Tag: نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ

  • وزیراعظم کی  نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی اور کہا نظریاتی کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا موقع دیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر ہاؤسنگ پنجاب محمود الرشید کی ملاقات ہوئی ، میاں محمود الرشید نے وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جارہا ہے، نظریاتی کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے گا۔

    میاں محمودالرشید نے وزیراعظم کو پنجاب میں نیاہاؤسنگ پراجیکٹ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا پنجاب میں ہاؤسنگ پالیسیاں اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے مرتب کیں، بلڈرز، ڈویلپرزکوریلیف کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

    محمودالرشید کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کو ویژن کے مطابق آگے بڑھایا جا رہا ہے، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی پراجیکٹ کے آغاز کے لیے سرگرم عمل ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی۔

  • وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ سے تمام تر رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ سے تمام تر رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ سے تمام تر رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کر دی.

    تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا جائزہ اجلاس ہوا.

    اجلاس میں وفاقی وزیرہاؤسنگ طارق بشیرچیمہ، معاون خصوصی نعیم الحق شریک، چیئرمین نادرا عثمان مبین اور دیگر حکام شریک ہوئے.

    اس موقع پر وزیراعظم نے منصوبے کومکمل کرنے کے لئےعملی اقدامات تیزکرنے کی ہدایت جاری کی.

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ موجودہ حکومت کااہم منصوبہ ہے، منصوبےکی تکمیل میں رکاوٹوں کوجلد دور کیا جائے.

    مزید پڑھیں: مریم اورنگزیب کی نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور وزیر اعظم پر الزامات کی بارش

    یاد رہے کہ 8 مئی 2019 کو وزارت ہاؤسنگ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نیا پاکستان منصوبہ بنیادی طور پر کچی آبادیوں اور کم آمدنی والوں کے لیے ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ایک گھر کی قیمت 30 لاکھ روپے تک ہوگی۔ 27 لاکھ روپے بینک قرضہ دے گا جو سود سے پاک ہوگا۔

    خیال رہے کہ  اپوزیشن کی جانب سے   ہاؤسنگ اسکیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ منصوبہ وزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی  کا ایکشن ری پلے ہے.