Tag: نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم

  • 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ: چینی کمپنی کی 20 لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیش کش

    50 لاکھ گھروں کا منصوبہ: چینی کمپنی کی 20 لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیش کش

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کے بڑے منصوبے میں عالمی کمپنیوں نے دل چسپی ظاہر کر دی ہے، کئی کمپنیوں نے رابطے شروع کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے میگا پروجیکٹ میں عالمی کمپنیوں نے اپنی دل چسپی کا اظہار کر دیا ہے، اس سلسلے میں چین اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں نے پاکستانی حکام سے رابطے کیے ہیں۔

    [bs-quote quote=”حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کی پیش کش کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد کمپنیوں نے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے سلسلے میں سرمایہ کاری کے لیے حکومتِ پاکستان کو پیش کش بھجوا دیں۔

    ذرائع کے مطابق چینی کمپنی نے 20 لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیش کش کر دی ہے، غیر ملکی کمپنیوں کے وفود نے پاکستانی حکام سے ابتدائی مشاورت بھی مکمل کر لی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستان کی نئی ہاؤسنگ پالیسی کا انتظار ہے، دوسری طرف حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کی پیش کش کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

    پیش کش کرنے والی کمپنیوں کے ماضی کا ریکارڈ اور بلیک لسٹ ہونے کی تحقیقات کی جائیں گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  پچاس لاکھ گھروں کا منصوبہ، سرکار کی خالی زمینوں کو عوامی مفاد کیلئے استعمال میں لانے کا فیصلہ


    یاد رہے کہ ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے وفد نے 30 اکتوبر کو وزیرِ اعظم عمران خان کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں تعاون کی پیش کش کی تھی۔

    دریں اثنا ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 50 لاکھ گھروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے، خاندان میں صرف ایک ہی شخص رجسٹریشن کے لیے اہل ہوگا۔

    حکومت نے پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے کے تحت سرکار کی خالی زمینوں کو عوامی مفاد کے لیے استعمال میں لانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔

  • عوام کو کرائے سے نجات دلا کر گھر کا مالک بنائیں گے،فردوس شمیم نقوی

    عوام کو کرائے سے نجات دلا کر گھر کا مالک بنائیں گے،فردوس شمیم نقوی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوش شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ عوام کو کرائے سے نجات دلا کر گھر کا مالک بنائیں گے جبکہ وزیرہاؤسنگ پنجاب محمود الرشید نے کہا پنجاب میں یکم جنوری سے گھروں کی تعمیر کا افتتاح کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فردوس شمیم نقوی اور محمودالرشید نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا حکومت پانچ سال میں 50لاکھ گھر تعمیر کرے گی، ہر سال 10 لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔

    فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ عوام کو کرائے سے نجات دلا کر گھر کا مالک بنائیں گے، گھروں کی تعمیر کیلئے جامع پالیسی مرتب کی گئی ہے، ہر سال 2لاکھ پلاٹ غریب عوام کو قسطوں پر دیے جائیں گے۔

    وزیرہاؤسنگ پنجاب محمود الرشید نے کہا پنجاب میں یکم جنوری سے گھروں کی تعمیر کا افتتاح کیا جائے گا، جو قسط ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا، اس کو قرضہ ملے گا۔

    محمودالرشید کا کہنا تھا کہ اب کی عوام کو خو شخبر ی دینا چاہتا ہوں، 6 اضلا ع میں وزیراعظم جلد کام کا افتتاح کریں گے ، زمین ہمارے پاس ہے، مالی معاملات پر بات چیت جاری ہے، عالمی تعمیراتی ادارے اس میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔

    وزیرہاؤسنگ پنجاب نے کہا 10 ہزار گھروں کی پہلی لاٹ پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔

    یاد رہے صوبہ پنجاب کے 5 شہروں میں وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں سے 2 شہروں میں اگلے ہی ماہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ: پنجاب کے 5 شہروں میں سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ

    ان شہروں میں فیصل آباد، سیالکوٹ، چشتیاں، چنیوٹ اور لودھراں شامل ہیں۔

    وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ منصوبے کے سنگ بنیاد کے لیے تیزی سے کام جاری ہے، منصوبے کے تحت 50 فیصد جگہ پر 3 مرلہ، 25 فیصد جگہ پر 5 مرلہ گھر اور بقیہ 25 فیصد جگہ پر گھر بنائے جائیں گے۔

    منصوبے کے تحت پانچوں اضلاع میں 10 ہزار کے قریب گھر تعمیر ہوں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ملک بھر میں 50 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے جن کا مقصد غریب طبقے کے عوام کو کم قیمت میں گھر فراہم کرنا ہے۔

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ: پنجاب کے 5 شہروں میں سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ

    نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ: پنجاب کے 5 شہروں میں سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: صوبہ پنجاب کے 5 شہروں میں وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سے 2 شہروں میں اگلے ہی ماہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو وسعت دیتے ہوئے صوبہ پنجاب کے مزید 5 شہروں میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ان شہروں میں فیصل آباد، سیالکوٹ، چشتیاں، چنیوٹ اور لودھراں شامل ہیں۔

    فیصل آباد اور سیالکوٹ میں دسمبر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا جبکہ بقیہ 3 شہروں لودھراں، چشتیاں اور چنیوٹ میں منصوبے کا سنگ بنیاد جنوری میں رکھا جائے گا۔

    وزیر اعظم عمران خان فیصل آباد اور سیالکوٹ میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ منصوبے کے سنگ بنیاد کے لیے تیزی سے کام جاری ہے، منصوبے کے تحت 50 فیصد جگہ پر 3 مرلہ کے گھر بنائے جائیں گے۔

    صوبائی وزیر کے مطابق منصوبے کے تحت 25 فیصد جگہ پر 5 مرلہ گھر اور بقیہ 25 فیصد جگہ پر فلیٹ بنیں گے۔ منصوبے کے تحت پانچوں اضلاع میں 10 ہزار کے قریب گھر تعمیر ہوں گے۔

    میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹر منصوبے کے مقامات پر اسکول، ڈسپنسری اور مسجد تعمیر کرنے کا بھی پابند ہوگا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ملک بھر میں 50 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے جن کا مقصد غریب طبقے کے عوام کو کم قیمت میں گھر فراہم کرنا ہے۔

  • عوام کے ایک ایک پیسے کی ذمہ دار ریاست ہوتی ہے: وزیر داخلہ

    عوام کے ایک ایک پیسے کی ذمہ دار ریاست ہوتی ہے: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام کے ایک ایک پیسے کی ذمہ دار ریاست ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم کی رجسٹریشن آج سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی، ون ونڈو سروس کے ذریعے لوگوں کو گھر دیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تنقید اور مذاق اڑانا آسان ہے، نیک نیت ہوتے ہیں تو اللہ کی مدد ہوتی ہے۔ گھر ہر شہری کی خواہش ہے لیکن یہاں قرضوں کا بوجھ ہے۔ پورے پاکستان میں ہمیں اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، تنقید کرنا آسان اور عملی طور پر کچھ کرنا مشکل ہوتا ہے، عوام کے ایک ایک پیسے کی ذمہ دار ریاست ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گھر نہ ہونے کے باعث عام آدمی سسک سسک کر زندگی گزار رہا ہے۔ ہاؤسنگ اسکیم سے شہریوں کو کم لاگت سے اپنا گھر فراہم کریں گے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کر آئے گی، اپنا گھر اسکیم ان لوگوں کے لیے ہے جو کبھی گھر بنانے کا سوچ نہیں سکتے تھے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بے روزگاری بہت بڑا مسئلہ ہے اسے حل کریں گے، 50 لاکھ گھر بنیں گے تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم، 50 لاکھ گھروں  کی رجسٹریشن کا عمل شروع

    نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم، 50 لاکھ گھروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 50 لاکھ گھروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا، خاندان میں صرف ایک ہی شخص رجسٹریشن کیلئےاہل ہوگا، رجسٹریشن کےذریعے ماہانہ آمدنی، گھر کے افراد کی تفصیلات حاصل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت50 لاکھ گھروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا، ابتدائی طورپر7 اضلاع میں رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ہے، جن میں سکھر، کوئٹہ، گلگلت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔

    رجسٹریشن سے درخواست گزار کی مرضی کی جگہ اور ضرورت کا تعین کیا جائے گا، رجسٹریشن کے ذریعے ماہانہ آمدنی، گھر کے افراد کی تفصیلات، گھرکاسائزہ کیاہوگا؟ تفصیلات کے بعد پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فیصلہ کرے گی۔

    خاندان میں صرف ایک ہی شخص رجسٹریشن کیلئےاہل ہوگا

    خاندان میں صرف ایک ہی شخص رجسٹریشن کیلئے اہل ہوگا، درخواست گزار کی مرضی کے مطابق منتخب شخص سے ماہانہ قسط لی جائےگی۔

    ماہانہ قسط کیلئے3 پلان درخواست گزارکو پیش کیے جائیں گے، 5 سے 10ہزار، 10 سے 15ہزار، 15 سے 20ہزار ماہانہ کا پلان دیا جائے گا۔

    رجسٹریشن فارم کے ساتھ 250 روپے وصول کیے جائیں گے اور رجسٹریشن کا عمل 2ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔

    رجسٹریشن فارم پر کلک کر کے فارم حاصل کریں

    گذشتہ روز نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ‘ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کیا تھا ، جو خواہش مند شہری 12 اکتوبر سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام دفاتر میں 250 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔


    وزیراعظم نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کرآئے گی، اپنا گھراسکیم ان لوگوں کیلئےجوکبھی گھربنانےکاسوچ نہیں سکتے تھے، گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کو پہلے روکا ہوتا توآج قرضہ نہ لینا پڑتا، ڈاکا پڑے تو گھرمشکل وقت سے گذرتا ہے، میں آپ کو مشکل وقت سے نکالوں گا، اصلاحات کےاثرات چھ ماہ بعد آناشروع ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری بہت بڑامسئلہ ہے اسے حل کریں گے، 50لاکھ گھر بنیں گے تو روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے، ایسا موقع ملے گا کہ نوجوان خود کنسٹرکشن سائٹس بنا کردیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا اتھارٹی میں کئی ادارےشامل ہوں گے اور سربراہی خو دکروں گا، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ون ونڈآپریشن فراہم کرے گی، اتھارٹی بننےتک17ممبران کی ٹاسک فورس بنارہےہیں۔

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ، رجسٹریشن فارم جاری

    نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ، رجسٹریشن فارم جاری

    اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ‘ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 10 اکتوبر کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا افتتاح کیا جس کے تحت کم آمدنی والے افراد کو گھر دیا جائے گا۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میں کئی ادارےشامل ہیں جن کی سربراہی میں خود کروں گا جبکہ 17ممبران کی ٹاسک فورس بنائی جائے گی جو اتھارٹی پر نظر رکھے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ لینڈ بینک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، جس میں صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کو بھی شامل کیا جائے گا، ہاؤسنگ اسکیم کے لیے ملک بھرمیں کچی آبادیوں سےمتعلق ڈیٹاجمع کرنا شروع کردیا جائے گا، ایک ماڈل کےتحت کچی آبادی والوں کو مالکانہ حقوق دیں گے اور بڑی عمارتیں بناکر انہیں سہولتیں فراہم کریں گے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کردیا

    وزیرزعظم کا کہنا تھا کہ نادرا سے مل کرگھر بنانے سے ڈیٹاجمع کیا جائے گا جبکہ ابتدائی سروے کے ذریعے لوگوں سے رائے طلب کریں گے اور پھر اس کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔

    عمران خان کی ہدایت کے بعد نادرا نے اپنی ویب سائٹ پر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کردیا، خواہش مند شہری 12 اکتوبر سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام دفاتر میں 250 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

    پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے 7 اضلاع کا انتخاب کیا گیا جن میں سکھر، کوئٹہ، گلگلت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔

    رجسٹریشن فارم پر کلک کر کے فارم حاصل کریں

    نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ

    منصوبے کے تحت اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں سستے گھرتعمیر ہوں  گے، حکومت کم آمدنی والے شہریوں کو آسان اقساط پر گھر تعمیر کرکے دے گی اور وفاقی حکومت منصوبے کی نگرانی کرے گی۔

    حکومت پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کرے گی ، صوبائی حکومتوں کی رضامندی سے ایک ایک ضلع کا انتخاب کیا جائے گا۔

    پائلٹ پروجیکٹ بیک وقت چاروں صوبوں اورگلگت میں شروع کیا جائے گا، جس کے لئے رجسٹریشن فارم جاری کئے جائیں گے اور نادراکی مددسےفارم تیاری کی معمولی قیمت وصول کی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم 50 لاکھ مکانات کے تعمیرکی خود نگرانی کریں گے

    حکومتی پالیسی کے تحت بڑی شاہراہوں کے اردگرد نئے شہر آباد ہوں گے جبکہ ملائیشین ماڈل کے گھر تعمیر کرنے کی تجویز کی گئی ہے،پالیسی سےاربوں ڈالرکی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔

    ذرائع کے مطابق گھروں کی تقسیم غربت کی لکیر سے نیچے افراد میں ہوگی ، غریب شہریوں کو بھی 15 سے 20 سال کی اقساط پر گھر ملیں گے، پالیسی کے تحت ملک بھر میں 3،5اور7مرلے کے گھر بنائے جائیں گے۔

    چھوٹا گھر 2 کمروں پر مشتمل ہوگا، جس کی قیمت 15 لاکھ روپے تک رکھنے کا امکان ہے۔