Tag: نیا پاکستان اپارٹمنٹس

  • نیا پاکستان اپارٹمنٹس  میں درخواستیں جمع کرانیوالے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

    نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں درخواستیں جمع کرانیوالے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی کریں گے ، ایل ڈی اے سٹی کےایک اپارٹمنٹ کی قیمت تقریبا 27 لاکھ روپے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیاپاکستان اپارٹمنٹس میں بزدار حکومت آج ایک اور سنگ میل عبور کرے گی ، ایل ڈی اےسٹی میں درخواستیں جمع کرانیوالے افراد کیلئے خوشخبری آگئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب آج ایل ڈی اےسٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی کریں گے ، 2000 گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے وصول 13 ہزار 277 درخواستوں کی قرعہ اندازی ہوگی۔

    قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزار مقررکردہ بینکوں سے رجوع کریں گے،ایل ڈی اے سٹی کے ایک اپارٹمنٹ کی قیمت تقریبا 27 لاکھ روپےہے

    کامیاب امیدوار نیفڈا سے سبسڈی کیلئےالگ سےدرخواست دے سکتے ہیں ، نیفڈا سے سبسڈی پر10 فیصد اوردیگر 21 فیصد ڈاؤن پے منٹ جمع کرائیں گے م شفٹ ہونے کے بعد اپارٹمنٹ کی قیمت آسان ماہانہ اقساط میں ادا کرنا ہو گی۔

    یاد رہے 9 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں 35ہزارا پارٹمنٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

    نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرائے کی رقم بینکوں کی قسطوں میں ادا کر کے گھرکے مالک بن سکتے ہیں، نئے پاکستان کےلیے ماڈل مدینہ کی ریاست ہے، جون تک پورے پاکستان کا ڈیٹا ہمارے پاس ہوگا، ڈیٹا کے مطابق ہم غریب گھرانوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔

  • انشا اللہ ہماری کوششوں سے پاکستان فلاحی ریاست بنے گا، وزیراعظم

    انشا اللہ ہماری کوششوں سے پاکستان فلاحی ریاست بنے گا، وزیراعظم

    لاہور : وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا اور کہا کرائے کی رقم بینکوں کی قسطوں میں ادا کر کے گھرکے مالک بن سکتے ہیں، انشا اللہ ہماری کوششوں سے پاکستان فلاحی ریاست بنے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں 35ہزارا پارٹمنٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، آج ہم جس جگہ پہنچیں ہیں اس کی پیچھے کافی محنت ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ فورکلوژر قانون کی بدولت کی بینک فنانسنگ کرتا ہے، پاکستان میں مورگیج فنانسنگ نہ ہونے کے برابر تھی اور پاکستان میں مکان کیلئے بینکوں کا قرضہ دینے کارواج کم تھا، ایک سسٹم بن گیا تھا کہ رشوت دیں گے تو کام ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیٹس کو تبدیلیاں رکاوٹیں لے کر آتا ہے ، ہم نے پورے سسٹم کو خراب ہوتے ہوئے دیکھا ہے، سسٹم میں برائی اور کرپشن ہوتو سسٹم کو ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے۔

    کنسٹرکشن سیکٹر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن سیکٹر اب آگے بڑھنا شروع ہوگیا ہے ، کنسٹرکشن انڈسٹری سے مزید 30 انڈسٹریاں جڑتی ہیں، دنیا میں کئی ملکوں نے اپنی سمت کو درست کیا ہے ، ایل ڈی اے نے اپنے نظام کو بہتر کیا ہے، ہم نے اس منزل تک پہنچنے کیلئے کئی مرحلے طے کئے ہیں اور عدلیہ کا شکریہ جن کی بدولت اقدامات کوعملی جامہ پہنانےمیں مدد ملی۔

    عمران خان نے ملک میں قانون کی بالادستی سے متعلق کہا کہ بڑے بڑے سیاسی مافیا قانون کی خلاف ورزیاں کرتے ہیں، ہم ملک میں قانون کی عملداری  لارہےہیں، برطانیہ میں کوئی یہ نہیں کہتا کہ میں قانون سے بالا ہوں، یہاں بڑے سیاسی مافیاز قانون کی بالادستی کیخلاف مزاحمت کررہے ہیں، پاکستان میں آج قانون کی بالادستی کی جنگ چل رہی ہے، لوگ کہتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان ، کہاں ہے مدینہ کی ریاست۔

    نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرائے کی رقم بینکوں کی قسطوں میں ادا کر کے گھرکے مالک بن سکتے ہیں، نئے پاکستان کےلیے ماڈل مدینہ کی ریاست ہے، جون تک پورے پاکستان کا ڈیٹا ہمارے پاس ہوگا، ڈیٹا کے مطابق ہم غریب گھرانوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کےذریعے ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو پیسےدیئے، کسانوں کو کھاد کیلئے بھی براہ راست سبسڈی دیں گے ، ہماری کوششوں  سے پاکستان فلاحی ریاست بننے جارہاہے، ملک میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہرشہرمیں رواں سال صحت انصاف کارڈ کی سہولت میسر ہوگی اور کوئی بھوکا نہ سوئے منصوبے کا آغاز اتوار کو کررہے ہیں۔

  • ‘پہلی دفعہ عام آدمی کوچھت دینے کا وعدہ عمران خان پورا کررہے ہیں’

    ‘پہلی دفعہ عام آدمی کوچھت دینے کا وعدہ عمران خان پورا کررہے ہیں’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ عام آدمی کوچھت دینےکاوعدہ عمران خان پوراکررہےہیں، لاہور میں 35ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنا کر غریب کو گھر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج نیا پاکستان اپارٹمنٹس کےسنگ بنیادکی تقریب میں شرکت کریں گے ، اس حوالے سے عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کی خوشحالی، ملک کی ترقی کیلئےپرعزم ہے، ماضی میں کسی نے غریب کے گھر پر توجہ نہیں دی اور اپنے محلات بنالیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ عام آدمی کوچھت دینےکاوعدہ عمران خان پوراکررہےہیں، لاہورمیں35ہزارسےزائداپارٹمنٹس بنا کر غریب کو گھر دیں گے، نیادورہےاوراب نیالاہورہے، گھروں کی فراہمی کاوعدہ پوراکیا،باقی عہد بھی نبھائیں گے۔

    عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ کےتحت اپارٹمنٹس کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا ، منصوبے میں 8500کنال پر 35ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنائےجائیں گے، پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پراجیکٹ جلد شروع کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں نیا ہاؤسنگ اسکیم کے اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے، چھوٹے ملازمین کو گھر کیلئے آسان قرض اور سبسڈی دی جائے گی۔

  • نیا پاکستان اپارٹمنٹس : کم آمدن والے افراد کیلئے  ایک فلیٹ کی قیمت کتنی ہوگی؟

    نیا پاکستان اپارٹمنٹس : کم آمدن والے افراد کیلئے ایک فلیٹ کی قیمت کتنی ہوگی؟

    لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ شفاف طریقے سے قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگی، کم آمدن والے افراد کی سہولت کیلئے قیمت 27 لاکھ روپے رکھی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بزدار حکومت کی جانب سے بے گھرافراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، ایل ڈی اےاوربینک آف پنجاب میں 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیرکا معاہدہ طے ہوگیا ، 10ارب کی لاگت سے 4ہزار اپارٹمنٹ تعمیر کئے جائیں گے اور اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ شفاف طریقے سے قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگی۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہر اپارٹمنٹ 2بیڈروم 2باتھ روم اور بالکونی پر مشتمل ہو گا اور الاٹمنٹ کے بعد عمارتوں، انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال ایل ڈی اےکے ذمے ہوگی، بینک آف پنجاب خواہشمند افراد سے درخواستیں وصول کرےگا، کامیاب امیدواروں کواسلامک مارگیج فنانسنگ کے تحت قرض دیا جائے گا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب نے مزید کہا اپارٹمنٹ کی لاگت کا تخمینہ 45لاکھ روپے تھا ، مگرکم آمدن والے افراد کی سہولت قیمت 27 لاکھ روپے رکھی گئی، شوبازحکومت کی سرپرستی میں زمینوں پر قبضے کرائے گئے ، بزدار حکومت بےگھرافرادکوچھت فراہم کرنے کےعملی اقدامات کررہی ہے۔