Tag: نیا پاکستان ہاؤسنگ

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ ، اپارٹمنٹس کے حصول کیلئے کتنی فیس جمع کرانی ہوگی؟

    نیا پاکستان ہاؤسنگ ، اپارٹمنٹس کے حصول کیلئے کتنی فیس جمع کرانی ہوگی؟

    لاہور : نیا پاکستان ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس کے لیے نئی پالیسی جاری کردی ہے، جس کے تحت اپارٹمنٹس کے حصول کے لیے درخواست کے  ساتھ فیس جمع کرانا لازمی قرار دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے کے زیرانتظام 4 ہزاراپارٹمنٹس کی تعمیر کے حوالے سے
    نئی پالیسی جاری کردی گئی ہے۔

    جس کے تحت اپارٹمنٹس کے حصول کے لیے درخواست کے ساتھ فیس جمع کرانا لازمی قرار دی گئی ہے، اپارٹمنٹس کے حصول کے لیے 2ہزار فیس جمع کرانی ہوگی۔

    نیا پاکستان ہاؤسنگ میں گھر فراہمی کے لیے پہلی بار درخواست کے ساتھ فیس لی جائے گی ، درخواست کے ساتھ جمع کرائی گئی فیس ناقابل واپسی ہوگی اور درخواستوں کی وصولی کا کام بینکوں سے باقاعدہ معاہدے کے بعد کیا جائے گا۔

    ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کے لیے درخواست کےساتھ فیس لازم قرار دی ، فیس کی وجہ سےصرف وہی لوگ درخواست دیں گے جو حقدار ہوں گے۔

  • تعمیراتی شعبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

    تعمیراتی شعبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ کے لیے سرکاری زمینوں کو استعمال میں لایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی معاشی صورت حال اوراقتصادی معاملات پر غور سمیت حالیہ حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ہنرمندوں، نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے پر بریفنگ سمیت بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئیں رقوم پر مراعاتی پیکج پرغور کیا گیا۔ وزیراعظم کو تعمیراتی شعبے کے فروغ اور بلڈرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے سے 40 کے لگ بھگ صنعتیں وابستہ ہیں، شعبے کے فروغ سے نوکریوں کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے، تعمیراتی شعبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ کے لیے سرکاری زمینوں کو استعمال میں لایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو رقوم ترسیل میں ہرممکن آسانی فراہم کی جائے، معیشت مضبوط کرنےوالے اوورسیز پاکستانیوں کو مراعات دی جائیں۔

    وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کو مراعات دینےکے لیے کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی میں حفیظ شیخ، زلفی بخاری، شوکت ترین، سیکرٹری خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے شامل ہیں۔

  • ہاؤسنگ اسکیم عوام کے لیے اور عوام کے پیسوں سے بن رہی ہے: گورنر سندھ

    ہاؤسنگ اسکیم عوام کے لیے اور عوام کے پیسوں سے بن رہی ہے: گورنر سندھ

    سکھر: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ اسکیم عوام کے لیے ہے اور ان کے ہی پیسوں سے بن رہی ہے۔ منصوبے کا مقصد سیاست نہیں خدمت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم رجسٹریشن آفس کا افتتاح کردیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہماری دھرتی ہے اس ماں کی گود میں ہی پلے بڑھے ہیں، سندھ میں رہنے والے لوگوں کا اس پر پورا حق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی ہماری ترجیح ہے، عوام منصوبے کے لیے حکومت سے تعاون کریں۔ شہری اسکیم کی بہتری کے لیے تجاویز دے سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: عوام کے ایک ایک پیسے کی ذمہ دار ریاست ہے، وزیر داخلہ

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پروگرام سے متعلق شکایت پر نادرا سے رابطہ کریں، پروگرام کی کامیابی کے لیے نادرا سے تعاون کریں۔

    انہوں نے کہا کہ منصوبے کا مقصد سیاست نہیں خدمت ہے، ہاؤسنگ اسکیم عوام کے لیے ہے اور ان کے ہی پیسوں سے بن رہی ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ غیر معمولی اور مشکل اہداف حاصل کیے۔