجٹ اور نیا پاکستان واپس لیں: بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں مطالبہ

    عوام دشمن بجٹ اور نیا پاکستان واپس لیں: بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ عوام دشمن بجٹ اور نیا پاکستان واپس لیا جائے، حکومت کو جمہوری راستے پر چلنا ہوگا ورنہ گھر جانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی انا کی وجہ سے میرے لفظ سلیکٹڈ پر پابندی لگائی گئی، جب کہ ایک سال پہلے اُسی لفظ پر عمران خان نے تالیاں بجائی تھیں، سینسر شپ صرف جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قوم کی تقدیر اور معاشی مستقبل کے فیصلے ہوتے ہیں، وزرا کے غیر سنجیدہ رویے پر قوم سے پارلیمنٹ کی طرف سے معافی مانگتا ہوں، ہم پارلیمنٹ کا تقدس جانتے ہیں، پاکستانی عوام نے جمہوریت کے لیے عظیم قربانیاں دیں، جدوجہد کر کے آمروں کو تاریخ کے ڈسٹ بن کا حصہ بنایا۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ ایم این ایز کو ایوان میں لانا پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کے اختیار میں ہے، انھیں لا منسٹر یا وزیر اعظم سے پوچھنے کی ضرورت نہیں، شمالی وزیرستان کے ممبران کو نہ لایا گیا تو الزام لگے گا کہ بجٹ اجلاس میں دھاندلی کی گئی۔

    پی پی چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان کے اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں، سنسر شپ جلتی پر تیل چھڑکنا ہے، ہمارے مسائل کا حل زیادہ جمہوریت ہے کم جمہوریت نہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کو معاشی استحکام چاہیے تو لیدر اور ٹیکسٹائل پر کیسے ٹیکس بڑھا رہے ہیں؟ ایک کروڑ نوکری کا وعدہ کیا لیکن بجٹ میں ایک بھی نوکری نہیں بلکہ چھین رہے ہیں، تجاوزات کے نام پر غریب سے کاروبار چھینا، حکومت نے غریبوں پر سارے دروازے بند کر دیے، غریب کی جھونپری حرام، بنی گالہ کی تجاوزات حلال ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیب گردی اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، ظالمانہ اقدام اور خوف سے معیشت نہیں چل سکتی، دوغلی پالیسی بند کریں اور عوام دشمن پالیسی واپس کریں، ایک سال میں 5 ہزار ارب قرضہ لیا گیا یہ ن لیگ سے بھی تیز ہیں۔

    پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ نیب نے 60 ملین ڈالر برطانوی حکومت کو دینے ہیں اس کی تحقیقات ہونی چاہیے، ہم نے بین الاقوامی عدالت میں ریکوڈک کیس ہارا، ریکوڈک کیس میں 11.45 بلین ڈالرز ادا کرنے ہیں، ماہر نہ ہونے کے باوجود معاشی فیصلے کرنے والوں سے بھی حساب لیا جائے، نیا پاکستان واپس لو ہمیں قائد اعظم کا پاکستان واپس دو۔